قدیر احمد نے کہا:جنابِ عالی لوگو قابلِ قبول ہوگیا ہے ، پہلے تو میں نے سوچا کہ واپس کر دوں ، پھر میں نے سوچا کہ دکاندار چیز بھی رکھ لے اور پیسے بھی نہ دے تو پھر ۔ لہٰذا ناچار و بے چارگی و پژمردگی سے اپ لوڈ کر دیا ہے۔
ثناءاللہ: آپ کافی دنوں بعد آئے ہیں ، خیر تو ہے
قدیر احمد نے کہا:مخففات میں نے اپ لوڈ کر تو دیے تھے مگر وہ پھر غائب ہوگئے ، اب دیکھتا ہوں انہیں دوبارہ
قدیر احمد نے کہا:ہم دونوں کی گفت و شنید کسی جنگی میدان کا خاکہ پیش کرتی ہے ۔ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟ اگر ہماری تحریروں کو دوبارہ پڑھا جائے تو طنزوتشنیع کے کئی تیروتفنگ نظر آئیں گے
قدیر احمد نے کہا:خوب فرمایا آپ نے ۔ یعنی اتنی گرمی میں مزید گرما گرمی ۔ میرا تو خیال ہے کہ اتنی گرمی میں سرد مہری ہونی چاہیے ، ویسے ایسی گفتگو مین مزہ آتا ہے ، بجائے منہ سجانے اور رونے رلانے کے
قدیر احمد نے کہا:اگرچہ ہم ابھی خورد سال ہی ہیں مگر زمانے کے حوادث نے بہت کچھ سکھا دیا ہے ، ان تجربات کی بنیاد پر ہماری عمر ٣٨ سال بنتی ہے جو کہ ہماری اصل عمر سے دوگنا ہے
اس فورم کے بننے سے پہلے اردو لائف کی فورم پر ڈاکٹر افتخار راجہ سے جو میری نوک جھونک چلتی تھی ، اگر آپ وہ دیکھ لیتے تو خاصا حظ اٹھاتے ، مگر اب وہ موضوع ہی ختم کر دیا گیا ہے۔
زکریا نے کہا:منہاجین صاحب زبردست کام کیا ہے آپ نے لوگو اور بٹن بنا کر۔ اردو والے مخففات کی عادت ہونے میں وقت لگے گا مگر چلیں گے۔
قدیر احمد نے کہا:منہاجین میرا خیال ہے کہ یاہوکے مخفف میں کچھ تبدیلی ہونی چاہیے ۔ یاہو میسنجر کے لیے صرف “ ی م “ درست رہے گا کیونکہ یاہو ایک لفظ ہے اور میسنجر ایک ۔ اگر آپ یاہو کی الف کو شامل کرتے ہیں تو پھر باقی الفاظ کو بھی شامل کیجیے ، جو کہ بے فائدہ ہے