تعارف ذرا ہٹ کے ۔۔۔۔

عثمان قادر

محفلین
کہتے ہیں مزاح کی سب سے مقبول اور پسندیدہ قسم وہ ہے جس میں انسان خود کا مذاق اڑاتا ہے ....
مزاح کی یہ قسم شاید سب سے زیادہ بے ضرر ہے اس میں وہ بندہ بھی لطف اندوز ھوتا ہے جس کا مذاق بنایا جا رہا ہو اور اس سےکسی دوسرے کی دل آزاری بھی نہیں ہوتی.... :)
جس کسی کو یہ شکایت ہو کہ دوسرے اس کا مذاق اڑاتے ہیں اسے چاہیے کہ وہ خود اپنا مذاق اڑائے اس سے ناصرف اس کی قوت برداشت میں اضافہ ہو گا بلکہ دوسروں کو بھی بہت جلد احساس ہو جائے گا کہ
اس بندے کو کچھ کہنے کا کوئی فائدہ ناہیں
اور وہ آپ کا مذاق اُڑانا بند کر دیں گے ... :p
آئیے آج مزاح کی اس قسم سے لطف اندوز ہوتے ہیں ... :)
ہر ممبر اس دھاگے پر اپنا تعارف کرائے لیکن تعارف پُر مزاح ہونا چاہیے اور رج کے خود کی بستی خراب کی گئی ہو....
سب سے اچھی بستی خراب کرنے والے پانچ خوش نصیبوں کو انعام کے طور پر وڈے والا ٹھینگا دیا جائے گا ... :p
تو دوستو اس کار خیر کا آغاز میں خود سے کرتا ہوں۔۔۔

میری پیدائش کا واقع 2 فروری 1987 بروز بدھ شام چار بجے پیش آیا اور بقول میرے گھر والوں کے میں تب بالکل نارمل تھا۔۔۔۔;)
لیکن جوں جوں بڑا ہوا توں توں سب کو پتا چلا کہ میں خداد صلاحیتوں کا مالک ہوں
تین سال کا ہونے پر ایک دن ابو محلے کے قریبی سکول چھوڑ آئے ٹیچرز کو میرے سکول پہنچنے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد اندازہ ہو گیا کہ یہ بچہ ضرور کچھ کرے گا اور دوستو اس وقت پیمپرز تو ہوتے ناہیں تھے اس لیے میرا چھوٹا بڑا کام تمام ٹیچرز نے دیکھا ۔۔۔:eek::p
اس کے بعد میں وقتاً فوقتاً کبھی چھوٹا کبھی بڑا اور کبھی چھوٹا بڑا ملا کے ہر طرح کا کام کرتا رہتا تھا....
ایک سال اسی طرح گند ڈالتے گزرا اور پھر میں نے گند ڈالنے کی جگہ تبدیل کر لی اور رپورٹ کارڈ پر گند ڈالنے کا سلسلہ شروع کیا
یہ سلسلہ تب ختم ہوا جب اساتذہ نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ یہ بچہ زندگی میں کچھ ناہیں کر سکتا ۔۔۔:LOL:
بچپن سے ہی تھوڑا سا سست طبیعیت کا مالک ہوں ابو کا کہنا ہے کہ جس دن میں پیدا ہوا اس دن سورج بھی لیٹ نکلا تھا.(شاید یہی وجہ ہے میرے سست ہونے کی) :sleep:
تعلیم مکمل ھوئی تو نوکری سے پہلے چھوکری تلاش کرنے کے چکر میں پڑگیا اور ایک دن ایسا چکر کھایا کہ سات بھائیوں اور ایک باپ کی اکلوتی بیٹی کو چھیڑ بیٹھا اور پھر ایسے چکر اترے کہ تیر کی طرح سیدھا ہو گیا بس تب سے دوبارہ کسی لڑکی کی طرف آنکھ اٹھا کے ناہیں دیکھا ۔۔۔:beat-up:
خیر ایک فرشتہ صفت انسان نے اپنی بیٹی مجھ جیسے نکمے کو دے ہی دی ... اللہ اسے جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین..
بچپن سے فوجی بننے کا شوق تھا ناکام ہونے پر سافٹ ویر انجینئر بننے کا خواب دیکھا اور آج ماشاء اللہ سے الیکٹریکل انجینئر ہوں لیکن کام اکاؤنٹنگ کا کرتا ہوں ... :p
دوستو میرا عزم ہے کہ جب تک زندہ رہوں گا تب تک ایسے ہی کارنامے سر انجام دیتا رہوں گا ۔۔۔ :ROFLMAO:
شکریہ
اب آپ حضرات کی باری خوب رج کے چولیں ماریے گا اللہ آپ کی بے عزتی میں برکت عطا فرمائے آمین ... :p

نوٹ : بے عزتی اپنی کرنی ہے میری یا کسی اور کی بے عزتی کرنے پر آپ کو ڈسکوالیفائی کر دیا جائے گا ... :)

(عثمان)
 
bilal260

images

یہ رہا ایک ٹھینگا میری جانب سے۔
 
"قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ {1} الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ {2} وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ {3}:یقینا ایمان والوں نے فلاح حاصل کر لی۔ جو اپنی نماز میں خشوع کرتے ہیں۔ جو لغویات سے منہ موڑ لیتے ہیں"،(سورۃ مؤمنون:1تا3)۔
لغو، ہر وہ کام اور ہر وہ بات ہے جس کا کوئی فائدہ نہ ہو یا اس میں دینی یا دنیوی نقصانات ہوں۔ ان سے اعراض کا مطلب ہے کہ ان کی طرف التفات بھی نہ کیا جائے۔ چہ جائیکہ انہیں اختیار یا ان کا ارتکاب کیا جائے۔
دوسرے مقام پر ہے:" وَ إِذا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا كِراما.:اور جب کسی لغو چیز پر ان کا گزر ہوتا ہے تو شرافت سے گزر جاتے ہیں"،(الفرقان: 72)۔
لغو باتوں اور کاموں میں شرکت تو دور بلکہ خاموشی کے ساتھ عزت و وقار سے گزر جاتے ہیں۔

