تحریک انصاف کی وزیرستان ریلی

راشد احمد

محفلین
عمران انٹیلیجنس والوں نے نرغے میں ہے۔ امن کے حق میں اور ڈونز کا مخالف ساری پاکستانی عوام ہے لہذا سیدھی سادی پاکستان عوام عمران کے اس مارچ کی حمایت کرسکتی ہے۔ مگر اس مارچ سے نہ تو امن ہوگا نہ ڈرون حملہ رکے گا۔ امن جب ائے گا جب امریکہ خطے سے نکلے گا۔ ڈورون جب رکے گا جب پاکستانی ائرفورس اس کو گرائے گی۔
پھر تو ہمیں کشمیر اور فلسطین پر بھی بولنا چھوڑ دینا چاہئے۔
یہی آپ لوگوں میں بری بات ہے کہ قوم کو ایک منٹ میں مایوس کرکے رکھ دیتے ہیں۔ کوشش کرتے رہنا چاہئے صلہ اللہ تعالیٰ کی ذات دینے والی ہے۔
 
عمران خان پر اندھا دھند تنقید پر ایک حکایت یاد آئی۔۔۔
ایک باپ بیٹا کسی گاؤں کے قریب سے گذر رہے تھے، انکے ہمراہ انکا ایک پالتو گدھا بھی تھا۔ تینوں مزے سے چلتے جارہے تھے جب گاؤں کے قریب پہنچے تو راستے پر کھڑے کچھ لوگوں نے یہ تبصرہ کیا:
"کس قدر احمق ہیں یہ دونوں باپ بیٹا۔ اللہ نے ایک سواری دی ہے اور اسکے باوجود پیدل جارہے ہیں۔"
یہ سن کر گدھے کا مالک اس پر سوار ہوگیا۔ جب اگلے گاؤں کے قریب سے گذرے تو وہاں کے لوگوں نے یہ تبصرہ کیا:
"کتنا بے حس اور خود غرض باپ ہے۔ خود تو مزے سے سواری کر رہا ہے اور بچے کو پیدل چلوا رہا ہے۔"
یہ سن کر باپ گدھے سے اتر گیا اور بیٹے کو گدھے پر سوار کرادیا۔ چلتے چلتے جب اگلے گاؤں پہنچے تو وہاں کے لوگوں نے یہ تبصرہ کیا:
کیا زمانہ آگیا ہے، بوڑھا باپ پیدل چل رہا ہے اور لڑکا مزے سے سواری کرتا ہوا جارہا ہے۔ نئی نسل کو تو بالکل شرم و حیا اور احساس چھو کر نہیں گذرے۔"
یہ سن کر باپ بھی گدھے پر سوار ہوگیا اور جب اگلے گاؤں پہنچے تو انہوں نے یہ کہا کہ:
" بے زبان جانور کا کسی کو کوئی احساس ہی نہیں ہے۔ دونوں ہٹے کٹے باپ بیٹا اکٹھے گدھے پر سوار ہیں اور اس بیچارے کا بوجھ کی وجہ سے دم نکلتا جارہا ہے۔"
اب دونوں باپ بیٹا نیچے اتر آئے اور سوچنے لگے کہ اب ایسی کونسی صورت اختیار کی جائے کہ جس پر لوگوں کو کوئی اعتراض نہ ہو۔۔۔چنانچہ انہوں نے بصد مشکل گدھے کو چاروں ٹانگوں سے پکڑا اور اپنے اپنے کندھے پر اسکی اگلی پچھلی ٹانگیں رکھ کر اسکو خود پر سوار کردیا اور چلتے چلتے ٹانک جا پہنچے۔۔۔۔۔اب آگے کی کہانی آپکو پتہ ہی ہے:D:laugh::laughing:
 

زونی

محفلین
میرا ذاتی خیال ہے کہ عمران کا کوئی نظریہ نہیں۔
صرف خواب ہیں جو پاکستانی عوام کو خوشنما لگتے ہیں
بات اگر نظریہ کی ہورہی ہے اچھی بات ہوگی اگر اپ واضح کردیں کہ عمران کا کیا نظریہ ہے پھر اس پر بات بھی کریں گے


یہ آپکا ذاتی خیال ھے ،،،،
اور مجھے دیوار سے سر پیٹنے کا کبھی بھی شوق نہیں رہا کیونکہ آپ کے افکار و خیالات پڑھ کے مجھے نہیں لگتا کہ آپکو میری بات یا مجھے آپکی بات سمجھ میں آنے والی ھے ۔۔۔۔ آپ کو ساری تفصیلات تحریک انصاف کی ویب سائٹ پہ مل جائیں گی ۔
 

