تیرہویں سالگرہ تحائف کا تبادلہ!

نیرنگ خیال

لائبریرین
نبیل بھائی کے لیے خاص تحفہ
images_13.jpg

جب یہ گن چلتی ہے تو معطلی واقع ہو جاتی ہے۔ :p
یہ گن ادارت کو دینی چاہیے۔ مراسلات پر پانی پھیرنے کے لیے۔
 
یہ سمٹ سپر کمپیوٹر برادرم ابن سعید کے لیے (آپ کی روزانہ بڑھتی ہوئی کمپیوٹنگ کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے)۔۔۔ بحرحال امریکی محکمہ توانائی سے آپ خود نمٹ لیجیے گا۔
summit-supercomputer.png

اس کمپیوٹر سے ڈیجیٹل کان کنی کر کے جو پہلا بٹ کوائن حاصل ہوا وہ آپ کے لیے! :) :) :)

960x0.jpg
 
ابن سعید کے لیے :)
product-image-620738810_1024x1024.jpg

جب محفل کا ڈاؤن ٹائم ہوتا ہے تو ابن سعید انہی اوزاروں کی مدد سے محفل کی مرمت میں مصروف ہوتے ہیں اور محفل کو ہم سب کے لیے بحال کرتے ہیں۔ :p
کہیں یہ تحفہ شاکر بھائی کی اس بات سے متاثر ہو کر تو نہیں دیا گیا ہے؟ :) :) :)
ابن سعید بلا کی چیز ہے، بلکہ بلا کی چیز کیا خود کسی بلا کا کزن شزن لگتا ہے۔ خدا کی پناہ جب دیکھو کبھی فورم کھول رکھا ہے، کبھی سیارہ کے حصے بخرے یہاں وہاں پڑے ہوئے ہیں۔ مجھے تو لگتا ہے کہ ابن سعید گھر میں بھی رینچ، پلاس، ہتھوڑا پکڑے کچھ نہ کچھ ٹھیک ہی کرتا رہتا ہے۔ اللہ بھلا کرے عزیزی کا، اس کا اپنے بارے میں خیال ہے کہ اس نے کیا مستری طبیعت پائی ہے۔ یہی خیال راقم کا ابن سعید کے بارے میں ہے کہ اس نے کیا مستری طبیعت پائی ہے، اور ایسی مستری طبیعت کے جو تھکتی بھی نہیں ہے۔
 
Top