ترک جہاد باعث ذلت

ساجد

محفلین
ترک جہاد باعث ذلت

يوشك الأمم أن تداعى عليكم كما تدعى الأكلة إلى قصعتها ، فقال قائل : و من
قلة نحن يومئذ ؟ قال : بل أنتم يومئذ كثير و لكنكم غثاء كغثاء السيل و لينزعن الله من صدور عدوكم المهابة منكم و ليقذفن الله في قلوبكم الوهن ، فقال قائل : يا رسول الله و ما الوهن ؟ قال حب الدنيا و كراهية الموت "

. قال الألباني في "السلسلة الصحيحة" 2 / 684 : أخرجه أبو داود ( 4297 ) و الروياني في " مسنده " ( 25 / 134 / 2 ) و ابن عساكر في " تاريخ دمشق " ( 8 / 97 / 2 ) من طرق عن عبد الرحمن بن يزيد بن جابر حدثني أبو عبد السلام عن ثوبان قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم فذكره .

"قریب ہے کہ مختلف قومیں تُم لوگوں کے خلاف ایک دوسرے کو اس طرح دعوت دیں گی جیسے کھانے والوں کو دستر خوان کی طرف دعوت دی جاتی ہے ، کہنے والے نے کہا ، کیا ہم اس دن بہت کم ہوں گے ؟ ، فرمایا ، نہیں بل کہ تم لوگ بہت زیادہ ہو گے لیکن تم لوگ بارش کے پانی میں بہنے والے تنکوں کی طرح ہو گے ،اور ضرور اللہ تمہارے دشمنوں کے سینوں میں سے تمہارا رعب مٹا دے گا اور ضرور اللہ تم لوگوں کے دلوں میں وھن گاڑ دے گا ، کہنے والے نے کہا ، اے اللہ کے رسول وھن کیا ہے ؟ فرمایا ، دنیا کی محبت اور موت سے کراھت"

عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ‌صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے فرمایا ((( إذا تَبَايَعْتُمْ بِالْعِينَةِ وَأَخَذْتُمْ أَذْنَابَ الْبَقَرِ وَرَضِيتُمْ بِالزَّرْعِ وَتَرَكْتُمْ الْجِهَادَ سَلَّطَ الله عَلَيْكُمْ ذُلًّا لَا يَنْزِعُهُ حتى تَرْجِعُوا إلى دِينِكُمْ :

اگر تُم عینیہ کر کے خرید و فروخت کرنے لگےاور گائے کی دُمیں (کوڑوں کی طرح لوگوں کو مارنے کے لیے ) پکڑ لِیں اور کھیتی باڑی پر خوش رہنے لگے اور جہاد چھوڑ دیا اللہ تم لوگوں پر ذلت مسلط کر دے جو اس وقت تک نہیں ہٹائے گا جب تک تم لوگ اپنے دِین کی طرف واپس نہیں پلٹو گے (یعنی جب تک یہ سارے کام کرنا چھوڑو گے نہیں اس وقت تک ذلت تم لوگوں پر مسلط رہے گی ..

، سنن ابی داود ، کتاب الاِجارہ باب 20 ، سلسلہ الاحادیث الصحیحہ ، حدیث 11 ،

ان دو احادیث کے ایک ایک جملے پر غور کریں، کیا یہ آج ہماری حالت پر منطبق نہیں ہو رہی؟
ساقی بھائی ، مانتا ہوں کہ ہم پہ یہ منطبق ہو رہا ہے۔ لیکن یہ سوچئیے کہ جو جو قومیں ہمارے خلاف ایک دوسرے کو دعوت دے رہی ہیں ان کی طاقت کا راز کیا ہے؟ اور اگر ہم ان کے ظلم سے بچنے کے لئیے برابر کی طاقت حاصل کرنا چاہیں تو ہمیں سب سے پہلے کیا کرنا پڑے گا؟
میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں کہ ترک جہاد باعثِ ذلت ہے اور اسلام میں سب سے اولین جہاد جہالت کے خلاف تھا ۔ ہمیں اس کا احیاء سب سے پہلے کرنا چاہئیے۔ ہمیں "اقراء" سے شروع کرنا چاہئیے پھر آپ دیکھیں گے کہ اسلام کے اس اولین پیغام جہاد میں کتنی طاقت ہے۔
 
فا ر و ق

تعلیم ایک اسی چیز ہے جس سے ہم مسلمان دور بہاگ رہے ہیں مگر کیوں جب کہ یہ ہر مسلمان پر فرض ہے:chatterbox:
 
