تخلیق یا ارتقاء

سین خے

محفلین
میرے خیال میں پڑھتے سب ہی ہیں لیکن سین خے کے مطابق مانتا کوئی نہیں۔ :(

میں نے میٹرک میں بائیولوجی ہی لی تھی۔ کتاب میں صرف دو یا تین پیرا تھے ارتقاء کے اوپر۔ دو لائنوں میں اساتذہ پڑھاتے تھے اور آگے بڑھ جاتے تھے۔ باقی شہروں کے بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتی کہ کتنا پڑھایا جاتا ہے۔

ابھی بہن سے پوچھا ہے کہ انٹر میں کتنا مواد تھا تو اس کا کہنا ہے ایک دو چیپٹرز تھے اور ان سے پیپر میں زیادہ سوالات آتے نہیں تھے تو اساتذہ زیادہ توجہ دیتے نہیں تھے۔

اصل میں تو جو افراد یونیورسٹی لیول پر بائیولوجیکل سائنسز پڑھتے ہیں تو ہی ارتقاء سے ٹھیک طرح متعارف ہوتے ہیں۔
 
زیک

مسافر

بیٹی کی ساتویں کلاس میں لائف سائنسز میں ایوولوشن پر ایک یونٹ تھا۔ نویں کی بیالوجی میں بھی ہے۔
 
زیک

مسافر
میں thesis یا پوسٹ گریجویٹ لیول پر بات نہیں کر رہی۔ یونیورسٹی غلط کہہ گئی۔ اسکول یا کالج کی سطح پر تعلیمی نصاب کے بارے میں بات کر رہی ہوں۔
ویسے تو سوال عجیب ہے لیکن چھٹی یا ساتویں جماعت کے سوشل سٹڈیز سلیبس میں اسلام اور مسلمانوں کا یونٹ تھا۔ دسویں جماعت کی ورلڈ ہسٹری میں بھی اسلام اور مسلمانوں کا ذکر آتا ہے
 
جاسم محمد

محفلین
بیٹی کی ساتویں کلاس میں لائف سائنسز میں ایوولوشن پر ایک یونٹ تھا۔ نویں کی بیالوجی میں بھی ہے۔
امریکہ کے کچھ علاقوں میں مسیحی کریشنسٹس کا غلبہ ہے۔ جو نظریہ ارتقا کو متھ کہتے ہیں۔ اس کا تعلیمی ڈپارٹمنٹ نے کیا حل نکالا ہے؟
 
جاسم محمد

محفلین
ویسے تو سوال عجیب ہے لیکن چھٹی یا ساتویں جماعت کے سوشل سٹڈیز سلیبس میں اسلام اور مسلمانوں کا یونٹ تھا۔ دسویں جماعت کی ورلڈ ہسٹری میں بھی اسلام اور مسلمانوں کا ذکر آتا ہے
ان کا سوال اصل میں قرآن بطور کتاب پڑھانے سے متعلق ہے۔ مغربی سکولوں میں اسلام اور دیگر مذاہب کی تاریخ، تعلیمات و اخلاقیات وغیرہ سکھائی جاتی ہیں۔ ان کی پریچنگ یا تبلیغ غالبا نہیں کی جاتی۔
 
دوست

محفلین
انسانوں کی انواع بارے ادریس آزاد کا یہ مضمون کافی دلچسپ لگا۔
کتوں کی سینکڑوں اقسام سیلیکٹِو بریڈنگ کا نتیجہ ہیں، یعنی ایک خاص طرح کا جانور الگ کر کے اس کا دوسرے خاص طرح کے جانور سے ملاپ کرایا گیا اور پھر ان کی اولاد کا آپس میں چلتے چلتے سینکڑوں برس کے بعد اب کتوں کی کئی سو الگ الگ اقسام ہیں۔ مجھے پَگ (بُوہلی نسل کے ٹھگنے کتے) کی مثال یاد آ رہی ہے۔ تین چار سو برس قبل ان کے منہ اتنے بڑے فلیٹ نہیں تھے (شاید بی بی سی پر انگلینڈ کے پرانے امراء کی پینٹنگز میں پَگ کے اجداد کی ڈرائنگ بھی کی گئی دیکھی تھی)۔ اسی سے یاد آیا کہ ڈارون نے بھی کوئی ایسی ہی بات کی تھی کہ جب ایک سے جانور کسی وجہ سے جغرافیائی اعتبار سے الگ تھلگ ہو جائیں تو سینکڑوں ہزاروں برس کے بعد دو نئی انواع میں ڈھل جاتے ہیں۔
ارے ہاں اور بھی یاد آیا آج کل کے پالتو کتے دس بیس پچاس ہزار سال قبل بھیڑیے ہی تھے، پھر انسانوں نے کچھ بھیڑیے سدھا لیے اور اب دونوں انواع میں کتنا فرق آ گیا ہے۔ ماحول، تربیت اور جینز نے مل کر کئی کتوں کو کتنا انسان دوست بنا دیا بلکہ کئی تو انسانوں کی دنیا کے علاقے کہیں رہ بھی نہ سکیں، ہم نے عادتیں جو بگاڑ دی ہیں۔
خیر یہ تو ایسے ہی ایک بات یاد آ گئی۔ آپ جاری رکھیں۔
 
