تعارف تعارف نامہ

اردو محفل میں خوش آمدید۔ اپنے متعلق کچھ اور بھی بتائیں۔

ہمیں امید ہے کہ آپ کا وقت محفل میں اچھا گزرے گا اور ہمیں آپ سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ :)
 
اردو محفل میں خوش آمدید۔ اپنے متعلق کچھ اور بھی بتائیں۔

ہمیں امید ہے کہ آپ کا وقت محفل میں اچھا گزرے گا اور ہمیں آپ سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ :)

شکریہ بھائی !!!!!!!!!!
میرا نام اصل نام کفایت اللہ ہے لیکن میں اس نام سے رجسٹرڈ نہیں ہوسکا اگرممکن ہو تو میری آئی ڈی اس نام سے بدل دیں ۔۔۔۔
 
شکریہ بھائی !!!!!!!!!!
میرا نام اصل نام کفایت اللہ ہے لیکن میں اس نام سے رجسٹرڈ نہیں ہوسکا اگرممکن ہو تو میری آئی ڈی اس نام سے بدل دیں ۔۔۔۔

ہمیں افسوس ہے کہ "کفایت اللہ" نام سے ایک محفلین پہلے سے ہی مندرج ہیں۔ :)
 
جی بھائی جامعہ اسلامیہ سنابل دہلی ، سے 2003 میں فراغت ہوئی ۔
ویسے آپ جامعہ سنابل کو کیسے جانتے ہیں ؟؟

جامعہ سنابل دہلی کو ہم کئی طریقوں سے جانتے ہیں۔ جن میں سے ایک تو یہ ہے کہ یہ ہمارے گھر کے بالکل پاس ہے۔ :)

ویسے مزاج گرامی پر گراں نہ گزرے تو تھوڑی سی عربی سیکھنا چاہیں گے۔ ہم یہ فرض کر لیتے ہیں کہ آپ کے صاحبزادے کا نام فوزان ہے۔ ایسی صورت میں فوزان اسم معرفہ ہوا۔ تو کیا اس کو ترکیب اضافی میں استعمال کرتے ہوئے اس پر الف لام لگانا مناسب ہے؟ ویسے اگر بچے کا نام "الفوزان" ہو یا پھر فوزان کو بطور اسم معرفہ استعمال نہ کیا گیا ہو تو بات سمجھ میں آتی ہے۔ بخدا ہم یہ سوال محض اپنی معلومات میں اضافے کی نیت سے کر رہے ہیں۔ :)
 
mfdarvesh

محفلین

جناب بھائی جان
آپ نے ان کی سند کو نچوڑنا ہے :)

اور ایسی سادگی پہ کیوں نہ مرجائیں اے خدا
"بخدا ہم یہ سوال محض اپنی معلومات میں اضافے کی نیت سے کر رہے ہیں"
 
جناب بھائی جان
آپ نے ان کی سند کو نچوڑنا ہے :)

اور ایسی سادگی پہ کیوں نہ مرجائیں اے خدا
"بخدا ہم یہ سوال محض اپنی معلومات میں اضافے کی نیت سے کر رہے ہیں"

درویش بھیا، آپ جامعہ سنابل کے بارے میں جانتے نہیں ہیں۔ یہ بہت ہی عمدہ ادارہ ہوا کرتا تھا گو کہ اب حالات پہلے جیسے نہیں رہے پھر بھی اس کا معیار کئی اداروں کے مقابلے کافی بلند ہے۔ لہٰذا کفایت اللہ بھائی کے علم کو پرکھنے کا خیال بھی ہمارے لئے گناہ صغیرہ میں شمار ہوگا۔ آپ تو ویسے بھی ہمیں کافی عرصہ سے جانتے ہیں کہ یہ ہماری خصلت نہیں۔ ہم نے کبھی بتایا تھا کہ عربی ہم نے محض پہلے آسمان تک سیکھی تھی اور وہ بھی اب سے پندرہ سولہ برس قبل۔ اب تک تو تقریباً سب کچھ بھول چکے ہیں۔ یہ نام دیکھ کر اچانک پرانی باتیں یاد آئیں تو تھوڑی سی خواہش جاگی کہ اس کو جانا جائے۔ اس لئے ہمارا سوال ایک طرح سے سبھی اہل علم احباب سے تھا۔ ویسے ہمارا خیال ہے کہ جب ایسی ترکیب اردو میں استعمال کی جاتی ہے تو الف لام کئی دفعہ روانی کی غرض سے استعمال کر لیا جاتا ہے۔ اور ممکن ہے کہ آئی ڈی بناتے ہوئے دستیابی کا مسئلہ ہوتا ہو۔

آپ نے جو فقرہ سرخ کیا وہ در اصل ہم نے اس لئے لکھا تھا کیوں کہ سوال پوچھنے کے بعد احساس ہوا کہ کہیں ایسا خیال نہ کر جائیں کہ پہونچتے ہی ارگیومینٹ شروع ہو گیا۔ :)
 
Top