تعارف تعارف کا ایک انداز یہ بھی ہے

السلام علیکم
جناب واصف صاحب ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں
ہماری محفل میں آپ کو دانت نکالنے، دانت کھٹے کرنے اور نکوسنے کے بھی بہت سے نسخے مل جائیں گے اور وہ اپنے مریضوں پر بھی آزما سکیں گے۔
زیادہ بات نہیں بڑھائیں گے کہ آپ تو بتیسی نکالنے کے ماہر ہیں

جی آپ کی نوازش۔ میں محسوس کر رہا ہوں کہ دانتوں سے متعلق سارے محاورات کی زد میں آیا کروں گا۔ آپ کو یہ رسم شروع کرنے کی داد تو دینی پڑے گی۔۔۔
 
وعلیکم السلام لالہ

اردو محفل میں خوش آمدید ۔
آپ ڈینٹسٹ ہیں تو مجھے یہ بتائیں کہ میری ایک داڑھ میں چباتے ہوئے درد کیوں ہوتی ہے ؟
اگر آپ نے اس کا جواب دے دیا تو میں سمجھ لوں گی کہ آپ کو ڈاکٹری کی الف ب پ آتی ہے :tongue:

بہت شکریہ۔ آپ نے تو آتے ہی مشورا بھی مانگ لیا۔ داڑھ میں درد کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں۔ عمومی وجہ دانت یا اس کی جڑ میں کیڑا ہوتا ہے لیکن منہ کا معائنہ کئے بغیر کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ اس شکایت کو مزید جانچنے کے لئے منہ کے معائنے کے ساتھ یہ جاننا بھی ضروری ہے کی دانت کا درد کب شروع ہوا؟ کتنی دیر تک رہتا ہے؟ کس شدت سے ہوتا ہے؟ کھاتے وقت ہوتا ہے یا کھانے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور کسی بھی وقت شروع ہو جاتا ہے؟ کتنے عرصے سے ہو رہا ہے؟ اگر کافی عرصے سے ہو رہا ہے تو شدت میں بتدریج زیادتی آئی ہے یا کمی؟ پین کلر لینے سے درد میں فرق آتا ہے یا نہیں؟۔۔۔
 

مہ جبین

محفلین
السلام علیکم بھائی واصف حسن بیگ۔۔۔!
ایک دندان ساز کو محفل میں خوش آمدید
امید ہے کہ یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا ۔ کافی مریض آپکے ٹریٹمنٹ کے منتظر ہیں جن میں سرِ فہرست نایاب بھائی ہیں جو اس وقت دانت کی تکلیف میں مبتلا ہیں ۔
 

فہیم

لائبریرین
السلام و علیکم یا اہلیانِ اردو محفل (مختصراً دوستو! ؛)
میرا نام تو میری تصویر کےساتھ بخوبی عیاں ہے اس لئے یہاں دوبارہ دہرانے کی ضرورت محسوس نہیں کر رہا لیکن اپنا مختصر سا تعارف کرائے دیتا ہوں۔ بنیادی طور پر اسلام آباد سے تعلق رکھتا ہوں، وہیں پیدا ہوا، وہیں پلا بڑھا لیکن آج کل کینیڈا کے ایک صوبے نووا سکاشیا (Nova Scotia) کے دارالحکومت ہیلی فیکس (Halifax) میں پایا جاتا ہوں۔ یہ کیسے ہوا یہ کتھا بھی مختصراً پیش کر دیتا ہوں۔ بنیادی طور پر پیشے کے لحاظ سے ڈینٹسٹ ہوں (چلیں آپ دندان ساز کہہ لیں اور خوش ہو لیں ؛)۔۔۔ لیکن اس پیشے کا صحیح ترجمہ ”ماہرِ طبِ اسنان“ ہے) مگر اپنا ذہن کمپیوٹر سائنس کی جانب زیادہ مائل ہے۔ اس ذہنی رجحان کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ڈیل ہاوسی یونیورسٹی (Dalhousie Univeristy) سے ہیلت انفارمیٹکس (Health Informatics) میں ماسٹرز کر رہا ہون جس کی بدولت یہاں پایا جاتا ہوں۔
یہ تھا میرا مختصر سا ابتدائی تعارف لیکن اگر مجھے خوش آمدید کہنے والے میرے متعلق کچھ دریافت کرنا چاہیں تو بندہ حاضر ہے۔

وعلیکم السلام
اردو محفل میں خوش آمدید واصف بھائی :)

کمال کا کام ہے ویسے آپ کا کہ
اچھے اچھے آپ کے سامنے منہ تو کھول لیتے ہیں
لیکن کچھ بول نہیں پاتے :)
 

میر انیس

لائبریرین
خوش آمدید واصف صاحب ۔ چلیں اب دانتوں سے متعلق جتنی بھی شکایات ہوں گی آپ سے رجوع کریں گے۔ بغیر فیس کے:)
 

