ترجمہ مطلوب ہے

شاکرالقادری

لائبریرین
برادم شاکر نے درست کہا
پہلا دوسرا تیسری چوتھا کے بعد پانچواں چھٹا ساتواں آٹھوان نواں دسواں جہاں تک مرضی چلے جائیں
اول دوم سوم میں دہم کے بعد یازدہم دوازدہم وغیرہ بالکل فارسی ہے جو نہم دہم تک تو اردو والوں کو ہضم ہوتی ہے اس کے بعد نہیں
اعداد
1
2
3
کو اسی طرح انگرزی ہندسوں میں رنا چاہیے اردو ہندسے نہ ہی رکھیں تو بہتر ہے
چیٹ کے لیے گپ شپ درست ہے لیکن بات چیت زیادہ بہتر ہے ااس لفظ کو اختیار کرنے سے چیٹ کی کچھ افادیت بھی نظر آنے لگتی ہے
کانفرنس کو اگر کانفرنس ہی رکھیں تو کیا حرج ہے
ویسے مشاورت بہترین ہے
کانفرنس چیٹ
کے لیے
مشاورتی بات چیت
اچھا لگ رہا ہے جبکہ مشاورتی گپ شپ بڑا مضحکہ خیز ہوگا کیونکہ
گپ شپ، محض گپ شپ ہوتی ہے اس میں مشاورت کا عنصر مفقود ہوتا ہے
ان بائونڈ اور آئوٹ بائونڈ کے لیے
با حد اور بے حد انتہائی غیر مناسب ہے
حد بندی کے اندر اور حد بندی سے باہر
درست ترجمہ ہے اگر اس مفہوم کو کوئی مزید اختصار میں لاسکے تو بہت بہتر ہوگا
رینج کے لیے
صف بندی کا لفظ استعمال ہوگا
 

دوست

محفلین
صف بندی کسی اور معنوں میں آجاتا ہے قادری صاحب۔
جماعت بندی، صف بندی وغیرہ وغیرہ صارف انھیں ایک ہی معنوں میں‌ لے گا۔ رینج ایک جامع لفظ ہے جس کے معنی رسائی سے لے کر صف بندی تک پھیلے ہوئے ہیں۔ کوئی اسی طرح کا لفظ ہو اس کے لیے۔
 

الف عین

لائبریرین
Creditsاعزاز
inbound
outbound
درآمدی برآمدی
chat
بات چیت گپ شپ
instant messengerفوری پیغامبر اچھا ہے
conference کانفرنس ہی استعمال کیا جا سکتا ہے
position کے لئے محل بہتر ہے
range قرابت، حدود، لگ بھگ موقع محل کی مناسبت سے
 

نعمان

محفلین
کانفرنس کے لئیے اجتماع کے بارے میں باقی اصحاب کی کیا رائے ہے۔ کیونکہ دیکھیں اگر ہم لکھتے ہیں ویڈیو کانفرنس تو ٹھیک ہے مگر ویڈیو کانفرنسنگ اور ایسے جملے جیسے “کانفرنسنگ کی سہولت فعال کریں“ وغیرہ مناسب معلوم نہ ہونگے۔ کانفرنس کی اردو ضرور ہونا چاہیے۔

ان باؤنڈ آؤٹ‌ باؤنڈ کے لئے:
حدِ درآمدیہ اور حدِ برآمدیہ، درآمدہ محدود اور برآمدہ محدود کے بارے میں کیا خیال ہے۔ کریڈٹس کے لئیے اگر شہرت استعمال کریں تو اس کی جمع کیا ہوگی؟ میرے خیال میں اعزاز زیادہ فٹ بیٹھتا ہے۔ تاہم شرف استعمال کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے۔ اور شرف کی جمع کیا ہوگی؟
 

