دسویں سالگرہ تجاویز برائے جشن سالگرہ دہم

اردو ویب کے قیام کو دس برس ہونے میں اب فقط دو ہفتوں کا فاصلہ باقی ہے۔ دسویں سالگرہ یقیناً محفل کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے لہٰذا اس کا جشن بھی شاندار ہونا چاہیے۔ محفلین کو دعوت دی جاتی ہے کہ دسویں سالگرہ کے حوالے سے اپنے منصوبوں اور تجاویز سے نوازیں تاکہ لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے اور مختلف ٹیمیں بنائی جا سکیں۔ واضح رہے کہ کوئی تجویز فقط اس لیے دبا کر نہ رکھیں کہ آپ کے خیال میں وہ کوئی بہت اہم یا قابل ذکر تجویز نہیں۔ نیز یہ کہ تجاویز سے نوازنے کے ساتھ ساتھ پیشوائی کے لیے آگے آنے میں یہ سوچ کر نہ ہچکچائیں کہ آپ نئے یا غیر معروف محفلین ہیں۔ :) :) :)
 

رانا

محفلین
محفل کی دسویں سالگرہ واقعی ایک اہم سنگ میل ہوگا ۔ اس کے لئے ایک تجویز زہن میں ہے لیکن کامیاب اسی صورت میں ہوگی اگر کچھ محفلین واقعی اس میں حصہ ڈالنے کو تیار ہوں اور اپنے نام اس کے لئے پیش کریں۔ کیونکہ تجویز کو عمل میں لانے کے لئے وقت اور محنت درکار ہوگی۔ اور یہ کام ایک ٹیم ورک کے بغیر نہیں ہوسکتا۔

تجویز یہ ہے کہ اس اہم سنگ میل پر محفل کی طرف سے ایک سووینئر شائع کیا جائے۔ پرنٹ کی شکل میں نہیں بلکہ ای بک کی شکل میں جس میں کوئی خرچہ بھی نہ ہوگا۔ اس میں محفل کے گذشتہ دس سالوں کی ایک جھلک سی دکھانے کی کوشش کی جائے۔ مثلا جن عنوانات پر اس میں مواد ہو اسے درج زیل زمروں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

محفل کی ابتدا سے سے لے کر دس سال تک کے سفر کی روداد
محفل کے پلیٹ فارم سے اردو کے لئے جو پروجیکٹس وغیرہ شروع کئے گئے ان کی تفصیل
محفل کے پلیٹ فارم سے اردو کمیونٹی کو ملنے والے فونٹس، سافٹوئیرز اور اسی طرح کی دوسری مفید چیزیں
گذشتہ دس سالوں میں محفل میں شائع ہوئی محفلین کی تحریریں جن کے پھر ذیلی زمرے ہوں مثلا حصہ نظم اور حصہ نثر
اس میں اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ صرف وہی تحریریں اور غزلیں وغیرہ شائع کی جائیں جو محفلین نے محفل پر ہی سب سے پہلے لکھیں۔ یعنی ایسا نہ ہو کہ غالب اور میر وغیرہ کی غزلیں ہوں کہ وہ تو محفل پر تخلیق نہیں ہوئیں صرف شئیر کی گئیں۔
حصہ نظم میں حمد، نعت، غزلیں، مزاحیہ شاعری، شعرا اور ان کی بعض تخلیقات پر بحث بھی شامل کی جاسکتی ہے۔
حصہ نثر میں اسلامی، ادبی، طنزو مزاح، سائنسی، معلوماتی تحریریں ، سفرنامے وغیرہ

ان ہر دو حصہ نظم و حصہ نثر میں محفل میں اتنا مواد ہے کہ منتخب کرنا ہی مشکل ہوجائے کہ کسے چھوڑا جائے اور کسے منتخب کیا جائے۔ اور ہاں محفلین کی ملاقات کی تحریریں بھی شامل کی جائیں باتصویر شکل میں۔سفرنامے بھی جو محفل پر شئیر کئے گئے وہ بھی اکثر محفلین کے باتصویر ہی ہیں۔ پھر بعض پرانے اور بانی قسم کے محفلین جن میں چند کا تعارف شاکر بھائی نے بھی کسی دھاگے میں کرایا تھا ایسے محفلین کی بھی کچھ تفصیل شامل ہو۔ پھر مضامین اس طرح بھی تیار کئے جاسکتے ہیں کسی دھاگے میں کسی سائنسی یا ادبی یا کسی اور تاریخی ٹاپک پر گفتگو ہوئی ہو تو اس گفتگو کو ہی ایک مضمون کی شکل دے دی جائے کہ وہ پر مغز گفتگو بہرحال محفل کے پلیٹ فارم پر ہی وجود میں آئی ہے۔

