دسویں سالگرہ تجاویز برائے جشن سالگرہ دہم

عثمان

محفلین
بھئی سووینئر والی تجویز تو سرد خانے کی نظر ہی ہوگئی کہ بس ریٹنگ کا بٹن دبایا اور چل دئیے۔:) جن محفلین کے نام ٹیم کے لئے تجویز کئے گئے تھے اگر وہ تسلسل کے ساتھ پندرہ بیس دن دے سکیں تو خود بھی اپنے نام پیش کریں تاکہ اندازہ لگایا جاسکے کہ کام شروع کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔کچھ دن لگا کر ایک رف سی چیز بنا کر منتظمین کو دے دی جائے تو شائد وہ بھی ہمت کرلیں اور کچھ دلچسپی لے کر اس کی ادارت کر ہی ڈالیں۔:)
یعنی کوچہ آلکساں والوں کی رکنیت بڑھتی جا رہی ہے۔
 
ایک کام تو انتظامیہ آسانی سے کر سکتی ہے ، اور وہ ہے ان دھاگوں کا تعارف جو سب سے زیادہ مقبول رہے۔ اور یہ وہی ہو سکتے ہیں جن میں سب سے زیادہ مراسلے تھے۔:)
 

مقدس

لائبریرین
ایک کام تو انتظامیہ آسانی سے کر سکتی ہے ، اور وہ ہے ان دھاگوں کا تعارف جو سب سے زیادہ مقبول رہے۔ اور یہ وہی ہو سکتے ہیں جن میں سب سے زیادہ مراسلے تھے۔:)
بهیا پهر تو ہو گیا کام۔۔۔ ایک ہماری بارہ دری کے علاوہ باقی سب لڑائی والے دهاگے ہی ہونے جن میں سب سے زیادہ مراسلے ہونے :rollingonthefloor:
 

عثمان

محفلین
بهیا پهر تو ہو گیا کام۔۔۔ ایک ہماری بارہ دری کے علاوہ باقی سب لڑائی والے دهاگے ہی ہونے جن میں سب سے زیادہ مراسلے ہونے :rollingonthefloor:
بالکل!۔۔ ایک تمہاری بارہ دری اور دوسرے میرے پنگے!
ویسے آج کل کافی مندا ہے۔ بارہ دری بھی ہفتہ بھر سرد رہتی ہے۔ اور میرے پنگوں کا تو نہ ہی پوچھو۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
ایک کام تو انتظامیہ آسانی سے کر سکتی ہے ، اور وہ ہے ان دھاگوں کا تعارف جو سب سے زیادہ مقبول رہے۔ اور یہ وہی ہو سکتے ہیں جن میں سب سے زیادہ مراسلے تھے۔:)
پرسنٹیج چیک کرنی چاہئیے، ٹائم کے لحاظ سے ۔۔۔ حالیہ بنائی گئی لڑیوں کا کیا قصور؟
 

الف عین

لائبریرین
میں دس سال سے ضرور شریک محفل ہوں ، لیکن محفل میں میری شرکت نہ ہونے کے برابر ہے۔ کہ مصروف ترین زمروں کے قریب نہیں پھکٹتا!! صرف اردو کمپیوٹنگ، لائبریری اور بزم سخن کے زمروں سے واقف ہوں۔ اور ان زمروں میں بھی میری یادداشت بہت کمزور ہے۔ تاریخ مرتب نہیں کر سکوں گا۔
 

رانا

محفلین
ابھی تک دو ہی محفلین نے حامی بھری ہے۔ ایک مقدس اور دوسرا ماہی احمد۔ ایک مجھے ملالیں تو تین۔ تو اتنی مختصر ٹیم سے کشیدہ کاری کا کام ہی لیا جاسکتا ہے۔:)
دیگر محفلین نے بعض مفید مشورے دئیے ہیں جن میں واقعی کچھ حقیقی مشکلات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ یعنی رمضان کی آمد، پاکستان میں بجلی کے مسائل، فعال محفلین کی کمی اور محمد احمد بھائی نے بالکل درست کہا کہ اس کام کے لئے مستقل وقف رضاکار درکار ہوں گے۔ یہ واقعی حقیقت ہے کہ اس کے لئے بعض لائبریرین حضرات کو آگے آنا پڑے گا۔ اب اس سالگرہ پر یہ تو معاملہ آگے بڑھتا نظر نہیں آتا۔ لیکن منتظمین اگر اس سالگرہ سے کوئی ایسا سلسلہ شروع کریں کہ جس کے تحت مزید لوگ اس وعدے کے ساتھ لائبریرین بنیں کہ ان سے یہ کام لیا جائے گا اور کچھ سابقہ لائبریرین حضرات سے معاونت کی درخواست کی جائے اور پھر آہستہ آہستہ منتظمین ان سے تھوڑا تھوڑا کام لیتے رہیں تو اگلی سالگرہ تک شائد کچھ کام ہوجائے۔ لیکن اس کے لئے منتظمین میں سے کسی ایک کو لیڈ کرنا پڑے گا۔ اور مواد جمع کرنے کے لئے کسی ایک فعال اور سینئر ممبر کو اس پروجیکٹ کا انچارج بنادیا جائے۔ جس کے لئے میرے خیال میں سیدہ شگفتہ صاحبہ سے بہتر اور کوئی نام نہیں ہوگا۔
بس تو پھر اس سالگرہ کی تیاری کریں بغیر مجلے کے۔:)
 