سین خے

محفلین
بیٹی کی ساتویں کلاس میں لائف سائنسز میں ایوولوشن پر ایک یونٹ تھا۔ نویں کی بیالوجی میں بھی ہے۔

یہ تو خیر میٹرک انٹر سسٹم کی بات تھی۔ او لیولز کی سیکنڈری کی سائنس کی کتب میں یونٹ ہوتا ہے۔ جو بچے او لیولز اور اے لیولز کرتے ہیں وہ پڑھتے ہیں اور ان کی اس معاملے میں معلومات بھی زیادہ ہوتی ہیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
تخلیق و ارتقاء کے حوالے سے مختلف نظریات پیش کیے جاتے رہے ہیں تاہم امر واقعہ یہ ہے کہ ہمیں آج تک کوئی ایسا شیر نہ ملا جو پیچ کس استعمال کر سکے؛ ہمیں کوئی ایسا بندر نہ ملا جو لسانی خدمات سرانجام دے سکے اور ہمیں اتفاق سے کوئی ایسا کم گو زرافہ بھی نہ ملا جو مارکیٹ سے جا کر دو کلو سیب لے آئے۔ انسان ہی کرہء ارض یا شاید کائنات کی ذہین ترین مخلوق ہے؛ کچھ تو خاص ہے اس نوع میں؛ بس جو یہی خاص ہے؛ یہی اسے دیگر مخلوقات سے ممتاز و ممیز کر دینے کے لیے کافی ہے۔
 
زیک

مسافر
امریکہ کے کچھ علاقوں میں مسیحی کریشنسٹس کا غلبہ ہے۔ جو نظریہ ارتقا کو متھ کہتے ہیں۔ اس کا تعلیمی ڈپارٹمنٹ نے کیا حل نکالا ہے؟
ریاستی سطح پر ان کی creationism یا controversy پڑھانے کی کوششیں ناکام رہی ہیں۔ البتہ بائبل بیلٹ کے دیہی علاقوں کے سکولوں میں اس مضمون کو امتحان پاس انداز میں پڑھانے بارے سنا ہے
 
زیک

مسافر
یہ تو خیر میٹرک انٹر سسٹم کی بات تھی۔ او لیولز کی سیکنڈری کی سائنس کی کتب میں یونٹ ہوتا ہے۔ جو بچے او لیولز اور اے لیولز کرتے ہیں وہ پڑھتے ہیں اور ان کی اس معاملے میں معلومات بھی زیادہ ہوتی ہیں۔
لگتا ہے محفلین نے او لیول نہیں کیا
 
زیک

مسافر
کسی بھی نئی species کا پہلی بار ظہور ارتقاء ہی کہلائے گا۔ چاہے وہ کسی existing جاندار کی mutated شکل ہو یا آزادانہ طور پر ہو ۔ جس growth یا development کی آپ بات کر رہے ہیں وہ بعد میں ان کے offsprings کی پیدائش سے متعلقہ ہے۔ جیسے رحمِ مادر میں بچے کی پیدائش۔
میرا خیال ہے کہ آپ کو ایوولوشن کی مروجہ تعریف دیکھ لینی چاہیئے
 
