تجدید عہد۔۔۔

محسن حجازی

محفلین
بہت عرصے بعد۔۔۔
کچھ فرصت ملی ہے۔۔۔
لیکن اب کے سوچا ہے کہ اس کام کو آگے بڑھانا ہے۔۔۔۔
ہر صورت۔۔۔
خیر۔۔ جو بھی ہے۔۔۔ شروع کرتے ہیں۔
قادری بھائی نے اختتامی اشکال پوسٹ کی تھیں۔ وہ میں دیکھ چکا ہوں اور انہیں بقر عید پر لیپ ٹاپ سے محرومی کے سبب کچھ درست نہ کر پایا۔

ا
ٮ
ح
د
ر
س
ص
ط
ع
ڡ
ٯ
ک
گ
ل
م
ں
و
ہ
ی
ے
ھ
ئ

یہ وہ تمام بنیادی اشکال ہیں جن کی ابتدائی، درمیانی، اختتامی و سالم اشکال درکار ہیں۔ ان سب کی اختتامی تو دستیاب ہیں لیکن تام کی تمام نیہں۔
الف، ک، ل، د، ہ ن، گ، و، س، ر ع، ق، ص، ط، ب، ف، ی، م، ح کی اختتامی اشکال موجود ہیں لیکن تمام کی تمام نہیں۔ میں ایک مکمل فہرست بنا کر اسے پوسٹ کرتا ہوں مزید کچھ اشکال کے ڈنڈے درست کر کے بھی ارسال کر تا ہوں تاکہ سب تجربات کر سکیں۔
ایک تو فورم پر پوسٹ والا بہت مسئلہ ہے۔۔۔ کرتے ہیں کچھ اس کا بھی۔۔۔
 

محسن حجازی

محفلین
لگتا ہے قادری بھائی سخت ناراض ہیں۔۔۔ کہتے ہوں گے کیا تماشا بنا رکھا ہے۔۔۔ کبھی شروع کر لیا کبھی غائب ہو گئے۔۔۔ بس۔۔۔ کیا بتائیں۔۔۔ جب قصور بھی اپنا ہو تو مجھ سا بندہ وضاحتیں بھی پیش نہیں کر سکتا۔۔۔
 

الف نظامی

لائبریرین
شاکر القادری آپ سے کیوں ناراض ہوں گے بلکہ وہ تو بہت خوش ہوں گے کہ پھر گلشن میں بہار آنے والی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
برادرم شاکرالقادری اس وقت ایک مناظرے میں الجھے ہوئے ہیں۔ یہ ایک مثال ہے کہ ان مناظروں کی وجہ سے ہم لوگ کتنے اہم کام فراموش کر دیتے ہیں۔ لگتا ہے کہ انہیں کھینچ کر یہاں لانا پڑے گا۔
 

باسم

محفلین
بہت اچھی بات ہے ورنہ ہم تو بھول ہی گئے تھے
اللہ کرے اب یہ سلسلہ چلتا رہے رکے نہیں
اور ہاں نبیل بھائی
ہم کام کی جگہ بھی باتیں کرتے رہتے ہیں مناظرے میں بات تو ماننی نہیں ہوتی دوسرے کی کیا فائدہ وقت ضائع کرنے کا اپنا بھی دوسروں کا بھی
 

شاکرالقادری

لائبریرین
لگتا ہے قادری بھائی سخت ناراض ہیں۔۔۔ کہتے ہوں گے کیا تماشا بنا رکھا ہے۔۔۔ کبھی شروع کر لیا کبھی غائب ہو گئے۔۔۔ بس۔۔۔ کیا بتائیں۔۔۔ جب قصور بھی اپنا ہو تو مجھ سا بندہ وضاحتیں بھی پیش نہیں کر سکتا۔۔۔

نہیں محسن بھائی ایسی بات نہیں میرا خیال ہے کہ اس پروجیکٹ میں سب سے زیادہ دلچسپی مجھے ہی ہے لیکن آپ تصور کریں کہ جب نہایت جوش ولوے سے کام ہو رہا ہو اور پھر اچانک یخ بستگی کی صورت حال پیدا ہو جائے،
اور آپ بھی ایک دودن کا بتا کر غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو جاتے ہیں اور اس غیر معینہ مدت میں ہمارا قلم کاغذ اور دیگر سامان کتابت تتر بتر ہو جاتا ہے اور مجلس کے دوبارہ فعال ہونے پر ہمیں بھی اپنے آپ کو سانبھ سمیٹ کر دوبارہ ذہنی طور پر تیار کرنا پڑتا ہے بوڑھے آدمی ہییں ایک دفعہ ولولہ سست پڑ جائے تو دوبارہ کمر ہمت باندھا مشکل ہوتا ہے وہ بھی ایسی صورت میں جب صورت حالات غیر یقینی ہو
محسن بھائی آپ بتائیں کون کون سی آخری اشکال کم ہیں میں کوشش کرتا ہوں کہ انہیں مکمل کردوں
میں آپ کی متذکرہ فہرست کا منتظر ہوں
جب کرنے کے لیے کچھ نہیں ہوگا تو مناظرہ ہی کرنا پڑتا ہے کیا کریں
 

wahab49

محفلین
محسن جی۔ دعا ھے زورِ قلم اور زیادہ۔ اور قادری جی۔ وجہ پوچھ سکتا ھوں مناظرات کی؟؟ اگر میرے آس پاس کوئی ھوا تو ضرور بلوایئے گا ۔ دیکھنا چاھتا ھوں ھوتا کیا ھے۔ آج تک دیکھا جو نہیں ھے۔ :?
 

