محب علوی
مدیر
تحریک انصاف کی ریلی اب وزیرستان میں داخل ہو چکی ہے ۔
اسلام آباد سے ہوتی ہوئی یہ ریلی میانوالی پہنچی ، وہاں سے ہوتی ہوئی ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے پاس جا کر رک گئی کیونکہ وہاں کنٹینر لگا کر راستہ روک دیا گیا تھا۔ اس وقت تک ہجوم کا پھیلاؤ 25 کلومیٹر ہو چکا تھا۔ لوگوں نے رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے سفر جاری رکھا اور اب وزیرستان میں داخل ہو چکی ہے۔
اس سفر میں 80 کے قریب غیر ملکی بھی شامل ہیں جن میں قابل ذکر گروپ پنک کوڈ ہے جو امریکہ میں مقیم ہے اور پوری دنیا میں امریکی جنگوں اور قبضوں کے خلاف احتجاج کرتا ہے۔ اس ریلی میں اس گروپ کی شمولیت خاص معنی رکھتی ہے اور یہ غیر انسانی اور غیر قانونی ڈرون حملوں کے خلاف امریکہ ہی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔
ایک اور اہم شخصیت lauren booth کی ہے جن سابق برطانوی وزیراعظم کی اہلیہ کی بہن ہیں اور انہوں نے دو سال قبل اسلام قبول کیا تھا۔ وہ بھی اس ریلی میں شرکت کے لیے آئی ہیں اور ان کا جذبہ بھی قابل دید ہے۔