اسی طرح ہلکے پھلے چٹکلوں کے طور پر محفل میں اکثر اوقات مختلف دھاگوں میں محفلین کے درمیان جو دلچسپ نوک جھونک ہوتی ہے اس میں بعض مراسلے اور جوابی مراسلے اتنے دلچسپ ہوتے ہیں کہ ان کا انتخاب بھی اس سوونئیر میں شامل کیا جاسکتا ہے ۔ اور بہت کچھ شامل کیا جاسکتا ہے۔ صفحات کا اندازہ کم و بیش تین سو رکھا جاسکتا ہے۔ ویسے جب مواد منتخب کرنے بیٹھیں گے تو یہ تین سو صفحات بھی کم پڑیں گے۔ اسے بالکل کسی عمدہ ڈائجسٹ کی شکل میں تیار کیا جائے جس کا سرورق انہائی خوبصورت ہو اور رنگین صفحات کے ساتھ اندر مضامین میں بعض صفحات کے کونوں پر ڈائجسٹ ہی کی طرز پر چوکھٹے بنے ہوئے ہوں جن میں محفل کی ہلکی پھلکی تحریریں یا اقوال یا اسی طرح کی چند سطروں کی تحریریں بھی ہوں۔

جب مواد منتخب ہوجائے تو کسی بھی محفلین کو جنہیں ای بک بنانے کی معلومات ہو انہیں دے کر اسے ای بک کی شکل میں کنورٹ کرکے محفل پر ایک ڈاون لوڈ لنک پر رکھ جائے اسطرح جو لوگ محفل کے ممبر نہیں ہیں ان کو محفلین کی طرف سے یہ ای بک دی جاسکتی ہے جسے وہ اپنے اسمارٹ فون پر پڑھ سکتے ہیں اور اسکی تحریروں کی دلچسپی کی وجہ سے وہ محفل بھی جوائن کرسکتے ہیں۔ یہ ایک طرح سے محفل کے گذشتہ دس سالوں کی یاداشت ہوگی۔

سالگرہ میں کیونکہ پندرہ دن رہ گئے ہیں تو اس کام کو اسطرح شروع کیا جاسکتا ہے کہ محمد وارث بھائی یا الف عین انکل اس پروجیکٹ کے انچارج بن جائیں اور اسی طرح اس سوونئیر کے مدیر اعلیٰ کے فرائض یہ دونوں ہی انجام دے سکیں گے۔ مواد نکالنے کے لئے ایک ٹیم لازمی درکار ہوگی کیونکہ یہی اصل کام ہے۔ اس کے لئے میرے خیال میں درج زیل احباب کے نام مناسب رہیں گے
نیرنگ خیال ، عائشہ عزیز ، ناعمہ عزیز ، محمداحمد ، مقدس ، ظفری ، خلیل الرحمان صاحب وغیرہ اور مزید محفلین بھی شامل کئے جاسکتے ہیں۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ٹیم کے مختلف ممبرز کو مختلف زمرے دے دئیے جائیں کہ فلاں ممبر فلاں زمرے مثلا سائنسی یا ادبی زمرے سے مواد منتخب کرے گا۔ ٹیم کے ممبران پر مواد منتخب کرنے پر کوئی حد نہ لگائی جائے بلکہ انہیں جو مواد مناسب لگے وہ نکال لیں۔ یہ کام مدیران کا ہو کہ وہ اس میں سے پھر مزید چھانٹی کرکے ایک مخصوص تعداد میں مضامین منتخب کرلیں۔

