ترجمہ مطلوب ہے

مہوش علی

لائبریرین
دریچہ کشا؟؟؟؟
دریچہ نموداری؟؟؟
نموداری از دریچہ؟؟؟
نموداری از دریچہِ جدید؟؟؟
دریچہِ جدید کی نموداری؟؟؟
دریچہِ جدید کا ظہور؟؟؟
ظہورِ دریچہِ جدید؟؟؟
 

دوست

محفلین
پہلی ترکیب ہوسکتی ہے۔
باقی کافی لمبی ہیں۔
دریچہ نموداری سے دریچہ کشائی بھی ہوسکتا ہے۔فعل کی صورت میں لیکن پاپ اپ تو اسم ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
کشا یا کشائ کا مطلب تو مختلف ہو جاتا ہے، ہاں نمود اور خیزی میں ہی اٹھنے اور ابھرنے کا احساس ہوتا ہے۔ بطور اسم نمودارہ بھی ایک ترجمہ ہو سکتا ہے۔
Justification کے لئے بھی بات رہ گئ، اس کے لئے بھی سب لوگ غور کریں۔
 

نعمان

محفلین
ورڈ بینک پر ایگریگیٹر اور ایکٹو کے تراجم بالترتیب جامع اور فاعل، عامیل شامل کرے گئے ہیں۔ ایگریگیٹر کے لئے جامع مناسب معلوم نہیں ہوتا۔ ذرا ان تراجم پر بحث کیجئیے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ایگریگیٹر کے لیے یک حرفی متبادل تو شاید نہ مل سکے۔ ایگری گیٹ کو تو جامع کہہ سکتے ہیں۔ ویسے مجتمع کیسا رہے گا؟
 

نعمان

محفلین
ہممم نہیں۔ جمع خور کچھ قریب لگتا ہے۔ مگر معنوی اعتبار سے درست نہیں خوبصورت بھی نہیں۔

اچھا براہ مہربانی ذرا ورڈ بینک پر درخواستوں کی قطار بھی دیکھیں۔
 

دوست

محفلین
جامع بذات خود جمع کرنے والے کو کہتے ہیں۔
جامع سے اور ہم کیا مراد لیتے ہیں اردو میں؟؟؟
 

نعمان

محفلین
جامع کا مفہوم اردو میں پرفیکٹ بھی لیا جاتا ہے۔ جیسے “فلاں کتاب اس موضوع پر ایک جامع اور مستند دستاویز ہے“۔ یوں اردو قاری لفظ جامع سے کنفیوز ہوسکتا ہے۔ حالانکہ یہ ترجمہ صحیح ہے مگر عام فہم نہیں۔
 

نعمان

محفلین
اعجاز صاحب کے خیال سے خیال آیا کہ ذخیرہ اندوزی پاکستان میں فیشن ایبل ہے۔ تو اس مناسبت سے ذخیرہ اندوز کیسا ہے؟
 

شاکرالقادری

لائبریرین
برادرم شاکر عزیز نے درست فرمایا
ج۔۔۔۔۔۔۔امع ۔۔۔۔۔۔ بر وزن ف۔۔۔۔اعل ۔۔۔۔۔۔ جمع کرنے والا
اور یہی درست ترجمہ ہے
جہاں تک برادرم نعمان کا یہ کہنا کہ اس کو پرفیکٹ کے معنوں میں لیا جاتا ہے
ایسا بالکل نہیں ۔۔۔۔۔ اردو میں جامع کو اپنے اصلی معنوں میں ہی پڑھا اور لکھا جاتا ہے
کتاب کے بارے میں لکھے گئے جملے کی تفہیم یوں ہوگی!
یہ کتات اپنے موضوع کے اعتبار سے جامع یعنی تمام معلومات کو جمع کرنے والی اور مستند یعنی پرفیکٹ ہے
اس لیے بہتر ہے کہ جامع کو ہی اختیار کیا جائے
اور
ایکٹیو کے لیے ۔۔۔۔۔۔ فاعل یا فاعیل کی بجائے ۔۔۔۔۔۔ فعال درست ترجمہ ہوگا
 

نعمان

محفلین
ایکریگیٹر کے بارے میں شاکر القادری بھائی کی دلیل وزن دار ہے۔ اعجاز صاحب آپ کی کیا رائے ہے؟ دونوں شاکر تو جامع کے حق میں ہیں۔

ماڈیول غالبا ایک ایسا ننھا پروگرام ہوتا ہے جو کسی پروگرام میں کچھ نئی خصوصیات شامل کرتا ہے۔ ایسی اصطلاحیں مجھے ترجمے کے دوران بہت پریشان کرتی ہیں۔ کہ کس طرح ان کا ترجمہ بھی ہو اور ہم مفہوم کو صارف تک صحیح طرح پہنچا بھی سکیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ماڈیول تو پروگرام کا ایک ایسا حصہ ہوتا ہے جو خود سے کوئی کام کرتا ہے اور اس کی ان پٹ اور آؤٹ پٹ دونوں‌ہی اصل پروگرام میں منتقل ہوتی ہیں

شاکر برادران کی بات بالکل بجا ہے :)
 

الف عین

لائبریرین
نعمان نے کہا:
اعجاز صاحب کے خیال سے خیال آیا کہ ذخیرہ اندوزی پاکستان میں فیشن ایبل ہے۔ تو اس مناسبت سے ذخیرہ اندوز کیسا ہے؟
پہلے مجھے ذخیرہ اندوز کا ہی خیال آیا تھا لیکن معانی کی وجہ سے بدلنا پرا۔ اگرچہ جامع کا لفظ درست تو ہے، مگر عوام میں اس کا مطلب پرفیکٹ ہی سمجھا جاتا ہے، اس لئے میری رائے اب بھی ذخیرہ کار کے حق میں۔
ماڈیول کو ماڈیول ہی رکھا جائے۔ خلائ پرواز کی خبروں کو اخبار اور ریڈیو والے بھی مناڈیول ہی کہتے آئے ہیں۔ لیونر ماڈیول۔ اس لئے اتنا نامانوس لفظ نہیں ہونا چاہئے یہ۔
لفظی معنی کیں یہ چھوٹا پروگرام نہیں، محض حصّہ یا ٹکڑا ہوتا ہے۔ پروگرامنگ کی لفظیات میں ہی یہ شاکر کے الفاظ میں پروگرامچہ کہا جا سکتا ہے۔ عمومی طور پر اسے محض حصّہ کہا جا سکتا ہے۔ یا پروگرامنگ کی بات ہو تو حصّۂ اطلاقیہ۔
 
Top