شاکرالقادری

لائبریرین
محسن بھائی
میں مفرد اشکال یعنی حروف تہجی لکھ رہا ہوں
اور حروف تہجی کی آخری اشکال جو کہ پہلے پوسٹ کر چکا ہوں ان سے بھی مطمئن نہیں ہوں ان کی مرمت کر رہا ہوں کل تک انشاء اللہ کام تمام ہو جائے گا اور حتمی اشکال ارسال کردونگا جس کے بعد دو کا پہاڑہ محسن بھائی یاد کرائیں گے۔
اس وقت تک تمام احباب کو انتظار کی زحمت کشید کرنا ہوگی
اور محسن آپ اس وقت تک یہ دیکھیں کہ آپ نے مولانا روم کے شعر کی کتابت میں کہیں غلطی تو نہیں کی کیونکہ دوسرا مصرع وزن میں نہیں آرہا

:wink: :wink:
 

شاکرالقادری

لائبریرین
مفرد حروف تہجی، آخری اشکالﹺ، ترسیمے

لیجیئے صاحبان
ا، ب،ح،د،س،ص،ط،ع،ف،ق،ک،گ،ل،م،ن،و،ہ،ھ،ء،ی،ے
کی آخری اشکال ترمیم و مرت کے بعد
اور
ان تمام حروف تہجی کی مفرد اشکال
اور
نقاط
کے علاوہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمﹺ، علیہ السلام اور للہ کے ترسیمہ جات
اور
ع﴿علیہ السلام﴾، ص﴿صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم﴾ رض ﴿رضی اللہ عنہ﴾ رح﴿رحمۃ اللہ علیہ﴾ وغیرہ کی مختصر علامات وضع کر کے ارسال ہیں
اس کے بعد اگر کوئی کمی رہ گئی ہو تو
اس کی نشاندھی محسن حجازی کریں گے
 

Attachments

  • aakhri_ashkaalmufrad_ashkal__nuqaat_tarseema_jaat.zip
    47.7 KB · مناظر: 12

wahab49

محفلین
قادری جی۔ آپ کی لکھے ھوئے میں مجھے تو ڈبے ڈبے نظر آ رھے ھیں۔ اسکی کی وجہ ھے؟؟ یا منتظمین میں سے کوئی بتا دے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
لگتا ہے کہ شاکرالقادری ویب پیڈ کے کی بورڈ کی جگہ کوئی اور کی بورڈ استعمال کرتے ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
مفرد حروف تہجی، آخری اشکالﹺ، ترسیمے

شاکرالقادری نے کہا:
لیجیئے صاحبان
ا، ب،ح،د،س،ص،ط،ع،ف،ق،ک،گ،ل،م،ن،و،ہ،ھ،ء،ی،ے
کی آخری اشکال ترمیم و مرت کے بعد
اور
ان تمام حروف تہجی کی مفرد اشکال
اور
نقاط
کے علاوہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمﹺ، علیہ السلام اور للہ کے ترسیمہ جات
اور
ع﴿علیہ السلام﴾، ص﴿صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم﴾ رض ﴿رضی اللہ عنہ﴾ رح﴿رحمۃ اللہ علیہ﴾ وغیرہ کی مختصر علامات وضع کر کے ارسال ہیں
اس کے بعد اگر کوئی کمی رہ گئی ہو تو
اس کی نشاندھی محسن حجازی کریں گے
بہت خوب!
 

محسن حجازی

محفلین
جی ہاں کلک سے ہی طبع آزمائی کی ہے لیکن قادری بھائی خانہ فرہنگ ایران کے ایک کتابچے سے نقل کیا ہے مجھے بھی کچھ گڑبڑ لگ رہی تھی اس شعر میں۔ کیا درست شعر آپ کو یاد ہے؟
میں شکلیں دیکھ کر رپورٹ پیش کرتا ہوں۔
دیگر یہ کہ۔۔۔۔۔
اچھا چلیں پھر کبھی سہی۔۔۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
کیا میں دوبارہ مناظرہ کے لیے جا سکتا ہوں؟؟؟؟
کیونکہ محسن حجازی تو گئے
اب نہ جانے کب تک آئیں
بہ قول اقبال ﴿رح﴾


باغ بہشت سے مجھے حکم سفر دیا تھا کیوں
کار جہاں دراز ہے اب میرا انتظارکر
 
Top