ترکی زبان و ادب سے متعلق سوالات

محمدظہیر

محفلین
معیاری زبان میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ ایک اہم تفاوت یہ ہے کہ جمہوریۂ آذربائجان کے مردُم کی زبان پر روسی الفاظ اور اصطلاحیں موجود ہوتی ہیں، جبکہ ایرانی آذربائجان والوں کی زبان میں فارسی الفاظ و تراکیب کا استعمال زیادہ ہے، کیونکہ ایرانی آذربائجان میں تدریس و تعلیم کی زبان فارسی ہی ہے۔ گفتاری سطح پر مختلف علاقوں کے لہجوں میں چند فرق موجود ہیں۔ مثلاً اہلِ تبریز گفتاری لہجے میں عموماً علامتِ مصدر 'ماخ' استعمال کرتے ہیں، مثلاً 'گلماخ' (آنا)۔۔۔ لیکن معیاری زبان میں لکھتے بولتے وقت وہ بھی 'گلمک' ہی بروئے کار لاتے ہیں۔ بہ ہر حال، چند نامانوس فارسی الفاظ سے صرفِ نظر کر لیا جائے تو جمہوریۂ آذربائجان والوں کو ایرانی آذربائجان والوں کی زبان سمجھنے میں کوئی دشواری نہیں ہوتی، بلکہ مجھے تو اکثر دونوں اطراف کے مردُم کی زبان سننے میں ایک ہی لگتی ہے۔
ایرانی آذربائجان کے اکثر تُرکی زبانان اپنے گفتاری لہجے میں 'گ' کا تلفظ 'ج' کی طرح، اور 'ک' کا تلفظ 'چ' کی طرح کرتے ہیں۔ یہ چیز جمہوریۂ آذربائجان کے گویندوں میں بھی نظر آئی ہیں، لیکن شاید یہ طرزِ تلفظ ایرانی آذربائجان میں زیادہ رائج ہے۔
آپ کی اردو پر فارسی غالب ہے :)
 
اظہارِ تشکر کے لئے ترکی میں دو ترکیبیں کاربُردہ ہوتیں ہیں۔
1)teşekkür ederim
2)sağ olun
کیا یہ دونوں جدا موقعوں پر استعمال ہوتیں ہیں یا اول الذکر فقط فارسی الاصل ہونے کی وجہ سے موخر الذکر کا متبادل ہے؟
 

حسان خان

لائبریرین
اظہارِ تشکر کے لئے ترکی میں دو ترکیبیں کاربُردہ ہوتیں ہیں۔
1)teşekkür ederim
2)sağ olun
کیا یہ دونوں جدا موقعوں پر استعمال ہوتیں ہیں یا اول الذکر فقط فارسی الاصل ہونے کی وجہ سے موخر الذکر کا متبادل ہے؟
دونوں کے مابیں کوئی خاص فرق نہیں ہے۔ فقط چند جگہوں پر یہ لکھا نظر آیا ہے کہ 'ساغ اۏلون' عموماً اُس وقت استعمال ہوتا ہے جب گویندہ زیادہ شکرگزار ہوتا ہے یا اُس کی شکرگزاری صمیمی و مخلص ہوتی ہے۔ یا یہ کہ جب کوئی شخص آپ کے لیے کوئی ایسا کام کرتا ہے جس کا کرنا اُس شخص کے لیے لازم نہیں تھا، لیکن پھر بھی اُس نے مہربانی کرتے ہوئے آپ کے لیے وہ کام کیا ہو تو آپ اپنی منّت داری ظاہر کرنے کے لیے 'ساغ اۏلون' کہتے ہیں۔ اِس عبارت کا لفظی ترجمہ 'سلامت رہیے!' ہے، لیکن اب یہ 'شکریہ' کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ ایک جگہ یہ بھی نظر آیا ہے کہ آشنا افراد یا دوستوں کے مابین اِس عبارت کا استعمال زیادہ ہوتا ہے۔
'تشکّر ائدریم' کا لفظی ترجمہ 'میں تشکّر کرتا ہوں' ہے، اور یہ 'تشکّرلر' اور 'ساغ اۏلون' کے مقابلے میں زیادہ رسمی ہے۔
لیکن آپ اِن میں سے کوئی سا بھی متبادل استعمال کر سکتے ہیں اور یہ تینوں ہی تشکّر ظاہر کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ زیادہ سراسیمہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ذہن میں رہے کہ 'sağ' کا تلفظ استانبولی میں 'سا' جبکہ آذربائجانی میں 'ساغ' ہے۔
 
آخری تدوین:
ترکی زبان میں صوتی ہم آہنگی دو صورت میں مستعمل ہے:
1)i-type
2)e-type
کیا یہ تمام تراکیب میں یاد رکھنا پڑتا ہے کہ کس جگہ اولیں صوتی ہم آہنگی کاربُردہ ہوگی اور کن جگہوں پر دوئمین صورت یا ان کا کوئی عمومی قاعدہ ہے؟
 

