مبارکباد تفسیر کی اردو محفل میں دوسری سالگرہ - مارچ 2008

محمد وارث

لائبریرین
teeth_smile

شکریہ ۔۔۔ دوسری اورآخری ۔۔۔ آپ تو میرا تھریڈ کھولتے ہی نہیں ا سلیے مجھے جانا پڑا۔:grin:

تفسیر صاحب، پکا وعدہ، آپ کی محفل پر تیسری سالگرہ کا دھاگہ میں کھولوں گا، کہیں تو ابھی سے کھول دوں، لیکن آپ پلیز جایئے مت۔ :)
 
تیشہ

محفلین
جی بالکل بھی نہیں، ہر گز بھی نہیں، کبھی بھی نہیں۔ لیکن تفسیر صاحب بھی تو مانیں

میں تو کہتی ہوں چار ، پانچ سال کے اکھٹے مبارکباد کے تھریڈ کھول لیں ، کیا پتا بندہ بشر ہیں غلطی سے ایک سال کی بھی بھول ہوگئی تو معافی نہیں ملنے والی ۔ :confused:
 
محسن حجازی

محفلین
:rolleyes:

آپ بھی اپنی بہنوں سے اس لئے ناراض ہوجاتے ہیں کہ اگر آپکی پوسٹ کی کوئی بہن مبارکباد نا دے ۔ تو آپ بھی یوں ہی کرتے ہیں :confused: ؟ :rolleyes:

میں تو نہیں ہوتا بہنیں ضرور ہو جاتی ہیں۔
پتہ بہنیں نازک ہوتی ہیں جذبات احساسات اور ہر حوالے سے۔ کہتی کچھ نہیں ہیں پر۔۔۔۔ بس! آپ تو خود بہن ہیں تو you know better
بھائی ذرا۔۔۔۔ rock solid ہوتے ہیں روتے نہیں۔ خاص طور پر بہنوں کے سامنے تو بالکل بالکل بھی نہیں۔

آپی ویسے آپ کو دینا چاہئے تھی ناں مبارکباد وقت پر ۔ اب اگر یاد نہیں رہا تو اور بات ہے۔ سوال یہ اٹھتا ہے کہ یاد کیوں نہیں رہا؟ یہ ذرا اہم بات ہے جو جی جلانے والی ہے کہ یاد کیوں نہیں رکھا گیا۔

انسانوں کی بہت سی توقعات ہوتی ہیں ہیں ایک دوسرے سے خواہ کوئی خونی رشتہ ہو یا نہ ہو۔ آخر انسان ہونا بھی تو ایک رشتہ ہے۔

ویسے دو باتیں ہیں۔
میں اپنی طرف سے یہ دھیان میں رکھنا چاہئے کہ کس کو مجھ سے کیا توقعات ہو سکتی ہیں۔
اور دوسرا یہ کہ کسی سے کوئی توقع نہیں رکھنی چاہئے۔

دوسرا نکتہ بہت بہت مشکل ہے ناممکن ہے۔ جو کہتے ہیں کہ وہ کسی سے کوئی توقع نہیں رکھتے تو جھوٹ کہتے ہیں۔

میں تو خود آپ کی طرح بہت حساس ہوں کسی سے توقع پوری نہ ہو یا کچھ غیر متوقع ہو جائے تو گھنٹوں سوچتا رہتا ہوں کہ ایسا کیوں ہوا۔
 
