ترکی اشعار مع اردو ترجمہ

قیس

محفلین
السلام علیکم ، جناب آسی صاحب آپ کی حوصلہ افزئی کا شکریہ ، لیکن دوستان محفل تو اسطرح خاموش ہوئے بیٹھے ہیں کہ جیسے ترکیوں نے ترکی زبان کے بولنے والے عجمیوں پر کوئی پابندی لگا دی ہو ، کچھ تو نیا ہو ، کچھ تو ہلچل ، اک نعرہ مستانہ ہی ہو جائے وہ بھی ترکی زبان میں ، آپ دوستوں ہی کی مدد سے میں چند ایک ترک دوستوں سے انکے قومی ترانہ یا استقلال مارشی کے بارہ میں سوال و جواب کئیے کہ تم لوگ تو اتا ترک کے بہت حامی ہو اور انہوں نے جن اشیاء کی مخالفت کی وہ ساری کی ساری استقلال مارشی میں ایک قومی نشان یا ایک اعلی ہمت قوم ہونے کے طور پہ بیان کی گئیں ہیں ۔ لیکن اس کے بعد آپ لوگوں سے ہی کچھ نہیں ملا تو میں نے بھی چپ سادھ لی ، براہ کرم اس سلسلہ کو جاری رکھا جائے ، شکریہ والسلام
 

حسان خان

لائبریرین
السلام علیکم ، جناب آسی صاحب آپ کی حوصلہ افزئی کا شکریہ ، لیکن دوستان محفل تو اسطرح خاموش ہوئے بیٹھے ہیں کہ جیسے ترکیوں نے ترکی زبان کے بولنے والے عجمیوں پر کوئی پابندی لگا دی ہو ، کچھ تو نیا ہو ، کچھ تو ہلچل ، اک نعرہ مستانہ ہی ہو جائے وہ بھی ترکی زبان میں ، آپ دوستوں ہی کی مدد سے میں چند ایک ترک دوستوں سے انکے قومی ترانہ یا استقلال مارشی کے بارہ میں سوال و جواب کئیے کہ تم لوگ تو اتا ترک کے بہت حامی ہو اور انہوں نے جن اشیاء کی مخالفت کی وہ ساری کی ساری استقلال مارشی میں ایک قومی نشان یا ایک اعلی ہمت قوم ہونے کے طور پہ بیان کی گئیں ہیں ۔ لیکن اس کے بعد آپ لوگوں سے ہی کچھ نہیں ملا تو میں نے بھی چپ سادھ لی ، براہ کرم اس سلسلہ کو جاری رکھا جائے ، شکریہ والسلام

وعلیکم السلام
قیس صاحب، آپ کیا ترکی میں مقیم ہیں؟

انشاءاللہ میں کوشش کروں گا کہ یہ سلسلہ جاری رہے، اور وقتاً فوقتاً کچھ نہ کچھ پوسٹ کرتا رہوں گا۔
 

قیس

محفلین
السلام علیکم جناب حسان خان صاحب آپ نے اپنی نئی پوسٹ میں جم سلطان کا یہ شعر لکھا ہے ۔
قوندی چون کیم خانهٔ دلده بلا و درد و غم
بونجه مهمانه عجب یِیتر می بر بریان جگر
(جم سلطان)
چونکہ میرے دل کے مہمان خانے میں بلا، درد، اور غم رکے ہوئے ہیں، میں سوچتا ہوں کہ کیا اتنے مہمانوں کی ضیافت کے لیے ایک بریاں جگر کافی ہے؟​
اس شعر کے ترجمہ کے مطابق ان کے دل میں ایک بلا ، درد اور غم رکے ہوئے ہیں ۔ یہاں پہ بلا سے انہوں نے کیا مطلب لیا ہوا ہے؟ کیا اسکی کوئی وضاحت ہو سکتی ہے؟ شکریہ​
 

قیس

محفلین
السلام علیکم جناب حسان خان صاحب ، جی نہیں خاکسار ترکی میں موجود نہیں ہے ، آسٹریا میں رہائش ہے ، لیکن چونکہ یہاں ترک آبادی کافی ہے اسلئے اکثر و بیشتر ترک دوستوں سے گفتگو وہ سینگ پھنسے رہتے ہیں ۔
 

