شمشاد
لائبریرین
السلام علیکم اینڈ خوش آمدید محترم جناب واصف بیگ صاحب
جناب آپ بھی تو اپنا تعارف دیں۔
السلام علیکم اینڈ خوش آمدید محترم جناب واصف بیگ صاحب
کب سے ہورہا ہے یہ تو مجھے بھی یاد نہیں غالبا کوئی پانچ چھ ماہ ہوئے ہیں۔بہت شکریہ۔ آپ نے تو آتے ہی مشورا بھی مانگ لیا۔ داڑھ میں درد کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں۔ عمومی وجہ دانت یا اس کی جڑ میں کیڑا ہوتا ہے لیکن منہ کا معائنہ کئے بغیر کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ اس شکایت کو مزید جانچنے کے لئے منہ کے معائنے کے ساتھ یہ جاننا بھی ضروری ہے کی دانت کا درد کب شروع ہوا؟ کتنی دیر تک رہتا ہے؟ کس شدت سے ہوتا ہے؟ کھاتے وقت ہوتا ہے یا کھانے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور کسی بھی وقت شروع ہو جاتا ہے؟ کتنے عرصے سے ہو رہا ہے؟ اگر کافی عرصے سے ہو رہا ہے تو شدت میں بتدریج زیادتی آئی ہے یا کمی؟ پین کلر لینے سے درد میں فرق آتا ہے یا نہیں؟۔۔۔
السلام و علیکم یا اہلیانِ اردو محفل (مختصراً دوستو! ؛)
میرا نام تو میری تصویر کےساتھ بخوبی عیاں ہے اس لئے یہاں دوبارہ دہرانے کی ضرورت محسوس نہیں کر رہا لیکن اپنا مختصر سا تعارف کرائے دیتا ہوں۔ بنیادی طور پر اسلام آباد سے تعلق رکھتا ہوں، وہیں پیدا ہوا، وہیں پلا بڑھا لیکن آج کل کینیڈا کے ایک صوبے نووا سکاشیا (Nova Scotia) کے دارالحکومت ہیلی فیکس (Halifax) میں پایا جاتا ہوں۔ یہ کیسے ہوا یہ کتھا بھی مختصراً پیش کر دیتا ہوں۔ بنیادی طور پر پیشے کے لحاظ سے ڈینٹسٹ ہوں (چلیں آپ دندان ساز کہہ لیں اور خوش ہو لیں ؛)۔۔۔ لیکن اس پیشے کا صحیح ترجمہ ”ماہرِ طبِ اسنان“ ہے) مگر اپنا ذہن کمپیوٹر سائنس کی جانب زیادہ مائل ہے۔ اس ذہنی رجحان کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ڈیل ہاوسی یونیورسٹی (Dalhousie Univeristy) سے ہیلتھ انفارمیٹکس (Health Informatics) میں ماسٹرز کر رہا ہون جس کی بدولت یہاں پایا جاتا ہوں۔
یہ تھا میرا مختصر سا ابتدائی تعارف لیکن اگر مجھے خوش آمدید کہنے والے میرے متعلق کچھ دریافت کرنا چاہیں تو بندہ حاضر ہے۔
خوش آمدید واصف حسن بیگ صاحب، نایاب کو آپ ہی کا انتظار تھا۔ ان کی داد رسی فرمائیے۔
اردو محفل پہ خوش آمدید واصف صاحب، امید ہے کہ آپ کا یہاں وقت اچھا گزرے گا۔
السلام علیکم بھائی واصف حسن بیگ۔۔۔ !
ایک دندان ساز کو محفل میں خوش آمدید
امید ہے کہ یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا ۔ کافی مریض آپکے ٹریٹمنٹ کے منتظر ہیں جن میں سرِ فہرست نایاب بھائی ہیں جو اس وقت دانت کی تکلیف میں مبتلا ہیں ۔
خوش آمدید بھیا !
