تجاویز برائے تحفظِ حیات یوزر فرینڈلی محفلین اور انسدادِ پُرتشدّد محفلین

اے خان

محفلین
مدعا یہ ہے احمد محمد میرے پیارے بھائی کہ جب کوئی ایک محفلین مسلسل شدت پسندی کا راستہ اختیار کرتا ہے، تنقید کی آڑ میں ذاتی حملے کرتا ہے، ماحول سدھرنے کی توقع عبث ہے کیونکہ کوئی بھی شخص اپنی ذات پہ حملہ پسند نہیں کرتا اور نہ ہی مسلسل ایسے شدت پسند خیالات ہر کوئی اگنور کر سکتا ہے۔ اس کی آڑ میں چاہے آپ لاکھ پابندیاں لگا لیں، لاکھ قانون بنا لیں، اس سے باقی محفلین کے حقوق تو لازما متاثر ہونگے لیکن ماحول میں فرق نہیں پڑے گا۔ ظاہر ہے جب آپ تنقید میں اخلاقیات کی حد عبور کریں گے اور ذاتی بغض کو علم، دلیل اور سیکھنے پہ ترجیح دیں گے تو ماحول شدت پسندی کی طرف ہی جائے گا!
ذاتی طور پہ میرا اس فورم پہ آنے کا ٹرینڈ شروع سے بہت کم رہا ہے، یہ کوئی چند دن ہی ہوئے ہیں کہ میں مسلسل آنلائن ہوں چھٹیوں کی وجہ سے، اگر میرے آنلائن نہ آنے سے ماحول پہ فرق پڑ جاتا ہے تو میں نہیں آؤں گا لیکن یاد رکھیے کہ ماحول اس وقت تک نہیں سدھرے گا جب تک اس محفلین کو قابو نہیں کیا جائے گا جس کے ہاتھ میں تیل اور ماچس ہے، ہم نہ ہونگے تو کوئی اور ان کو رزسسٹ کرے گا اور یہ ماحول اسی طرح شدت پسندانہ رہے گا! سدا سلامت رہیں، خوش رہیں۔ شکریہ۔
پلیز آیا کریں
 
عدنان بھائی آپ بھی اپنا مزاج کچھ شدت پسند کرلیں ہوسکتا ہے اس معرکے میں آپ کو نشان معطل ملے جو ہر کسی کی قسمت میں کہاں
:angry2: :angry2: :angry2:
ارے میاں !
یہ کیسی بے پر کی ہانک رہے ہوں،
کیا ہم تمہیں محفل پر ہنستے کھیلتے برے لگتے ہیں جو ہماری معطلی کے خواب دیکھ رہے ہو ۔
 
Top