zafar نے کہا:دوستو! میں پھر ایک سلسلہ شروع کر رہا ہوں۔ جس میں تعریف کرنا ہے کسی بھی چیز کی تعریف چاہے کوئی انسان ہو ، جانور ہو، یا کوئی بھی جگہ ہو ساتھ میں اگر مزاح بھی ہو تو کیا بات ہے۔
zafar نے کہا:میرے خالو نے ایک بکری پالی ہویئ ہے۔ دیکھنے میں تو وہ کتا زیادہ بکری کم لگتی ہے۔ پر وہ کہتے ہیں کہ یہ بکری ہے کیا کرے خالو ہیں ماننا پڑتا ہے۔ ایک دن میں نے سوچا کہ چلو آج بکری کا دودھ نکالا جائے میں نے بکری کو کھڑا کرنا چاہا تو وہ کھڑی نہیں ہو رہی تھی خالو نے چلا کر کہا ارے بیٹا کیا کر رہے ہو میں نے کہا خالو بکری کو کھڑا کر رہا ہوں دودھ نکالوں گا وہ بولے تم نہیں مانو گے ارے بیٹا بکری کھڑی ہوئی تو ہے۔ میں نے غور سے دیکھا تو مجھے پتہ چلا ہے کتا نما بکری کھڑی ہوئی تھی۔
zafar نے کہا:تعریف کی بات یہ ہے کہ وہ میرے خالو کو بہت پسند ہے۔
zafar نے کہا:آپ نے شاید موضوع کی تفصیل پر غور نہیں کیا کہ کسی کی بھی سچی اور جھوٹی تعریف کرنا ہے۔ چاہے وہ تمھیں پسند ہو یا کسی اور کو ؟
شمشاد نے کہا:اپنے مشرف صاحب جب وردی پہن کر اور ڈھیر سارے چاند ستارے اور ربن لگا کر ٹی وی پر آتے ہیں تو ان کی وردی بہت اچھی لگتی ہے۔ اس میں کتنی ہی رنگ برنگی ڈوریاں بھی لگی ہوتی ہیں۔
جی چاہتا ہے ایسی ہی ایک وردی میں بھی بنوا لوں۔
zafar نے کہا:اوہ ہو! رہے نہ پاکستانی کے پاکستانی ہر جگہ مانگنا شروع کردیتے ہیں کوئی ملک نہیں چھوڑا امداد پر ہی گزارا چل رہا ہے۔
ایک وردی کی امید ہوئی تھی وہ بھی آپ نے اپنی غلط حرکتوں کی بنا پر گنوا دی۔ یہ سمجھنا کچھ مشکل ہو گیا کہ سیدھے ریلوے اسٹیشن ہی کیوں گئے۔ آپ کو تو پتہ ہی ہے کہ کوئی ٹرین کبھی ٹائم پر آئی بھی ہے یہاں؟ بہتر تھا کہ کسی بس اڈے پر جا کر اڈا جما لیتے۔
خونخوار قسم کے خفیہ والے تو اپنے چاروں ٹانگوں سے بھاگتے ہوئے آپ پر لپکے ہونگے؟ پھر بھی بچ نکلے؟ حیرت تو یہ ہے کہ آپ تو بہت تیز بھاگ لیتے ہو آپس کی بات ہے شمشاد بھائی آپ بھی کیا بچپن سے ہی بھگوڑے تو نہیں ہوپہلے اسکول سے بھاگے اور اب ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور یہ تو بتایا ہی نہیں کہ چھٹے کونے میں کیا تھا؟ وردی یا کوئی اور۔