ماہی احمد
لائبریرین
پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ کو سرپرائز پسند آیا، اس سے بڑھ کر خوشی کی بات کوئی نہیںارے واہ ماہی احمد ہماری پیاری سی بہنا ایک اور سرپرائز وہ بھی محفل پہ
بہت اچھا لگا دیکھ کر ، بہت خوشی ہوئی
اتنے پیار سے آپ نے میری سالگرہ وِش کی پیاری بہنا کہ میری تو خوشی دوبالا ہوگئی ہے یہ دیکھ کر
بہت بہت شکریہ ماہی آپ کا ، اگرچہ آپ کے پیار اور خلوص کے سامنے یہ لفظ کچھ بھی تو نہیں
پھر بھی میں تہہ دل سے ممنون ہوں اس خلوص اور محبت کے لیے ۔ ۔ ۔ ۔
سدا خوش اور سلامت رہیں میری بہنا
اور ہاں بادشاہ سلامت کو جانے نہ دیجئے گا ،ٹریٹ لے کے ہی رہنا ساری بہنیں مل کر ( اسے پتا نہ چلے کہ میں نے اکسایا ہے)
دوسری بات، یا تو بہنا کہہ لیں یا تھینک یو کہہ لیں۔ فیصلہ آپ کا۔
تیسری بات، بادشاہ سلامت کو تو ہم نے واقعی نہیں جانے دینا۔ کچھ نہ کچھ ٹریٹ تو دینا ہی پڑے ہی۔
خالی خولی بادشاہ بنے پھرتے ہیں، ایسے کوئی چلتا ہے۔۔۔
(آپ بے فکر رہئیے ہم کسی کو بھنک بھی نہیں پڑنے دیں گے کہ ان کی جیب کی صحت کی جانب ہماری توجہ آپ نے مبذول کروائی ہے)