تفسیر بھیا کے لیے۔۔۔!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
تھریڈ کھولنے کا مقصد : ویسے تو تفسیر بھائی کی بہت سی بہنیں ہیں، لیکن تفسیر بھیا کو ہر بہن سے شکایت ہے۔ اور اب ان کی سب بہنوں نے ان کی شکایات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چونکہ آجکل بھیا کچھ خفا خفا بھی ہیں، تو سب مل کر یہاں ان کو منانے کی کوشش کریں گی اور ان کے تمام “گلے“ دور کرنے کی کوشش۔۔۔! دیکھنا یہ ہے کہ بہنیں بھیا کو کس حد تک مطمئن کرتی ہیں یا بھیا بہنوں کے قصیدوں سے مطمئن ہوں گے یا نہیں۔۔۔؟
ساری بہنوں کو میں یہاں دعوت دوں گی، جن میں باجو، فرزانہ، حجاب، سارہ، شگفتہ، فرحت۔ اب جو بہن بھیا کو منانے کی بہترین کوشش کرے گی، وہ بھیا کی نمبر ون بہنا بھی بن سکتی ہے۔:p
حقیقتاً تو مجھے منانا بالکل نہیں آتا لیکن آج پہلی بار کسی کو منانے جا رہی ہوں، دیکھتے ہیں کہ ناکامی منہ چڑاتی ہے یا کامیابی اپنا مسکراتا ہوا چہرہ دکھاتی ہے۔ آپ سب بھی بھیا کے لیے مہکتے ہوئے الفاظ کا چناؤ کریں اور پوسٹ کر دیں کہ بھیا کو کیک، غبارے، بیل بوٹے پسند نہیں یہ سب تو مرجھا جاتے ہیں، جبکہ الفاظ ہمیشہ تازہ رہتے ہیں۔ اور ویسے بھی جو چیز آسانی سے مل جائے اس کی اتنی قدر نہیں ہوتی۔ اور الفاظ بہت قیمتی ہوتے ہیں، اس لیے یہاں آپ کو الفاظ کا ہی سہارا لینا ہو گا۔

تفسیر بھیا سے میری بات تقریباً دو سال پہلے اردو لائف پر ہوئی۔ وہاں ہی میں نے ان کو اردو محفل کا لنک بھیجا اور یہاں انوائیٹ کیا۔ شروع شروع میں بھیا صرف اپنی تخلیقات ہی پوسٹ کیا کرتے تھے۔ اور ان سے میں بہت متاثر تھی۔ تبھی مجھے احساس ہوا کہ تفسیر بھیا کی جگہ اردو محفل پر ہی ہے۔ بھیا کچھ ہی دنوں میں اردو محفل پر آ گئے اور یہاں ان کی سب نے بہت پذیرائی کی۔
بھیا نہایت ہی حساس طبیعت کے مالک ہیں۔ ذرا سی کوئی لاپرواہی برتے تو اداس ہو جاتے ہیں۔ پھر ہم سب مل کر انھیں منانے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن بھیا صرف اپنے معاملے میں ہی حساس نہیں ہیں، بلکہ انھیں دوسروں کا بھی بہت احساس ہے۔ بھیا نے میری محفل پر پہلی سالگرہ پر مجھے سرپرائز دیا۔ اور مجھے پتہ بھی نہیں چلنے دیا، سب نے مل کر پلان بنایا ہوا تھا۔ مجھے اتنی خوشی ہوئی۔ پھر باجو کی سالگرہ پر بھی بھیا نے ہم سے مل کر پلان بنایا۔ اور باجو کے لیے بھی سرپرائز تھریڈ اوپن کیا۔ اور بھیا نے اتنی محنت کی تھی۔ مجھے یقین ہی نہیں آیا کہ انھوں نے اپنا اتنا قیمتی وقت ہماری محفل پر سالگرہ کے سرپرائز پر لگایا ہے۔ لیکن افسوس کہ کم از کم میں بھیا کا اتنا نہیں کر سکی، جتنا بھیا نے مجھے پیار دیا۔ بلکہ سب کو ہی مجھ سے شکایت ہے، مجھے خود اتنی شرمندگی ہوتی ہے کہ نیٹ پر بہت سے لوگ میرا بہت زیادہ کرتے ہیں، لیکن میں اتنا بلکہ اس کا آدھا حصہ بھی واپس نہیں لوٹا سکتی۔ باجو تو ہیں ہی اتنے بڑے دل والی۔۔۔۔کہ سبھی کا اتنا زیادہ کرتی ہیں، پتہ نہیں کہاں سے اتنی محبت لے آتی ہیں۔

