تعارف تعارف پوچھتے ہیں ہم بے ناموں کا، کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا

مہ جبین

محفلین
کتاب چہرے پر کچھ عرصہ کافی "جھک" ماری ہے:p
پھر یہ بات بھی تو ہے کہ میں کبھی بھی اتنا "چیٹیا" نہیں رہا تھا سو اکثر فورم کا ممبر میں صرف ڈیجیٹل کتب ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے بنتا تھا:rolleyes:
پوسٹیں تو دو چار ہی ہوتی تھیں میری;)

واہ واہ محسن کیا لفظ نکالا ہے

اردو لغت میں اضافہ کیا ہے یا انگریزی میں؟؟؟؟؟؟ :heehee:
 

شاہ بخاری

محفلین
حاضرینِ مجلس برائے مہربانی معلومات میں اضافہ کیجئے گا ، اپنے پیغام میں کسی رکن کے نام کا حوالہ/اشارہ کیونکر دیا جاتا ہے ؟
 

مہ جبین

محفلین
حاضرینِ مجلس برائے مہربانی معلومات میں اضافہ کیجئے گا ، اپنے پیغام میں کسی رکن کے نام کا حوالہ/اشارہ کیونکر دیا جاتا ہے ؟
شفٹ کا بٹن دبا کر یہ علامت @ ڈالکر اور بغیر اسپیس دیئے جس رکن کو ٹیگ کرنا ہو اسکا نام لکھ دیں
اسکو ٹیگ ہو جائے گا
ایسے شاہ بخاری
اوکے ، اب کر کے دیکھیں؟
 

صرف علی

محفلین
السلام علیکم
ھھم شاہ جی تعرف کامل اور دلنشین ہونے کے ساتھ دل فریب بھی تھا اورباقی آپ کی آزادی سوچ کا اندازہ چے کی تصویر اور اور اردو پر تسلت کا اظہار آپ کی گفتار سے ظاہر ہے آپ کو محفل میں خوشآمدید اور سر بہ چشم
 

مقدس

لائبریرین
اب وہ زمانہ کہاں جب "سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے".... تھی، ہوا کرتی تھی ۔ زبان کی محافظ قوم ہوا کرتی ہے۔ جب قوم ہی ہجوم میں تبدیل ہو جائے تو پھر زبان چھوڑئیے، جان کی خیر منائیے ۔ اسی فکر میں ہم بھی دیارِ غیر میں ہلکان ہو رہے ہیں ۔ آخر روزی ملے گی تو جان بچے گی نا ۔ اردو ... یہ تو بس اسلاف سے وفا چل رہی ہے۔ لندن میں بھی رہنا مجبوری ، وفائیں نبھانا بھی ضروری .....ٹھیک ہے پر پیٹ بھرنے اور ستر ڈھکنے کیلئے کچھ اور سیکھنا پڑے گا ۔ چچا غالب یاد آئے
ہم نے یہ مانا کہ دلّی میں رہیں، کھائیں گے کیا
ویسے بھائی سمجھ اس کی بھی ککھ نہیں آئی۔۔ خیر باقیوں کو آگئی ہے۔۔ :rollingonthefloor:
 
Top