نایاب

لائبریرین
محترم واصف حسن بیگ صاحب (مختصرا واصف بھائی )
سدا خوش ہنستے مسکراتے دکھی انسانیت کی خدمت کرتے رہیں ۔ آمین
محفل اردو میں دلی خوش آمدید
جی آیاں نوں
بہت اذیت ناک ہوتا ہے یہ "الم الاسنان "
اور اس پہ ستم یہ " ماہر طب الاسنان "۔
تین دن گزر چکے مجھے ان دونوں کو بھگتے ۔
کل تنگ آکر محفل میں پوسٹ لگاتے محترم دوستوں سے ٹوٹکوں کی فرمائی کر دی ۔
ادرک ۔ لونگ ۔ سرسوں کا تیل ۔ معدنی نمک ۔ دھنیا ۔ نسوار تمباکو
ان سب کو پہلے الگ الگ استعمال کرتے درد دانت کو بہلانے کی کوشش کی ۔
درد بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی ۔
اور پھر سب کو اکٹھا کر جوسر گرائنڈر میں گرائنڈ کرتے پیسٹ بنا ۔
دانتوں پر تہہ جما آدھ گھنٹے اس مکسچر کو برداشت کیا ۔ اور پھر کلی کرتے سکون کی نیند سویا ۔
اوپر والے دانت باہری طرف سے اور مسوڑھوں کے درمیان خلا ہے ۔
اور مسوڑھے کے ریشے پھول کر اس میں جمع ہیں
اور کسی وقت درد کی شدت اتنی ہوتی ہے آنسو بہہ نکلتے ہیں ۔
روفینک " اموکسلین " کھاتے پانچ چھ گھنٹے گزر جاتے ہین ۔
یہ ساری داستان اس لیئے تحریر کی ہے کہ مجھے لگتا ہے اپ کو خاص میرے لیئے محفل اردو پہ بھیجا گیا ہے ۔
 
بہت شکریہ۔ مجھے اپنے تعارف میں املا کی کچھ غلطیاں نظر آ رہی ہیں۔ انہیں درست کرنے کی کوئی گنجائش ہے اس سسٹم میں؟
احباب کو پانچ دس منٹ نظر ثانی کے لئے دیے جاتے ہیں اس دوران کوئی املا کی غلطی نظر آئے تو پیغام کے نیچے موجود تدوین کے ربط پر کلک کیا جا سکتا ہے۔ چند منٹ بعد وہ ربط نظروں سے اوجھل ہو جاتا ہے۔ اگر ایسی صورتحال در پیش ہو تو اس پیغام کے نیچے موجود "رپورٹ" والے ربط پر کلک کر کے تبصرے میں درکار تبدیلیاں لکھ دیں تاکہ اسٹاف کا کوئی رکن وہ تبدیلیاں کر دے۔ :)
 
وعلیکم السلام لالہ

اردو محفل میں خوش آمدید ۔
آپ ڈینٹسٹ ہیں تو مجھے یہ بتائیں کہ میری ایک داڑھ میں چباتے ہوئے درد کیوں ہوتی ہے ؟
اگر آپ نے اس کا جواب دے دیا تو میں سمجھ لوں گی کہ آپ کو ڈاکٹری کی الف ب پ آتی ہے :tongue:


ویسے خواتین میں عقل داڑھ نامی کوئی پرزہ بھی پایا جاتا ہےِ ؟؟؟؟
صرف معلومات کے لیے پوچھ رہا ہوں
 
السلام و علیکم یا اہلیانِ اردو محفل (مختصراً دوستو! ؛)
میرا نام تو میری تصویر کےساتھ بخوبی عیاں ہے اس لئے یہاں دوبارہ دہرانے کی ضرورت محسوس نہیں کر رہا لیکن اپنا مختصر سا تعارف کرائے دیتا ہوں۔ بنیادی طور پر اسلام آباد سے تعلق رکھتا ہوں، وہیں پیدا ہوا، وہیں پلا بڑھا لیکن آج کل کینیڈا کے ایک صوبے نووا سکاشیا (Nova Scotia) کے دارالحکومت ہیلی فیکس (Halifax) میں پایا جاتا ہوں۔ یہ کیسے ہوا یہ کتھا بھی مختصراً پیش کر دیتا ہوں۔ بنیادی طور پر پیشے کے لحاظ سے ڈینٹسٹ ہوں (چلیں آپ دندان ساز کہہ لیں اور خوش ہو لیں ؛)۔۔۔ لیکن اس پیشے کا صحیح ترجمہ ”ماہرِ طبِ اسنان“ ہے) مگر اپنا ذہن کمپیوٹر سائنس کی جانب زیادہ مائل ہے۔ اس ذہنی رجحان کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ڈیل ہاوسی یونیورسٹی (Dalhousie Univeristy) سے ہیلتھ انفارمیٹکس (Health Informatics) میں ماسٹرز کر رہا ہون جس کی بدولت یہاں پایا جاتا ہوں۔
یہ تھا میرا مختصر سا ابتدائی تعارف لیکن اگر مجھے خوش آمدید کہنے والے میرے متعلق کچھ دریافت کرنا چاہیں تو بندہ حاضر ہے۔


خوش آمدید واصف صاحب

علم و ادب سے اگر کوئی تعلق ہو تو اس کا بھی تذکرہ فرمائیے گا
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
Top