الف عین
لائبریرین
لائبریرین اور کتب فروش کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ جو کتابیں اپنے پاس رکھے، وہ اسے خود پسند بھی ہوں۔ یہاں بھی ہماری لائبریری کا مقصد ہے کہ ہر طرح کا ترجمہ، ہر مسلک کے مترجم کا ترجمہ، اگر وہ کاغذپر چھپ چکا ہے، تو اسے مہیا کیا جائے، جس صورت میں وہ چھپا ہے، یہ نہیں کہ آپ اس میں اصلاح کریں۔ ممکن ہے کہ آپ اس مسلک سے متعلق نہ ہوں۔ خود میری سائٹ پر سب سے پہلے بریلوی اور طاہر القادری کے تراجم مہیا ہیں، جب کہ مجھے خود تفیہم القرآن کا تفسیر و ترجمہ زیادہ پسند ہے۔ فتح محمد جالندھری ہوں یا جوناگڑھی، مودودی ہوں یا احمد رضا، سب کے مستند کہے جا سکتے ہیں کہ مسلک سے آپ چاہے متفق نہ ہوں، ان کی علمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