تربت امام حسین رضی اللہ عنہ کا معجزہ

شاکرالقادری

لائبریرین
بھئی تو یہ کس نے کہا کہ باسی خون ہے یا بھیڑ بکری کا ہے یا انسان کا؟
بلکہ اوپر لکھی گئی روایات میں "تازہ" خون کا ہی ذکر ہے۔۔۔

اب بتائیں کون سا فورینسک ٹیسٹ کروائیں گے؟ نیز یہ معلوم بھی ہو جائے کہ خون تازہ ہے ؟ کس کا ہے ؟ کب شامل ہوا؟ وغیرہ وغیرہ تب بھی کیا فرق پڑے گا "مصدقہ ایمان افروز معجزے" کی صحت پر؟ :)

فاتح ۔۔۔ یہ میرا کہنا نہیں ۔۔۔ سانحہ کربلا سے متعلق تاریخ و روایات کی کتب میں موجود بات تھی ۔۔۔ میں نےجو کچھ نقل کیا اس کے حوالے لکھ دیے ۔۔۔۔
ویسے آپ کس کس بات کا فورینزک تیسٹ کروائیں گے ۔۔۔ مذہب بلکہ مذاہب عالم میں تو ایسی باتین ہیں جن کا فوینزک ٹیسٹ کراتے کراتے آپ کو مذہب سے جان چھڑانی پر جائے گی
فرعوں کا دریائے نیل میں غرق ہونا
موسی کو دریا کا راستہ دینا
نمرود کی آگ
ابراہیم کا آگ میں کودنا
آگ کا گلزار ہو جانا
نوح کا طوفان
موسی کے زمانے میں آسمان سے خون برسنا
مینڈکوں کی بارش
پتھروں کی بارش
بجلی کی کڑک
عاد و ثمود کی قوموں کی تباہی و بربادی
شق القمر
اور نہ جانے کیا کیا کچھ

اور تو اور
خود ہمارے ماضی قریب کے جھوٹے دعویداران کے دعووں اور الہامات کے کون کون سے فورینزک ٹیسٹ کرائے گئے
انکے احمقانہ دعوں کو بھی تو ماننے والے موجود ہیں
آپ کس کس کا نفسیاتی ٹیسٹ کروائیں گے
 
عدیل منا

محفلین
فاتح ۔۔۔ یہ میرا کہنا نہیں ۔۔۔ سانحہ کربلا سے متعلق تاریخ و روایات کی کتب میں موجود بات تھی ۔۔۔ میں نےجو کچھ نقل کیا اس کے حوالے لکھ دیے ۔۔۔ ۔

یہ سب قرآنی واقعات ہیں، یہی سب سے بڑی تحقیق ہے۔ رہی ماضی قریب کے واقعات کی بات تو ان دعوؤں کا کوئی ثبوت نہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ سب قرآنی واقعات ہیں، یہی سب سے بڑی تحقیق ہے۔ رہی ماضی قریب کے واقعات کی بات تو ان دعوؤں کا کوئی ثبوت نہیں۔
آپ پاکستان ہوتے ہیں نا؟ باہر جب آپ دوسروں سے بات کرتے ہیں تو ان کے لئے حوالہ کے طور پر یہ کہہ دینا کافی نہیں ہوتا کہ یہ قرآن پاک یا کسی اور مذہب کی مقدس کتاب میں لکھا ہے۔ وہ ہر چیز کو عقلی دلیل سے مانتے ہیں۔ اسی سلسلے میں آپ یہ کتاب دیکھیں۔ اس میں ایمانوئل ویلیکوسکی جو کہ مصنف ہے، نے یہ تحقیق کرنے کی کوشش کی ہے کہ بنی اسرائیل پر اترنے والا من و سلویٰ اور دریائے نیل کا بہاؤ رک جانا اور حضرت موسی علیہ السلام کا اپنے ساتھیوں سمیت بحفاظت گذر جانا کیسے سائنسی طور پر جسٹی فائی ہو سکتا ہے۔ تاہم اس کتاب میں بہت کچھ ایسا لکھا ہے جس کی بنیاد ہی غلط تھی اور تحقیق میں بہت سارے مفروضوں سے کام لیا گیا تھا لیکن پھر بھی آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس نے کم از کم ہر چیز کو سائنسی نقطہ نظر سے دیکھنے کی کوشش کی۔ کیا ہم اپنے مذہب کے ساتھ ایسا کر سکتے ہیں؟
 
