احمد ندیم قاسمی تجھے کھو کر بھی تجھے پاؤں جہاں تک دیکھوں

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
تجھے کھو کر بھی تجھے پاؤں جہاں تک دیکھوں
حسنِ یزداں سے تجھے حسنِ بتاں تک دیکھوں

تو نے یوں دیکھا ہے جیسے کبھی دیکھا ہی نہ تھا
میں تو دل میں تیرے قدموں کے نشاں تک دیکھوں

صرف اس شوق میں پوچھی ہیں ہزاروں باتیں
میں تیرا حسن تیرے حسنِ بیاں تک دیکھوں

میرے ویرانہء جاں میں تیری یادوں کے طفیل
پھول کھلتے ہوئے نظر آتے ہیں جہاں تک دیکھوں

وقت نے ذہن میں دھندلادیئے تیرے خدوخال
یوں تو میں توٹتے تاروں کا دھواں تک دیکھوں

دل گیا تھا تو یہ آنکھیں بھی کوئی لے جاتا
میں فقط ایک ہی تصویر کہاں تک دیکھوں

ایک حقیقت سہی فردوس میں حوروں کا وجود
حسنِ انساں سے نمٹ لوں تو وہاں تک دیکھوں
 
پپو

محفلین
تو نے یوں دیکھا ہے جیسے کبھی دیکھا ہی نہ تھا​
میں تو دل میں تیرے قدموں کے نشاں تک دیکھوں​
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
صرف اس شوق میں پوچھی ہیں ہزاروں باتیں
میں تیرا حسن تیرے حسنِ بیاں تک دیکھوں

ایک حقیقت سہی فردوس میں حوروں کا وجود
حسنِ انساں سے نمٹ لوں تو وہاں تک دیکھوں

ان دو اشعار کا تو جواب نہیں ہے۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
واہ واہ کیا بات!

مکرر عینی سس :happy:

شکریہ!

یہ لیجئے مکرر:heehee:

تو نے یوں دیکھا ہے جیسے کبھی دیکھا ہی نہ تھا​
میں تو دل میں تیرے قدموں کے نشاں تک دیکھوں​

صرف اس شوق میں پوچھی ہیں ہزاروں باتیں​
میں تیرا حسن تیرے حسنِ بیاں تک دیکھوں​

میرے ویرانہء جاں میں تیری یادوں کے طفیل​
پھول کھلتے ہوئے نظر آتے ہیں جہاں تک دیکھوں​
 
الشفاء

اس مکرر کی تو کیا ہی بات ہے۔۔۔
واہ۔ بہت خوب۔۔۔
 
Top