تفسیر بھیا کو مجھ سے ہمیشہ سے ہی گلہ رہا ہے، لیکن اس کے باوجود ہمیشہ ہی اتنی محبت دیتے رہے ہیں۔ تفسیر بھیا کو میں صرف اتنا بتانا چاہتی ہوں کہ ہم سب “باجو، میں ، سارہ، حجاب، شگفتہ، فرحت سبھی آپ کی بہت عزت، محبت اور احترام کرتے ہیں، لیکن بس ہم سب میں سے کسی کو اظہار کا طریقہ ٹھیک سے نہیں آتا۔
تفسیر بھیا کو تو میں یہی کہوں گی اور ہمیشہ یہی کہتی ہوں کہ اگر ہم سے کوئی کوتاہی ہو گئی تو درگزر کر دیں۔ آخر ہم سب چھوٹی بہنیں ہیں نا۔:( اور تفسیر بھیا آپ بھی سب بہنوں کی پوسٹس کے بعد وعدہ کریں کہ بہنوں سے آئندہ ناراض نہیں ہو گے۔۔!
اور مجھے معلوم ہے کہ آپ کی نظر میں الفاظ کی اہمیت ہے، لیکن آپ جانتے ہیں کہ میں اچھا نہیں لکھتی، بلکہ جو کچھ میں دل میں ہوتا ہے وہ بھی مکمل طور پر نہیں لکھ پاتی۔ اور نکمی تو میں ہوں ہی۔۔اگر اس پوسٹ میں بھی کوئی غلطی ہو گئی ہو تو جانے دینا۔ ہاں، اگر آپ کو ہماری تحاریر پڑھ کر لگے کہ ان میں کچھ سچائی ہے تو وہ کیا مصرعہ ہے، کہ “زباں کوئی بھی ہو خوشبو کی ،وہ بھلی ہوگی !“ اب الفاظ جیسے بھی ہوں ہمارے۔۔۔بس ان کی خوشبو محسوس کر لینا۔ :p

پوسٹ کا باقی حصہ بعد میں۔۔۔ابھی رات ہو گئی ہے۔ :(

اب اگلی بہن کون ہے؟ شاید اب صبح آئیں گی ساری بہنیں۔

pu_care.gif
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہنیں تو بعد میں آئیں گی، فی الحال تو میں آ گیا ہوں۔
کیا واقعی تفسیر کسی سے ناراض تھے؟ میں تو یہی سمجھتا رہا ہوں کہ وہ کچھ زیادہ مصروف ہو گئے ہیں اسی لیے کم کم یہاں آتے ہیں۔
اگر تفسیر واقعی کسی بات پر ناراض ہیں تو میرے خیال میں ماوراء کی اس پوسٹ کے بعد ان کی ناراضگی ختم ہو جانی چاہیے۔
 
ماوراء

محفلین
نبیل بھائی، تو اور کیا۔۔۔:( بس ساری بہنوں سے غلطی ہو گئی تھی ایک۔ اب اس کی تلافی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن آپ بے فکر رہیں، انشاءاللہ مان جائیں گے۔ :)
 
سارہ خان

محفلین
ماورا بہت اچھا لکھا ہے ۔۔ اور ہم سب کے بڑے بھیا کے لئے جذبات کی بہت اچھی ترجمانی کی ہے ۔۔۔

تفسیر بھیا کو میں صرف اتنا بتانا چاہتی ہوں کہ ہم سب “باجو، میں ، سارہ، حجاب، شگفتہ، فرحت سبھی آپ کی بہت عزت، محبت اور احترام کرتے ہیں، لیکن بس ہم سب میں سے کسی کو اظہار کا طریقہ ٹھیک سے نہیں آتا۔
تفسیر بھیا کو تو میں یہی کہوں گی اور ہمیشہ یہی کہتی ہوں کہ اگر ہم سے کوئی کوتاہی ہو گئی تو درگزر کر دیں۔ آخر ہم سب چھوٹی بہنیں ہیں نا۔ اور تفسیر بھیا آپ بھی سب بہنوں کی پوسٹس کے بعد وعدہ کریں کہ بہنوں سے آئندہ ناراض نہیں ہو گے۔۔!