شزہ مغل

محفلین
محفل کی دسویں سالگرہ واقعی ایک اہم سنگ میل ہوگا ۔ اس کے لئے ایک تجویز زہن میں ہے لیکن کامیاب اسی صورت میں ہوگی اگر کچھ محفلین واقعی اس میں حصہ ڈالنے کو تیار ہوں اور اپنے نام اس کے لئے پیش کریں۔ کیونکہ تجویز کو عمل میں لانے کے لئے وقت اور محنت درکار ہوگی۔ اور یہ کام ایک ٹیم ورک کے بغیر نہیں ہوسکتا۔

تجویز یہ ہے کہ اس اہم سنگ میل پر محفل کی طرف سے ایک سووینئر شائع کیا جائے۔ پرنٹ کی شکل میں نہیں بلکہ ای بک کی شکل میں جس میں کوئی خرچہ بھی نہ ہوگا۔ اس میں محفل کے گذشتہ دس سالوں کی ایک جھلک سی دکھانے کی کوشش کی جائے۔ مثلا جن عنوانات پر اس میں مواد ہو اسے درج زیل زمروں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

محفل کی ابتدا سے سے لے کر دس سال تک کے سفر کی روداد
محفل کے پلیٹ فارم سے اردو کے لئے جو پروجیکٹس وغیرہ شروع کئے گئے ان کی تفصیل
محفل کے پلیٹ فارم سے اردو کمیونٹی کو ملنے والے فونٹس، سافٹوئیرز اور اسی طرح کی دوسری مفید چیزیں
گذشتہ دس سالوں میں محفل میں شائع ہوئی محفلین کی تحریریں جن کے پھر ذیلی زمرے ہوں مثلا حصہ نظم اور حصہ نثر
اس میں اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ صرف وہی تحریریں اور غزلیں وغیرہ شائع کی جائیں جو محفلین نے محفل پر ہی سب سے پہلے لکھیں۔ یعنی ایسا نہ ہو کہ غالب اور میر وغیرہ کی غزلیں ہوں کہ وہ تو محفل پر تخلیق نہیں ہوئیں صرف شئیر کی گئیں۔
حصہ نظم میں حمد، نعت، غزلیں، مزاحیہ شاعری، شعرا اور ان کی بعض تخلیقات پر بحث بھی شامل کی جاسکتی ہے۔
حصہ نثر میں اسلامی، ادبی، طنزو مزاح، سائنسی، معلوماتی تحریریں ، سفرنامے وغیرہ

ان ہر دو حصہ نظم و حصہ نثر میں محفل میں اتنا مواد ہے کہ منتخب کرنا ہی مشکل ہوجائے کہ کسے چھوڑا جائے اور کسے منتخب کیا جائے۔ اور ہاں محفلین کی ملاقات کی تحریریں بھی شامل کی جائیں باتصویر شکل میں۔سفرنامے بھی جو محفل پر شئیر کئے گئے وہ بھی اکثر محفلین کے باتصویر ہی ہیں۔ پھر بعض پرانے اور بانی قسم کے محفلین جن میں چند کا تعارف شاکر بھائی نے بھی کسی دھاگے میں کرایا تھا ایسے محفلین کی بھی کچھ تفصیل شامل ہو۔ پھر مضامین اس طرح بھی تیار کئے جاسکتے ہیں کسی دھاگے میں کسی سائنسی یا ادبی یا کسی اور تاریخی ٹاپک پر گفتگو ہوئی ہو تو اس گفتگو کو ہی ایک مضمون کی شکل دے دی جائے کہ وہ پر مغز گفتگو بہرحال محفل کے پلیٹ فارم پر ہی وجود میں آئی ہے۔