جناب ، جتنا پیار و خیال میں کرتی ہوں یہاں سب کا ، شاید ہی کوئی اور کرتا ہو:( ، اسکے باوجود بھی کہ جنکا میں بہت کئیر کرتی ہوں ، پیار کرتی ہوں وہی لوگ مجھے ہرٹ کرجاتے ہیں ہر بار ایسا ہی ہوا ہوتا ہے میرے ساتھ ۔، اور میں روتی دھوتی فرحت ، فرزانہ ، شگفتہ ، ماورہ کی طرف لپکتی ہوں ، اور مجھے اب جاکر عقل سلیم آئی ہے کہ واقعی یہ نیٹ کی دنیا ہے ، یہاں کون کسی کی پروا کرتا ہے :confused: ؟ کون یہاں کسی سے رشتے داریاں بنانے آتے ہیں یہاں :confused: ؟ بس پل دو پل ہنسی کھیل لیا ، بس ،
اور اب کس کو اتنی پڑی ہے کہ وہ رشتے داریاں بنائے ، اور وہ بھی نیٹ کی :confused: اور پھر انکو نبھائے ۔ چاہے وہی لوگ آپکو ہرٹ کر کے آگے بڑھ جائے ۔؟
اپنے رشتے داریاں کم ہوتیں ہیں کیا ٹینشن ، تکلیف دینے کو ؟
اور نیٹ کے دنیا میں ، ہم یہاں کے لوگوں سے کیونکر ، ؟ کیسے امیدیں لگائیں ؟ :confused:
جنکا خود پتا نا ہو کب وہ آپکو کچل کر ، ہرٹ کرکے اپنی دنیا میں مگن ہوجائے یہ کہتے ہوئے کہ یہ تو نیٹ ہے ۔ :confused:
 
تیشہ

محفلین
امیدیں تو کبھی اپنے سگے بہن بھائی سے بھی نہیں لگانی چاہئیے کہ خون سفید ہوچکے ہیں آج کے دور میں ،
اور ہم ایک نیٹ سے منہ بولا رشتہ نبھانے پر مجبور ہوتے رہے ۔ ، بھلا ضرورت ہی کیا کسی سے کوئی امید بندہ رکھے ۔ :confused: :rolleyes:
 
محسن حجازی

محفلین
جناب ، جتنا پیار و خیال میں کرتی ہوں یہاں سب کا ، شاید ہی کوئی اور کرتا ہو:( ، اسکے باوجود بھی کہ جنکا میں بہت کئیر کرتی ہوں ، پیار کرتی ہوں وہی لوگ مجھے ہرٹ کرجاتے ہیں ہر بار ایسا ہی ہوا ہوتا ہے میرے ساتھ ۔، اور میں روتی دھوتی فرحت ، فرزانہ ، شگفتہ ، ماورہ کی طرف لپکتی ہوں ، اور مجھے اب جاکر عقل سلیم آئی ہے کہ واقعی یہ نیٹ کی دنیا ہے ، یہاں کون کسی کی پروا کرتا ہے :confused: ؟ کون یہاں کسی سے رشتے داریاں بنانے آتے ہیں یہاں :confused: ؟ بس پل دو پل ہنسی کھیل لیا ، بس ،
اور اب کس کو اتنی پڑی ہے کہ وہ رشتے داریاں بنائے ، اور وہ بھی نیٹ کی :confused: اور پھر انکو نبھائے ۔ چاہے وہی لوگ آپکو ہرٹ کر کے آگے بڑھ جائے ۔؟
اپنے رشتے داریاں کم ہوتیں ہیں کیا ٹینشن ، تکلیف دینے کو ؟
اور نیٹ کے دنیا میں ، ہم یہاں کے لوگوں سے کیونکر ، ؟ کیسے امیدیں لگائیں ؟ :confused:
جنکا خود پتا نا ہو کب وہ آپکو کچل کر ، ہرٹ کرکے اپنی دنیا میں مگن ہوجائے یہ کہتے ہوئے کہ یہ تو نیٹ ہے ۔ :confused:

ویسے پہلے تو بات یہ کہ آپ بہت زیادہ straight forward ہیں۔ آپ کا لہجہ محسوس کر کے مجھے اپنی خالہ یاد آگئیں جو انگلینڈ میں ہوتی ہیں اور مجھے سے صرف سات آٹھ سال بڑی ہیں۔

