تعارف تعارف

محمد وارث

لائبریرین
اردو محفل پر خوش آمدید محمود صاحب

پوچھتے ہیں وہ کہ غالب کون ہے،۔۔۔۔۔۔۔۔
کوَئی ہم کو یہ تو بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا

شعر چونکہ مرشدی کا ہے سو درست کرنا مجھ پر تو واجب :)

پوچھتے ہیں وہ کہ غالب کون ہے
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید محمود۔ کتنے حملے کرنے کا ارادہ ہے محفل پر۔۔ آثار تو اچھے ہی ہیں اب تک۔ آتے ہی تابڑ توڑ مراسلوں کے حملے شروع کر ہی دئے ہیں۔
 
مغزل

محفلین
محمودصاحب محفل میں خوش آمدید ، ماشا اللہ اچھا مذاقِ شعری رکھتے ہیں،
پھر ہماری طرح رطب السان بھی ، ہم نام بھی ، ہم منصب و ہم محفل بھی۔
سراپا چشمِ راہ ہوں۔ نیاز مشرب: محمد محمود الرشید مغل ھوالمعروف م۔م۔مغل
 
عثمان صاحب آپ کے سوال "کتنا پڑھا" کا جواب تو بہت مشکل لگ رھا ھے۔ ۔ کیا اسکا بھی کوئی پیمانہ ھے؟ اگر آپکی مراد مروجہ تعلیمی نظام سے ھے تو اسکا جواب یہ ھے کہ گریجویشن، تکنیکی تعلیم میں 3 سالہ ڈپلومہ اور کچھ مزید کورسز۔ ۔ ۔
یہی کچھ ھے ساقی متاعِ فقیر
 
خوش آمدید محمود۔ کتنے حملے کرنے کا ارادہ ہے محفل پر۔۔ آثار تو اچھے ہی ہیں اب تک۔ آتے ہی تابڑ توڑ مراسلوں کے حملے شروع کر ہی دئے ہیں۔
حضرت اس مندر سے بھی علم و حکمت کے جواہرات لوٹنے کا ارادہ ھے۔ ۔ ۔
جس سے ملے، جہاں سے ملے، جس قدر ملے:)
 
محمودصاحب محفل میں خوش آمدید ، ماشا اللہ اچھا مذاقِ شعری رکھتے ہیں،
پھر ہماری طرح رطب السان بھی ، ہم نام بھی ، ہم منصب و ہم محفل بھی۔
سراپا چشمِ راہ ہوں۔ نیاز مشرب: محمد محمود الرشید مغل ھوالمعروف م۔م۔مغل
شکریہ مغل صاحب۔ ۔ ۔ایک بات کا اضافہ کردوں۔ ۔برادری اپنی بھی مغل ھے;)
 
مغزل

محفلین
شکریہ شکریہ یقیناَ برادرانہ بھی ، جبھی تو ناچیزو جہل مرتبت نے ، ’’ ہم منصب ‘‘ لکھا تھا۔ شکریہ
 
شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید محمود صاحب

یہ تو آپ نے بتایا ہی نہیں کہ شادی شدہ ہیں کہ ہنوز ابھی تک گوہر مراد کی تلاش میں ہیں؟
 
خوش آمدید محمود صاحب

یہ تو آپ نے بتایا ہی نہیں کہ شادی شدہ ہیں کہ ہنوز ابھی تک گوہر مراد کی تلاش میں ہیں؟
کچھ باتیں ان کہی رہنے دو
کچھ باتیں ان سنی رہنے دو
اک رنگیں ان بنی دنیا میں
اک کھڑکی ان کھلی رہنے دو;)
 
محفل تو اچھی ھے، دراصل بات یہ ھے کہ اردو زبان کے کسی بھی فورم پر یہ میرا پہلا تجربہ ھے۔ اردو ٹائپنگ بھی پہلے کبھی نہیں کی۔۔۔انشاء اللہ یہ تجربہ بہتر ھی ثابت ھوگا
 
Top