اسی طرح ہلکے پھلے چٹکلوں کے طور پر محفل میں اکثر اوقات مختلف دھاگوں میں محفلین کے درمیان جو دلچسپ نوک جھونک ہوتی ہے اس میں بعض مراسلے اور جوابی مراسلے اتنے دلچسپ ہوتے ہیں کہ ان کا انتخاب بھی اس سوونئیر میں شامل کیا جاسکتا ہے ۔ اور بہت کچھ شامل کیا جاسکتا ہے۔ صفحات کا اندازہ کم و بیش تین سو رکھا جاسکتا ہے۔ ویسے جب مواد منتخب کرنے بیٹھیں گے تو یہ تین سو صفحات بھی کم پڑیں گے۔ اسے بالکل کسی عمدہ ڈائجسٹ کی شکل میں تیار کیا جائے جس کا سرورق انہائی خوبصورت ہو اور رنگین صفحات کے ساتھ اندر مضامین میں بعض صفحات کے کونوں پر ڈائجسٹ ہی کی طرز پر چوکھٹے بنے ہوئے ہوں جن میں محفل کی ہلکی پھلکی تحریریں یا اقوال یا اسی طرح کی چند سطروں کی تحریریں بھی ہوں۔

جب مواد منتخب ہوجائے تو کسی بھی محفلین کو جنہیں ای بک بنانے کی معلومات ہو انہیں دے کر اسے ای بک کی شکل میں کنورٹ کرکے محفل پر ایک ڈاون لوڈ لنک پر رکھ جائے اسطرح جو لوگ محفل کے ممبر نہیں ہیں ان کو محفلین کی طرف سے یہ ای بک دی جاسکتی ہے جسے وہ اپنے اسمارٹ فون پر پڑھ سکتے ہیں اور اسکی تحریروں کی دلچسپی کی وجہ سے وہ محفل بھی جوائن کرسکتے ہیں۔ یہ ایک طرح سے محفل کے گذشتہ دس سالوں کی یاداشت ہوگی۔

سالگرہ میں کیونکہ پندرہ دن رہ گئے ہیں تو اس کام کو اسطرح شروع کیا جاسکتا ہے کہ محمد وارث بھائی یا الف عین انکل اس پروجیکٹ کے انچارج بن جائیں اور اسی طرح اس سوونئیر کے مدیر اعلیٰ کے فرائض یہ دونوں ہی انجام دے سکیں گے۔ مواد نکالنے کے لئے ایک ٹیم لازمی درکار ہوگی کیونکہ یہی اصل کام ہے۔ اس کے لئے میرے خیال میں درج زیل احباب کے نام مناسب رہیں گے
نیرنگ خیال ، عائشہ عزیز ، ناعمہ عزیز ، محمداحمد ، مقدس ، ظفری ، خلیل الرحمان صاحب وغیرہ اور مزید محفلین بھی شامل کئے جاسکتے ہیں۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ٹیم کے مختلف ممبرز کو مختلف زمرے دے دئیے جائیں کہ فلاں ممبر فلاں زمرے مثلا سائنسی یا ادبی زمرے سے مواد منتخب کرے گا۔ ٹیم کے ممبران پر مواد منتخب کرنے پر کوئی حد نہ لگائی جائے بلکہ انہیں جو مواد مناسب لگے وہ نکال لیں۔ یہ کام مدیران کا ہو کہ وہ اس میں سے پھر مزید چھانٹی کرکے ایک مخصوص تعداد میں مضامین منتخب کرلیں۔

ایک تجویز یہ بھی ہے کہ محفل کی دسویں سالگرہ پر جو محفلین معطل ہیں ان کی لسٹ نکال کر ان کی معطلی کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے۔ اور جن کی معطلی کی وجوہات سنگین نوعیت کی نہ ہوں یعنی لاپرواہی کی وجہ سے کئے گئے مراسلے ہوں ان کی مشروط معطلی ختم کرنے کا بھی اعلان کردیا جائے۔ اسی طرح بعض ممبران کی ایک ٹیم بنائی جائے جو دسویں سالگرہ سے پہلے روٹھے ہوئے محفلین سے ایک ایک ملاقات کرے (سکائپ یا فون پر یا ای میل کے ذریعے) اور انہیں واپسی کی ترغیب دی جائے۔ لیکن اس بات کا خیال رہے کہ ایک حد تک ہی کوشش کی جائے کہ جس سے محفل کے وقار پر حرف نہ آئے کہ محفل کسی کی محتاج تو ہے نہیں ۔ صرف یہ ہے کہ پرانے محفلین ہیں اتنا وقت گزاراہے یہاں ہوسکتا ہے اب ان میں سے کچھ اپنے فیصلے پر نادم ہوں اور واپس آنا چاہ رہے ہوں تو اس طرح انہیں ایک سپورٹ مل جائے گی اور وہ واپس محفل کے دھارے میں اس سالگرہ کے حوالے سے شامل ہوسکتے ہیں۔