بڑے بھیا اب تو مان جائیں ۔۔ اور جلدی سے واپس آجائیں ۔۔:(
 
سارہ خان

محفلین
اس کا فون خراب ہے ۔۔ ابھی بتا رہی تھی ایس ایم کر کے کہ فون ٹھیک تو ہوا ہے لیکن پھر خراب ہو جائے گا ۔۔ کیونکہ اس کی طرف روڈ بن رہی ہے تو ٹیلیفون لائنز خراب ہو جاتی ہیں ۔۔:rolleyes:
تمہیں میں نے میل کی ہے وہ دیکھ لینا یا پھر پی ایم کر لوں ۔۔؟
 
دھنک

معطل
:rolleyes: تفسیر صاحب ہمیں ایک بات تو بتائیے :confused: آپ کیوں کر اپنی بہنوں کو اتنا عاجز کرتے ہیں :confused::rolleyes: ۔؟ اس محفل میں کیا کوئی مرد بھائی نہیں ملتا آپکو :confused: ۔؟ وہ اوپر کے تھریڈ میں ہم نے دیکھا ہے آپ نے کتنا ہنگامہ برپا کر رکھا ہے آپ نے :confused: ۔؟
سچ کہتے ہیں ہم یہ تو آپکی دو ، تین بہنیں بہت اچھی ہیں جو آپکی ضد بے جا ضد ، اور نخرے اٹھا لیتی ہیں ہم انکی جگہ ہوتے تو چلتے بنتے ۔ :mad:
 
حجاب

محفلین
تفسیر بھائی آپ بہت اچھے ہیں ، کل تک یہاں آ کر لکھیں کہ آپ اب ناراض نہیں ہیں ، ورنہ سب بہنوں کو جرمانہ دینے کے لیئے تیار رہیں ، کل تک آ جائیں ادھر آپ لکھنے کے لیئے ۔۔ ورنہ پھر سوچ لیں کیا کیا ہو سکتا ہے :rolleyes:
 
ماوراء

محفلین
باجو تو شاید گھر پر ہی نہیں ہیں۔
کل ٹیکسٹ کیا تھا تو کچھ دیر کو آگئی تھیں۔ اب پتہ نہیں کب آئیں گی۔:confused:
 
تیشہ

محفلین
میں نہیں آسکتی ماورہ فلحال کے بزی ہوں اور گھر پر نہیں ہوں ، میں شاید کچھ وقت نہیں آؤں ،
کب واپسی ہو کچھ کہہ نہیں سکتی ،
 
دھنک

معطل
تھریڈ کھولنے کا مقصد : ویسے تو تفسیر بھائی کی بہت سی بہنیں ہیں، لیکن تفسیر بھیا کو ہر بہن سے شکایت ہے۔ اور اب ان کی سب بہنوں نے ان کی شکایات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چونکہ آجکل بھیا کچھ خفا خفا بھی ہیں، تو سب مل کر یہاں ان کو منانے کی کوشش کریں گی اور ان کے تمام “گلے“ دور کرنے کی کوشش۔۔۔! دیکھنا یہ ہے کہ بہنیں بھیا کو کس حد تک مطمئن کرتی ہیں یا بھیا بہنوں کے قصیدوں سے مطمئن ہوں گے یا نہیں۔۔۔؟
ساری بہنوں کو میں یہاں دعوت دوں گی، جن میں باجو، فرزانہ، حجاب، سارہ، شگفتہ، فرحت۔ اب جو بہن بھیا کو منانے کی بہترین کوشش کرے گی، وہ بھیا کی نمبر ون بہنا بھی بن سکتی ہے۔:p
حقیقتاً تو مجھے منانا بالکل نہیں آتا لیکن آج پہلی بار کسی کو منانے جا رہی ہوں، دیکھتے ہیں کہ ناکامی منہ چڑاتی ہے یا کامیابی اپنا مسکراتا ہوا چہرہ دکھاتی ہے۔ آپ سب بھی بھیا کے لیے مہکتے ہوئے الفاظ کا چناؤ کریں اور پوسٹ کر دیں کہ بھیا کو کیک، غبارے، بیل بوٹے پسند نہیں یہ سب تو مرجھا جاتے ہیں، جبکہ الفاظ ہمیشہ تازہ رہتے ہیں۔ اور ویسے بھی جو چیز آسانی سے مل جائے اس کی اتنی قدر نہیں ہوتی۔ اور الفاظ بہت قیمتی ہوتے ہیں، اس لیے یہاں آپ کو الفاظ کا ہی سہارا لینا ہو گا۔