ساقی۔

محفلین
ساقی بھائی ، مانتا ہوں کہ ہم پہ یہ منطبق ہو رہا ہے۔ لیکن یہ سوچئیے کہ جو جو قومیں ہمارے خلاف ایک دوسرے کو دعوت دے رہی ہیں ان کی طاقت کا راز کیا ہے؟ اور اگر ہم ان کے ظلم سے بچنے کے لئیے برابر کی طاقت حاصل کرنا چاہیں تو ہمیں سب سے پہلے کیا کرنا پڑے گا؟
میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں کہ ترک جہاد باعثِ ذلت ہے اور اسلام میں سب سے اولین جہاد جہالت کے خلاف تھا ۔ ہمیں اس کا احیاء سب سے پہلے کرنا چاہئیے۔ ہمیں "اقراء" سے شروع کرنا چاہئیے پھر آپ دیکھیں گے کہ اسلام کے اس اولین پیغام جہاد میں کتنی طاقت ہے۔

دشمن آپ کے دروازے پہ گن پکڑے کھڑا ہو اور آپ اسے کہیں یار ٹھہرو میں ابھی ایٹم بنانے کی تکنیک سکھ لوں پھر تمہیں مزا چکھاوں گا. وہ تو خوشی خوشی آپ کی بات مان جائے گا.
ایک آیت کا مفہوم اس طرح ہے.
"نکلو اللہ کے راستے میں اگر تم ہلکے ہو یا بوجھل"
 
مغزل

محفلین
بھئی پہلے چھوٹی چیز سیکھنی چاہیئے تجربہ ہو جائے تو بڑی کی طرف آنا چاہیئے .

ساقی میاں میں آپ کی تحریر کا متن دیکھ کر حیرت میں پڑ گیا :

یہ کہیے کہ رسالت مآب صل اللہ علیہ وسلم نے پہلے جہادِ اصضر کیا تھا یا جہادِ اکبر ؟؟
میں آپ کی بات سے اختلاف رکھتا ہوں ۔میرے لیے میرے نبی کا کہنا افضل ہے ۔
اللہ حافظ
 
حیرت والی کوئی بات نہیں مغل صاحب!
یہ تو حیلہ جو وں کو .میراجواب تھا . جہاد کا نام لیں تو وہ نفس کی (جہاد اکبر)طرف دوڑ پڑتے ہیں .ورنہ میں بھی اس بات سے متفق ہوں کہ جو آنحضرت کا فرمان ہے اس پہ اپنی جان بھی قربان ہے.

مغل بھائی جہاد کا نام لینے سے کچھ لوگوں کے خوف سے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اور وہ حیلہ جوئی اختیار کرتے ہوئے نفس کے خلاف اس وقت جہاد کے لیکچر پوسٹ کرنے لگ جاتے ہیں .
بھئی میں نے کب کہا کہ نفس کے خلاف جہاد نہیں ہے . لیکن یہ کیا کہ جہاں جہاد و قتال کی بات کسی نے کی حیلہ جووں نے نفس کی مرمت پہ لیکچر داغنے شروع کر دیئے. اگر انہیں نفس کا جہاد زیادہ مرغوب ہے تو علیحدہ سے تھریڈ بنا کر ضرور لکھا کریں . ہم بھی ضرور فائدہ اٹھائیں گے . لیکن میں جانتا ہوں کچھ لوگوں کی ٹانگوں کو سکون نہیں آتا کسی کے راستے میں اڑائے بغیر !
 
ساقی بھائی ، نہیں رونگٹے کھڑی ہونے والی کوئی بات نہیں۔ میں خود "افغان جہاد" میں اس وقت شرکت کر چکا ہوں کہ جب روس وہاں پنجے گاڑنے آیا تھا۔ میں اپنے اسی تجربے کی بنیاد پہ ہی کہہ رہا ہوں کہ ہمیں بندوق سے زیادہ ہاتھوں میں قلم کی ضرورت ہے۔
روس کو افغانستان سے نکلے ایک عرصہ ہو گیا اور پھر امریکہ وہاں آیا لیکن افغان تب بھی جہالت کا شکار تھے اور اب بھی ہیں۔ آخر کوئی ہم پہ رحم کرے بھی تو کیوں؟ کون سی خوبی ہے ہمارے انر؟ جہاد؟ لیکن کیسے؟
غیر مسلم اقوام نے بھی کبھی جہاد کیا تھا ہمارے خلاف کہ جب ہم مسلم دنیا کے مانیٹر تھے۔ انہوں نے جہاد کا آغاز کیا تھا ہم سے اکتساب علم کر کے اور اسے اپنی زبانوں میں ڈھال کے۔ نتیجہ یہ کہ آج وہ مانیٹر ہیں اور ہم نالائق ۔
ساقی بھیا ، میں اسلام کے کسی امر کو چیلنج کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا لیکن فی زمانہ کہا جائے تو یہ واضح ہے کہ بندوق والا جہاد ابھی ہمارے بس سے باہر ہے۔ یہ سچ کہ ہم ایٹم بم رکھتے ہیں لیکن مسلمان اصل کام تعمیر ہے ۔ اور ویسے بھی جہاد بالسیف حکومت وقت کی اجازت کے بغیر جہاد نہین کہلاتا۔ اور اگر ہماری حکومت میں خامی ہے تو اس کے لئیے ایک پورا جمہوری نظام ہے جس کے ذریعے عوام سے فیصلہ لیا جا سکتا ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔
 