راشد احمد

محفلین
حقیقت یہ ہے کہ اب نظرئیے کی سیاست رہی ہی نہیں۔ پیپلزپارٹی بھٹو کے نظرئیے سے دورہوگئی ہے۔ معذرت کے ساتھ بھٹو اپنے نظرئیے روٹی، کپڑا او رمکان پر بھی عمل نہیں کرسکا۔ مسلم لیگ ن، ق، فنکشنل یہ سب کی سب قائداعظم کی جماعت ہونے کی دعویدار ہیں لیکن ان میں قائداعظم کی جماعت کونسی ہے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے۔ ویسے تو یہ سب اپنی جماعت کی تاریخ پیدائش 1913 اور اس کے بانی نواب وقارالملک کو بتاتے ہیں لیکن ان کے اصل بانی چوہدری برادران، شریف برادران، پیر پگاڑا ہیں۔
اس وقت روایتی سیاست چل رہی ہے۔ عمران خان نے بھی روایتی سیاست کرنے کی بہت کوشش کی لیکن اس کی پارٹی کے پرانے لوگ آڑے آگئے۔ مجھے نہیں لگتا کہ عمران خان روایتی سیاست کرسکے گا ۔ ویسے حقیقت یہ ہے کہ ووٹ ذات برادریوں، دھڑے بندیوں پر ملتا ہے۔ یوسف رضاگیلانی یا مخدوم امین فہیم کے مقابلے میں عمران خان کوئی نیا بندہ کھڑا کرلے تو وہ چند ہزار ووٹ سے زیادہ نہیں لے سکے گا۔ یہ ایک حقیقت ہے۔ لیکن شہروں میں ووٹ برادریوں پر کم پڑتا ہے
 
یہ آپکا ذاتی خیال ھے ،،،،
اور مجھے دیوار سے سر پیٹنے کا کبھی بھی شوق نہیں رہا کیونکہ آپ کے افکار و خیالات پڑھ کے مجھے نہیں لگتا کہ آپکو میری بات یا مجھے آپکی بات سمجھ میں آنے والی ھے ۔۔۔ ۔ آپ کو ساری تفصیلات تحریک انصاف کی ویب سائٹ پہ مل جائیں گی ۔
بدقسمتی سے مجھے اس ویب سائٹ پر کوئی بھی نظریاتی چیز نظر نہیں ائی
 

زونی

محفلین
بدقسمتی سے مجھے اس ویب سائٹ پر کوئی بھی نظریاتی چیز نظر نہیں ائی

میں نے تو پہلے ہی کہا ھے کہ آپ کو سمجھ نہیں آنی ،،،،،،، اگر آپکو ایسی قیادت نظر آتی ھے جو مستقبل میں آپکے معیار پہ پورا اتر سکے تو بتا دیجیئے ۔:)
 
میں نے تو پہلے ہی کہا ھے کہ آپ کو سمجھ نہیں آنی ،،،،،،، اگر آپکو ایسی قیادت نظر آتی ھے جو مستقبل میں آپکے معیار پہ پورا اتر سکے تو بتا دیجیئے ۔:)
محترمہ مہربانی فرماکر تحریک انصاف کا نظریہ سمجھادیں دعائیں دوں گا
 

زونی

محفلین
محترمہ مہربانی فرماکر تحریک انصاف کا نظریہ سمجھادیں دعائیں دوں گا

تحریک انصاف کا بنیادی نظریہ ایک فلاحی ریاست کا ھے اور ان کی سب سے خاص بات یہ ھے کہ آپ ان کے لیڈر پہ کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں کر سکتے،،،، ملک سے کرپشن کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ھے اور یہ ہی بنیادی بات ھے جو انہیں دوسروں سے الگ کرتی ھے ،،،،،:)

اب آپ اپنی کہیئے ۔ میں تفصیل میں نہیں جانا چاہتی کیونکہ مجھے معلوم ھے آپ نے میرا وقت ہی ضائع کرنا ھے اور ووٹ میں نے عمران کو ہی ڈالنا ھے :)
 

عسکری

معطل
تحریک انصاف کا بنیادی نظریہ ایک فلاحی ریاست کا ھے اور ان کی سب سے خاص بات یہ ھے کہ آپ ان کے لیڈر پہ کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں کر سکتے،،،، ملک سے کرپشن کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ھے اور یہ ہی بنیادی بات ھے جو انہیں دوسروں سے الگ کرتی ھے ،،،،،:)