خوش آمدید واصف حسین بیگ صاحب
وعلیکم السلام
اردو محفل میں خوش آمدید واصف بھائی
کمال کا کام ہے ویسے آپ کا کہ
اچھے اچھے آپ کے سامنے منہ تو کھول لیتے ہیں
لیکن کچھ بول نہیں پاتے
بہت شکریہ۔ آپ کے دوسرے فقرے سے میں بخوشی اتفاق کرتا ہوں۔ تیسرہ فقرہ مجھے سمجھ نہیں آیاخوش آمدید واصف صاحب ۔ چلیں اب دانتوں سے متعلق جتنی بھی شکایات ہوں گی آپ سے رجوع کریں گے۔ بغیر فیس کے
بہت بہت شکریہ بہنویلکم بھیا
دعاؤں بھری خوش آمدید کا شکریہ۔ "الم الاسنان" کے متعلق جو فرمایا بجا فرمایا اور یہ لہسن ادرک کے ٹوٹکے بھی کبھی کبھی کام کر جاتے ہیں۔محترم واصف حسن بیگ صاحب (مختصرا واصف بھائی )
سدا خوش ہنستے مسکراتے دکھی انسانیت کی خدمت کرتے رہیں ۔ آمین
محفل اردو میں دلی خوش آمدید
جی آیاں نوں
بہت اذیت ناک ہوتا ہے یہ "الم الاسنان "
اور اس پہ ستم یہ " ماہر طب الاسنان "۔
تین دن گزر چکے مجھے ان دونوں کو بھگتے ۔
کل تنگ آکر محفل میں پوسٹ لگاتے محترم دوستوں سے ٹوٹکوں کی فرمائی کر دی ۔
ادرک ۔ لونگ ۔ سرسوں کا تیل ۔ معدنی نمک ۔ دھنیا ۔ نسوار تمباکو
ان سب کو پہلے الگ الگ استعمال کرتے درد دانت کو بہلانے کی کوشش کی ۔
درد بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی ۔
اور پھر سب کو اکٹھا کر جوسر گرائنڈر میں گرائنڈ کرتے پیسٹ بنا ۔
دانتوں پر تہہ جما آدھ گھنٹے اس مکسچر کو برداشت کیا ۔ اور پھر کلی کرتے سکون کی نیند سویا ۔
اوپر والے دانت باہری طرف سے اور مسوڑھوں کے درمیان خلا ہے ۔
اور مسوڑھے کے ریشے پھول کر اس میں جمع ہیں
اور کسی وقت درد کی شدت اتنی ہوتی ہے آنسو بہہ نکلتے ہیں ۔
روفینک " اموکسلین " کھاتے پانچ چھ گھنٹے گزر جاتے ہین ۔
یہ ساری داستان اس لیئے تحریر کی ہے کہ مجھے لگتا ہے اپ کو خاص میرے لیئے محفل اردو پہ بھیجا گیا ہے ۔
واصف صاحب!بہت شکریہ جناب۔ اب ایک وقت میں بے چارے منہ سے ایک ہی کام لیا جا سکتا ہے نا۔ یا تو بندہ بول لے یا بتیسی دکھا لے۔ لیکن اچھے اچھے بھی اتنی آسانی سے منہ نہیں کھولتے، یہ بھی کھلوانا پڑتا ہے۔
جی بالکل خواتین و حضرات دونوں میں پایا جاتا ہے لیکن منہ میں ظاہر طرف چند افراد کے ہی ہوتا ہے۔ویسے خواتین میں عقل داڑھ نامی کوئی پرزہ بھی پایا جاتا ہےِ ؟؟؟؟
صرف معلومات کے لیے پوچھ رہا ہوں
بہت شکریہ جناب۔ جہاں تک میری معلومات ہے، "علم" سائنس کو کہتے ہیں، سو علم سے تو تعلق بنتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ادب پڑھنے کا ہمیشہ سے شوق رہا لیکن جب بھی کوئی ادبی تحریر پڑھنی شروع کی تو طبیعت پر ثقیل گزری۔ پھر بھی ہمت کر کے کوشش کرتا ہوں جو کہ زیادہ تر ناکام جاتی ہیں۔ شائد ادب پڑھنے کے لئے بھی ایک خاص طبیعت درکار ہوتی ہے۔خوش آمدید واصف صاحب
علم و ادب سے اگر کوئی تعلق ہو تو اس کا بھی تذکرہ فرمائیے گا
جی یہ عقل داڑھ نامی پرزہ مردوں میں بھی اتنا ہی پایا جاتا ہے جتنا کہ خواتین میںمیرے خیال سے تو یہ پرزہ صرف خواتین میں ہی پایا جاتا ہے لالہ ۔ کیا مردوں کو بھی یہ بیماری لاحق ہوتی ہے ؟
وعلیکم السلام اور خوش آمدید کہنے کا بہت شکریہالسلام علیکم اینڈ خوش آمدید محترم جناب واصف بیگ صاحب
بہت بہت شکریہخوش آمدید جناب
خوش آمدید کہنے کا بہت بہت شکریہالسلام علیکم
ارود محفل فورم میں خوش آمدید !