مبارکباد تفسیر بھیا سالگرہ مبارک ،

تیشہ

محفلین
ہیپی برتھڈے ٹو یو بڑے بھیا ،۔۔ ۔

میری دعاُ ہے اللہ آپکو لمبی عمر دے اور صحت و تندرستی دے ۔ (آمین) اب جلدی سے ٹھیک ہوجائیے کہ آج آپکی سالگرہ کا دن ہے ۔ کیک کھاتے ہوئے ہمیں یاد رکھئیے گا ،۔۔۔
52lc27d.gif
 
محمد وارث

لائبریرین
تفسیر صاحب، بہت مبارک ہو آپ کو سالگرہ۔

حضور کہاں غائب تھے آپ، ہم کو آپ کو یاد ہی کرتے رہے مگر آپ نہیں آئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور اگر سالگرہ پر ہی آئیں گے تو اللہ کرے سال میں آپ کی 365 سالگرہیں ہوں :)
 
الف عین

لائبریرین
ارے میں نے مبارکباد نہیں دی کیا اب تک؟
بہت مبارک ہو تفسیر۔ اللہ کرے جگ جگ جئو اور پوتوں پھلو۔۔۔۔۔حال ہی میں والدہ کی دعائیں لے کر آ رہا ہوں نا، اس کا اثر ہو گیا ہے میری زبان پر شاید۔
 
سارہ خان

محفلین
سارہ بہن

اتنے ڈھیر سے کارڈ ۔۔۔ :)
بولو کیا بات ہے ۔۔۔ smile_tongue
کیا چاہیے ! ! !:hmm:

مجھے واقعی بہت خوشی ہوئی :grin:

آآا ۔۔بڑے بھیا میرے خلوص پر شک ۔۔:(۔۔ مجھے کیا چاہئے ہوگا ۔۔۔بس آپ کی خوشی ۔۔ آپ خوش ہوئے نہ میرے لئے وہ ہی کافی ہے ۔۔۔:)
 
تفسیر

محفلین
تفسیر صاحب، بہت مبارک ہو آپ کو سالگرہ۔

حضور کہاں غائب تھے آپ، ہم کو آپ کو یاد ہی کرتے رہے مگر آپ نہیں آئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور اگر سالگرہ پر ہی آئیں گے تو اللہ کرے سال میں آپ کی 365 سالگرہیں ہوں :)

شکریہ وارث بھائی۔ مجھے دوران سفر پتہ چلا تھا کہ آپ نے مجھے یاد کیا ہے۔ مگر میں Denver میں اتنا مصروف رہا کہ وقت نہیں ملا۔ واپس آکر آپ کےمسیج کو ہی تلاش کررہا تھا کے ننی مننی باجو نے سالگرہ کا ہنگامہ کردیا۔ اب آپ یہاں ہیں تو یہیں آپ کو بتادوں کہ مجھے یہ سن کر بےحد خوشی ہوئی تھی کہ آپ نے مجھ ناچیزکو یاد رکھا ۔انشااللہ گاہ بہ گاہ آتا رہوں گا۔ جس گھر میں اتنے اچھے بھائی اور بہن رہتے ہوں اس گھر میں ہم ضرور آئیں گے۔:grin:

ہم بھی آپ کے ساتھ دعاگو ہونے والے تھے کہ ہماری 365 سالگرہ ہوں۔ مگر بیگم کا کہنا ہے کہ دعا مانگنے سے پہلے ذرا غور کریں کہ آپ کتتنی عمر داز مانگ کر لائے تھے؟ کیا اتنی تیزی سے گرہ لگانا نقصان دہ نہیں ہے۔؟ teeth_smile
شاید وہ صحیح ہیں ۔ حساب کتاب سے پتہ چلتا ہے ۔ یہ ہمارے حق میں اچھا نہیں ہوگا۔ :mad:
 
تفسیر

محفلین
ارے میں نے مبارکباد نہیں دی کیا اب تک؟
بہت مبارک ہو تفسیر۔ اللہ کرے جگ جگ جئو اور پوتوں پھلو۔۔۔۔۔حال ہی میں والدہ کی دعائیں لے کر آ رہا ہوں نا، اس کا اثر ہو گیا ہے میری زبان پر شاید۔

:) شکریہ اعجاز صاحب ۔۔۔ اور محترمہ والدہ صاحبہ کا بھی ۔۔۔teeth_smile
 
تفسیر

محفلین
ہیپی برتھڈے ٹو یو بڑے بھیا ،۔۔ ۔

میری دعاُ ہے اللہ آپکو لمبی عمر دے اور صحت و تندرستی دے ۔ (آمین) اب جلدی سے ٹھیک ہوجائیے کہ آج آپکی سالگرہ کا دن ہے ۔ کیک کھاتے ہوئے ہمیں یاد رکھئیے گا ،۔۔۔
52lc27d.gif

لو بولو اپنا کیک تو کھا لیا ۔۔۔ اب میرے حصہ پر نظر ہے۔:grin:
میں نے ایک پیس اپنے لیے کھایا اور ایک آپ کے لیے۔۔۔ اس لیے مجھے دو پیس ملےteeth_smile
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ وارث بھائی۔ مجھے دوران سفر پتہ چلا تھا کہ آپ نے مجھے یاد کیا ہے۔ مگر میں Denver میں اتنا مصروف رہا کہ وقت نہیں ملا۔ واپس آکر آپ کےمسیج کو ہی تلاش کررہا تھا کے ننی مننی باجو نے سالگرہ کا ہنگامہ کردیا۔ اب آپ یہاں ہیں تو یہیں آپ کو بتادوں کہ مجھے یہ سن کر بےحد خوشی ہوئی تھی کہ آپ نے مجھ ناچیزکو یاد رکھا ۔انشااللہ گاہ بہ گاہ آتا رہوں گا۔ جس گھر میں اتنے اچھے بھائی اور بہن رہتے ہوں اس گھر میں ہم ضرور آئیں گے۔:grin:

ہم بھی آپ کے ساتھ دعاگو ہونے والے تھے کہ ہماری 365 سالگرہ ہوں۔ مگر بیگم کا کہنا ہے کہ دعا مانگنے سے پہلے ذرا غور کریں کہ آپ کتتنی عمر داز مانگ کر لائے تھے؟ کیا اتنی تیزی سے گرہ لگانا نقصان دہ نہیں ہے۔؟ teeth_smile
شاید وہ صحیح ہیں ۔ حساب کتاب سے پتہ چلتا ہے ۔ یہ ہمارے حق میں اچھا نہیں ہوگا۔ :mad:

تفسیر صاحب آپ کا بھی شکریہ۔

اور رہی بات تیزی سے گرہ لگانے اور حساب کتاب کی تو بقول مرزا

تم سلامت رہو ہزار برس
ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار

اب لگائیے حساب اور چاہے جتنی مرضی گرہیں لگائیں ایک سال میں :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
coollogo_com_266727181.gif

سالگرہ اور نئے سال کی مبارکباد قبول کیجئے تفسیر بھائی۔۔۔تاخیر کے لئے شرمندہ ہوں۔۔ مجھے معلوم نہیں تھا ورنہ بھاگ دوڑ میں ہی سہی بروقت مبارک دے جاتی۔۔۔
 
شکر آپ آئیں تو ۔۔۔smile_tongue کچھ لوگ تو ابھی تک نہیں آئے۔۔۔ میں نام نہیں لےرہا:01zzbbbnnn:
شکریہ فرحت
 
Top