تصوف نابغہ ءروزگار لوگوں‌کی آخری پناہ گاہ ہے۔

خرم

محفلین
ظفری بھیا، آپ سے بھی یہی درخواست ہے کہ پہلے ایک تعریف مقرر کرلی جائے تصوف کی پھر بات کو آگےبڑھاتے ہیں بتوفیق ربنا۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
ہاہاہا ۔ وہی عجیب و غریب کہانیاں ، محنت کسی کی بھل کسی کو ۔ اس کے جواب میں نے شمار قرانی آیات پیش کی جا سکتی ہیں مگر کیا فائدہ ۔
وسلام

ہاہاہاہا ہمیشہ کی طرح طالوت بھیا کی بھڑکیں ۔ ۔ ۔ ۔ بے شمار قرآنی آیات ۔ ۔ ۔ ۔:grin:
 

طالوت

محفلین
اب آپ سے کیا پردہ ، چند ایک تو آپ بھی بتا سکتے ہیں کہ روز قیامت کوئی کسی کا بوجھ نہیں اٹھائے گا بجائے اس کے کہ کہ بنو کلب کی بھیڑوں کے بالوں برابر ہی لوگوں کو کسی ایک کی وجہ سے بخش دیا جائے۔
وسلام
 

خرم

محفلین
تو کیا اس روز قیامت تھی بھیا؟ اور اللہ تعالٰی نے اپنی شان غفاری کے لئے کوئی حد مقرر کر رکھی ہے؟
بہرحال اگر تصوف/طریقت کی ایک تعریف متعین ہو جائے تو پھر انشاء اللہ بات کو آگے بڑھاتےہیں۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
اب آپ سے کیا پردہ ، چند ایک تو آپ بھی بتا سکتے ہیں کہ روز قیامت کوئی کسی کا بوجھ نہیں اٹھائے گا بجائے اس کے کہ کہ بنو کلب کی بھیڑوں کے بالوں برابر ہی لوگوں کو کسی ایک کی وجہ سے بخش دیا جائے۔
وسلام
میرے پیارے طالوت بھیا آپ نے اپنے دستخطوں میں تو لکھ دیا کہ پورا قران عقلی تدبر و عبرت پذیری پر اور طریقہ تدبر کے اشارات پر مشتمل ہے (ابن رشد) مگر خود سے بھی تھوڑا تدبر فرما لیا کیجیئے ۔ ۔ ۔ جو آیت آپ نے پیش کی اس کا وہ مفھوم جو آپ اخذ فرما رہے وہ سرا سر قلت فھم ہے تدبر تو دور کی بات جا ٹھری وگرنہ خود قرآن سے ہی عقیدہ شفاعت بھی ثابت ہے ۔ ۔ ۔ آپکی پیش کردہ آیت سے مراد کوئی بھی جان کسی دوسرے گناہ کا بوجھ نہیں اٹھائے گی مراد ہے وگرنہ قرآن تو کہتا ہے کہ کون ہے جو اس کی جناب میں کسی کی سفارش کرے مگر وہ کہ جو اذن والے ہیں اب اگر آپ نے جو مفھوم مراد لیا ہے اس کو اگر حق مانا جائے تو قرآن کی آیات کا آپس میں ٹکراؤ پیدا ہوجائے گا ۔ ۔ ۔ ۔تھوڑے لکھے کو بہتا جانیں وگرنہ آپ نے جن عجیب و غریب کہانیوں کا طعنہ دیا ہے ویسی عجیب و غریب کہانیاں قرآن میں بھی جا بجا بکھری پڑیں مگر ان پر غور کرنے سے آپکا عقلی تدبر والا فلسفہ کہیں مانع نہ ہو ۔ ۔ ۔ ۔۔​
 

طالوت

محفلین
ایک آیت (جس کے سیاق و سباق کو نظر انداز کیا جاتا ہے) بمقابلہ جا بجا بکھری آیات ۔۔ آپ بھی تھوڑے کو بہت جانئے ۔
وسلام
 