شاکرالقادری

لائبریرین
اس قسم کے واقعات کبھی کبھی ہوا کرتے ہیں
کئی سو سال تک خانہ خدا میں بت براجمان رہیں اور بت پرستی ہوتی رہتی ہے تو کوئی معجزہ نہیں ہوتا
ابرہہ کا لشکر حملہ کرے تو ابابیلیں آجاتیں ہیں
اور اگر یزید جیسے کمینہ خصلت لوگ خانہ خدا کی بے حرمتی کریں ۔ ۔ ۔ ۔تو غیب سے ابابیلیں نہیں ظاہر ہوتیں

آپ کے پاس معجزے اور کرامات کو ٹیسٹ کرنے کے لیے کوئی فورینزک لیب ہے ہی نہیں
اسی لیے انہیں خوارق عادت کہا جاتا ہے
 
فاتح

لائبریرین
فاتح ۔۔۔ یہ میرا کہنا نہیں ۔۔۔ سانحہ کربلا سے متعلق تاریخ و روایات کی کتب میں موجود بات تھی ۔۔۔ میں نےجو کچھ نقل کیا اس کے حوالے لکھ دیے ۔۔۔ ۔
ویسے آپ کس کس بات کا فورینزک تیسٹ کروائیں گے ۔۔۔ مذہب بلکہ مذاہب عالم میں تو ایسی باتین ہیں جن کا فوینزک ٹیسٹ کراتے کراتے آپ کو مذہب سے جان چھڑانی پر جائے گی
فرعوں کا دریائے نیل میں غرق ہونا
موسی کو دریا کا راستہ دینا
نمرود کی آگ
ابراہیم کا آگ میں کودنا
آگ کا گلزار ہو جانا
نوح کا طوفان
موسی کے زمانے میں آسمان سے خون برسنا
مینڈکوں کی بارش
پتھروں کی بارش
بجلی کی کڑک
عاد و ثمود کی قوموں کی تباہی و بربادی
شق القمر
اور نہ جانے کیا کیا کچھ

اور تو اور
خود ہمارے ماضی قریب کے جھوٹے دعویداران کے دعووں اور الہامات کے کون کون سے فورینزک ٹیسٹ کرائے گئے
انکے احمقانہ دعوں کو بھی تو ماننے والے موجود ہیں
آپ کس کس کا نفسیاتی ٹیسٹ کروائیں گے
شاکر صاحب! میری رائے میں جس بھی چیز کو کسی طور ثابت نہ کیا جا سکے وہ سب حماقتیں اور ٹوپی ڈرامے ہیں خواہ وہ ماضی قریب کے ہیں یا بعید کی۔مذہب نامی جنون سے وابستہ احمقوں کی حماقتیں اور چالاکیاں۔
لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لیے مذہب نامی ہتھکنڈے سے بڑا ہتھیار کوئی ایجاد نہیں ہوا۔
 
عثمان

محفلین
خدا ہی کی بنائی کائنات کو خدا ہی کے طے کردہ اصولوں سے جاننے کا نام ہی فورینزک ٹیسٹ یا سائنسی تجزیہ ہے۔ یہ کوئی ایسی شیطانی چیز نہیں کہ اس کا نام ایسی بیزاری سے لیا جائے۔
عاد اور ثمود کے آثار موجود ہے۔ آرکیالوجی کے حوالے سے تحقیق بھی ہوچکی ہے۔ کبھی انشااللہ شق القمر سے پردہ اٹھے گا اور اس کی سائنسی تفصیل بھی سمجھ آجائے گی۔

ورنہ محض اندھے اعتقاد کے زور پر ہی سب کچھ تسلیم کرنا ہوتا تو حق اور باطل میں تمیز کیسے ہوپاتی ؟ :)
 