یہ بات تو بالکل ٹھیک ہے کہ نیٹ کی دنیا ہے کوئی کسی کی پروا نہیں کرتا۔ یہاں آپ جانے جاتے ہیں اتنا جتنا آپ نظر آتے ہیں۔ اب مجھے بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کیوں کہ میں آتا ہی بہت کم ہوں۔ اور اگر میں آنا بند بھی کردوں تو شاید کوئی پتہ بھی نہیں کرے گا کہ کیوں نہیں آرہا خیریت تو ہے جیتا بھی ہے یا مر گیا۔ یعنی in essence میں صرف حروف پر مبنی ایک شخصیت ہوں جس کے ہونے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اپنے رشتے داریاں کم ہوتیں ہیں کیا ٹینشن ، تکلیف دینے کو ؟
یہ تو ہے۔۔۔۔ رشتے دار تو آج کل بس کچھ مت پوچھئے۔ لیکن وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ آپ کی پوری تاریخ لیے بیٹھے ہوتے ہیں کہ فلاں موقع پر یہ کہا تو یوں ہوا فلاں کی نند کی جٹھانی کی بہن کے بیٹے کی شادی پر یہ۔۔۔۔

جنکا خود پتا نا ہو کب وہ آپکو کچل کر ، ہرٹ کرکے اپنی دنیا میں مگن ہوجائے یہ کہتے ہوئے کہ یہ تو نیٹ ہے ۔
یہ خطرہ توہر تعلق میں ہوتا ہے۔۔۔ 'ہم تو صرف کلاس فیلو تھے' یا 'میں تو بس آپ کا روم میٹ تھا' یا 'ہم just کولیگز ہیں' یا کسی بھی تعلق کی peak پر ایسی بات سننے میں آ سکتی ہے۔ یا جیسے 'میں تو صرف خاندان کی وجہ سے مجبور تھا' کہہ کر کیا لوگ عورتوں کو بے یارو مددگار مالی مسائل کے بھنور میں نہیں چھوڑ دیتے؟
اور پتہ۔۔۔ مزے کی بات یہ کہ اس خطرے کا احساس ہر ایک کو لاشعوری طور پر ہوتا ہے خصوصا حساس طبیعت کے لوگوں کو۔ بعد میں اس قسم کے جملے کی اذیت سے ریزہ ریزہ ہو کر بکھرنے کے خوف سے لوگ اپنی ذات کے خول میں بند رہتے ہیں یا شخصیت پر کانٹے اگا لیتے ہیں تاکہ ان کی مرضی کے بغیر کوئی قریب نہ آئے ۔ میں یہ سب اس لیے بتا رہا ہوں کہ میں خود ایسا ہوں اور میرے ساتھ کئی بار ایسا ہو چکا ہے۔

لیکن وہ کیا ہے ناں آپی کہ گرنے کے ڈر سے گھڑسواری نہیں چھوڑنی چاہئے۔ اس سرکش گھوڑے پر پھر سے سوار ہو کر چابک مار مار کر سیدھا کر دینا چاہئے!
 
اگر مجھے دیر نا ہورہی ہوتی تو آنسر کرتی ،، مزہ آرہا ہے ،،
اس تھریڈ کو کھلا ہی رکھئیے گا واپسی پر بتاؤں گی ،
تیک کئیر ۔
 
تفسیر

محفلین
آپ سب کا بہت بہت شکریہ

ضبط
ننھی منی
ماوراء
سارہ
حجاب
شگفتہ
تعبیر
وارث صاحب
حسن علوی
نوید صادق
محسن حجازی
شمشاد بھائی
زیک
اعجاز صاحب
ایم بلال
 
F@rzana

محفلین
محفل پر دوسری سالگرہ مبارک ہو تفسیر بھائی:):):)

بہت دن بعد یہاں آئی ہوں تو سب سے پہلے آپ کو مبارک پیش کررہی ہوں، باقی بعد میں دیکھوں گی کہ یہاں کیا کچھ ہورہا ہے،
تحفے کے طور پر باجو کے مٹھائی والے ٹوکرے بھی دیکھ لیئے لہذا اب میں کچھ دینے کے بجائے اسی سے اپنا منہ میٹھا کررہی ہوں،
ظاہر ہے آپ اتنے بخیل تو ہو نہیں سکتے کہ ساری مٹھائی اکیلے ہڑپ کرلیں، بس ذرا گلاب جامن کا شیرا خشک لگ رہا ہے مجھے تو رسیلے اچھے لگتے ہیں !
پر کوئی بات نہیں تاخیر سے آنے پر باسی مٹھائی تو ملنی ہی تھی نا ۔ :rolleyes::)
 
