تحریکِ انصاف کا منشور

میر انیس

لائبریرین
آپ کے مراسلے میں ایک بھی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔ عمران خان کوئی ان پڑھ نہیں کہ کالم کسی سے لکھوائے اُس نےایچیسن کالج اور آکسفورڈ سے تعلیم حاصل کی ہے۔
مشرف نے جب سات نکاتی ایجنڈا بنایا تو بہت لوگ اُس کے حامی بنے عمران خان بھی اُن میں شامل تھے مگر وہ اُس کی دعوت کے باوجود شریکِ اقتدار نہیں ہوئے۔
آپ بھول رہے ہیں تحریک انصاف سترہ سال پہلے بنی تھی مشرف کے بعد نہیں بنی
قریشی ، قصوری اور ہاشمی لاہور میں اکتوبر کے جلسے کے بعد شامل ہوئے جب تحریک ِ انصاف کی مقبولیت عروج پر تھی
ان میں سے کسی پر بدعنوانی کے الزامات نہیں اس لئے سانپ کے ڈسے ہوئے کی مثال ان پر صادق نہیں آتی
یہ تو حقیقت ہے کہ تحریک انصاف کو بنے ہوئے سولہ سترہ سال ہوچکے ہیں یہ الگ بات ہے کہ اپنے پہلے الیکشن سے ہی تبدیلی کا دعوٰی اور اپنے لئے وزیر اعظم عمران خان کا نعرہ لگوانے والے ورلڈ چیمپین ایک یا دو سیٹوں سے زیادہ کبھی نہیں لے سکے ۔ لیکن اسکی وجہ شاید یہ رہی ہو کہ آج سے سولہ سال پہلے کے عمران اور آج کے عمران میں بہت فرق ہے اس زمانے میں آپ ایک مغرور کپتان،پلے بوائے اور سیتا وائٹ سے فلرٹ کرنے کے حوالے سے زیادہ مشہور تھے لوگوں کو کرکٹ کے میدان میں انکا اپنے ہی پرستاروں سے سلوک جس میں ایک دفعہ انہوں نے اپنے ایک چاہنے والے کو بلا مار کر اسکا سر پھاڑ دیا تھا یا اپنے ہی ساتھیوں قاسم عمر ، اقبال قاسم اور جاوید میانداد سے کی جانے والی زیادتی زیادہ یاد تھی لوگوں کو انکی باتیں ہضم نہیں ہورہی تھیں لیکن اب حالات کچھ اور ہیں زرداری صاحب اور انکے رفقاءکی وجہ سے پوری پیپلز پارٹی بدنام ہوچکی ہے نواز شریف اور شہباز شریف کی دوستانہ حزب اختلافی ،موروثی سیاست لشکر جھنگوی سے گٹھ جوڑ اور ڈینگی بخار کے روک تھام کی ناکامیوں کی وجہ سے نون لیگ بھی بدنام ہوچکی ہے۔ تو لوگ اب تبدیلی کے خواہاں ہیں وہ چاہتے ہیں کہ اب ایک تیسری قوت ابھرے ان دو بڑی پارٹیوں کو آزمالیا اور اپنا بہت بیڑا غرق بھی کرالیا شاید عمران ان دو بڑے بُروں میں نسبتاَ َ کم بُرا ثابت ہو اسلئے میں اس دفعہ اگر عمران صاحب مکمل کلین سوئپ کرتے نہیں تو پہلے کے مقابلے میں بہت زیادہ سیٹیں حاصل کرتا ضرور دیکھ رہا ہوں۔
 

ساجد

محفلین
اور ڈینگی بخار کے روک تھام کی ناکامیوں کی وجہ سے نون لیگ بھی بدنام ہوچکی ہے۔
صاحب با خبر رہا کیجئے:)۔
باقی کوئی بھی کام بد نامیوں والے ہو سکتے ہیں لیکن ڈینگی والا نہیں۔

انہوں نے اپنے ایک چاہنے والے کو بلا مار کر اسکا سر پھاڑ دیا تھا​
ابھی بھی الیکشن کمشن نے عمران کو بلا ہی تھمایا ہے ۔ سر بچاکر رکھیں۔:)
 

