شاکرالقادری
لائبریرین
بھئی تو یہ کس نے کہا کہ باسی خون ہے یا بھیڑ بکری کا ہے یا انسان کا؟
بلکہ اوپر لکھی گئی روایات میں "تازہ" خون کا ہی ذکر ہے۔۔۔
اب بتائیں کون سا فورینسک ٹیسٹ کروائیں گے؟ نیز یہ معلوم بھی ہو جائے کہ خون تازہ ہے ؟ کس کا ہے ؟ کب شامل ہوا؟ وغیرہ وغیرہ تب بھی کیا فرق پڑے گا "مصدقہ ایمان افروز معجزے" کی صحت پر؟
فاتح ۔۔۔ یہ میرا کہنا نہیں ۔۔۔ سانحہ کربلا سے متعلق تاریخ و روایات کی کتب میں موجود بات تھی ۔۔۔ میں نےجو کچھ نقل کیا اس کے حوالے لکھ دیے ۔۔۔۔
ویسے آپ کس کس بات کا فورینزک تیسٹ کروائیں گے ۔۔۔ مذہب بلکہ مذاہب عالم میں تو ایسی باتین ہیں جن کا فوینزک ٹیسٹ کراتے کراتے آپ کو مذہب سے جان چھڑانی پر جائے گی
فرعوں کا دریائے نیل میں غرق ہونا
موسی کو دریا کا راستہ دینا
نمرود کی آگ
ابراہیم کا آگ میں کودنا
آگ کا گلزار ہو جانا
نوح کا طوفان
موسی کے زمانے میں آسمان سے خون برسنا
مینڈکوں کی بارش
پتھروں کی بارش
بجلی کی کڑک
عاد و ثمود کی قوموں کی تباہی و بربادی
شق القمر
اور نہ جانے کیا کیا کچھ
اور تو اور
خود ہمارے ماضی قریب کے جھوٹے دعویداران کے دعووں اور الہامات کے کون کون سے فورینزک ٹیسٹ کرائے گئے
انکے احمقانہ دعوں کو بھی تو ماننے والے موجود ہیں
آپ کس کس کا نفسیاتی ٹیسٹ کروائیں گے