تصاویر

ثناءاللہ

محفلین
لوگو! یہ لوگو دیکھو ۔ ۔ ۔

واہ منہاجین صاحب
لوگو تو واقعی آپ نے شاندار بنایا ہے۔ لیکن میری طرف سے اس میں محفل کے آداب کی خاطر کوئی چائے پانی کا بندوبست بھی کردیں
بہت اچھا ہے۔ شکریہ
 

اجنبی

محفلین
اے لوگو ! یہ لوگو اچھا ہے

جنابِ عالی لوگو قابلِ قبول ہوگیا ہے ، پہلے تو میں نے سوچا کہ واپس کر دوں ، پھر میں نے سوچا کہ دکاندار چیز بھی رکھ لے اور پیسے بھی نہ دے تو پھر ۔ لہٰذا ناچار و بے چارگی و پژمردگی سے اپ لوڈ کر دیا ہے۔

ثناءاللہ: آپ کافی دنوں بعد آئے ہیں ، خیر تو ہے
 

صابرحسین

محفلین
لوگو اور مخففات

قدیر احمد:

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تیزی آتی جا رہی ہے۔ آپ یقینا حق ادا کر رہے ہیں باقی ساتھی بھی اپنی جگہ بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہی کے ساتھ تو محفل سجی ہوئی ہے۔

منہاجین نے اردو بٹن اور لوگو بڑا خوبصورت ڈیزائن کیا انکو فوری طور پر اپ لوڈ کر دینا چاہئے اسکے ساتھ ساتھ مخففات کے اردو ترجمہ والے امیجز بھی اپ لوڈ کر دیئے جائیں۔


شکریہ ۔۔۔۔۔
 

ثناءاللہ

محفلین
جناب قدیر صاحب
زہے نصیب کے منتظم اعلٰی نے ہمیں بھی یاد کیا۔ جناب بس آفس کے کام کی وجہ سے اور کچھ پرانےدوستوں کی سنگت نے وقت نہ دیا کے انٹرنیٹ پر جلوہ افروز ہوتے۔ :wink: آج وقت ملا تو حاضر ہو گئے اور آئندہ بھی حاضر ہوتے رہیں گے۔ شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔ اور آج بلکہ ابھی اسلام آباد جا رہا ہوں، واپسی پر پھر حاضر ہوں گے۔
 

صابرحسین

محفلین
قدیر کا راز ثناء اللہ کو مل گیا

ثناء اللہ
چند دن پہلے قدیر بھائی کو اسلام آباد اور کراچی کے چکر لگ رہے تھے اب آپ کی باری آگئی ۔ لگتا ہے قدیر نے آپ کو کوئی راز بتا دیا۔۔۔۔؟
 

منہاجین

محفلین
چائے, پانی اور چشمے کا نمبر

قدیر احمد نے کہا:
جنابِ عالی لوگو قابلِ قبول ہوگیا ہے ، پہلے تو میں نے سوچا کہ واپس کر دوں ، پھر میں نے سوچا کہ دکاندار چیز بھی رکھ لے اور پیسے بھی نہ دے تو پھر ۔ لہٰذا ناچار و بے چارگی و پژمردگی سے اپ لوڈ کر دیا ہے۔

ثناءاللہ: آپ کافی دنوں بعد آئے ہیں ، خیر تو ہے

آپ تو بڑے مطلب پرست ہوتے جا رہے ہو۔ صرف اپنے مطلب کی تحریریں پڑھتے اور اُنہی کا جواب داغتے ہو۔ کام نکل گیا تو سیدھا سادھا شکریہ ادا کرنا بھی بھول گیا۔ ثناء اللہ نے محفل کی طرف سے جو چائے پانی کی بات کی ہے وہ بھی آپ کی نظر سے نہیں گزری۔ چشمے کا نمبر واقعی تبدیل ہونے والا ہے۔ :shock:
 

اجنبی

محفلین
جناب میری دور کی نظر کمزور ہے ، جبکہ کمپیوٹر کی سکریں مجھ سے نزدیک ہے ۔ اصل میں چائے پانی میں خرچہ ہوتا ہے اور آپ کو پتہ ہے ہم کتنے “سخی“ ہیں ۔ اس کی ایک اور وجہ میرا ڈائل اپ کنکش بھی ہے جو دنیا کی سب سے بڑی مصیبت ہے ۔

مخففات میں نے اپ لوڈ کر تو دیے تھے مگر وہ پھر غائب ہوگئے ، اب دیکھتا ہوں انہیں دوبارہ
 

منہاجین

محفلین
مخففات ہٹانے کی سازش

قدیر احمد نے کہا:
مخففات میں نے اپ لوڈ کر تو دیے تھے مگر وہ پھر غائب ہوگئے ، اب دیکھتا ہوں انہیں دوبارہ