سوونئیر کے لئے دس دن میں مواد نکال کر مدیران وغیرہ کانٹ چھانٹ کرلیں اور تین سے چار دن میں ای بک تیار ہوکر یکم جولائی سالگرہ کے ساتھ ہی افتتاح کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایک تجویز ہے ۔یہ تو یقین ہے کہ قابل عمل ہے البتہ یہ یقین نہیں کہ اتنے مختصر وقت میں قابل عمل ہوسکتی ہے یا نہیں۔ بظاہر تو بہت مشکل لگتا ہے لیکن اگر مدیران اعلیٰ جن کے نام پیش کئے گئے ہیں وہ اس پروجیکٹ کی ذمہ داری اٹھالیں اور ٹیم کے ممبران حامی بھرلیں تو پندرہ دن نہ سہی ایک ماہ سہی، محفل کی سالگرہ کے درمیان میں ہی کم از کم یہ تیار ہوسکتا ہے۔
انتہائی مفید تجاویز ہیں۔ میں بھی اس سلسلے میں اپنی خدمات پیش کرنا چاہ رہی ہوں مگر مجبوری یہ ہے کہ میرے امتحانات شروع ہو گئے ہیں اور بدقسمتی سے یکم جولائی کو ہی آخری امتحان ہے۔ :(
 

شزہ مغل

محفلین
عام معافی کی یہ تجویز بھی خوب رہی۔ :)
ایسا کریں کہ اپنی اشاعت میں گوشہ معطلین کے نام سے ایک باب ضرور رکھیے۔ اس میں ان کا ذکر ضرور کریں جو اپنی سیاہ کاریوں کی وجہ سے عام معافی کے مستحق نہیں۔ :p
میرے خیال میں یہ مناسب نہیں۔ کیونکہ ہم سالگرہ کے جشن کی بات کر رہے ہیں۔ امتحانات کا نتیجہ نہیں نکال رہے۔ ویسے بھی جو کسی کے عیب پر پردہ ڈالتا ہے اللہ بروز قیامت اس کے عیب ظاہر نہیں کرے گا۔ انشاءاللہ
 

شزہ مغل

محفلین
گذشتہ برس (جب ہمیں کافی فرصت میسر تھی) ہم نے اور ہمارے احباب نے مل کر دنیا کا سست ترین مشاعرہ منعقد کیا تھا۔ اس سال تو فرصت بھی کم کم ہی ہے سو ہم نہیں چاہتے کہ ہم اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیں اور لوگ مشاعرے کے نام سے بھی بدکنے لگیں۔ اس بار ہماری خواہش ہے کہ محفلین کو مشاعرے ایسی قبیح شے سے نجات دلادی جائے تو اچھا رہے گا۔ :) :) :)
(اگر برا نہ لگے تو)
آپ اگر کسی وجہ سے مشاعرہ منعقد نہیں کر سکتے تو کوئی بات نہیں۔ محفلین میں سے کسی اور کو یہ ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔آپ خود ہی کسی دوست احباب کو منتخب فرما دیجیئے۔
 

شزہ مغل

محفلین
رانا بھائی کی تجویز خوب ہے، مگر محفل پر فعال اراکین کی تعداد اتنی کم ہے کہ مجھے تو یہ کام راکا پوشی سر کرنے سے بھی زیادہ مشکل لگ رہا ہے
خیر
نصر من اللہ و فتح قریب!
میری تجویز یہ تھی کہ اردو محفل ای میگ (میگزین) شروع کیا جائے۔ ہر سال اگست کے مہینے میں یہ شائع ہو اور کچھ بڑے لوگ جو مدیران ہوں گے وہ پورے سال کی ایکٹیوٹیز میں سے "موتی" چُن کر اس میں شامل کردیں۔۔۔ جیسے محفلینز کی محفل پر شامل کی گئی کوئی بھی بہترین کاوش، اس کے علاوہ اُس سال میں ہوئے اہم ایونٹس، تاسف اور خوشخبری والے زمروں میں سے اہم باتیں، ملاقاتیں وغیرہ وغیرہ۔۔۔ سالگرہ کی تفصیلات چند ایک صفحات پر اور ایسی چیزیں۔ یوں محفل کا ایک سالانہ خلاصہ سا ہوجائے گا۔۔۔ کچھ اہم چیزیں ایک طرف جمع ہوتی جائیں گی۔ اور محفل کی 20ویں سالگرہ پر پوری محفل کی چھان پٹک کرنے کی بجائے۔۔۔ان 10 میگزین کی چھان پٹک سے کام بن جائے گا۔
بہت بہتر تجاویز۔ متفق
بلکہ اگر میری خدمات درکار ہوں تو حاضر ہوں۔ کچھ نہ کچھ تو حصہ ڈالا جا سکتا ہے
 

