شعیب سعید شوبی
محفلین
خوش آمدید جناب! ماشاءاللہ کیا ادبی ذوق پایا ہے آپ نے!
اسے انگریزی میں کیسے پڑھیں گے cheatiya یا chatiya؟؟واہ واہ محسن کیا لفظ نکالا ہے
اردو لغت میں اضافہ کیا ہے یا انگریزی میں؟؟؟؟؟؟
سوری آنٹی جی وہ دراصل میں بس خدا حافظ کا پیغام پوسٹ کرتے ہی لاگ آف ہوگیا تھا اس لیے یہ میسج نہیں دیکھ سکامحسن وقار علی انکو بتا کر جانا پلیز
زبر کے ساتھ" چَیٹیا"اسے انگریزی میں کیسے پڑھیں گے cheatiya یا chatiya؟؟
السلام علیکم، تے ویلکم۔سلام بر اراکینِ محفل ، تحسین بر منتظمین محفل ۔
میں بلاوجہ (خیر وجہ تو معقول تھی ، عقل کی کمی ) کسی اور محفل میں وقت کو برباد کرتا رہا ۔ جہاں سیکھنے کو کچھ تھا نہ سکھانے کو ۔ الله کو اس بے عقل کی حالت پر رحم آیا اور ایک دن کسی مضمون کی تلاش میں اتفاقاً اردو محفل کا صفحہ ہمارے روبرو کر دیا ۔ اس محفل کے اعلیٰ ذوق اور منتظمین کے پرُ زور شوق کو دیکھتے ہوئے اسی محفل کو اپنی انشاء پردازی کا تختۂ مشق بنانے کا مصمم ارادہ کیا۔ اراکینِ محفل سے پیشگی معذرت مگر جو ناگواری و تکلیف مقدر میں ہوا کرتی ہے ، مل کے رہتی ہے ۔ بھلا الله کے لکھے کو کون ٹالے ۔
پیشے کے لحاظ سے یہ حقیر آئ ٹی مشیر ، مثلِ بیگار کہ پیسہ نہ جاگیر ، غریب الوطن و سیاسی حالات پہ دلگیر جبکہ محبت میں نخچیر واقع ہوا ہے۔ یقین مانیں یہ محض لفاظی نہیں، ہمارا بھرپور تعارف ہے ۔
والسلام ،
شاہ بخاری
عالی جناب شاہ صاحب بخاری!سلام بر اراکینِ محفل ، تحسین بر منتظمین محفل ۔
میں بلاوجہ (خیر وجہ تو معقول تھی ، عقل کی کمی ) کسی اور محفل میں وقت کو برباد کرتا رہا ۔ جہاں سیکھنے کو کچھ تھا نہ سکھانے کو ۔ الله کو اس بے عقل کی حالت پر رحم آیا اور ایک دن کسی مضمون کی تلاش میں اتفاقاً اردو محفل کا صفحہ ہمارے روبرو کر دیا ۔ اس محفل کے اعلیٰ ذوق اور منتظمین کے پرُ زور شوق کو دیکھتے ہوئے اسی محفل کو اپنی انشاء پردازی کا تختۂ مشق بنانے کا مصمم ارادہ کیا۔ اراکینِ محفل سے پیشگی معذرت مگر جو ناگواری و تکلیف مقدر میں ہوا کرتی ہے ، مل کے رہتی ہے ۔ بھلا الله کے لکھے کو کون ٹالے ۔
پیشے کے لحاظ سے یہ حقیر آئ ٹی مشیر ، مثلِ بیگار کہ پیسہ نہ جاگیر ، غریب الوطن و سیاسی حالات پہ دلگیر جبکہ محبت میں نخچیر واقع ہوا ہے۔ یقین مانیں یہ محض لفاظی نہیں، ہمارا بھرپور تعارف ہے ۔
والسلام ،شاہ بخاری
امجد صاحب! آپ نے کس کس زبان میں خوش آمدید کہا، ذرا نشاندہی تو فرما دیجیے۔السلام علیکم، تے ویلکم۔
اللہ کا لکھیاتُن وری سائیں ٹھیک ہی لکھیاتُن ہُن برداشت کریا تُن،
پر قبلہ !! تُسی خو بدلہ مُژ محفلین توں لیاتُن، تے جوان کَتا نُس ۔
پر فیر وی ساڈیاں سبھن جی طرفون، تساں آ اتھے بوں بوں مبارُخ۔
ہر کدے آؤ،
وش آتکے،
بھلی کریی آئیاں،
خوش آمدید،
ویلکم،
ببو خیراَٹ،
پُھلاں تے پیر،
پخیر رالے،
ہر کلہ راشہ،
خیری آؤ،
شکریہ محب علوی صاحب ۔ آپکا نام بہت پیارا ہے ۔ جناب، یہ خاکسار حفاظتِ حقائق ومعلومات (انفارمیشن سکیورٹی ) سے متعلق امور کی انجام دہی/نگرانی پر مامور ہے۔خوش آمدید بخاری صاحب اور بتائیں کہ آئی ٹی میں کس شعبہ میں ہیں اور کیا دلچسپیاں ہیں؟
وعلیکم اسلام، مزید القابات نہ دینے کی وجہ تھکن یا ہماری نا اہلی ؟ ویسے میرے اجداد سہروردی سلسلے سے تھے ، وہ تو آپ چھوڑ دیے ۔خوش آمدید مولانا بخاری نقشبندی قادری اجمیری یوسفی چشتی عثمانی سلمانی سکھروی اوکاڑوی گولڑھوی دامت برکٰتہم ومد ظلہم ومجدہم ثم زیدہم العالی و فلان. آپ پدھارے آپ کا شکریہ. ان ذٰلک من عزم الامور.
شکریہ محب علوی صاحب ۔ آپکا نام بہت پیارا ہے ۔ جناب، یہ خاکسار حفاظتِ حقائق ومعلومات (انفارمیشن سکیورٹی ) سے متعلق امور کی انجام دہی/نگرانی پر مامور ہے۔
خوش آمدید جناب
آپ کی آمد کی بہت خوشی ہوئی شاہ جی
لیکن تعارف کچھ سمجھ آیا کچھ سر کے دائیں بائیں سے گزرگیا
تھوڑا سا آسان الفاظ میں بتادیں گے اس نا چیز کو اور بھی خوشی ہوگی