اب آپ اپنی کہیئے ۔ میں تفصیل میں نہیں جانا چاہتی کیونکہ مجھے معلوم ھے آپ نے میرا وقت ہی ضائع کرنا ھے اور ووٹ میں نے عمران کو ہی ڈالنا ھے :)
کرپشن کبھی ختم نہیں ہوتی اسے کم کیا جاتا ہے ۔ کم جتنا ہو سکے ۔ فلاح تب تک نہیں آ سکتی جب تک عوام کو شعور نا ہو اور شعور تعلیم سے آتا ہے میں امید کروں گا عمران تعلیم کو نمبر1 پر رکھیں گے تب ہی بات کچھ بنے گی ورنہ جہالت سے کرپشن کرائم لوٹ مار دہشت گردی سب ہے
 

زونی

محفلین
کرپشن کبھی ختم نہیں ہوتی اسے کم کیا جاتا ہے ۔ کم جتنا ہو سکے ۔ فلاح تب تک نہیں آ سکتی جب تک عوام کو شعور نا ہو اور شعور تعلیم سے آتا ہے میں امید کروں گا عمران تعلیم کو نمبر1 پر رکھیں گے تب ہی بات کچھ بنے گی ورنہ جہالت سے کرپشن کرائم لوٹ مار دہشت گردی سب ہے



جی جی آپ بھی صحیح فرما رہے ہیں ۔ کم ہی کر دیں تو بات ھے :)
 

نایاب

لائبریرین
ہزار قسم کے تحفظات کے باوجود اس وقت عمران خان ہی روشن پاکستان کی امید ہے ۔
جہاں اتنے جوتے پیاز کھا لیئے اس سادہ دل قوم نے
وہاں " اک گناہ اور سہی "
 

زونی

محفلین
نا ممکن امیدیں اچھی نہیں ہوتی دنیا کا کوئی ملک آج تک کرپشن فری نہیں رہا ہے نا ہو گا


کرپشن سے پاک کرنے کی جب بات ہوتی ھے اسکا مطلب یہی ہوتا ھے کہ کرپشن کو کم کرنا حتی الامکان حد تک ،،،،، چھوٹی سی بات کو ڈیبیٹ بناؤ گے کیا ؟؟؟؟؟؟:D
 

arifkarim

معطل
پاک قوم کا بھی کوئی جواب نہیں۔ ہر وقت تو آزمودہ بار بار لٹے پٹے حکمرانوں کو کوستی رہتی ہے اور جو ایک بیچارا غیر آزمودہ لیڈر عمران خان آیا تو اسکو ابھی سے ہی بغیر کوئی موقع دئے تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ کیا آپ میں سے جو افراد عمران خان سے حددرجہ نفرت کرتے ہیں بتا سکتے ہیں کہ بھٹو خاندان یا شریف برداران میں سے کس نے چندہ اکٹھا کرکے ایک کامیاب فلاحی ہسپتال اور یونیورسٹی قائم کی ہو عام پاکستانیوں کیلئے جہاں پیشر کا مفت علاج ہوتا ہو اور اعلیٰ پایہ کی ڈگریاں مل سکتی ہوں؟ کیا آپ میں سے کوئی اس سوال کا جواب دے سکتا ہے؟ عوام کی کمائی سے تو کوئی بھی سیاست دان ٹھیک ٹھاک کمیشن کھانے کے بعد کچھ بھی بنا سکتا ہے۔ اقتدار میں آنے سے پہلے اگر کسی سیاست دان اس ملک کیلئے کچھ کیا ہے تو وہ واحد عمران خان ہے۔ اسلئے آپ سب بے تکی تنقید کرنے والوں کو کم از کم ایک بار سوچ لینا چاہئے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔
 

