تعارف تعارف پوچھتے ہیں ہم بے ناموں کا، کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا

شاہ بخاری

محفلین
سلام بر اراکینِ محفل ، تحسین بر منتظمین محفل ۔
میں بلاوجہ (خیر وجہ تو معقول تھی ، عقل کی کمی ) کسی اور محفل میں وقت کو برباد کرتا رہا ۔ جہاں سیکھنے کو کچھ تھا نہ سکھانے کو ۔ الله کو اس بے عقل کی حالت پر رحم آیا اور ایک دن کسی مضمون کی تلاش میں اتفاقاً اردو محفل کا صفحہ ہمارے روبرو کر دیا ۔ اس محفل کے اعلیٰ ذوق اور منتظمین کے پرُ زور شوق کو دیکھتے ہوئے اسی محفل کو اپنی انشاء پردازی کا تختۂ مشق بنانے کا مصمم ارادہ کیا۔ اراکینِ محفل سے پیشگی معذرت مگر جو ناگواری و تکلیف مقدر میں ہوا کرتی ہے ، مل کے رہتی ہے :) ۔ بھلا الله کے لکھے کو کون ٹالے ۔
پیشے کے لحاظ سے یہ حقیر آئ ٹی مشیر ، مثلِ بیگار کہ پیسہ نہ جاگیر ، غریب الوطن و سیاسی حالات پہ دلگیر جبکہ محبت میں نخچیر واقع ہوا ہے۔ یقین مانیں یہ محض لفاظی نہیں، ہمارا بھرپور تعارف ہے ۔
والسلام ،
شاہ بخاری
 
شاہ بخاری

محفلین
مقدس بی بی ۔
بندہ اپنی کم علمی پہ نادم ہے کہ سمجھا نہ پایا ۔ دراصل زندگی میں ابھی ایسا کوئی تیر مارا ہی نہیں جو ذوق و شوق سے بیان کروں ۔ اگر ہماری ناکامی کی داستان نہ ہی کریدیں تو کچھ عزت بچ جائے :lol: ۔
 
شاہ بخاری

محفلین
ہائے بھائی اتنی مشکل اردو بولنا تو سیکھ لیا اور ابھی بھی کہتے ہیں کہ کچھ آتا نہیں​

اب وہ زمانہ کہاں جب "سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے".... تھی، ہوا کرتی تھی ۔ زبان کی محافظ قوم ہوا کرتی ہے۔ جب قوم ہی ہجوم میں تبدیل ہو جائے تو پھر زبان چھوڑئیے، جان کی خیر منائیے ۔ اسی فکر میں ہم بھی دیارِ غیر میں ہلکان ہو رہے ہیں ۔ آخر روزی ملے گی تو جان بچے گی نا ۔ اردو ... یہ تو بس اسلاف سے وفا چل رہی ہے۔ لندن میں بھی رہنا مجبوری ، وفائیں نبھانا بھی ضروری .....ٹھیک ہے پر پیٹ بھرنے اور ستر ڈھکنے کیلئے کچھ اور سیکھنا پڑے گا ۔ چچا غالب یاد آئے
ہم نے یہ مانا کہ دلّی میں رہیں، کھائیں گے کیا
 
مہ جبین

محفلین
وعلیکم السلام شاہ بخاری بھائی
دیر آید درست آید
انشاءاللہ آپکو یہاں عمدہ علمی و ادبی ذوق کے حامل لوگ ملیں گے

میری طرف سے اردو محفل میں دلی خوش آمدید
 
شاہ بخاری

محفلین
وعلیکم السلام شاہ بخاری بھائی
دیر آید درست آید
انشاءاللہ آپکو یہاں عمدہ علمی و ادبی ذوق کے حامل لوگ ملیں گے

میری طرف سے اردو محفل میں دلی خوش آمدید
تشکر ممنون ۔ وہ تو اندازہ ہو ہی گیا ہے ۔ ایک سے بڑھ کر ایک ہے ۔ ہم یہاں کچھ سیکھنے اسی لئے وارد ہوئے ہیں ۔ تمام خواتین و حضرات کے پر خلوص استقبال کا بہت شکریہ ۔ الله آپ سب کو اپنی حفظ و آمان میں رکھے ۔ آمین
 
شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید۔

مقدس یہ لندن میں مقیم ہیں، تمہارے نزدیک ہی ہیں، ان کی اردو کی وہیں خبر گیری کر لو۔
 
مہ جبین

محفلین
ہم نے یہ مانا کہ دلّی میں رہیں، کھائیں گے کیا
اس مصرعے کو یوں کرلیں کہ
"ہم نے یہ مانا کہ لندن میں رہیں کھائیں گے کیا":heehee:
 