حسان خان

لائبریرین
اس شعر کے ترجمہ کے مطابق ان کے دل میں ایک بلا ، درد اور غم رکے ہوئے ہیں ۔ یہاں پہ بلا سے انہوں نے کیا مطلب لیا ہوا ہے؟ کیا اسکی کوئی وضاحت ہو سکتی ہے؟ شکریہ​

ظاہری طور پر تو یہ مجازی یار کے فراق میں پیدا ہونے والی ابتلائیں لگ رہی ہیں، لیکن شاعر ہی بہتر بتا سکتا ہے کہ اُس کی اِس سے کیا مراد تھی۔
 

قیس

محفلین
السلام علیکم جناب حسان خان صاحب ، شکریہ اس وضاحت کا لیکن اب شاعر کو کہاں سے لاؤں اور اگر وہ کہیں سے مل جائیں تو یقینا فرماویں گے " حد ادب اے جاہل انسان تمہیں شہنشاہوں اور شاہزادوں کے حضور پیش کے آداب بھی نہیں علم ، کورنش بجا لاتے ، اور کچھ تحا ئف کا دور ہوتا تو مطلب واضح فرماوتے ، اب تمہاری گردن کی قلم بنائی جائے اور اس سے اگلا شعر تحریر کیا جائے ، "
 

حسان خان

لائبریرین
سولہویں صدی عیسوی کے ایک شاعر 'مُنیری' کا شعر:

Sûz-ı ışkun n’ola sînemde ıyân oldıyısa
Nirde kim od yana elbette nişân olsa gerek
Münîrî

اگر تمہارے عشق کی جلن میرے سینے پر (داغ بن کر) عیاں ہو گئی تو اس میں کیا حیرانی کی بات ہے؟ کیونکہ جہاں بھی آگ جلے، وہاں لازم ہوتا ہے کہ (اُس آگ کا) نشان بھی ہو۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
محترم احبائے محفل کے لئے ایک رائے ہے ۔ اگرچہ صائب نہ ہو۔:)
کیوں نہ ایک ایسا دھاگا ترکی زبان کے الفاظ و اصطلاحات (مع معانی ومتعلقہ استعمال اور ممکنہ توضیحات ) کا کھولا جائے جو اردو میں مستعمل ہوں مگر فارسی اور عربی وغیرہ کے نہ ہوں بلکہ براہ راست ترکی الاصل ہوں یا ان کی جڑیں اس طرف لوٹتی ہوں۔ اس سے بہت سی اصول کی نئی معلومات ظاہرہونے کے امکانات پیدا ہوں گے۔ اور تجزیاتی گہرائی میں بھی ترقی ہو گی۔مثلا" مندرجا بالا منیری کے شعر میں ایک کلمہ nişân ہے جو عین ممکن ہے کہ اردو (اورفارسی ) لفظ نشان کی بنیاد معلوم ہوتا ہے یا یہ کہ فارسی سے ترکی میں گیا ہو۔اور یہاں داغ کے معانی میں استعمال ہوا ہے۔ ۔اس طرح بہت دلچسپ لسانی رشتے داریوں کے متعدد پہلو نمایاں ہوں گے۔اور ہم جیسے کم مایہ افراد کے مستفیدہونے کا بھی امکان ہو جائے گا ۔۔۔۔
میری معلومات میں تو ترکی کا ایک ہی لفظ ہے اور وہ ہے "اردو" :) ۔۔۔۔۔
 

حسان خان

لائبریرین
محترم احبائے محفل کے لئے ایک رائے ہے ۔ اگرچہ صائب نہ ہو۔:)
کیوں نہ ایک ایسا دھاگا ترکی زبان کے الفاظ و اصطلاحات (مع معانی ومتعلقہ استعمال اور ممکنہ توضیحات ) کا کھولا جائے جو اردو میں مستعمل ہوں مگر فارسی اور عربی وغیرہ کے نہ ہوں بلکہ براہ راست ترکی الاصل ہوں یا ان کی جڑیں اس طرف لوٹتی ہوں۔ اس سے بہت سی اصول کی نئی معلومات ظاہرہونے کے امکانات پیدا ہوں گے۔ اور تجزیاتی گہرائی میں بھی ترقی ہو گی۔

