تخلص کا لوچا

فرحان عباس

محفلین
‏@الف عین محمد یعقوب آسی اور تمام دوستوں السلام علیکم.
جیسا کہ آپ جانتے ہیں میں فرحاں تخلص رکھتا ہوں لیکن کافی عرصے سے اساتذہ مجھے کہتے رہے ہیں کہ تخلص میں غنا جائز نہیں لہذا میں نے کافی سوچا لیکن کوئی تخلص پسند نہیں آیا اور جو آیا وہ پہلے سے کسی کا تھا. اب گھوم پھر کر میں اپنے نام پر ہی آگیا (فرحان) اب سوال یہ ہے اگر میں آج سے فرحان تخلص اپنا لوں تو کیا پچھلے سارے کلام میں بھی تبدیلی کرنی پڑیگی؟

اور آپ دوست کوئی تخلص بتائیں جو کسی کا نہ ہو شاید مجھے پسند آجائے. شکریہ. :)
 
ابن رضا

لائبریرین

غالب کے کلام میں انکا نام اسد بھی بطور تخلص پایا جاتا ہے اور غالب تو ہے ہی۔ اب فیصلہ آپ کا ہوا۔
 
سید ذیشان

محفلین
ویسے کیمیکل کیسا رہے گا؟ ‏‎:D‏ ویسے بھی کیمیکل انجینئیرنگ کی ہوئی ہے

تخلص ایسا ہونا چاہیے جو زیادہ سے زیادہ بحور میں فٹ آ سکتا ہو، اس لئے مختصر ہی ہونا چاہیے۔ کیمیکل میکینکل، الیکٹریکل وغیرہم کتنے بحور میں فٹ آتے ہیں آپ خود دیکھ لیں۔
 
نور وجدان

لائبریرین
آپ کے نام کے ساتھ تو ۔عباس بھی ہے۔۔اسے تخلص بنا لیں۔۔۔۔۔۔اب مشورے اس لحاظ سے بھی دیے جاسکتے ہیں کہ آپ بتائیں کہ آپ غزل میں کس وزن پر تخلص چاہتے ہیں

احسن۔۔۔حسن ۔مومن ۔۔۔۔۔ اسد۔۔۔۔ فارس ۔۔۔۔۔۔۔جالب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
یاز

محفلین
تخلص ایسا ہونا چاہیے جو زیادہ سے زیادہ بحور میں فٹ آ سکتا ہو، اس لئے مختصر ہی ہونا چاہیے۔ کیمیکل میکینکل، الیکٹریکل وغیرہم کتنے بحور میں فٹ آتے ہیں آپ خود دیکھ لیں۔
ویسے اسی سے یاد آیا کہ "فِٹ" بھی ایک عمدہ تخلص ہے اور تقریباََ تمام ہی بحور میں فِٹ آ سکتا ہے۔ بلکہ دیکھا جائے تو مِس فِٹ میں فِٹ قرار واقعی فِٹ ہے۔
مثال کے طور پر
ہزار ہا شجرِ سایہ دار رہ میں فٹ
یا
زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے فٹ
وغیرہ وغیرہ
 
آخری تدوین:

سید ذیشان

محفلین
ہاہاہاہا.

میں فعلن کے وزن پر تخلص چاہتا ہوں. جیسے قابل، غالب، ساغر، ساحر، اخگر، وغیرہ

فعلن وزن پر تخلص: چیزا، پپّو، ڈیشنگ، وغیرہ

مثال:
پوچھتے ہیں وہ کہ پپّو کون ہے
کوئی بتلائے کہ ہم بتلائیں کیا

باقی کی محنت خود کریں۔
 
نور وجدان

لائبریرین
تابش۔۔۔۔۔۔۔ احمد۔۔۔۔۔ مخلص۔۔۔۔۔ فراست ۔ ۔۔۔۔۔۔ اکمل ۔۔۔۔۔۔ فرحت ۔۔۔راحت ۔۔۔۔ فرصت۔۔۔۔۔۔۔ باقی کی کوشش بعد میں ۔
 
واپس اگر سنجیدہ موضوع پر آئیں تو جو بڑے شاعر تھوڑا عرصہ پہلے گزرے ہیں انھوں نے اپنا نام ہی تخلص استعمال کیا ہے۔ اور ویسے مقطع ضروری بھی نہیں ہوتا۔اقبال نے بھی تخلص بہت کم استعمال کیا ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
تابش۔۔۔۔۔۔۔ احمد۔۔۔۔۔ مخلص۔۔۔۔۔ فراست ۔ ۔۔۔۔۔۔ اکمل ۔۔۔۔۔۔ فرحت ۔۔۔راحت ۔۔۔۔ فرصت۔۔۔۔۔۔۔ باقی کی کوشش بعد میں ۔

فراست فعلن کیسے ہو گیا؟

ویسے یہ تخلص کی فہرست سے زیادہ خالہ کلثوم کا کنبہ لگ رہا ہے۔ :LOL:
 
Top