عدیل منا

محفلین
شاکر صاحب! میری رائے میں جس بھی چیز کو کسی طور ثابت نہ کیا جا سکے وہ سب حماقتیں اور ٹوپی ڈرامے ہیں خواہ وہ ماضی قریب کے ہیں یا بعید کی۔مذہب نامی جنون سے وابستہ احمقوں کی حماقتیں اور چالاکیاں۔
لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لیے مذہب نامی ہتھکنڈے سے بڑا ہتھیار کوئی ایجاد نہیں ہوا۔
صیحح کہا آپ نے۔مگر آپ میری بات سے کس بات پر غیر متفق ہوئے ہیں۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
شاکر صاحب! میری رائے میں جس بھی چیز کو کسی طور ثابت نہ کیا جا سکے وہ سب حماقتیں اور ٹوپی ڈرامے ہیں خواہ وہ ماضی قریب کے ہیں یا بعید کی۔مذہب نامی جنون سے وابستہ احمقوں کی حماقتیں اور چالاکیاں۔
لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لیے مذہب نامی ہتھکنڈے سے بڑا ہتھیار کوئی ایجاد نہیں ہوا۔
تو کیا ہم آپ کے اس مراسلہ سے یہ سمجھ لیں کہ ۔۔۔۔ آپ کسی بھی دین یا مذہب سے تعلق نہیں رکھتے۔۔ اور تمام مذاہب کے بانیوں کی تعلیمات کوحماقت یا چالاکی تصور کرتے ہیں۔ اور بانیان مذاہب کو جنونی، احمق اورپاگل تصور کرتے ہیں۔ اگر آپ اس بات کی تصدیق فرما دیں تو پھر ہم آپ سے مذہب کے بارے میں بات نہیں کیا کریں گے
:)
 
فاتح

لائبریرین
تو کیا ہم آپ کے اس مراسلہ سے یہ سمجھ لیں کہ ۔۔۔ ۔ آپ کسی بھی دین یا مذہب سے تعلق نہیں رکھتے۔۔ اور تمام مذاہب کے بانیوں کی تعلیمات کوحماقت یا چالاکی تصور کرتے ہیں۔ اور بانیان مذاہب کو جنونی، احمق اورپاگل تصور کرتے ہیں۔ اگر آپ اس بات کی تصدیق فرما دیں تو پھر ہم آپ سے مذہب کے بارے میں بات نہیں کیا کریں گے
:)
میرے خیال ہے کہ میں پابند نہیں ہوں آپ کو تصدیقی بیانات پیش کرنے کا۔۔۔ :)
مذہب ہو یا کوئی بھی موضوع، آپ کسی سے کسی موضوع پر بات کرنا چاہیں یا نہ چاہیں یہ آپ کا انتہائی ذاتی فعل و ذاتی خواہش ہے جس کی بنا پر آپ کو یہ اختیار قطعاً حاصل نہیں کہ آپ دوسروں سے تصدیقیں طلب فرمائیں۔ :)
بہرحال آپ کی تشفی و اطمینان قلب کے لیے ہم تصدیق فرما دیتے ہیں کہ ہم تو خدا کو ہی نہیں مانتے تو یہ مذہب شذہب تو دوسرے درجے پر آتے ہیں۔
 
شاکر بھائی، اگر کسی مٹی کے رنگ تبدیل ہونے یا نہ ہونے سے ہمارے بنیادی عقیدے پر حرف آتا ہے تو اور بات ہے۔ ورنہ اس پر بحث کی جا سکتی ہے اور کی جانی چاہیئے تاکہ اصل حقیقت کا علم ہو
 