صرف علی

محفلین
السلام علیکم
بھائی اگر رسول اللہ (ص) کے زمانے کو دیکھے تو ہم دیکھتے ہیں کہ آپ (ص) نے کبھی پہل نہیں کی ہمیشہ آپ کے دشمن آپ کی طرف جنگ کے لئے آئے ۔ اگر جہاد جس کا آج طالبان دعوی کرتی ہے کہ جہاد کے نام پر اپنے ہی لوگوں کو ذبح کرنا ( اگر اسلام میں ہے تو ) اور اپنے ہی لوگوں کا قتل عام کرنا جہاد ہے تو ایسے جہاد پر سلام ۔ اگر جہاد کیا جائے اللہ اور اس کے رسول لے فرمان کے مطابق تو ٹھیک ہے ورنہ صرف مفاداد کی جنگ ہے اور پیسہ بنانے کر ذریعہ ہے ۔
 
ساقی۔

محفلین
بے شک جہاد وہی ہے جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے اور سنت کے مطابق کیا جائے . کسی بے گناہ کو (خواہ وہ مسلم ہو یا غیر مسلم ) قتل کرنا فساد ہی کہلائے گا. .
 
صرف علی

محفلین
اگر بھارت سے اور دوسرے پاکستان دشمن ممالک سے پیسے لیکر پاکستان میں مسلمانوں کو قتل عام جہاد ہے تو بھائی کل ہی آپ بھی ایک خودکش حملہ کردے کیسی جگہ تاکہ جنت میں کوئی آپ کا پلاٹ نا چھین لئے
 
صرف علی

محفلین
بے شک جہاد وہی ہے جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے اور سنت کے مطابق کیا جائے . کسی بے گناہ کو (خواہ وہ مسلم ہو یا غیر مسلم ) قتل کرنا فساد ہی کہلائے گا. .
تو آج جو جہاد کے نام پر ہورہا ہے وہ فساد نہیں ہے تو اور کیا ہے ؟؟؟؟
 
ساقی۔

محفلین
بے شک جہاد وہی ہے جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے اور سنت کے مطابق کیا جائے . کسی بے گناہ کو (خواہ وہ مسلم ہو یا غیر مسلم ) قتل کرنا فساد ہی کہلائے گا. .
 
صرف علی

محفلین
کیا آپ کے خیال میں اسلام تلوار کی زور پر پہلا ہے یا رسول اللہ (ص) کے فلسفہ محبت سے ۔لگتا ہے کے آپ نے سیف ابن عمر کی کتابیں زیادہ پڑی ہے جس کا دعوی ہے کہ اسلام تلوار کی زور سے پہلا ہے
 
ساقی۔

محفلین
اسلام اپنی ایثار پسندی، اخوت ، محبت، رواداری، احترام انسانیت کی وجہ سے پھیلا ہے. اسلام جھوٹ سے نفرت، حسد سے نفرت، انسانیت کی تذلیل سے نفرت ، لالچ ، سود ، تکبر، انانیت، تفاخر، اور دوسرے تمام شیطانی اعمال سے نفرت کی وجہ سے پھیلا ہے.. لیکن جس کسی نے اسلام کی راہ میں روکاوٹ بننے کی کوشش کی ، اس کے ساتھ تلوار سے فیصلہ کیا گیا . تو اسلام تلوار سے بھی پھیلا ہے.
 
ہم تاریخ میں نہیں جاتے اسلامی ممالک میں سب سے بڑا ملک انڈونیشیا ہے وہاں جہاد کرنے کون گیا تھا ۔ اور جن علاقوں میں مسلمانوں نے تلوار کے زور پر اسلام پہلایا تھا جیسے اسپین آج وہاں اسلام کا نام لینے والا کوئی نہیں ہے ۔
 
تیلے شاہ

محفلین
اگر بھارت سے اور دوسرے پاکستان دشمن ممالک سے پیسے لیکر پاکستان میں مسلمانوں کو قتل عام جہاد ہے تو بھائی کل ہی آپ بھی ایک خودکش حملہ کردے کیسی جگہ تاکہ جنت میں کوئی آپ کا پلاٹ نا چھین لئے
جانے سے پہلے مجھ سے ٹارگٹ کا ایڈریس ضرور لیتے جانا
ایک بندہ ہے میری نظر میں
 
Top