dxbgraphics
محفلین
خلیل بھیا کتابیں تو کس کے خلاف نہیں لکھی جاتیں؟ آپ یہ بتائیے کہ آپ نے کسی صوفی کا نام سُنا ہے؟ کسی صوفی کی داستان پڑھی ہے؟ یہ جانتے ہیں کہ صوفی ہوتا کیا ہے؟ اور تصوف کہتے کسے ہیں؟ یہ جن "شیخ" کی کتاب آپ نے دکھائی ہے انہوں نے کہیں سے ایک بات اُڑا کر کہیں سے دوسری اُٹھا کر ایک رسالہ لکھ دیا اور بس۔ اہل تصوف کا ہرکام بدعت نظر آتا ہے، وہ ان کے ملک پر جب عراق کا قبضہ ہوا تھا تو ان کے بادشاہ کے حرم کی کیا تعداد تھی؟ اس کے متعلق یہ کیوںنہیں بولتے؟
جناب عالی امریکہ جو بھی کارنامہ کرتا ہے اس کو تیس سال بعد لائبریری میں عام کرواتا ہے تاکہ عوام جان سکیں کہ حکومت کی کیا پراگرس ہے۔ خان عبدالولی خان غفار خان کے بیتے امریکہ کی ایک لائبریری میں کچھ کتب پڑ رہے تھے کہ انہوں نے ایک دستاویز پڑہی جس میں لکھا تھا کہ جب ہندوستان میں انگریزوں کے خلاف بغاوت کی فضا بن رہی تھی تو ہم نے جہاد کو روکنے کےلئے ان میں جعلی پیر کھڑے کیئے اور فلاں فلاں پیر کو ماہانہ اتنا اتنا ملتا ہے اور اس فہرست میں سب سے پہلے نام پیر مانکی شریف کا تھا۔
تفصیلات کےلئے آپ چارسدہ کی باچا خان مرکز سے ولی خان کی لکھی ہوئی کتاب حق حق یا پشتو میں رختیا رختیا منگوا کر مطالعہ کر لیں