عدیل منا

محفلین
آپ پاکستان ہوتے ہیں نا؟ باہر جب آپ دوسروں سے بات کرتے ہیں تو ان کے لئے حوالہ کے طور پر یہ کہہ دینا کافی نہیں ہوتا کہ یہ قرآن پاک یا کسی اور مذہب کی مقدس کتاب میں لکھا ہے۔ وہ ہر چیز کو عقلی دلیل سے مانتے ہیں۔ اسی سلسلے میں آپ یہ کتاب دیکھیں۔ اس میں ایمانوئل ویلیکوسکی جو کہ مصنف ہے، نے یہ تحقیق کرنے کی کوشش کی ہے کہ بنی اسرائیل پر اترنے والا من و سلویٰ اور دریائے نیل کا بہاؤ رک جانا اور حضرت موسی علیہ السلام کا اپنے ساتھیوں سمیت بحفاظت گذر جانا کیسے سائنسی طور پر جسٹی فائی ہو سکتا ہے۔ تاہم اس کتاب میں بہت کچھ ایسا لکھا ہے جس کی بنیاد ہی غلط تھی اور تحقیق میں بہت سارے مفروضوں سے کام لیا گیا تھا لیکن پھر بھی آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس نے کم از کم ہر چیز کو سائنسی نقطہ نظر سے دیکھنے کی کوشش کی۔ کیا ہم اپنے مذہب کے ساتھ ایسا کر سکتے ہیں؟
میں سعودی عرب میں مقیم ہوں اور کئی دفعہ غیر مسلم سے واستہ رہا ہے۔ ان سے ایسی بات منوانے کا کوئی جواز نہیں جبتک کہ وہ اسلام کو سچا مذہب نہ مان لیں۔
اس کتاب کو میں ٹائم نکال کر دیکھوں گا۔ شکریہ
 
شاکرالقادری

لائبریرین
شاکر بھائی، اگر کسی مٹی کے رنگ تبدیل ہونے یا نہ ہونے سے ہمارے بنیادی عقیدے پر حرف آتا ہے تو اور بات ہے۔ ورنہ اس پر بحث کی جا سکتی ہے اور کی جانی چاہیئے تاکہ اصل حقیقت کا علم ہو
بالکل درست فرمایا آپ نے ۔۔۔۔۔ مجھے اس بات پر کوئی اعتراض نہیں کہ کسی بات کو منطقی طور پر سمجھنے کی کوشش کی جائے
میں نے بھی اپنے پہلے مراسلہ میں یہی لکھا ہے کہ میں اس خبر کے مصدقہ یا غیر مصدقہ ہونے کے بارے میں کچھ نہیں جانتا البتہ اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ واقعہ کربلا کے فورا بعد اس قسم کے کچھ واقعات رونما ہوئے تھے جن کا حوالہ کتب تاریخ اور سے مل جاتا ہے۔
کرامات کبھی ظاہر ہوتی بھی ہیں اور کبھی نہیں بھی
معجزے بھی کبھی ظاہر ہوتے ہیں اور کبھی نہیں

معجزات اور کرامات کو خوارق عادات اسی لیے کہا جاتا ہے کہ وہ کسی سائنسی تو جیہہ سے سمجھ میں نہیں آتے

مثلا ۔۔۔۔ موسی علیہ السلام کے لکڑی کے عصا کا اژدھے میں بدل جانا

میری پوسٹ سے غیر متفق کا بٹن دبا کر "تازہ خون" کے الفاظ کو اقتباس میں لے کر اسکا مذاق اڑایا گیا۔ حالانکہ یہ میں نے جہاں سے نقل کیے تھے اس کتاب کا مکمل حوالہ اور تمام باتوں کے کتب قدیمہ سے حوالے دیے۔ مجھ سے زیادہ با حوالہ بات تو اس پورے دھاگے میں کسی نے نہیں کی
اب فاتح صاحب نے اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے
وہ ایک بے دین آدمی ہیں ہمیں ان سے کوئی گلہ نہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
بالکل درست فرمایا آپ نے ۔۔۔ ۔۔ مجھے اس بات پر کوئی اعتراض نہیں کہ کسی بات کو منطقی طور پر سمجھنے کی کوشش کی جائے
میں نے بھی اپنے پہلے مراسلہ میں یہی لکھا ہے کہ میں اس خبر کے مصدقہ یا غیر مصدقہ ہونے کے بارے میں کچھ نہیں جانتا البتہ اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ واقعہ کربلا کے فورا بعد اس قسم کے کچھ واقعات رونما ہوئے تھے جن کا حوالہ کتب تاریخ اور سے مل جاتا ہے۔
کرامات کبھی ظاہر ہوتی بھی ہیں اور کبھی نہیں بھی
معجزے بھی کبھی ظاہر ہوتے ہیں اور کبھی نہیں