زیک

مسافر
تخلیق و ارتقاء کے حوالے سے مختلف نظریات پیش کیے جاتے رہے ہیں تاہم امر واقعہ یہ ہے کہ ہمیں آج تک کوئی ایسا شیر نہ ملا جو پیچ کس استعمال کر سکے؛ ہمیں کوئی ایسا بندر نہ ملا جو لسانی خدمات سرانجام دے سکے اور ہمیں اتفاق سے کوئی ایسا کم گو زرافہ بھی نہ ملا جو مارکیٹ سے جا کر دو کلو سیب لے آئے۔ انسان ہی کرہء ارض یا شاید کائنات کی ذہین ترین مخلوق ہے؛ کچھ تو خاص ہے اس نوع میں؛ بس جو یہی خاص ہے؛ یہی اسے دیگر مخلوقات سے ممتاز و ممیز کر دینے کے لیے کافی ہے۔
ممیز بےشک کرتے رہیں لیکن جانوروں میں ٹول یوز پر جدید ریسرچ بھی دیکھ لیں
 
جاسم محمد

محفلین
اس کے بارہ میں سنا تھا مگر معلوم نہیں تھا کہ یہ علاقہ اتنا وسیع رقبہ پر پھیلا ہواہے۔ کیا ٹرمپ کے حواری زیادہ تر یہیں سے ہیں؟
BibleBelt.png
 
عرفان سعید

محفلین
بہت دلچسپ گفتگو چل رہی ہے۔
اگرچہ میرے پلے کچھ خاص نہیں پڑ رہا!
میں نے کل سے لیکر آج تک ہونے والے تمام مراسلہ جات دیکھے ہیں۔ ایک تو یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ گفتگو بلاسبب شخصی حملوں کا رخ اختیار کرنے کی بجائے نفسِ مضمون پر مرکوز ہے۔ کل میرے رونے دھونے کا کچھ تو اثر ہوا۔
اس سے "ارتقا ہوتا ہے اور ہو رہا ہے" کی جانب میلان بڑھ رہا ہے۔ اسی تہذیب و شائستگی کو برقرار رکھتے ہوئے اختلاف جاری رکھیں۔ ارتقا کے اس قضیے کا فیصلہ تو شاید نہ ہو سکے لیکن اگر آپ علمی بحث کے دائرے میں رہے تو بہت شاندار لڑی ضرور وجود پذیر ہو جائے گی جس میں تصویر کے دونوں رخ دیکھے جا سکیں گے۔
آپ سب حضرات کا بہت شکریہ۔
 
آخری تدوین:
تخلیق و ارتقاء کے حوالے سے مختلف نظریات پیش کیے جاتے رہے ہیں تاہم امر واقعہ یہ ہے کہ ہمیں آج تک کوئی ایسا شیر نہ ملا جو پیچ کس استعمال کر سکے؛ ہمیں کوئی ایسا بندر نہ ملا جو لسانی خدمات سرانجام دے سکے اور ہمیں اتفاق سے کوئی ایسا کم گو زرافہ بھی نہ ملا جو مارکیٹ سے جا کر دو کلو سیب لے آئے۔ انسان ہی کرہء ارض یا شاید کائنات کی ذہین ترین مخلوق ہے؛ کچھ تو خاص ہے اس نوع میں؛ بس جو یہی خاص ہے؛ یہی اسے دیگر مخلوقات سے ممتاز و ممیز کر دینے کے لیے کافی ہے۔
جانداروں کو صرف وہی خصوصیات چاہییں جو ان کا وجود قائم رکھنے کے لیے کافی ہوں۔ انسان کی ذہانت کا صرف یہ فائدہ ہے کہ وہ کسی طرح اس کے وجود کو قائم رکھنے میں معاون ہے۔ اس کے سوا اس کا کوئی اور معنی اور مقصد نہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
انسان کی ذہانت کا صرف یہ فائدہ ہے کہ وہ کسی طرح اس کے وجود کو قائم رکھنے میں معاون ہے۔ اس کے سوا اس کا کوئی اور معنی اور مقصد نہیں۔
میرے خیال میں اس بیان کی کسی سویپنگ سٹیٹمنٹ سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں ہے۔
سائنسدان اور فلسفی ابھی تک "شعور کیا ہے" کا حتمی جواب تلاش کررہے ہیں اور آپنے ذہانت کا جو انسانی شعور سے آتی ہے کا معنی اور مقصد تک بتا دیا۔ حیرت ہے ویسے :)
 
Top