تحریک انصاف کی وزیرستان ریلی

زونی

محفلین
اس میں سمجھ نہ آنے والی کیا بات ھے ؟؟؟۔۔۔ انٹرنیشنل میڈیا کو علاقے کی صورتحال اور ڈرون متاثرین کی رائے سے آگاہ کرنا ہی سب سے بڑا مقصد ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔جی ایچ کیو اور ایوان صدر کے سامنے مظاہرہ کرنے سے آج تک کچھ ھاصل ہوا جو اب ہونا تھا ؟؟؟:)
 

زونی

محفلین
باقی جماعتوں نے کبھی یہ قدم کیوں نہیں اٹھایا ؟؟؟ کیا اتنی جرات نہیں تھی یا انہیں امریکہ مخالف ووٹ نہیں چاہیئے تھا ؟؟؟؟
 
مجھے نہیں لگتا کہ امریکہ مخالف کے پی کے کا ووٹ اسے ملےگا۔ شاید کچھ مل جائے
بلکہ سیکولر ووٹ شاید کچھ کٹ جائے
 
امریکہ حامی سیکولر طبقہ
دوسرے لوگ یہ احمقانہ قدم اس لیے نہیں لیتے کہ پتہ ہے کہ ڈرون صرف امریکہ ہی روک سکتا ہے یا پاکستانی ائیر فورس
امریکہ اس ریلی سے متاثر ہونے سے رہا۔ اگر عمران کی حامی امریکی لوگ ڈرون کے مخالف ہیں تو امریکہ میں اس کے خلاف مقدمہ کیوں نہیں کرتے یا عالمی عدالت سے رجوع کیوں نہیں کرتے
 

زونی

محفلین
میرا خیال ھے عمران کا ووٹ سیکولر اور کنزرویٹیو یا دائیں بائیں بازو کا ووٹ نہیں ھے ،،،،، تحریک کی موجودہ کامیابی کی بنیادی وجہ عمران کا نظریہ اور روایت سے انحراف ھے ،،،،،، اب دیکھنا یہ ھے کہ نظریے کو عملی شکل کب اور کیسے دی جاتی ھے :)
 

زونی

محفلین
امریکہ میں تحریک یہ سب کام اپنے منشور کے مطابق انجام دے رہی ھے اور ان کا اگلا قدم شاید یہی ہو گا ۔۔۔۔۔۔۔ باقی جماعتوں کو تو اتنی بھی توفیق نہ ہوئی کہ اپنے محلوں کے باہر وقت سے ڈینگی سپرے ہی کروا دیا جائے :)
 

نایاب

لائبریرین
کوئی کچھ بھی کہے ۔
عمران چاہے کسی قسم کا مفادی سیاستدان ہی کیوں نہ ہو ۔
لیکن اس کے اس قدم نے جو اس نے " امن کے حق میں اور ڈرونز کے خلاف " اٹھایا ہے ۔
اس قدم سے عمران خان ہر سچے خاموش مخلص پاکستان سے محبت کرنے والے فرد کے دل میں ہیرو بن گیا ہے ۔
اور مفاد پرست پاکستان کو کھوکھلا کرنے والے سیاست دانوں کی راہ کا کانٹا ۔۔۔۔
اب " عمران و طالبان " گٹھ جوڑ پر صحافت چمکے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
سیاست میں ہر پارٹی اور لیڈر کو حق ہے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنا لائحہ عمل چنے۔ اگر عمران خان جا رہا ہے تو جانے دیں۔ اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ نہ جائے ساتھ میں :) عمران خان کی ہمت ہے کہ اس نے اس جانب رخ کیا جس کی طرف شاید ہی کوئی بڑا لیڈر جانے کی ہمت کر سکے :)
 

زونی

محفلین
نہیں جی عمران وزیرستان جا رہا ھے کیونکہ اسکے پیچھے یہودی لابی ھے اور اسکے بچےلندن میں پل رہے ہیں ۔ :)
 

فاتح

لائبریرین
ویسے عمران خان کی ریلی کا مقصد سمجھ نہ ایا
کرنی تھی ریلی تو امریکہ کی ایمبیسی کے سامنے کرنی چاہیے تھی یا جی ایچ کیو کے سامنے ورنہ تو ایوان صدر کے سامنے یا ائر فورس کی ھیڈکوارٹر کے سامنے
ہمت علی خان بھائی! آپ کو یہ سیدھی سی بات سمجھ آنی بھی نہیں تھی کہ احتجاج کے ساتھ ساتھ ہمارے وزیرستان میں رہنے والے ہم وطن بھائی بہنوں کے ساتھ ہمدردی اور اپنائیت کا اظہار مقصود تھا۔۔۔ کسی عزیز رشتے دار کے ہاں وفات ہو جائے یا کوئی اور مصیبت یا سانحہ آن پڑے تو ہم اس کے ہاں اس سے ہمدردی اور اپنائیت کا اظہار کرنے کیوں جاتے ہیں؟ ویسے خواہ مخواہ دماغ پر زور مت دیا کریں۔۔۔ :laughing:
 
ہمت علی خان بھائی! آپ کو یہ سیدھی سی بات سمجھ آنی بھی نہیں تھی کہ احتجاج کے ساتھ ساتھ ہمارے وزیرستان میں رہنے والے ہم وطن بھائی بہنوں کے ساتھ ہمدردی اور اپنائیت کا اظہار مقصود تھا۔۔۔ کسی عزیز رشتے دار کے ہاں وفات ہو جائے یا کوئی اور مصیبت یا سانحہ آن پڑے تو ہم اس کے ہاں اس سے ہمدردی اور اپنائیت کا اظہار کرنے کیوں جاتے ہیں؟ ویسے خواہ مخواہ دماغ پر زور مت دیا کریں۔۔۔ :laughing:
بیٹے یہ ٹاپک مزےکا ہے اور اس پر بات ہوسکتی ہے
مگر اپ کا رویہ یہ ذاتیات اور طنز و مزاح کا ہے تو پھر نہ ہوسکے گی
 
Top