مخففات آپ نے اپ لوڈ کر دیئے تھے تو اپنے آپ کدھر گئے؟ لگتا ہے اِس میں بھی کوئی سازش ہے ہم دونوں کو لڑانے کی۔ یقیناً ایف ٹی پی کی رسائی رکھنے والے کسی اور منتظم اعلیٰ کو ہماری گاڑھی چھنتے دیکھنا راس نہیں آئی اور اُس نے مخففات ہٹا دیئے۔

ویسے ہم ہر پیغام میں ایک دوسرے کو ایسی ایسی سناتے ہیں، عام ملاحظین تو سمجھتے ہوں گے کہ یا تو ہم دونوں کی واقعی کوئی لڑائی ہے جو بدلہ لینے پر تُلے رہتے ہیں اور یا پھر کوئی لنگوٹیئے دوست ہوں گے جو چھیڑخانی کئے بنا رہ نہیں سکتے۔

بہرحال جس کسی نے بھی مخففات کو اُتارنے کی سازش کی ہے میری اُس سے دست بدستہ گزارش ہے کہ وہ سامنے آ کر معافی مانگ لے۔ ہم اُسے معاف کرنے میں ذرہ بھر تامل نہیں کریں گے۔ ٹھیک ہے نا قدیر!!!
 

اجنبی

محفلین
سازش

بالکل درست فرمایا تھا آپ نے ۔ آپ کے ارشادات کی روشنی میں میں اصل مجرموں تک پہنچ گیا اور مخففات کو واگزار کرا لیا ۔ اب آپ انہیں دیکھ سکتے ہیں ۔ رپورٹر کے مطابق یہ مخففات اور مقطعات کی ذاتی لڑائی تھی جس کا تھرڈ پارٹی نے فائدہ اٹھایا۔

آپ درست کہ رہے ہیں کہ ہم دونوں کی گفت و شنید کسی جنگی میدان کا خاکہ پیش کرتی ہے ۔ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟ اگر ہماری تحریروں کو دوبارہ پڑھا جائے تو طنزوتشنیع کے کئی تیروتفنگ نظر آئیں گے
 

منہاجین

محفلین
جنگ و جدل کی اہمیت

قدیر احمد نے کہا:
ہم دونوں کی گفت و شنید کسی جنگی میدان کا خاکہ پیش کرتی ہے ۔ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟ اگر ہماری تحریروں کو دوبارہ پڑھا جائے تو طنزوتشنیع کے کئی تیروتفنگ نظر آئیں گے

میری رائے میں یہ جنگ و جدل جاری رہنا چاہیئے، اس سے محفل میں ذرا گرماگرمی رہے گی۔ اور جب مزید لکھاری اِس میدانِ جنگ (میدانِ عمل) میں کُود پڑیں گے تو ہم اپنے رویئے پر نظرِ ثانی کر لیں گے۔ ورنہ اِس محفل کے سُونی ہو جانے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ کیا خیال ہے آپ کا بیچ اِس مسئلہ کے؟
 

اجنبی

محفلین
خوب فرمایا آپ نے ۔ یعنی اتنی گرمی میں مزید گرما گرمی ۔ میرا تو خیال ہے کہ اتنی گرمی میں سرد مہری ہونی چاہیے ، ویسے ایسی گفتگو مین مزہ آتا ہے ، بجائے منہ سجانے اور رونے رلانے کے
 

منہاجین

محفلین
چھیڑخانیاں

قدیر احمد نے کہا:
خوب فرمایا آپ نے ۔ یعنی اتنی گرمی میں مزید گرما گرمی ۔ میرا تو خیال ہے کہ اتنی گرمی میں سرد مہری ہونی چاہیے ، ویسے ایسی گفتگو مین مزہ آتا ہے ، بجائے منہ سجانے اور رونے رلانے کے

اِس کا مطلب ہے کہ آپ بھی خاصے مطلبی ہیں اور ہمارا مزاج خاصا حُسنِ اِمتزاج رکھتا ہے۔ ویسے آپس کی بات ہے، معمول میں نہ تو میری حسِ مزاح اتنی پھڑکتی ہے اور نہ ہی میں بات سے بات نکالتا ہوں۔ یہ تو محفل کے طفیل آپ جیسے طفلِ نازک سے چھیڑخانیاں چل رہی ہیں۔ اللہ اِس محفل کو اور برکت دے۔ آمین!
 

