میرا مطلب اس سے تھا کہ بی بی سی اردو وغیرہ سبھی یہی کہہ رہے تھے کہ لوگ اپنی وصیتیں لکھوا کر، سامان بیچ کر یہاں آئے ہیں کہ قادری صاحب کا حکم ہےسر جی قادری کے پیروکاروں سے تو ابھی تک واسطہ نہیں پڑا ۔ مگر عمران کے حق میں جو لوگ ہیں۔ وہ تقریبا سلجھے ہوئے اور پڑھے لکھے طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ۔ اور وہ لوگ حقیقی تبدیلی کے منتظر ہیں۔
آپریٹ پی اے اے والے ہی کرتے ہیں ۔
جیو والے رات کو کہہ رہے تھے کہ طاقت کا استعمال کرنے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے اور ہو سکتا ہے کہ رات کو ہی استعمال کریںطاقت کا استعمال کر کے حکومت اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار لے گی۔
امام ہمیشہ مقتدیوں سے بہتر ہی چنا جاتا ہے۔ رہنما اچھا تھا تبھی تو اسکے ساتھ منزل کی طرف چلنے والے بھی اچھے نظر آئے ۔ ورنہ عام جلسے جلوسوں کی حالت آپ کو پتہ ہے کہ کھانے پر کتنا ٹوٹتے ہیں کوئی ڈسیپلن نہیں ہوتا ۔ یہاں تو کوئی ایسا منظر نظر نہیں آیا یہ سب جناب قادری صاحب کا درس ہی تو تھا کہ اتنا بڑا مجمع لے کر چلے اور جو وعدہ کیا تھا کہ نہ گملا ٹوٹے گا نہ کوئی شیشہ اس پر حرف بہ حرف عمل بھی کرایا۔ ورنہ تو جماعت اسلامی اور دوسروں کے جلسوس اور ریلیاں دیکھلیں آپ کم از کم سگنلز کی لائٹس اور کے ایف سی کی تو شامت آتی ہی آتی ہےشرکاء کے خلوص میں کس کو شک ہو سکتا ہے۔ اور تبدیلی کا خواہشمند کون غریب نہیں ہو گا۔
لیکن امام کا اپنا وضو ٹھہرتا نہ ہو تو مقتدیوں کی نماز مکمل کیسے ہو پائے گی؟