معجزات اور کرامات کو خوارق عادات اسی لیے کہا جاتا ہے کہ وہ کسی سائنسی تو جیہہ سے سمجھ میں نہیں آتے

مثلا ۔۔۔ ۔ موسی علیہ السلام کے لکڑی کے عصا کا اژدھے میں بدل جانا

میری پوسٹ سے غیر متفق کا بٹن دبا کر "تازہ خون" کے الفاظ کو اقتباس میں لے کر اسکا مذاق اڑایا گیا۔ حالانکہ یہ میں نے جہاں سے نقل کیے تھے اس کتاب کا مکمل حوالہ اور تمام باتوں کے کتب قدیمہ سے حوالے دیے۔ مجھ سے زیادہ با حوالہ بات تو اس پورے دھاگے میں کسی نے نہیں کی
اب فاتح صاحب نے اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے
وہ ایک بے دین آدمی ہیں ہمیں ان سے کوئی گلہ نہیں
بہت شکریہ محترم :)
 
شاکرالقادری

لائبریرین
میرے خیال ہے کہ میں پابند نہیں ہوں آپ کو تصدیقی بیانات پیش کرنے کا۔۔۔ :)
مذہب ہو یا کوئی بھی موضوع، آپ کسی سے کسی موضوع پر بات کرنا چاہیں یا نہ چاہیں یہ آپ کا انتہائی ذاتی فعل و ذاتی خواہش ہے جس کی بنا پر آپ کو یہ اختیار قطعاً حاصل نہیں کہ آپ دوسروں سے تصدیقیں طلب فرمائیں۔ :)
بہرحال آپ کی تشفی و اطمینان قلب کے لیے ہم تصدیق فرما دیتے ہیں کہ ہم تو خدا کو ہی نہیں مانتے تو یہ مذہب شذہب تو دوسرے درجے پر آتے ہیں۔
شکریہ فاتح ۔۔۔۔ آپ نے جرات مندی سے خدا اور مذہب کا انکار کیا۔۔۔ مجھے اب کوئی پریشانی نہیں

کسی نے ویسے ہی میرے کان میں کہہ دیا تھا کہ آپ قادیان کے مدعی نبوت کو ماننے والے ہیں
اور آپ کے نام کی ترتیب و تدوین سے سرگوشی کرنے والے کی کسی حد تک تائید بھی ہو رہی تھی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شکریہ فاتح ۔۔۔ ۔ آپ نے جرات مندی سے خدا اور مذہب کا انکار کیا۔۔۔ مجھے اب کوئی پریشانی نہیں

کسی نے ویسے ہی میرے کان میں کہہ دیا تھا کہ آپ قادیان کے مدعی نبوت کو ماننے والے ہیں
اور آپ کے نام کی ترتیب و تدوین سے سرگوشی کرنے والے کی کسی حد تک تائید بھی ہو رہی تھی۔
محترم جب انہوں نے سرے سے مذہب یا خدا اور مذاہب کے ماننے سے انکار کر دیا ہے تو پھر اس طرح کے گمان کا کوئی فائدہ نہیں :)
 