حسان خان

لائبریرین
ترکی زبان میں صوتی ہم آہنگی دو صورت میں مستعمل ہے:
1)i-type
2)e-type
کیا یہ تمام تراکیب میں یاد رکھنا پڑتا ہے کہ کس جگہ اولیں صوتی ہم آہنگی کاربُردہ ہوگی اور کن جگہوں پر دوئمین صورت یا ان کا کوئی عمومی قاعدہ ہے؟
چند لاحقوں میں مصوّتی ہم آہنگی جب کاربُردہ ہوتی ہے تو اُن میں a/e والی قسم استعمال ہوتی ہے، جبکہ دیگر لاحقوں میں i/ı/u/ü والی مصوّتی ہم آہنگی بروئے کار لائی جاتی ہے۔ یہ لاحقے کی نوعیت سے بستگی رکھتا ہے کہ دونوں قسموں میں سے کون سی مصوّتی ہم آہنگی استعمال ہو گی۔ لاحقوں کی دونوں قسموں کو یاد رکھنا بھی زیادہ مشکل نہیں ہے، کیونکہ دونوں قسموں میں استعمال ہونے والے مصوّت مختلف ہیں۔
مثلاً:
علامتِ جمع 'لر/لار' میں اوّل الذکر قسم استعمال ہوتی ہے: کؤپک (سگ)؛ کؤپک‌لر (سگ‌ها)؛ داغ (کوه)؛ داغ‌لار (کوه‌ها)
جبکہ 'بے' کے معنی میں استعمال ہونے والے تُرکی لاحقے 'سیز/سېز/سۆز/سوز' میں ثانی الذکر قسم استعمال ہوتی ہے: لذّت‌سیز (بے لذّت)؛ تات‌سېز (بے مزہ)؛ ذوق‌سۆز (بے ذوق)؛ توزسوز (بے نمک)۔

یہ بھی دیکھیے:
Turkish Grammar Guide - Vowel Harmony
 

حسان خان

لائبریرین
یہاں واژہ “باری“ میں یائے تنکیر کاربردہ ہوا ہے؟
علاوہ ازیں نیلگوں الفاظ کے معنی تحریر کردیں
جی، 'باری' میں فارسی کا یائے تنکیر استعمال ہوا ہے۔ ویسے، یہ لفظ 'بارے' کی شکل میں اردو میں بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔
اِلقا ائده‌یدی = پھینک دیتا، می‌انداخت (شرطیہ عبارت کی جزا کے معنوں میں)
 

حسان خان

لائبریرین
çox yanlış yapmıştı. Yardım etməliydim
اس سرخ لفظ میں کیا must اور ماضی کے اصول دونوں یکجا لگے ہیں؟
جی، «ائتمه‌لی‌یدیم» میں «-مه‌لی» لزوم کا معنی دینے والا پسوَند، جبکہ «-دی» ماضی کی علامت ہے۔

ائتمه‌لی = اُسے کرنا لازم ہے، اُسے کرنا چاہیے، لازم ہے/چاہیے کہ وہ کرے
ائتمه‌لی‌یم = مجھے کرنا لازم ہے، مجھے کرنا چاہیے، لازم ہے/چاہیے کہ میں کروں
ائتمه‌لی‌یدیم = مجھے کرنا لازم تھا، مجھے کرنا چاہیے تھا، لازم تھا/چاہیے تھا کہ میں کروں/کرتا
یاردېم ائتمه‌لی‌یدیم = میرے لیے لازم تھا کہ میں مدد کروں، مجھے مدد کرنا چاہیے تھی
 
آذربایجانی ترکی کے e-type صوتی ہم آہنگی میں کیا ə شامل ہے؟ e کا کردار کہاں تک محدود ہوجاتا ہے؟
جیسے güldürmek آذربایجانی ترکی میں یہی رہے گا یا güldürməx یا güldürmək ہوگا؟
 

حسان خان

لائبریرین
آذربایجانی ترکی کے e-type صوتی ہم آہنگی میں کیا ə شامل ہے؟ e کا کردار کہاں تک محدود ہوجاتا ہے؟
جن حروف پر فتحہ آتا ہے، اور جن کو آذربائجانی رسم الخط میں 'ə' سے لکھا جاتا ہے، اُن کو لکھنے کے لیے استانبولی رسم الخط میں عموماً 'e' بروئے کار لایا جاتا ہے، کیونکہ وہ استانبولی لہجے کے طرزِ تلفظ پر مبنی ہے۔ مصوّتی ہم آہنگی کے لحاظ سے 'ə' اور 'e' دونوں ایک ہی گروہ میں شامل ہیں۔
جیسے güldürmek آذربایجانی ترکی میں یہی رہے گا یا güldürməx یا güldürmək ہوگا؟
güldürmək
 
Top