ایک تجویز یہ بھی ہے کہ محفل کی دسویں سالگرہ پر جو محفلین معطل ہیں ان کی لسٹ نکال کر ان کی معطلی کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے۔ اور جن کی معطلی کی وجوہات سنگین نوعیت کی نہ ہوں یعنی لاپرواہی کی وجہ سے کئے گئے مراسلے ہوں ان کی مشروط معطلی ختم کرنے کا بھی اعلان کردیا جائے۔ اسی طرح بعض ممبران کی ایک ٹیم بنائی جائے جو دسویں سالگرہ سے پہلے روٹھے ہوئے محفلین سے ایک ایک ملاقات کرے (سکائپ یا فون پر یا ای میل کے ذریعے) اور انہیں واپسی کی ترغیب دی جائے۔ لیکن اس بات کا خیال رہے کہ ایک حد تک ہی کوشش کی جائے کہ جس سے محفل کے وقار پر حرف نہ آئے کہ محفل کسی کی محتاج تو ہے نہیں ۔ صرف یہ ہے کہ پرانے محفلین ہیں اتنا وقت گزاراہے یہاں ہوسکتا ہے اب ان میں سے کچھ اپنے فیصلے پر نادم ہوں اور واپس آنا چاہ رہے ہوں تو اس طرح انہیں ایک سپورٹ مل جائے گی اور وہ واپس محفل کے دھارے میں اس سالگرہ کے حوالے سے شامل ہوسکتے ہیں۔

سوونئیر کے لئے دس دن میں مواد نکال کر مدیران وغیرہ کانٹ چھانٹ کرلیں اور تین سے چار دن میں ای بک تیار ہوکر یکم جولائی سالگرہ کے ساتھ ہی افتتاح کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایک تجویز ہے ۔یہ تو یقین ہے کہ قابل عمل ہے البتہ یہ یقین نہیں کہ اتنے مختصر وقت میں قابل عمل ہوسکتی ہے یا نہیں۔ بظاہر تو بہت مشکل لگتا ہے لیکن اگر مدیران اعلیٰ جن کے نام پیش کئے گئے ہیں وہ اس پروجیکٹ کی ذمہ داری اٹھالیں اور ٹیم کے ممبران حامی بھرلیں تو پندرہ دن نہ سہی ایک ماہ سہی، محفل کی سالگرہ کے درمیان میں ہی کم از کم یہ تیار ہوسکتا ہے۔
 

عثمان

محفلین
اراکین محفل سے گذارش ہے کہ وہ اس موقع پر خوب دھاگے کھولیں تاکہ ہم اس میں اپنے تبصرے ڈال سکیں۔ :)
 

عثمان

محفلین
ایک تجویز یہ بھی ہے کہ محفل کی دسویں سالگرہ پر جو محفلین معطل ہیں ان کی لسٹ نکال کر ان کی معطلی کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے۔ اور جن کی معطلی کی وجوہات سنگین نوعیت کی نہ ہوں یعنی لاپرواہی کی وجہ سے کئے گئے مراسلے ہوں ان کی مشروط معطلی ختم کرنے کا بھی اعلان کردیا جائے۔ اسی طرح بعض ممبران کی ایک ٹیم بنائی جائے جو دسویں سالگرہ سے پہلے روٹھے ہوئے محفلین سے ایک ایک ملاقات کرے (سکائپ یا فون پر یا ای میل کے ذریعے) اور انہیں واپسی کی ترغیب دی جائے۔ لیکن اس بات کا خیال رہے کہ ایک حد تک ہی کوشش کی جائے کہ جس سے محفل کے وقار پر حرف نہ آئے کہ محفل کسی کی محتاج تو ہے نہیں ۔ صرف یہ ہے کہ پرانے محفلین ہیں اتنا وقت گزاراہے یہاں ہوسکتا ہے اب ان میں سے کچھ اپنے فیصلے پر نادم ہوں اور واپس آنا چاہ رہے ہوں تو اس طرح انہیں ایک سپورٹ مل جائے گی اور وہ واپس محفل کے دھارے میں اس سالگرہ کے حوالے سے شامل ہوسکتے ہیں۔
عام معافی کی یہ تجویز بھی خوب رہی۔ :)
ایسا کریں کہ اپنی اشاعت میں گوشہ معطلین کے نام سے ایک باب ضرور رکھیے۔ اس میں ان کا ذکر ضرور کریں جو اپنی سیاہ کاریوں کی وجہ سے عام معافی کے مستحق نہیں۔ :p
 