آبی ٹوکول

محفلین
ایک آیت (جس کے سیاق و سباق کو نظر انداز کیا جاتا ہے) بمقابلہ جا بجا بکھری آیات ۔۔ آپ بھی تھوڑے کو بہت جانئے ۔
وسلام
مت چلایئے
تو حضور یہی تو عرض کی تھی کہ نظم قرآن کا خیال رکھیئے خالی تدبر سے ہی کام مت چلایئے آیات بھلے جابجا بکھری ہوں مگر ان کا آپس میں ٹکراؤ نہیں‌ ہوسکتا کسی بھی فہم میں کیونکہ کلام اللہ ہے ۔ ۔۔ ۔ ۔کسی بندہ عاجز کا کلام نہیں جو کہ دروغ گوئی کہ باعث پیچھے کہی ہوئی بات کہ ہی خلاف آگے چل کر بات کر بیٹھے
 

طالوت

محفلین
مت چلایئے
تو حضور یہی تو عرض کی تھی کہ نظم قرآن کا خیال رکھیئے خالی تدبر سے ہی کام مت چلایئے آیات بھلے جابجا بکھری ہوں مگر ان کا آپس میں ٹکراؤ نہیں‌ ہوسکتا کسی بھی فہم میں کیونکہ کلام اللہ ہے ۔ ۔۔ ۔ ۔کسی بندہ عاجز کا کلام نہیں جو کہ دروغ گوئی کہ باعث پیچھے کہی ہوئی بات کہ ہی خلاف آگے چل کر بات کر بیٹھے
بے شک !
وسلام
 

آبی ٹوکول

محفلین
یہی گزارش میری بھی ہے۔
وسلام

گزارش آپکی سر آنکھوں پر مگر قبلہ آپ ایک آیت پیش کرتے ہیں اور اس مراد یہ لیتے ہیں کہ بروز قیامت کوئی جان کسی غیر جان ک نفع نہیں پہنچائے گی اور ہم نے عرض کی اللہ پاک فرماتا ہے کہ اللہ کی بارگاہ میں بروز قیامت اذن والے سفارش کریں گے ۔ ۔۔ تو حضور یہ اذن والے جس کسی غیر کی سفارش کریں گے آیا اس کو نفع حاصل ہوگا کہ نہیں ؟اگر ہوگا تو آپ کا اخذ کردہ مفھوم آیت غلط اور اگر نہیں تو پھر اذن والوں کی سفارش کا قرآن پاک میں ذکر چہ معنٰی دارد؟؟؟؟؟ کیا معاذ اللہ محض عبث کلام فرمایا اللہ پاک نے ؟؟؟؟؟
 

خرم

محفلین
لیکن اس سب پر بات کرنے سے پہلے تصوف کی ایک تعریف تو متعین فرما لیں۔ شفاعت کا طلبگار نہ ہونا اور اس کا قائل ہونا ایک الگ مسئلہ ہے میرے تئیں۔
 
دھاگے کا عنوان ھے۔۔۔"تصوف نابغہء روزگار لوگوں کی آخری پناہ گاہ ھے"۔۔۔۔۔میں اس بات سے دل و جان سے متفق ہوں۔ جو لوگ نہیں مانتے۔ قصور انکا بھی نہیں ھے کیونکہ بقول رومی۔۔۔
طعمئہ ہر مرغکے انجیر نیست
کل حزب بما لدیھم فرحون
 

طالوت

محفلین
ہمم اسی کئے تو میں گڑ بڑا گیا تھا کہ یہ عربی ہے یا فارسی ہے ۔ فارسی ہے یا عربی ہے ۔ خیر انجام وہی ہے کہ تصوف کو اب تک کوئی کسی پیرائے میں بھی نہ تو اسلامی ثابت کر پایا ہے اور نہ ان تحریروں کا دفاع کر پاتے ہیں جو صوفیاء اپنی کتابوں میں لکھ گئے ہیں ۔ اور پھر قریب قریب سبھی صوفی ایرانی کیوں ہیں یہ بھی آج تک کوئی نہیں بتا سکا ۔ جیسے ہر پرندے کی غزا انجیر نہیں ہوتی ویسے ہی ہر پرندہ چٹانوں پر بسیرے کا اہل بھی نہیں ہوتا ۔
وسلام
 

arifkarim

معطل
لوجی اب صوفیا کی شامت آگئی :)
جب تک ہم مسلمان ایک دوسرے کے اسلام کو قبول نہیں کریں گے، ایسے ہی بے تکی مباحثوں میں جکڑے رہیں گے!
ڈنڈے سے نہ اسلام پھیل سکتاہے اور نہ پہلے پھیلا تھا۔ ہاں البتہ منافقین اور ریاکارین کی افواج ضرور بن سکتی ہیں!
 
Top