راشد احمد

محفلین
تحریک انصاف یعنی انصاف کی تحریک نام سے ہی ظاہر ہے۔
ریاستیں انصاف پر ہی قائم رہ سکتی ہیں۔ اگر انصاف نہ ہوتو ریاست کا چلنا بہت مشکل ہے۔ ناانصافی ہر جرم اور برائی کی ماں ہے
پاکستان میں خرابی دولت کی غیر منصفانہ تقسیم، کرپشن، زبوں حال معیشت، اقرباء پروری، مہنگائی، بیروزگاری اسی وجہ سے ہے کہ معاشرے سے انصاف ختم ہوگیا ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
کرپشن کبھی ختم نہیں ہوتی اسے کم کیا جاتا ہے ۔ کم جتنا ہو سکے ۔ فلاح تب تک نہیں آ سکتی جب تک عوام کو شعور نا ہو اور شعور تعلیم سے آتا ہے میں امید کروں گا عمران تعلیم کو نمبر1 پر رکھیں گے تب ہی بات کچھ بنے گی ورنہ جہالت سے کرپشن کرائم لوٹ مار دہشت گردی سب ہے

ایک ہی بات ہے بھائی ! اگر کرپشن پر قابو پالیا جائے تو سب کام میرٹ پر ہوں گے، اور جب سب کام میرٹ پر ہوں تو اچھی اقدار از خود پروان چڑھیں گی اور تعلیم بھی بہرکیف بہتری کی طرف جائے گی۔
 

