تعارف تعریف ہی تعریف

ہادیہ

محفلین
آداب احباب!
نام سے تو میرے آپ واقف ہی ہیں اور کچھ کچھ کام سے بھی۔۔۔۔البتہ مکرر کئے دیتا ہوں
نام عباد اللہ ھے سالِ دوم میں زیرِ تعلیم ہوں۔۔خیبر پختون خواہ سے تعلق ھے اور اسلام آباد میں سکونت پذیر ہوں ۔یہ بتانے کی کیا ضرورت کہ ادب سے دلچسپی ھے ۔۔ باقی جو آپ پوچھیں۔۔
آداب!:)
خوش آمدید:)
پہلی بات یہ آپ تعارف کروا رہے ہیں یا صرف بتا رہے ہیں؟:eek:
اور دوسری بات میں تو واقف نہیں آپ کے کام سے،نام تو ویسے ہی لکھا آرہا ہےوہ پڑھ لیا ہے۔:LOL:o_O
سال دوم سے مراد؟ واضح کردیں کہیں کوئی یہ نا سمجھ لے آپ نرسری اول میں تو نہیں:p
بتانے کی ضرورت تو ہے کیونکہ یہاں کافی یوزر ایسے ہیں جنہیں ادب سے دلچسپی بس پڑھنے کی حد تک ہے،جیسا کہ میں۔میں تو صرف ایسے ہی تھوڑی شاعری،کچھ مزاحیہ اور کچھ کام کی باتیں پڑھنے کے لیے آجاتی ہوں۔یعنی جیسے یہاں کے ممبرز اتنی لمبی لمبی تحریریں لکھتے ہیں مختلف موضوعات پر وہ نہیں لکھی ابھی تک۔:p
آپ نے دو لائنز میں تعارف پورا کردیا اب کیا پوچھیں؟o_O
خیر آپ بتائیں آپ کون سے سال دوم میں ہیں؟:)
 
عباد اللہ

تعارف کیا صرف بتانا نہیں ہے؟؟
کچھ عملی مظاہرہ بھی ضروری ھے؟
اشارہ اسی جانب تھا کہ نام جو لکھا آ رہا ھے آپ پڑھ لیجئیے مکرر لکھنے کی زحمت مجھ سے نہیں ہوتی۔
سالِ دوم کا پوچھا تو سیکینڈ ائیر کو کہتے ہیں
اور یاد آیا آپ نے تو خوش آمدید بھی کہا تھا
بہت شکریہ نوازش
(یہ اسمائیلی وغیرہ ادھار رہے ابھی مجھے بنانے نہیں آتے جلد ہی سیکھ جاؤں گا)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آداب احباب!
نام سے تو میرے آپ واقف ہی ہیں اور کچھ کچھ کام سے بھی۔۔۔۔البتہ مکرر کئے دیتا ہوں
نام عباد اللہ ھے سالِ دوم میں زیرِ تعلیم ہوں۔۔خیبر پختون خواہ سے تعلق ھے اور اسلام آباد میں سکونت پذیر ہوں ۔یہ بتانے کی کیا ضرورت کہ ادب سے دلچسپی ھے ۔۔ باقی جو آپ پوچھیں۔۔
عباد اللہ بھائی، ادب کی تمام اصناف سے دلچسپی ہے یا مخصوص؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تمام اصناف کا تو مجھے علم بھی نہیں ھے البتہ نثر اور نظم میں دلچسپی ھے
خوشی ہوئی کہ آپ نثر میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں ورنہ یہاں زیادہ تر اراکین صرف نظم تک محدود رہتے ہیں۔
نثر میں کیا کچھ مطالعہ کر چکے ہیں یا کون سے مصنفین پسند ہیں اگر چاہیں تو شیئر کیجیے گا۔
 
یاز

محفلین
عباداللہ صاحب! السلام علیکم اور محفل پہ خوش آمدید
نظم و نثر کے علاوہ دیگر مشاغل پہ بھی روشنی ڈالئے۔
 
ہادیہ

محفلین
تعارف کیا صرف بتانا نہیں ہے؟؟
کچھ عملی مظاہرہ بھی ضروری ھے؟
اشارہ اسی جانب تھا کہ نام جو لکھا آ رہا ھے آپ پڑھ لیجئیے مکرر لکھنے کی زحمت مجھ سے نہیں ہوتی۔
سالِ دوم کا پوچھا تو سیکینڈ ائیر کو کہتے ہیں
اور یاد آیا آپ نے تو خوش آمدید بھی کہا تھا
بہت شکریہ نوازش
(یہ اسمائیلی وغیرہ ادھار رہے ابھی مجھے بنانے نہیں آتے جلد ہی سیکھ جاؤں گا)
شکریہ:)
سیکنڈ ایر کا مجھے پتہ ہے مگر پوچھنے کا مقصد تھا ایف اےیاایف ایس سی وغیرہ کےسال دوم ہے۔:)
میں نے تو آج ہی خوش آمدید کہا ہے پہلے تو نہیں کہا تھا:eek:
اور سمائیلی کون سا مشکل کام ہے۔
x3zccm.png

جس پر سرکل کا نشان بنایا ہے اس پر کلک کریں اور جیسی چاہے سمائیلی یوز کریں:)
 
عباد اللہ

محفلین
خوشی ہوئی کہ آپ نثر میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں ورنہ یہاں زیادہ تر اراکین صرف نظم تک محدود رہتے ہیں۔
نثر میں کیا کچھ مطالعہ کر چکے ہیں یا کون سے مصنفین پسند ہیں اگر چاہیں تو شیئر کیجیے گا۔
نثر میں بہت محدود مطالعہ ھے
افسانے میں منٹو ،عصمت ،احمد ندیم قاسمی، بانو قدسیہ ، اشفاق احمد
ناول میں بچپن میں اشتیاق احمد کو پڑھنا شروع کیا تھا پھر ابنِ صفی طارق اسماعیل ساگر، شوکت صدیقی کا ایک ہی ناول پڑھا ( خدا کی بستی) کیا ہی خوب ھے، نسیم حجازی' عبدالحلیم شرر
فرحت اللہ بیگ پترس بخاری عطاالحق قاسمی
اور روحانیات میں واصف علی واصف اور یہ بابا یحیی کو پڑھا
چند ایک خودنوشتیں بھی پڑھی
اور بس !!:)
 
عباد اللہ

محفلین
شکریہ:)
سیکنڈ ایر کا مجھے پتہ ہے مگر پوچھنے کا مقصد تھا ایف اےیاایف ایس سی وغیرہ کےسال دوم ہے۔:)
میں نے تو آج ہی خوش آمدید کہا ہے پہلے تو نہیں کہا تھا:eek:
اور سمائیلی کون سا مشکل کام ہے۔
x3zccm.png

جس پر سرکل کا نشان بنایا ہے اس پر کلک کریں اور جیسی چاہے سمائیلی یوز کریں:)
آئی سی ایس کا سالِ دوم ھے
اور
سمائیلی کی طرف رہنمائی کے لئے شکریہ
 
Top