تفسیر بھیا سے میری بات تقریباً دو سال پہلے اردو لائف پر ہوئی۔ وہاں ہی میں نے ان کو اردو محفل کا لنک بھیجا اور یہاں انوائیٹ کیا۔ شروع شروع میں بھیا صرف اپنی تخلیقات ہی پوسٹ کیا کرتے تھے۔ اور ان سے میں بہت متاثر تھی۔ تبھی مجھے احساس ہوا کہ تفسیر بھیا کی جگہ اردو محفل پر ہی ہے۔ بھیا کچھ ہی دنوں میں اردو محفل پر آ گئے اور یہاں ان کی سب نے بہت پذیرائی کی۔
بھیا نہایت ہی حساس طبیعت کے مالک ہیں۔ ذرا سی کوئی لاپرواہی برتے تو اداس ہو جاتے ہیں۔ پھر ہم سب مل کر انھیں منانے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن بھیا صرف اپنے معاملے میں ہی حساس نہیں ہیں، بلکہ انھیں دوسروں کا بھی بہت احساس ہے۔ بھیا نے میری محفل پر پہلی سالگرہ پر مجھے سرپرائز دیا۔ اور مجھے پتہ بھی نہیں چلنے دیا، سب نے مل کر پلان بنایا ہوا تھا۔ مجھے اتنی خوشی ہوئی۔ پھر باجو کی سالگرہ پر بھی بھیا نے ہم سے مل کر پلان بنایا۔ اور باجو کے لیے بھی سرپرائز تھریڈ اوپن کیا۔ اور بھیا نے اتنی محنت کی تھی۔ مجھے یقین ہی نہیں آیا کہ انھوں نے اپنا اتنا قیمتی وقت ہماری محفل پر سالگرہ کے سرپرائز پر لگایا ہے۔ لیکن افسوس کہ کم از کم میں بھیا کا اتنا نہیں کر سکی، جتنا بھیا نے مجھے پیار دیا۔ بلکہ سب کو ہی مجھ سے شکایت ہے، مجھے خود اتنی شرمندگی ہوتی ہے کہ نیٹ پر بہت سے لوگ میرا بہت زیادہ کرتے ہیں، لیکن میں اتنا بلکہ اس کا آدھا حصہ بھی واپس نہیں لوٹا سکتی۔ باجو تو ہیں ہی اتنے بڑے دل والی۔۔۔۔کہ سبھی کا اتنا زیادہ کرتی ہیں، پتہ نہیں کہاں سے اتنی محبت لے آتی ہیں۔

تفسیر بھیا کو مجھ سے ہمیشہ سے ہی گلہ رہا ہے، لیکن اس کے باوجود ہمیشہ ہی اتنی محبت دیتے رہے ہیں۔ تفسیر بھیا کو میں صرف اتنا بتانا چاہتی ہوں کہ ہم سب “باجو، میں ، سارہ، حجاب، شگفتہ، فرحت سبھی آپ کی بہت عزت، محبت اور احترام کرتے ہیں، لیکن بس ہم سب میں سے کسی کو اظہار کا طریقہ ٹھیک سے نہیں آتا۔
تفسیر بھیا کو تو میں یہی کہوں گی اور ہمیشہ یہی کہتی ہوں کہ اگر ہم سے کوئی کوتاہی ہو گئی تو درگزر کر دیں۔ آخر ہم سب چھوٹی بہنیں ہیں نا۔:( اور تفسیر بھیا آپ بھی سب بہنوں کی پوسٹس کے بعد وعدہ کریں کہ بہنوں سے آئندہ ناراض نہیں ہو گے۔۔!
اور مجھے معلوم ہے کہ آپ کی نظر میں الفاظ کی اہمیت ہے، لیکن آپ جانتے ہیں کہ میں اچھا نہیں لکھتی، بلکہ جو کچھ میں دل میں ہوتا ہے وہ بھی مکمل طور پر نہیں لکھ پاتی۔ اور نکمی تو میں ہوں ہی۔۔اگر اس پوسٹ میں بھی کوئی غلطی ہو گئی ہو تو جانے دینا۔ ہاں، اگر آپ کو ہماری تحاریر پڑھ کر لگے کہ ان میں کچھ سچائی ہے تو وہ کیا مصرعہ ہے، کہ “زباں کوئی بھی ہو خوشبو کی ،وہ بھلی ہوگی !“ اب الفاظ جیسے بھی ہوں ہمارے۔۔۔بس ان کی خوشبو محسوس کر لینا۔ :p