الف عین

لائبریرین
اشراف یقیناً کنفیوزنگ ہے اس لئے اعزاز اور اعزازات ہی بہتر ہے۔
ان باؤنڈ اور آؤٹ باؤنڈ کو میں ٹریفک کے سلسلے میں لے رہا تھا، جیسے ان کمنگ میل یا آؤٹ گوئنگ میل۔ باہر کی طرف جانے والی یا اندر کی سمت آنے والی۔ اس میں حدود کہاں سے آ گئیں نعمان؟ باؤنڈ سے یہاں حدود تو مراد نہیں ہونی چاہئے۔ جو میں سمجھ رہا ہوں اس میں تو در اور بر یا دروں اور بیروں کا ہی محل ہے۔
از دروں
از بیروں
کیسا رہے گا۔ کہیں ڈیفالٹ کا ترجمہ بھی دیکھا تھا "از خود"۔ اسی طرح از دروں بھی ممکن ہے۔
اب ایک سوال میرا۔
سرچ کو ہم سب تلاش کرتے آئے ہیں۔ شاکر القادری صاحب نے القلم میں اسے جستجو کیا ہے۔ اب سوال آیا کوئری Query کا۔
کیا اس کے لئےجستجو بہتر نہیں ہوگا۔ ونڈوز میں اسے ’طلب‘ کیا ہے۔ جو درست نہیں۔
 

نعمان

محفلین
اعجاز میں باؤنڈ سے حد مراد لے رہا تھا۔ میں نے سیاق سباق میں دیکھا تو ایسا لگتا ہے استعمال کے بغیر ہم صحیح ترجمہ نہیں کرسکتے۔ تو فی الحال کسی پر اتفاق کرتے ہیں اور پھر ٹیسٹنگ کے دوران دیکھیں گے۔ کیا خیال ہے؟

سرچ کا میرے خیال میں تلاش ہی بہتر ترجمہ ہے۔

spacing
widget
strikethrough

کے تراجم بھی مطلوب ہیں
 

الف عین

لائبریرین
میرے ناقص خیال میں:
سپیسنگ کے لئے مسطر کیسا رہے گاَ اگرچہ یہ کتابت کی اصطلاح میں اس کاغذ کو کہتے تھے جس پر کتابت کر کے لیتھو میں چھپائ ہوتی تھی۔ لیکن سطر سے یہ اچھا لفظ لگ رہا ہے۔
وِجیٹ۔۔۔ جھروکا کیسا لگے گا؟؟ ایا اگر یہ زیادہ ہندی لگے تو فارسی روزن۔
انڈر لائن اور سٹرائک تھرو، دونوں ہی یوں تو کشیدہ کیا جا سکتا ہے لیکن مممیّز کرنے کے لئے۔ زیر کشیدہ اور وسط کشیدہ (یا محض کشیدہ۔ سٹرائک تھرو کے لئے)
 

دوست

محفلین
روزن ٹیب کا ترجمہ تجویز کرچکے ہیں آپ پہلے ہی۔
سٹرائک تھرُو کا ترجمہ ورڈبینک میں خط مقطوع کے نام سے شامل کرچکا ہوں۔
انڈر لائن خط کشیدہ اور سٹرائک تھرو خط مقطوع۔اسی کو ورڈپریس میں بھی استعمال کیا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
تو وِجیٹ کو جھروکا کر لیا جائے۔ مقطوع بھی درست ہے بلکہ اچھا ہے استعمال کے بعد ہی صارفین کا ذہن صاف ہوفا کہ کشیدہ کیا ہے اور مقطوع کیا۔
 

دوست

محفلین
query کا ترجمہ استفسار بہتر لگتا ہے۔ کیوریز کا ترجمہ استفسارات پہلے کہیں شامل کرچکا ہوں میں۔
 

نعمان

محفلین
popup
child as in child category
overwrite
event

میں پاپ آوٹ ڈراور کا ترجمہ گنوم پینل میں باہر کھل آنے والی دراز کرچکا ہوں۔
 

دوست

محفلین
پاپ اپ کا ترجمہ کھلنے والی دراز اتنا لمبا؟؟
چائلڈ کا ذیلی ہوسکتا ہے، تحت یا ماتحت ہوسکتا ہے یا اسی طرح کا کوئی اور۔۔۔
اووررائٹ کا اردو تحریر در تحریر۔ سوجھ رہا ہے مجھے تو۔
ایوینٹ واردات یا واقعہ کرلیں۔
 

نعمان

محفلین
شاکر پاپ اپ کا نہیں بلکہ پاپ آؤٹ ڈراور کا ترجمہ باہر کھل آنے والی دراز کیا ہے۔ ایسے ہی پاپ کا ترجمہ اوپر نکل آنے والا تجویز کرونگا جیسے پاپ اپ ونڈو ۔ اوپر نکل آنے والا دریچہ۔
 
Top