لغویات کے متعلق ایک مضمون:
لغو ولغویا ت:-
*********
خدائے پاک عزوجل کا ارشاد ہے
وَٱلَّذِينَ هُمۡ عَنِ ٱللَّغۡوِ مُعۡرِضُونَ (سُوۡرَةُ المؤمنون 3)
"اور جو لغو باتوں سے (خواہ قولی ہوں یا فعلی) پر کنار رہنے والے ہیں۔"
وَٱلَّذِينَ لَا يَشۡهَدُونَ ٱلزُّورَ وَإِذَا مَرُّواْ بِٱللَّغۡوِ مَرُّواْ ڪِرَامً۬ا (سُوۡرَةُ الفُرقان 72)
"اور وہ بیہودہ باتوں میں شامل نہیں ہوتے اور اگر (اتفاقاً )بیہودہ مشغلوں کے پاس سے ہو کر گزریں تو سنجیدگی کے ساتھ گزر جاتے ہیں۔"
وَإِذَا سَمِعُواْ ٱللَّغۡوَ أَعۡرَضُواْ عَنۡهُ (سُوۡرَةُ القَصَص 55)
"اور جب لغو اور بیکار باتوں کو سنتے ہیں تو اس کو ٹال جاتے ہیں۔"
فائدہ :- مومن کا دوسرا وصف لغو سے پرہیز کرنا ہے – لغو کا اعلیٰ درجہ معصیت اور گنا ہ ہے –جس میں فائدہ نہ ہونے کے ساتھ دینی ضرر اور نقصان ہے –اس سے پرہیز واجب ہے –اور ادنیٰ درجہ یہ ہے کہ نہ مفید ہو نہ مضر– اس کا ترک کم از کم ادنیٰ اور موجب مدح (قابل تعریف )ہے ۔

لغو اور اس کی تعریف :-
**********
لغو ہر وہ چیز ہے جس میں نہ دنیا کا فائدہ ہو نہ آخرت کا –علامہ قرطبی رحمتہ اللہ علیہ الجامع میں لکھتے ہیں:
ما لا خیر فیه او بما یلغی اثمه
"جس میں کوئی فائدہ نہ ہو اور اس میں کوئی گناہ ہی ہو۔"
معارف میں ہے لغو کے معنی فضول کلام یا کام جس میں کوئی دینی فائدہ نہ ہو ۔

لغو امور سے بچنے کی فضیلت :-
************
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا،" آدمی کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ لا یعنی امور کو ترک کردے۔" (ترمذی ص 58، مشکوٰۃ )
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا،" آدمی کے اسلام کی خوبی میں سے یہ ہے کہ بے فائدہ امور کو چھوڑدے۔" (مجمع الزوائد ج 8 ص 18)
فائدہ :- یہ وقت بہت قیمتی چیز ہے –زندگی کے لمحات بڑی قیمت رکھتے ہیں –انہیں لمحات اور اوقات میں نیکی کرنے سے جنت اور اس کے بلند درجات حاصل ہوتے ہیں –ان کو ضائع کرنا، برباد کرنا بڑے خسارے کی با ت ہے – عامتہ الناس –اکثر لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ اپنے قیمتی اوقا ت کو یو نہی مجلس بازی، بیکار گفتگو میں ضائع کردیتے ہیں، نہ دین کی دولت نہ دنیا ہی کی کوئی چیز حاصل کرتے ہیں –عوام و خواص سب غفلت کا شکار ہیں –وقت کو دین یا دنیا میں خرچ کرنا عقل کی بات ہے –آج دنیا کے جھمیلوں میں گو اس کا احساس نہیں ہوتا مگر کل برزخ اور آخرت میں شدید احساس اور افسوس ہو گا اور اس وقت افسوس سے کوئی فائدہ نہ ہو گا - ﺍﻟﻠﮭﻢ ﺍﺣﻔﻈﻨﺎ ﻣﻨﮧ
ماخوذ از : شمائل کبریٰ
تالیف: مولانا مفتی محمد ارشاد قاسمی مدظلہ العالی
 
bilal260

محفلین
آپ کا تعارف کدھر ہے ؟؟؟؟ :sneaky:
ہمت کریں بھائی ہم اس بھی بڑا ٹھینگا آپ کو لوٹانے کے لیے بے تاب ہیں ۔۔۔ ھھھ
میں ایک بات آپ کو بتانے جا رہا ہوں۔
آپ نے اس تھریڈ میں جو لکھ دیا یہ آپ کا ہی خاصہ ہے۔
اسی بھری دنیا میں کروڑوں بندوں میں سے ایک بندہ ہو گا جو آپ جیسا ہو گا ۔اس لئے آپ ہرایک سے امید ہی رکھ سکتے ہیں کہ کوئی ایسا پر مزاح تھریڈ یا پوسٹ لکھ سکے۔
بہت انجوائے کیا میں نے اس معیاری اور پرمزاح تھریڈ کو۔شکریہ۔
 
Top