اجنبی

محفلین
طفلِ مکتب؟؟

بزرگوار گرچہ ہماری بہت سی عادات و خصائل طفلانہ ہیں اور طبیعت میں بھی کسی قدر بانکپن موجود ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمیں طفلِ نازک کہ کر پکارا اور چھیڑا جائے ۔ اس سے ایک تو ہمارے تجربے کو ٹھیس پہنچتی ہے اور دوسرے اس لفظ سے صنفِ نازک کے ساتھ تشبیہ ظاہر ہوتی ہے ، جو کہ ہماری حسِ مردانگی پر ایک ضرب کاری کی حیثیت رکھتی ہے ۔ مزید یہ کہ آپ ان غلط فہمیوں اور خوش فہمیوں سے باہر تشریف لائیے کہ ہم مطلبی اور آپ حسینِ بالامتزاج ہیں ۔ اگرچہ ہم ابھی خورد سال ہی ہیں مگر زمانے کے حوادث نے بہت کچھ سکھا دیا ہے ، ان تجربات کی بنیاد پر ہماری عمر ٣٨ سال بنتی ہے جو کہ ہماری اصل عمر سے دوگنا ہے :lol:

اگر آپ معمولاتِ زندگی میں خوش مزاج نہیں ہیں تو یہ بہت غلط بات ہے ، میں اس کے برعکس ہوں ۔ اس فورم کے بننے سے پہلے اردو لائف کی فورم پر ڈاکٹر افتخار راجہ سے جو میری نوک جھونک چلتی تھی ، اگر آپ وہ دیکھ لیتے تو خاصا حظ اٹھاتے ، مگر اب وہ موضوع ہی ختم کر دیا گیا ہے ۔ خیر اللہ کرے آپ کم از کم یہاں مسکراتے ، کھلکھلاتے ، گڑبڑاتے اور ہنساتے رہیں ، آمین ۔
 

منہاجین

محفلین
ڈاکٹر افتخار راجہ

قدیر احمد نے کہا:
اگرچہ ہم ابھی خورد سال ہی ہیں مگر زمانے کے حوادث نے بہت کچھ سکھا دیا ہے ، ان تجربات کی بنیاد پر ہماری عمر ٣٨ سال بنتی ہے جو کہ ہماری اصل عمر سے دوگنا ہے :lol:

اس فورم کے بننے سے پہلے اردو لائف کی فورم پر ڈاکٹر افتخار راجہ سے جو میری نوک جھونک چلتی تھی ، اگر آپ وہ دیکھ لیتے تو خاصا حظ اٹھاتے ، مگر اب وہ موضوع ہی ختم کر دیا گیا ہے۔

آپ باتیں تو اپنی عمر سے دگنی کر لیتے ہو مگر ڈاکٹر افتخار راجہ کو محفل تک لانے میں کامیاب کیوں نہیں ہوئے؟
 

زیک

مسافر
منہاجین صاحب زبردست کام کیا ہے آپ نے لوگو اور بٹن بنا کر۔ اردو والے مخففات کی عادت ہونے میں وقت لگے گا مگر چلیں گے۔
 

منہاجین

محفلین
ا

زکریا نے کہا:
منہاجین صاحب زبردست کام کیا ہے آپ نے لوگو اور بٹن بنا کر۔ اردو والے مخففات کی عادت ہونے میں وقت لگے گا مگر چلیں گے۔

بہت بہت شکریہ، آپ کی تائید کے بعد مجھے بھی یقین سا ہو چلا ہے کہ اُردو مخففات کو آن لائن معاشرے میں تلقی بالقبول مل جائے گی۔ اور جب اُردو کی پہلی ویب اِسے عوام الناس کے لئے مہیا کر رہی ہے تو میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ دوسرے ویب ساز بھی اِس طرزِ عمل کی اِتباع کریں گے۔ اُردو مخففات کو ویب کی سطح پر متعارف کروانے پر آپ کا ایک بار پھر تہہِ دل سے شکریہ۔
 

اجنبی

محفلین
منہاجین میرا خیال ہے کہ یاہوکے مخفف میں کچھ تبدیلی ہونی چاہیے ۔ یاہو میسنجر کے لیے صرف “ ی م “ درست رہے گا کیونکہ یاہو ایک لفظ ہے اور میسنجر ایک ۔ اگر آپ یاہو کی الف کو شامل کرتے ہیں تو پھر باقی الفاظ کو بھی شامل کیجیے ، جو کہ بے فائدہ ہے
 

ثناءاللہ

محفلین
قدیر احمد نے کہا:
منہاجین میرا خیال ہے کہ یاہوکے مخفف میں کچھ تبدیلی ہونی چاہیے ۔ یاہو میسنجر کے لیے صرف “ ی م “ درست رہے گا کیونکہ یاہو ایک لفظ ہے اور میسنجر ایک ۔ اگر آپ یاہو کی الف کو شامل کرتے ہیں تو پھر باقی الفاظ کو بھی شامل کیجیے ، جو کہ بے فائدہ ہے

میرے خیال میں یا ہو میسنجر کے لیے "ی ا م " درست ہے کیونکہ یاہو میسنجر کا پورا نام "یا ہو انسٹنٹ میسنجر" ہے۔
 
Top