ماوراء
محفلین
السلام علیکم خواتین و حضرات۔
محفل پر ایک نئے سلسلے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ جس میں اراکینِ محفل کا تحریری مقابلہ ہو گا۔ آجکل نئی نسل کے کچھ جوان ہمیں عجیب سے مسائل میں گھِرے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اپنی توانائیاں کسی مثبت جگہ صَرف کرنے کی بجائے جانے کن کن موضوعات کی کھوج میں لگا دی ہیں۔ ہمارے جوانوں کا بولنے میں بھی کوئی ثانی نہیں۔ تو بس اسی بات کو مدِنظر رکھتے ہوئے محفل پر ایک "تحریری مقابلہ" شروع کیا جا رہا ہے۔ جس میں آپ سب کو ایک موضوع دیا جائے گا۔ جس پر آپ نے جی بھر کر بولنا یعنی لکھنا ہے۔ آپ کو اپنا مضمون مکمل کرنے کا وقت دیا جائے گا، اور اس وقت کے اندر اندر آپ کو اپنے مضامین محفل پر اسی جاری کیے ہوئے تھریڈ پر پوسٹ کرنا ہوں گے۔ آپ میں سے جو اس مقابلہ میں شرکت کرنا چاہے گا، ان کے مضامین آنے کے بعد دو سے تین رکنی ججز پر مشتمل پینل مضامین کے بارے میں یہ فیصلہ کرے گا کہ کس کا مضمون سب سے بہترین تھا۔ انعام پہلے ، دوسرے اور تیسرے مضمون کو دیا جائے گا۔ (انعام کا فیصلہ بعد میں ہو گا۔)
اگر آپ سب نے اس میں دلچسپی ظاہر کی تو اس سلسلے کو مستقل جاری رکھا جا سکتا ہے۔ اور ہو سکتا ہے کہ سال کے آخر میں (محفل کی سالگرہ کے موقع پر) اس سلسلے کے لیے کوئی ایوارڈ بھی دیا جائے۔
پہلے موضوع کے لیے آپ سب کو دس دن دئیے جاتے ہیں۔ 19 نومبر سے 30 نومبر تک رکھتے ہیں۔
آج کا موضوع : میڈیا کے آجکل کے نوجوان پر کیا منفی اثرات پڑ رہے ہیں؟ اور ایسی صورتِ حال میں ہماری کیا ذمہ داری بنتی ہے؟
تعبیر نے موضوع تو "محبت" بتایا تھا۔ لیکن میں نے کچھ زیادہ ہی سنجیدہ موضوع شروع کر دیا ہے۔
یاد رکھیں:
- امید ہے کہ موضوع پر لکھتے ہوئے اپنے مہذب ہونے کا ثبوت دیں گے۔
- ایک دوسرے کے مضامین پر تنقید کرنے سے پرہیز کریں گے۔ کیونکہ یہاں کوئی بحث و مباحثہ نہیں ہو رہا۔ اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرنا ہے۔
- اور دوسری بات یہ کہ ضروری نہیں کہ آپ نے لمبا چوڑا لیکچر دینا ہے۔اگر آپ چھ ، سات لائنوں میں اپنی بات کی وضاحت کر سکتے ہیں تو اتنا کافی ہو گا۔
-لمبی چوڑی تقریروں سے احتراز کرنا ہے۔ تاکہ دوسروں کے لیے اکتا دینے والا موضوع نہ ہو جائے۔
- اگر موضوع پر کسی نے نہ لکھا تو تعبیر کی ساری ذمہ داری۔