رانا

محفلین
عام معافی کی یہ تجویز بھی خوب رہی۔ :)
ایسا کریں کہ اپنی اشاعت میں گوشہ معطلین کے نام سے ایک باب ضرور رکھیے۔ اس میں ان کا ذکر ضرور کریں جو اپنی سیاہ کاریوں کی وجہ سے عام معافی کے مستحق نہیں۔ :p
ایسے معطلین کی وجہ سے ہی یہ شرط لگائی تھی کہ "جن کی معطلی کی وجوہات سنگین نوعیت کی نہ ہوں"۔:)
مثلا اگر کوئی فسادپھیلانے یا دیگر محفلین کی دل آزاری کا باعث مسلسل بنتا رہا ہے تو وہ اس عام معافی کا مستحق نہیں ہے۔:)
لیکن یہ صرف ایک تجویز ہے ضروری نہیں کہ آسانی سے قابل عمل بھی ہو۔ اس کے تمام پہلوؤں پر غور کرنے سے اگر اس بات کا خطرہ ہو کہ اس چور دروازے سے فسادیوں کے بھی داخلے کا امکان پیدا ہوجائے گا تو تجویز کو مسترد کردیا جائے۔:)
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
رانا بھائی چونکہ ہمارے ہم قافیہ ہیں اس لیے ان کی بات کیسے غلط ہو سکتی ہے۔۔۔۔ میرا خیال ہے کہ تمام محفلین کو فوری فوری مستعد و فعال ہو جانا چاہیے۔۔۔۔ محمداحمد بھائی نے تو اس بار سالانہ مشاعرے کے بارے میں بھی ابھی تک کوئی بات نہیں کی۔ فلک شیر صاحب اگر قصہ عشرہ لکھنا چاہیں تو وہ بھی ایک خاصے کی چیز ہو سکتا ہے۔
 
دس سال ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس موقع پر کوئی ایسا محفلین جو دس سال سے محفل سے منسلک رہا ہو اور محفل کے نشیب و فراز اور تاریخ سے واقفیت رکھتا ہو۔ محفل پر ہونے والے اہم واقعات کو جانتا ہو۔ جن میں اہم موضوعات پر گفتگو، بڑے بڑے پھڈے، تحقیقی گفتگو، پر بڑے بڑے مباحثے ان سب کا مختصر تعارف ہو جائے یا ذکر ہو جائے۔ وہ محفل والے جو محفل پر اہم ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں ان کا ذکر ہو جائے۔ الغرض کہ محفل کی دس سالہ تاریخ پر ایک جامع نظر ہو جائے، وہ مرتب کرے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
محمداحمد بھائی نے تو اس بار سالانہ مشاعرے کے بارے میں بھی ابھی تک کوئی بات نہیں کی۔

گذشتہ برس (جب ہمیں کافی فرصت میسر تھی) ہم نے اور ہمارے احباب نے مل کر دنیا کا سست ترین مشاعرہ منعقد کیا تھا۔ اس سال تو فرصت بھی کم کم ہی ہے سو ہم نہیں چاہتے کہ ہم اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیں اور لوگ مشاعرے کے نام سے بھی بدکنے لگیں۔ اس بار ہماری خواہش ہے کہ محفلین کو مشاعرے ایسی قبیح شے سے نجات دلادی جائے تو اچھا رہے گا۔ :) :) :)
 

اکمل زیدی

محفلین
ہر صنف پر ایک مقابلہ رکھ دیا جائے ....اور دعوت دی جائے ....اور بہترین ..کو ..کسی انعام سے نوازا جائے ...باقی تفصیلات طے ..ہوسکتی ہیں مشاورت سے ...
 
گذشتہ برس (جب ہمیں کافی فرصت میسر تھی) ہم نے اور ہمارے احباب نے مل کر دنیا کا سست ترین مشاعرہ منعقد کیا تھا۔ اس سال تو فرصت بھی کم کم ہی ہے سو ہم نہیں چاہتے کہ ہم اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیں اور لوگ مشاعرے کے نام سے بھی بدکنے لگیں۔ اس بار ہماری خواہش ہے کہ محفلین کو مشاعرے ایسی قبیح شے سے نجات دلادی جائے تو اچھا رہے گا۔ :) :) :)
ویسے پچھلے برس مشاعرہ اور نثری پیشکش بہت خوب تھیں۔
 
Top