میر انیس

لائبریرین
صاحب با خبر رہا کیجئے:)۔
باقی کوئی بھی کام بد نامیوں والے ہو سکتے ہیں لیکن ڈینگی والا نہیں۔
بھائی میری بھی ہر خبر پر نظر ہے ایکسپریس نیوز کی طرح اسی لئے ڈینگی کا ذکر ضروری سمجھا
ابھی بھی الیکشن کمشن نے عمران کو بلا ہی تھمایا ہے ۔ سر بچاکر رکھیں۔:)
ارے بھائی ابھی تو وہ بلا زرداری اور نواز پر چلے گا ہاں اگر حکومت میں آنے کا انہیں شرف حاصل ہوگیا اور ایک ہی بلے سے انہوں نے سب ہی کو ہانکنا شروع کردیا تو فکر پڑ سکتی ہے۔ فی الحال تو نہ میں انکا اتنا بڑا مخالف ہوں نا ہی سپورٹر جو اپنا سر بچا تا پھروں۔
 

ساجد

محفلین
ارے بھائی ابھی تو وہ بلا زرداری اور نواز پر چلے گا ہاں اگر حکومت میں آنے کا انہیں شرف حاصل ہوگیا اور ایک ہی بلے سے انہوں نے سب ہی کو ہانکنا شروع کردیا تو فکر پڑ سکتی ہے۔ فی الحال تو نہ میں انکا اتنا بڑا مخالف ہوں نا ہی سپورٹر جو اپنا سر بچا تا پھروں۔
اجی حضور ، کیا کرتے ہیں آپ!!! خود ہی تو ارشاد فرما رہے ہیں کہ
ایک دفعہ انہوں نے اپنے ایک چاہنے والے کو بلا مار کر اسکا سر پھاڑ دیا تھا
اب نواز اور زرداری سے عمران کی کوئی دوستی یا پرستاری کا رشتہ تو ہے نہیں جو بلا ادھر چلے گا۔ یہ پرستاروں کو ہی تار تار کرتا رہا ہے !!!!بقول آپ کے۔:)
 

میر انیس

لائبریرین
اجی حضور ، کیا کرتے ہیں آپ!!! خود ہی تو ارشاد فرما رہے ہیں کہ

اب نواز اور زرداری سے عمران کی کوئی دوستی یا پرستاری کا رشتہ تو ہے نہیں جو بلا ادھر چلے گا۔ یہ پرستاروں کو ہی تار تار کرتا رہا ہے !!!!بقول آپ کے۔:)
ارے بھائی بلا صرف سر پھاڑنے کیلئے ہی تھوڑی استعمال ہوتا ہے آج کل آپ کو پتہ ہے کرکٹ میں سوئپ کی اصطلاح بہت مشہور ہے یعنی جھاڑو پھیرنا اسلئے نواز اور زرداری کیلئے سوئپ شاٹ باقی آپ بہت سمجھدار ہیں دوسرے سپورٹر کیلئے جو بلا گھمانا کی اصطلاح میں نے استعمال کی اسکی مزید وضاحت کرکے میں جان بوجھ کر اپنی بہن زرقا کو ناراض نہیں کرنا چاہتا۔
 

زرقا مفتی

محفلین
1728.gif
 

عسکری

معطل
اپکا تو دن رات کا یہی کام ہو گیا زرقا جی :grin: اگر کسی اور کاز کے لیے اتنی محنت کرتی تو نا جانے کیا ہو جاتا :roll:
 

عسکری

معطل
جی اور میں بھی احتجاج کرتا ہوں یہ پاکستان ہے جس کی اکثریت انگلش نہین سمجھتی ۔ پی ٹی آئی پہلے اردو مین ریلیز کرتی اور پھر اس کا انگریزی ترجمہ ہوتا ۔ ایک انقلابی پارٹی ہے یہ اسے دماغ میں رکھنا چاہیے
 

طالوت

محفلین
بھائی جی جب ہم کچھ کرنے کی ٹھان لیتے ہیں تو ہمارے دماغ ماؤف ہو جاتے ہیں۔ یہ پرانا مرض ہے ، آپ ستو پییں اور دماغ ٹھنڈا رکھیں۔
 

حسان خان

لائبریرین
تحریکِ انصاف نے اپنے منشور میں جناح سے ہم آواز ہوتے ہوئے پاکستان کے تمام شہریوں کے بلا تفریقِ مذہب و نسل ایک ہی ریاست کے یکساں شہری ہونے کی بات کی ہے۔ یہ بہت اچھی بات لگی۔
اس کے علاوہ یکساں تعلیمی نظام اور پرائمری میں مادری زبان میں تعلیم کی بات بھی قابلِ تحسین ہے۔
 
Top