نایاب

لائبریرین
بلا شبہ حقیقت سے صرف اللہ سمیع العلیم ہی آگاہ ہے ۔
میں ذاتی طور پر اس پوسٹ میں ذکر کی جانے والی مٹی کے محرم کے دنوں میں رنگت کے بدلتے بدلتے دس محرم کو بالکل سرخ ہوجانے پر مکمل یقین کرتا ہوں ۔ اور یہ اسے جناب حسین علیہ السلام سے صادر ہونے والے کسی معجزے کرامت کی صف میں نہیں رکھتا ۔
اس مٹی کا بحکم خدا رنگ بدل جانا کچھ ایسی احادیث سے بھی ثابت کیا جا سکتا ہے ۔ جن میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان مبارک سے شہادت حسین علیہ السلام کی خبر ثابت ہوتی ہے ۔
اس موضوع سے ملتے جلتے دو واقعات کا تو میں عینی شاہد ہوں ۔ کہ ہمارے گھر میں اک پتھر ایسا موجود ہے جس کی رنگت محرم کے دنوں میں سفیدی سے گہری سرخی مائل ہو جاتی ہے ۔ اور اک لکڑی کا چھوٹا سا ٹکرا جو کہ عام دنوں میں تو بالکل بے بو محسوس ہوتا ہے ۔ مگر محرم کے دنوں میں تیز صندل سے ملتی جلتی خوشبو بکھیرتا ہے ۔ میرے بزرگوں کے بقول یہ پچھلی کئی صدیوں سے ہمارے خاندان میں موجود ہے ۔ اگر زندگی رہی تو ان شاءاللہ آنے والے محرم میں محفل کے کچھ ساتھیوں کو اس کا مشاہدہ کروا دوں گا ۔
کوئی اس کو مذاق سمجھے تو وہ اس کا حق رکھتا ہے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
عدیل بھائی الاحساء جو کہ فقہ جعفریہ کا گڑھ ہے، یہاں بھی ایک بات بہت مشہور ہوئی تھی کہ وہاں پر ایک بہت بڑا پتھر ہے، اتنا بڑا کہ 6 سے 8 کیوبک میٹر سمجھ لیں، وہ دس محرم کو خود بخود زمین سے اتنے انچ اوپر اٹھ جاتا ہے اور اس کے نیچے خون نظر آتا ہے اور یہ بات کتنے عرصے تک ای میل کی شکل میں گھومتی پھرتی رہی جبکہ پورے الاحساء (الھفوف) میں اس پتھر کا ہی وجود نہیں ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
یہ بات اس سال دس محرم کے موقع پر میرے علم میں آئی ہے اور جس نے یہ بات کی میں نے اس سے اسی سے ملتے جلتے الفاظ کہے جن کا آپ نے ذکر کیاہے۔ اس پر اس نے جو جواب دیا وہ یہاں لکھنے کے قابل نہیں۔ اس کے جواب سے میں بہت اپ سٹ رہا، اس لئے اپنی تسلی حاصل کرنے کیلئے کہ شاید آپ احباب اس بارے میں کچھ جانتے ہوں تو یہاں ذکر کیا ہے۔
سانحہ کربلا سے متعلق بہت سی روایات ہیں۔ مگر سب سچ پر مبنی نہیں ہیں۔ اس کا انداذہ آپ اس بات سے لگا لیں کہ یہ واقعہ 60ھ میں ہوا اس کو سب سے پہلے بیان کرنے والا "ابو مخنف لوط بن یحیٰی" ہے جو کہ امام الذھبی کے مطابق 170ھجری میں مرا۔ یعنی اس واقعہ کے 110 سال بعد۔ تو اس واقعہ کے وقت اس کی عمر کم سے کم 16، 17سال تو ہونی چاہئے تھی۔ بہرحال اس بارے میں مزید بات کرنے سے بات کہیں کی کہیں چلی جائے گی۔ اس پوسٹ میں سوال کا مقصد یہ تھا کہ یہ کوئی ایسا سنجیدہ مسئلہ تو نہیں کہ جس پر ایمان لانا ضروری ہو؟
محترم بھائی یعنی اگر " ابو مخنف " کی عمر 135 سال ثابت کر دی جائے تو آپ کو واقعہ کربلا کے بارے اس کے بیان پر یقین آ جائے گا ۔ ؟
میرے محترم یہاں سعووی عرب میں آج سن 1434 ہجری میں اوسط عمر 80 سے 90 سال قرار دی جاتی ہے تو آج سے 1300 سو سال پہلے اوسط عمر کا اندازہ کرنا کچھ زیادہ مشکل نہیں ۔
اور یہ بھی ملحوظ رکھنا لازم کہ " مستند و مصدقہ احادیث " کے مجموعے کوئی 250 سال کے بعد ترتیب پائے ۔ اور ہمارے ایمان میں شامل ہیں ۔
 
Top