پوسٹ کا باقی حصہ بعد میں۔۔۔ابھی رات ہو گئی ہے۔ :(

اب اگلی بہن کون ہے؟ شاید اب صبح آئیں گی ساری بہنیں۔

pu_care.gif

ماورہ جی اگر آپ براُ نا مانئیے تو ہم آپ سے کچھ پوچھ سکتے ہیں ؟ :rolleyes:
آخر آپ بہنوں نے کیا ایسی غلطی کر ڈالی ہے ؟ جسکے کرنے کے بعد آپ ان سے معافی کی درخواست کرکے اتنا اصرار کرکے راضی کر رہی ہیں سب بہنیں ۔؟
ہم دیکھ رہے ہیں کہ ان پر انکی چند بہنیں مہربان ہیں جبکہ ہم یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ کوئی میل ممبرز اس تھریڈ میں نہیں آئے ۔ ایسا کیوں ؟ کیا غلطی صرف آپ سے ہی ہوئی ہے ؟ :cool: اور منانا بھی صرف آپ ہی کا فرض ہے کیا ؟ ;)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم ماورہ
میں بھی اپنا حصہ ڈالتی چلوں۔۔
بہنوں کا بھائیوں سے بڑا پیارا رشتہ ہوتا ہے۔۔۔تنگ بھی کرتی ہیں، غلطیاں بھی کرتی ہیں اور ناراض بھی کر دیتی ہیں لیکن ان کو یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ بھائی زیادہ دیر ان سے خفا نہیں رہ سکتے۔۔۔ ویسے بھی میرا تو یہ ماننا ہے کہ یہ بہن کا حق ہوتا ہے کہ وہ ناراض ہو جائے تو بھائی اس کو منائے اور جب بھائی ناراض ہو تب بھی بہن کا حق ہے کہ بھائی اس کو منائے۔۔ کم ازکم میں تو بھائیوں پر یہی فارمولہ لاگو کرتی ہوں۔۔۔ :ڈ لیکن یہاں کیونکہ تفسیر بھائی جیسے اچھے بھائی کو منانا ہے تو یہ ہمارا ہی فرض ہے۔ :)

تفسیر بھائی! اگرچہ اس لسٹ میں میرا نام کافی دیر سے آیا ہے لیکن پھر بھی جب جب آپ سے بات ہوئی آپ کو بہت مشفق اور پیارا سا دل رکھنے والا پایا۔۔۔جس طرح آپ نے میرے پراجیکٹ کے سلسلے میں صرف ایک دفعہ کہنے پر ہی اتنا مصروف ہونے کے باوجود فوراً میرا سوالنامہ مکمل کر کے بھیجا اس سے آپ کی اپنائیت کا پتہ چلتا ہے اور میں اس کے لیے آپ کی بہت ممنون ہوں۔۔۔:flower:
گلہ بھی اپنوں سے ہی ہوتا ہے۔۔۔ آپ نے شکوہ کیا اور دیکھیں آپ کی بہنیں لائن بنا کر حاضر ہو گئیں۔۔۔ امید ہے آپ بڑے بھائیوں والی درگزر سے کام لیتے ہوئے ہمیشہ کی طرح خوش باش واپس آئیں گے :)
اور آئندہ اگر کسی سے کوئی کوتاہی ہو جائے تو بجائے ناراض ہونے کے کان کھینچا کریں۔۔۔اس طرح بہنیں جلدی سدھر جاتی ہیں :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top