:lol::lol::lol:

کتنی خوشقسمت ہیں آپ ،، جس وقت ، جب دل کیا آئیں اور مبارکباد دی اور چلدیں ، :lol: بھلا آپ سے ناراضگیاں کیوں نہیں ، ؟ شکوے گلے ہی نہیں ۔؟
:lol:
 
تیشہ

محفلین
ویسے پہلے تو بات یہ کہ آپ بہت زیادہ straight forward ہیں۔ آپ کا لہجہ محسوس کر کے مجھے اپنی خالہ یاد آگئیں جو انگلینڈ میں ہوتی ہیں اور مجھے سے صرف سات آٹھ سال بڑی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جی مجھے بھی اپنی خالہ ہی سمجھئیے :lol::lol: کہ میں بھی ایسی ہی ہوں صاف بات منہ پر کرنے والی ، بغیر کسی لگی لپیٹی ۔ بے دھڑک تھڑاک ، صاف گو :lol::-P بھلے سننے والے کا دل کرتا ہو میرا گلا ہی دبانے کو ، مگر کیا کیا جائے کہ میں تو ایسی ہی ہوں ، :-P
اور میرا خیال میں لوگوں کو سمجھ بھی صرف straight forward کی ہی آتی ہے :lol: ورنہ لاکھ مِن مِن من کرلو مجال ہے کسی کو بات سمجھ آتی ہو :confused: سو بندے کا صاف گو ہونا ہی اچھا ہوتا ہے ۔ کم سے کم بول کر سنا تو دیتا ہے ۔ اندر سے کچھ ، اور باہر سے کچھ اور نہیں ہوا کرتے ایسے لوگ :lol:8)
 
تفسیر

محفلین
محفل پر دوسری سالگرہ مبارک ہو تفسیر بھائی:):):)

بہت دن بعد یہاں آئی ہوں تو سب سے پہلے آپ کو مبارک پیش کررہی ہوں، باقی بعد میں دیکھوں گی کہ یہاں کیا کچھ ہورہا ہے،
تحفے کے طور پر باجو کے مٹھائی والے ٹوکرے بھی دیکھ لیئے لہذا اب میں کچھ دینے کے بجائے اسی سے اپنا منہ میٹھا کررہی ہوں،
ظاہر ہے آپ اتنے بخیل تو ہو نہیں سکتے کہ ساری مٹھائی اکیلے ہڑپ کرلیں، بس ذرا گلاب جامن کا شیرا خشک لگ رہا ہے مجھے تو رسیلے اچھے لگتے ہیں !
پر کوئی بات نہیں تاخیر سے آنے پر باسی مٹھائی تو ملنی ہی تھی نا ۔ :rolleyes::)

پیاری فرزانہ بہن
آپ کو یہاں دیکھ کر اتنی خوشی ہوئی کہ بیان کے باہر ہے۔teeth_smile
ورنہ آپ کی سیہلی نے تو ناک سے چنے ۔۔۔ بھول گیاکیسے کہتے ہیںsmile_tongue
 
تیشہ

محفلین
:boxing:

بھوُل کیسے گئے ہیں :confused: ۔؟ کہتے ہیں تو ایک بار پھر سے یاد کروا دیتی ہوں ۔ ۔

:boxing:
 
تفسیر

محفلین
اچھا بتادیں ۔۔۔
مجھے بھی لڑنا آتا ہے۔ بھائی کس کا ہوں؟:mad:
ویسے میں ایک ہفتہ کے لیے دانشکدہ پر بزی ہوں ۔ توآپ کے پاس ایک ہفتہ ہے پریکٹس کا ۔teeth_smile
 
Top