تعارف تعارف کا ایک انداز یہ بھی ہے

السلام و علیکم یا اہلیانِ اردو محفل (مختصراً دوستو! ؛)
میرا نام تو میری تصویر کےساتھ بخوبی عیاں ہے اس لئے یہاں دوبارہ دہرانے کی ضرورت محسوس نہیں کر رہا لیکن اپنا مختصر سا تعارف کرائے دیتا ہوں۔ شہر اسلام آباد سے تعلق رکھتا ہوں، وہیں پیدا ہوا، وہیں پلا بڑھا لیکن آج کل کینیڈا کے ایک صوبے نووا سکاشیا (Nova Scotia) کے دارالحکومت ہیلی فیکس (Halifax) میں پایا جاتا ہوں۔ یہ کیسے ہوا یہ کتھا بھی مختصراً پیش کر دیتا ہوں۔ بنیادی طور پر پیشے کے لحاظ سے ڈینٹسٹ ہوں (چلیں آپ دندان ساز کہہ لیں اور خوش ہو لیں ؛)۔۔۔لیکن اس پیشے کا صحیح ترجمہ ”ماہرِ طبِ اسنان“ ہے) مگر اپنا ذہن کمپیوٹر سائنس کی جانب زیادہ مائل ہے۔ اس ذہنی رجحان کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ڈیل ہاوسی یونیورسٹی (Dalhousie Univeristy) سے ہیلتھ انفارمیٹکس (Health Informatics) میں ماسٹرز کر رہا ہوں جس کی بدولت یہاں پایا جاتا ہوں۔
یہ تھا میرا مختصر سا ابتدائی تعارف لیکن اگر مجھے خوش آمدید کہنے والے میرے متعلق کچھ دریافت کرنا چاہیں تو بندہ حاضر ہے۔
 
اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید کہ آپ کا وقت یہاں اچھا گذرے گا۔ کسی قسم کی پریشانی لاحق ہو تو بلا تکلف دیگر محفلین یا اسٹاف سے رابطہ کیجئے گا۔ :)
 
زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام
خوش آمدید جناب واصف حسن بیگ صاحب - آپ کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی، آتے رہیے گا تو مزید صاحب سلامت بھی ہوتی رہے گی :)
 
موجو

لائبریرین
السلام علیکم
جناب واصف صاحب ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں
ہماری محفل میں آپ کو دانت نکالنے، دانت کھٹے کرنے اور نکوسنے کے بھی بہت سے نسخے مل جائیں گے اور وہ اپنے مریضوں پر بھی آزما سکیں گے۔
زیادہ بات نہیں بڑھائیں گے کہ آپ تو بتیسی نکالنے کے ماہر ہیں
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
وعلیکم السلام لالہ

اردو محفل میں خوش آمدید ۔
آپ ڈینٹسٹ ہیں تو مجھے یہ بتائیں کہ میری ایک داڑھ میں چباتے ہوئے درد کیوں ہوتی ہے ؟
اگر آپ نے اس کا جواب دے دیا تو میں سمجھ لوں گی کہ آپ کو ڈاکٹری کی الف ب پ آتی ہے :tongue:
 
اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید کہ آپ کا وقت یہاں اچھا گذرے گا۔ کسی قسم کی پریشانی لاحق ہو تو بلا تکلف دیگر محفلین یا اسٹاف سے رابطہ کیجئے گا۔ :)

بہت شکریہ۔ مجھے اپنے تعارف میں املا کی کچھ غلطیاں نظر آ رہی ہیں۔ انہیں درست کرنے کی کوئی گنجائش ہے اس سسٹم میں؟
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
بہت شکریہ۔ مجھے اپنے تعارف میں املا کی کچھ غلطیاں نظر آ رہی ہیں۔ انہیں درست کرنے کی کوئی گنجائش ہے اس سسٹم میں؟
لالہ آپ یوں کرئیے کہ اپنے مراسلے کے نیچے دیکھیے گا آپ کو تدوین کا بٹن نظر آجائے گا ۔ اس پر کلک کریں اور جو بھی کمی بیشی یا درستگی کرنا ہو وہ کر کے اسے سیو کر لیجیے :) سو سیمپل
 
لالہ آپ یوں کرئیے کہ اپنے مراسلے کے نیچے دیکھیے گا آپ کو تدوین کا بٹن نظر آجائے گا ۔ اس پر کلک کریں اور جو بھی کمی بیشی یا درستگی کرنا ہو وہ کر کے اسے سیو کر لیجیے :) سو سیمپل

بہت شکریہ۔ یقیناً اب میری اردو بہت بہتر ہو جائے گی۔ یہ احمقانہ سوال ہر گز نہ پوچھتا اگر "تدوین" کے معنی معلوم ہوتے۔ ( آپ کی پچھلی پوسٹ کا تفصیلی جواب تھوڑی دیر میں آ رہا ہے۔۔۔)
 
بہت شکریہ۔ یقیناً اب میری اردو بہت بہتر ہو جائے گی۔ یہ احمقانہ سوال ہر گز نہ پوچھتا اگر "تدوین" کے معنی معلوم ہوتے۔ ( آپ کی پچھلی پوسٹ کا تفصیلی جواب تھوڑی دیر میں آ رہا ہے۔۔۔ )
وعلیکم السلام لالہ

اردو محفل میں خوش آمدید ۔
آپ ڈینٹسٹ ہیں تو مجھے یہ بتائیں کہ میری ایک داڑھ میں چباتے ہوئے درد کیوں ہوتی ہے ؟
اگر آپ نے اس کا جواب دے دیا تو میں سمجھ لوں گی کہ آپ کو ڈاکٹری کی الف ب پ آتی ہے :tongue:

بہت شکریہ جناب۔۔۔یہ لالہ بھی عجب لفظ ہے۔ بہرحال پسند آیا
 
Top