تصویر پہچانیے

میم نون

محفلین
اب تو کئی صبحیں گزر چکی ہیں۔
چلیں میں ہی لگا دیتا ہوں

tshbvvtrsrt.jpg


بوجھو تو جانیں ;)
 

ماسٹر

محفلین
-- lotus temple دیکھنے کا ایک مرطبہ موقع ملاتو اس کی خاص بات یہ لگی تھی کہ وہاں ہر سب کو اپنے اپنے مذھب کے طریق پر دعا اور عبادت کی کھلی اجازت تھی -
 

محمّد

محفلین
ایفل ٹاور
http://en.wikipedia.org/wiki/Eiffel_Tower

لیکن یہ جھیل نما شے اس کے پاس کدھر سے آ گئی :confused:
جب میں گیا تھا تو یہ نہیں تھی، یا شائد میں نے غور نہیں کیا :rolleyes:

یہ تو بہت ہی آسان ثابت ہوئی۔
جھیل کے ہونے نہ ہونے کا مجھے کچھ پتہ نہیں۔
http://photography.nationalgeographic.co.uk/photography/photo-of-the-day/eiffel-tower-view-paris/

کافی مشکل ہے (آپ کی تصویر)
 

میم نون

محفلین
اتنی مشکل بھی نہیں تھی اور میں حال ہی میں گیا بھی تھا اسی لئیے فورا پہچان لیا۔

میری لگائی ہوئی تصویر ایک مسجد کی ہے۔ ۔ ۔
 

ماسٹر

محفلین
بہت خوب: http://www.sacred-destinations.com/turkey/istanbul-blue-mosque

بھائی اگلی تصویر بھی تو لگانی تھی ;)

جو کوئی بوجھ لے وہ اسکا ثبوت (وکی پیڈیا یا کوئی اور ویب سائٹ کا لنک) مہیا کر کے اگلی تصویر لگائے۔

ماسٹر بھائی، کوئی تصویر ہے تو شئیر ہی کر دیں
افسوس ہے کہ کوئی تصویر فی الحال نہیں ملی -( یہ 1992 کی بات ہے )
عمارت کا علاقہ بہت صاف ستھرا تھا جس میں جوتیاں اتارکر جانا پڑتا ہے ، جوتیاں جمع کرانے کا بہترین مفت انتظام تھا -
اس کو دیکھنےسے پہلے ہم نے گائڈ سے بادشاہی مسجد دیکھنے کی خواہش کی تھی ، مگر وہ ہمیں پہلے یہاں لے آیا اور بعد میں بھی مسجد دکھانے میں تردد سے کام لے رہا تھا -
مسجد کے دروازے پر پہنچے تو سب سے پہلے ایک صاحب نے آگے بڑھ کر سکھ گائڈ کو اندر جانے سے روک دیا اور پھر جوتیاں جمع کرنے کے لئے کافی رقم کا تقاضھ کیا-
مسجد کے سامنے کا علاقہ گندگی سے بھرا نظر آیا جس کے ایک طرف کچی پکی دکانوں پر مشتمل اردو بازار تھا -
یہاں آکر احساس ہوا کہ گائڈ ھمیں یہاں کیوں نہیں لانا چاہتا تھا -
 
Top