عاطف بھائی، اس بارے میں مَیں نے ایک دھاگا کھولا تھا۔ ذرا اسے دیکھیے:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اردو-زبان-میں-شامل-ترکی-الفاظ.56250/

مثلا" مندرجا بالا منیری کے شعر میں ایک کلمہ nişân ہے جو عین ممکن ہے کہ اردو (اورفارسی ) لفظ نشان کی بنیاد معلوم ہوتا ہے یا یہ کہ فارسی سے ترکی میں گیا ہو۔
آپ نے ٹھیک اندازہ لگایا، یہ فارسی کا 'نشان' ہی ہے، جو لاطینی رسم الخط میں nişan لکھا جاتا ہے۔

اور یہاں داغ کے معانی میں استعمال ہوا ہے۔
یہاں یہ لفظ نشان کے معانی میں میں ہی استعمال ہوا ہے۔ :)

میری معلومات میں تو ترکی کا ایک ہی لفظ ہے اور وہ ہے "اردو" :) ۔۔۔ ۔۔
یہ ترکی الاصل لفظ انگریزی میں بھی horde کی شکل میں موجود ہے۔ :)
 

حسان خان

لائبریرین
محمد فضولی کے چند متفرق ترکی اشعار:
(عربی فارسی الفاظ سرخ رنگ میں ہیں)

Yüz məşəqqət çəksə, kami-dil tapar əncami-kar
Hər kimin aləmmövla Şəhi-mərdan оlur
اس دنیا میں جس کسی کا بھی مولا شاہِ مرداں علی ہو، وہ چاہے سو طرح کی مشقت جھیلے، لیکن آخرکار اپنے دل کی مراد پا لے گا۔

Xublər mehrabi-əbrusinə meyl etməz fəqih
Ölsə kafərdir, müsəlmanlar, ona qılmın nəmaz
فقیہ خوباں کے محرابِ ابرو کی طرف مائل نہیں ہوتا، (لہذا) اے مسلمانو! اگر وہ (فقیہ) مر جائے تو کافر کی موت مرے گا، اُس پر نمازِ جنازہ مت پڑھنا۔

Səcdəgah etmişdi eşq əhli qaşın mehrabini
Qılmadan xeyli-məlaik səcdeyi-Adəm hənuz
اہلِ عشق نے تمہارے ابرو کے محراب کو اُس وقت ہی سجدہ گاہ بنا لیا تھا کہ جب ملائکہ کے گروہ نے آدم کو ابھی سجدہ بھی نہیں کیا تھا۔

Öylə zəif qıl tənimi firqətində kim
Vəslinə mümkün ola yetirmək səba məni
مجھے اپنے فراق میں ایسا ضعیف کر دو کہ بادِ صبا کے لیے مجھے تمہارے وصل تک پہنچانا ممکن ہو جائے۔

Kəsmədi məndən səri-kuyində azarın rəqib
Ey Füzuli, cənnət içrə nişə yox, derlər əzab
رقیب نے تمہارے کوچے میں بھی مجھے آزار دینا کم نہیں کیا۔ اے فضولی! لوگ کس لیے کہتے ہیں کہ جنت میں عذاب نہیں ہوتا؟

Mənə zaman ilə Məcnun müqəddəm olsa
Oyunda şah bərabər degil piyadə ilə
اگر زمانی لحاظ سے مجنوں مجھ پر مقدم ہے تو کون سی بڑی بات ہے؟ شطرنج کے کھیل میں (بھی) پیادہ شاہ کے برابر نہیں ہوتا (بلکہ شاہ سے آگے ہی ہوتا ہے)۔

Ey söyləyən Füzulieşq içrə səbr qıl
Söylə, bu mərhəm ilə kimin bitdi yarəsi
اے وہ کہ جو فضولی سے کہتا ہے کہ عشق میں صبر کرو۔۔ مجھے یہ بتاؤ کہ اس مرہم سے کس کا زخم ختم ہوا ہے؟

fuzuli-FUZUL%C4%B0_profil-sussam_gonul_razi_degil.jpg
 
Top