تصویری الیکشن مہم

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عمران ارشد

محفلین
پہلے اسی نام کا ایک دھاگہ مقفل کر دیا گیا ہے۔ وجہ تو معلوم نہیں لیکن ایک دوسرے دھاگے میں مدیر اعلیٰ ساجد نے لکھا ہے کہ
"
۔۔۔یہاں اپنے الفاظ میں اپنے دلائل سے بات کرنے کو پسند کیا جاتا ہے ، ہاں البتہ کسی چیز کی وضاحت کے لئے ایسی تصاویر کا سہارا لیا جا سکتا ہے جو کسی پراپیگنڈا یا سیاسی مہم کا حصہ نہ ہوں۔"​

تو میری شرارتی لوگوں سے گزارش ہے کوئی ایسی تصاویر شیئر نہ کریں جس سے کسی کو کردار کشی کا پہلو نکلتا ہو۔ اپنی پارٹی کی حمایت کریں لیکن دوسروں کی مخالفت کرتے ہوئے اخلاقیات کا خیال رکھیں۔ باقی جو مرضی کریں۔۔
 

عمران ارشد

محفلین
ادھر میں نے یہ دھاگہ بنایا ادھر اطلاع نامہ وصول ہوا کہ ساجد صاحب نے پچھلے دھاگے کے مقفل ہونے کی وجہ بیان کر دی۔ ساجد صاحب لکھتے ہیں "
یہ دھاگہ تصویری انتخابی مہم سے زیادہ تضحیک و تنقیص کی طرف جا رہا تھا اس لئے اسے بند کر دیا گیا ہے ۔ چونکہ اردو محفل پر سوشل میڈیا کے مواد کو بنا کسی عذر کے من و عن پیش کرنے کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی بنا بر ایں بھی اس دھاگے کو جاری نہیں رکھا جا سکتا تھا۔ ہاں البتہ آپ اپنے خیالات کو اپنے الفاظ میں پیش کریں تو ہمیں زیادہ خوشی ہو گی"​

اب ایسی تصویر کوئی شیئر نہ کرے جس کی وجہ سے یہ دھاگہ بھی بند ہو جائے۔​
 

حسان خان

لائبریرین
بھائی سیاست ہے ہی ایسی چیز۔ کہیں نہ کہیں سے کسی نہ کسی کی تضحیک و تنقیص کا پہلو نکل ہی جائے گا۔ :)
 

پردیسی

محفلین
پی ٹی آئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زندہ باد
پی ایم ایل این ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زندہ باد
پی پی پی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زندہ باد
پی ایم ایل ق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زندہ باد
ایم کیو ایم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زندہ باد
تمام مذہبی جماعتیں ۔۔۔۔۔۔زندہ باد
تمام علاقائی جماعتیں ۔۔۔۔۔زندہ باد
اگر کوئی اور ہو تو وہ بھی ۔۔زندہ باد
عوام مردہ باد
 

عمران ارشد

محفلین
549120_361680433933868_371732246_n.jpg
 

ساجد

محفلین
پارٹی اور پارٹی پالیسی پر تنقید کریں تو
تضحیک و تنقیصک کے​
پہلو سے بچا جا سکتا ہے۔ ورنہ یہ دھاگہ نہیں بچے گا۔۔
عمران ارشد صاحب ، اس سلسلے میں ایک اور پہلو کی طرف بھی آپ اور دیگر اراکین کی توجہ مبذول کروانا چاہوں گا کہ جب سوشل میڈیا سے کوئی تصویر اٹھا کر یہاں پیش کی جاتی ہے تو وہ پیش کردہ کے خیالات کی سو فیصد عکاس نہیں ہوتی کیونکہ اسے کسی اور نے بنایا یا اس میں ترمیم کی ہوتی ہے اور پیش کرنے والا عام طور پر اس سے جزوی طور پر متفق ہوتا ہے لیکن جب اس مواد پر بحث شروع ہوتی ہے تو اس کے ہر پہلو پر ہوتی ہے اورتصویر یا مواد پیش کرنے والا اس پر کما حقہ اپنی رائے دینے سے عاجز ہوتا ہے ۔ یہیں سے بحث برائے بحث کا راستہ کھلتا ہے۔
اس کی بجائے اگر ہم کسی مستند خبری ذریعے یا اپنے ذہنی میلان کے مطابق اپنے خیالات کو اپنے الفاظ میں پیش کریں تو ہم اپنی بات مؤثر انداز میں دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں۔
 

عمران ارشد

محفلین
اس سلسلے میں ایک اور پہلو کی طرف بھی آپ اور دیگر اراکین کی توجہ مبذول کروانا چاہوں گا کہ جب سوشل میڈیا سے کوئی تصویر اٹھا کر یہاں پیش کی جاتی ہے تو وہ پیش کردہ کے خیالات کی سو فیصد عکاس نہیں ہوتی۔۔۔۔​
۔ یہیں سے بحث برائے بحث کا راستہ کھلتا ہے۔​

میری تمام حضرات سے گزارش ہے کوئی ایسی تصویر شیئر نہ کریں جس سے وہ سو فیصد متفق نہ ہوں۔
 

ساجد

محفلین
موضوع کی تدوین کرتے ہوئے اسے سابقہ نام کے حوالے سے بحال کر دیا گیا ہے۔ امید ہے کہ اراکین اپنے اپنے پسندیدہ سیاسی رہنما کی انتخابی تصاویر ہی پیش کریں گے نہ کہ دوسروں پر تنقید یا اخباری اشتہارات میں ایک دوسرے پر کی گئی الزام تراشی کو یہاں لائیں گے۔
 

ساجد

محفلین
پی ٹی آئی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔زندہ باد
پی ایم ایل این ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ زندہ باد
پی پی پی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔زندہ باد
پی ایم ایل ق ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔زندہ باد
ایم کیو ایم ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ زندہ باد
تمام مذہبی جماعتیں ۔۔۔ ۔۔۔ زندہ باد
تمام علاقائی جماعتیں ۔۔۔ ۔۔زندہ باد
اگر کوئی اور ہو تو وہ بھی ۔۔زندہ باد
عوام مردہ باد
بھائی جی ، آخری گل پہلوں کیتی کرو۔:)
 

ساجد

محفلین
گزارش کی جا چکی ہے کہ آپ اس دھاگے کو تنقید وتنقیص کے لئے استعمال نہیں کر سکتے۔ تصویری انتخابی مہم اور سیاسی مخالفین پر الزامات لگانے میں فرق کو سمجھنے کی کوشش کریں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top