عادل منصور

محفلین
میرے ابو کا روزنامہ جنگ سے ایک اور کالم


ملالہ یوسف زئی اور امن مارچ ... دیوار پہ دستک …منصورآفاق
headlinebullet.gif

shim.gif

dot.jpg

shim.gif

تصورات کی پرچھائیاںآ تی ہیں ۔
میانوالی کے محلہ شیرمان خیل کی عظیم منزل کے صحن میں بان کی بنی ہوئی چارپائیوں پرانعام اللہ خان نیازی اورعمران خان بیٹھے ہوئے ہیں۔دونوں چچا زاد بھائی آپس میں محوِ گفتگو ہیں انعام اللہ خان عمران خان سے کہہ رہے ہیں
انعام اللہ خان ۔”ملالہ یوسف زئی کوطالبان نے گولی نہیں ماری تو اس کی ذمہ داری کیوں قبول کرلی ہے۔ “
عمران خان( بے ساختہ )”نہیں نہیں یہ سچ نہیں ہوسکتا “
انعام اللہ نیازی ۔” اگر یہ خبر غلط تھی تو طالبان نے تردید کیوں نہیں کی “
عمران خان۔(شکنوں سے بھرے ہوئے ماتھے کے ساتھ)”مگر اس وقت طالبان نے ایسا کیوں کیا “
انعام اللہ نیازی ۔” امن مارچ کے بعد اس بات کا امکان پیدا ہو گیا تھاکہ شایدامریکہ ڈرون حملے بند کر دے“
عمران خان ۔”اس کا توصاف صاف مفہوم یہی ہے کہ طالبان نہیں چاہتے کہ امریکہ ڈرون حملے روک دے “
انعام اللہ نیازی ۔”جی ہاں۔۔ وہ نہیں چاہتے کیونکہ وزیر ستان میں ڈرون حملوں کا سب سے زیادہ فائدہ کالعدم تحریک طالبان کو ہو رہا ہے ۔ان کی اصل قوت ڈرون حملوں میں مرنے والے بے گناہوں کے عزیز و اقارب ہیں جو قبائلی علاقے کی روایت کے مطابق اپنے عزیزوں کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے تحریک طالبان میں شامل ہو جاتے ہیں۔“
عمران خان۔”انعام طالبان کی ایسی ہولناک وارداتوں سے ذہن میں کئی سوال جنم لیتے ہیں کہ کیا طالبان پاگل ہیں رائے عامہ کو خودہی اپنے خلاف کرتے رہتے ہیں۔ کیا وہ مسلمان نہیں ہیں اوراگر ہیں تو ان کا تعلق اسلام کے کس مسلک کے ساتھ ہوگااوردنیا بھر میں مسلمانوں کا کوئی ایسا فرقہ موجود نہیں جو اس عمل کو کسی بھی حالت میں جائز قرار دے۔پھر یہ عمل قبائلی روایات کے بھی مکمل طور پر منافی ہے ۔ میری سمجھ میں تو نہیں آتا کہ طالبان کے پیچھے آخرکیا فکر کار فرما ہے“
انعام اللہ نیازی۔ ”میرے خیال میں تو یہ صرف جاہلیت کی کرشمہ سازیاں ہیں۔انتقام کی آگ ہے جسے بجھانے کیلئے ملک دشمن عناصرکے ہاتھوں کھلونا بنا جا رہا ہے“
عمران خان۔”صرف انتقام کی آگ“
انعام اللہ خان ۔”نہیں صرف انتقام نہیں اس کے ساتھ ڈالروں سے بھرے صندوق بھی موجود ہیں“
عمران خان۔”یعنی یہ مذہب کا نام ویسے استعمال کر رہے ہیں “
انعام اللہ خان۔”لگتا ہے ان کا کوئی اپنا ہی مذہب ہے “
تصورات کی پر چھائیاں بدلتی ہیں۔
نواز شریف اور شہباز شریف جاتی عمرہ کے وسیع و عریض ڈائنگ روم میں گنگا جمنی نقش و نگار سے مرصع میزپرسری پائے کھا رہے ہیں۔ نواز شریف رومال سے منہ صاف کرتے ہوئے شہباز شریف سے پوچھتے ہیں ۔
نواز شریف ۔”یہ بیچاری ملالہ کو کیوں گولی ماری گئی ہے“
شہباز شریف ۔”پاکستان میں انارکی پھیلانے کیلئے “
نواز شریف ۔” کیا وہ اتنی اہم تھی “
شہباز شریف ۔ بین الاقوامی میڈیا سے اس کے روابط تھے“
نواز شریف ۔”یہ بڑے دکھ کی بات ہے بڑاظلم ہے۔کیا ان طالبان میں عقل بالکل ہی نہیں ہے“
شہباز شریف ۔ ”ضروری نہیں ہے کہ ملالہ کو تحریک طالبان والوں نے گولی ماری ہو“
نوازشریف ۔ وہ ذمہ داری توقبول کر چکے ہیں“
شہباز شریف۔”ممکن ہے انہیں کہا گیا ہو کہ اتنی رقم لے لو اور ذمہ داری قبول کرلو “
نواز شریف ۔”یہ اگر اتنے بکاؤ مال ہیں تو انہیں ہم پاکستانی کیوں نہیں خریدلیتے“
شہباز شریف۔”خریدتے تو ہم بھی ہیں مگر دوسریطرف سے زیادہ پیسہ لگ جاتا ہے۔ بہر حال مذمتی بیان میں تحریک طالبان کا نام نہیں لینا “
تصورات کی پر چھائیاں بدلتی ہیں۔
صدر ہاؤس میں آصف زر داری کے مخصوص کمرے میں آصف زرداری ، رحمن ملک اور وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف موجود ہیں ہلکی پھلکی گپ شپ کے دوران صدرِ پاکستان پوچھتے ہیں
صدر پاکستان۔”یہ ملالہ کو کس نے گولی ماری ہے“
رحمن ملک۔” طالبان نے جی“
صدر پاکستان۔” پاکستانی طالبان نے یا امریکی طالبان نے“
راجہ پرویز اشرف ۔(حیرت سے )”امریکی طالبان “
صدر پاکستان۔ ”ہاں یہ بھی ہیں“
رحمن ملک۔”ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا“
صدر پاکستان ۔”عمران اچھا جارہا ہے “
راجہ پرویز اشرف ۔”یہ ملالہ والا واقعہ شاید اسی کے امن مارچ کی وجہ سے ہوا ہے“
صدر پاکستان۔”نواز شریف کے ٹھیک گلے پڑا ہے “
رحمن ملک۔”عمران خان اور نواز شریف دونوں کے دلوں میں مجھے طالبان کے لئے نرم گوشہ دکھائی دیتا ہے“
صدر پاکستان۔” میرا خیال ہے عمران خان کا نرم گوشہ طالبان کے لئے نہیں قبائلیوں کے لئے ہے“
راجہ پرویز اشرف ۔ ”جی ہاں میرا بھی یہی خیال ہے ۔۔ حقیقت میں ڈرون حملوں کے رکنے کا نقصان طالبان کوہی ہوگا“
رحمن ملک۔”میرے خیال ہے ڈرون حملے نہیں رکنے چاہئیں۔البتہ اس بات کو یقینی بنانے کی زیادہ ضرورت ہے کہ ان میں کوئی بے گناہ ہلاک نہ ہو“
صدر پاکستان۔”یعنی ملالہ کو گولی مارنے کا مقصد ڈرون حملوں کا جواز پیدا کرنا بھی ہے “
راجہ پرویز اشرف ۔ ” مگر اس کی ذمہ داری تو طالبان قبول کر چکے ہیں
صدر پاکستان۔”ہاں۔ مگرمحترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کی ذمہ داری بھی انہوں نے قبول کی تھی۔تمہارا کیا خیال ہے محترمہ کے حقیقی قاتل طالبان ہیں؟“
 
Top