شاہ بخاری

محفلین
اس مصرعے کو یوں کرلیں کہ
"ہم نے یہ مانا کہ لندن میں رہیں کھائیں گے کیا":heehee:
بہت خوب۔ خوبصورت خیال ہے ۔ مگر لندن میں رہتے عرصہ ہوا ، ادبی سرقہ کرتے قانونی خوف آڑے آتا ہے ۔ ویسے چچا غالب کے جملہ حقوق کا تحفظ کس کی ذمہ داری ہے آجکل :lol: ؟
 
بہت خوب۔ خوبصورت خیال ہے ۔ مگر لندن میں رہتے عرصہ ہوا ، ادبی سرقہ کرتے قانونی خوف آڑے آتا ہے ۔ ویسے چچا غالب کے جملہ حقوق کا تحفظ کس کی ذمہ داری ہے آجکل :lol: ؟
آپ جواب دینے کے لیے "کوٹ" ٹیگ کا استعمال کر رہے ہیں
اس کا زیادہ بہتر اور آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ جس کی بات کا جواب دینا چاہتے ہیں اس کی اس پوسٹ کے نیچے بائیں طرف موجود "جواب" کے لنک پر کلک کریں تو پورا پیغام کوٹ ہو جائے گا اور اس کی اطلاع بھی اس بندے(یا بندی) کو مل جائے گی۔
آپ کوٹ شدہ پیغام کے نیچے اپنا پیغام لکھ لیں
 
بہت شکریہ وقار صاحب ۔ یہ لیں پہلی مشق آپ پر ہی کر دی ۔ میں اس محفل میں بلکل نیا نکور ہوں :lol: ۔ آپ جیسےکہنہ مشق اراکین کی رہنمائی کی ضرورت آگے بھی رہے گی ۔
 
بہت شکریہ وقار صاحب ۔ یہ لیں پہلی مشق آپ پر ہی کر دی ۔ میں اس محفل میں بلکل نیا نکور ہوں :lol: ۔ آپ جیسےکہنہ مشق اراکین کی رہنمائی کی ضرورت آگے بھی رہے گی ۔
میں چاہتا بھی یہی تھا کہ آپ مجھ سے ہی مشق کا آغاز کریں;)
جی بالکل۔آپ کو جس معاملے میں مدد کی ضرورت پڑے بندہ حاضر ہے:bighug:
ویسے مجھے خود بھی محفل پر آئے ہوئے پانچ مہینے ہی ہوئے ہیں پر اب سوچتا ہوں کہ میں اس سے پہلے کیا "جھک" مارتا رہا تھا:rolleyes:
 
مہ جبین

محفلین
سلام بر اراکینِ محفل ، تحسین بر منتظمین محفل ۔
میں بلاوجہ (خیر وجہ تو معقول تھی ، عقل کی کمی ) کسی اور محفل میں وقت کو برباد کرتا رہا ۔ جہاں سیکھنے کو کچھ تھا نہ سکھانے کو ۔ الله کو اس بے عقل کی حالت پر رحم آیا اور ایک دن کسی مضمون کی تلاش میں اتفاقاً اردو محفل کا صفحہ ہمارے روبرو کر دیا ۔ اس محفل کے اعلیٰ ذوق اور منتظمین کے پرُ زور شوق کو دیکھتے ہوئے اسی محفل کو اپنی انشاء پردازی کا تختۂ مشق بنانے کا مصمم ارادہ کیا۔ اراکینِ محفل سے پیشگی معذرت مگر جو ناگواری و تکلیف مقدر میں ہوا کرتی ہے ، مل کے رہتی ہے :) ۔ بھلا الله کے لکھے کو کون ٹالے ۔
پیشے کے لحاظ سے یہ حقیر آئ ٹی مشیر ، مثلِ بیگار کہ پیسہ نہ جاگیر ، غریب الوطن و سیاسی حالات پہ دلگیر جبکہ محبت میں نخچیر واقع ہوا ہے۔ یقین مانیں یہ محض لفاظی نہیں، ہمارا بھرپور تعارف ہے ۔
والسلام ،
شاہ بخاری
شاہ بخاری۔۔۔۔ اتنا بھرپور تعارف ہے کہ مزید کچھ پوچھنے کی گنجائش ہی نہیں ۔۔۔۔:laugh:
 
محسن وقار علی پانچ مہینے پہلے تک تم کہاں جھک مارتے رہے تھے بیٹا؟؟؟؟:D
تمہیں دیکھ کر تو لگتا ہے کہ تم یہاں پانچ سالوں سے ہو :p
کتاب چہرے پر کچھ عرصہ کافی "جھک" ماری ہے:p
پھر یہ بات بھی تو ہے کہ میں کبھی بھی اتنا "چیٹیا" نہیں رہا تھا سو اکثر فورم کا ممبر میں صرف ڈیجیٹل کتب ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے بنتا تھا:rolleyes:
پوسٹیں تو دو چار ہی ہوتی تھیں میری;)
 
Top