شزہ مغل

محفلین
نتائج کی ذمہ داری کی فکر نہ کریں۔ کیونکہ ہمارا کام مواد نکالنا ہے یا زیادہ سے زیادہ ہم ایک رف چیز بنانے کی کوشش کریں گے۔اس کی کانٹ چھانٹ تو مدیران کو ہی کرنا ہوگی۔
یہ بات آپ کی ٹھیک ہے کہ وقت کی سالگرہ کے حوالے سے بھی شدید قلت ہے اور محفلین کے پاس بھی کہ ان کی اپنی ذاتی زندگی کی بھی ذمہ داریاں ہیں۔ پھر ضروری نہیں کہ جس کو جب وقت ملے اس وقت بجلی بھی موجود ہو۔ یہ ساری باتیں تو بہرحال اس کام کو مشکل ہی دکھا رہی ہیں۔ مثلا مجھے شام کو جب فرصت ہوتی ہے تو بجلی صرف ایک آدھ گھنٹے کے لئے ہی ملتی ہے۔ لیکن چلیں آپ کی بدولت ایک نام تو سامنے آیا۔ اسی طرح مزید دیکھتے ہیں کتنے نام سامنے آتے ہیں۔ اگر ایک مضبوط ٹیم بن جاتی ہے تو کام تقسیم کرنے کا پلان کریں گے۔ اگر ٹیم ہی مختصر ہوئی تو یہ کام نہیں ہوپائے گا۔
پیوستہ رہ شجر سے، امید بہار رکھ
 

شزہ مغل

محفلین
دراصل ! اس بار سالگرہ کے موقعے پر فرصت یقینی نہیں ہے۔ رمضان بھی شروع ہو رہا ہے اور بجلی کے مسائل بھی اپنی جگہ ہیں۔ سو کوئی وعدہ کرنا انتہائی دشوار ہے۔ مواد جمع کرنے اور ان کی تدوین کا کام انتہائی عرق ریزی کا طلبگار ہوگا اور اس کے لئے خصوصی طور پر وقف کردہ رضا کاروں کی ضرورت ہوگی ۔
متفق
سوینئر والی تجویز اگر ای بک کی صورت میں نہیں ممکن تو ماہی احمد کی میگزین والی تجویز تو قابل عمل ہے۔ ای بک والی تجویز اگلی مرتبہ عمل میں لائی جا سکتی ہے
 

شزہ مغل

محفلین
میری ایک رائے ہے۔ رمضان کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہو گا۔ دیس اور پردیس رہنے والے سب دوست، گرمیاں بھی ہیں تو دیس والے شاید زیادہ مشکل میں ہوں۔ رائے یہ ہے کہ سالگرہ کی تقریب عید کے پانچویں روز کے قریب شروع کی جائے۔ سچ یہ ہے کہ میں نثر پارے اور کسی کے ہاتھ میں نہیں دینا چاہتا :(
میں کافی الجھنوں کا شکار ہوں، لیکن یہ موقع سال میں ایک ہی مرتبہ آتا ہے۔ محمداحمد بھائی نے جو نثر پارے کا ربط دیا تو مجھ سے رہا نہیں گیا۔ اس لیئے نثر پارے تو میں ہر صورت مکمل کروں گا۔ میرے رب کی رضا سے!
میں بھی اپنا حصہ ڈالنا چاہ رہی ہوں مگر مجبور ہوں اس لیے آپ کی یہ تجویز مناسب ہے ۔ اس وقت تک کوئی تیاری کر سکوں گی۔ انشاءاللہ
 

شزہ مغل

محفلین
رانا بھائی! ایک اور مسئلہ بھی ہے نا، یہ کام زیادہ اچھے طریقے سے وہ لوگ نبھا سکتے ہیں جو محفل پر 8، یا دس سال سے ہیں، میرے جیسے نئے لوگ کیا کریں گے؟ پرانی محفل کے متعلق تو ہم کچھ بھی نہیں جانتے۔
ارے نہیں ماہی۔ آپ کر سکتی ہیں۔ کیونکہ محفل کی تمام سرگرمیاں تو موجود ہیں۔ کوئی بھی کسی بھی وقت دیکھ سکتا ہے۔
آپ ماشاءاللہ بہت باصلاحیت ہیں۔
 
Top