السلام علیکم
زلزلے نے ایسے ہوش بھلائے کہ محفل پر حاضری لگوانے کا موقع بھی نہ مل سکا، جس پر ناچیز معذرت کناں ہے۔ ایک بات عجیب لگی اور وہ لگنی بھی چاہیئے کہ آپ کا ایک متحرک رکن زلزلے کے فوری بعد سے ایک طویل عرصے تک غائب رہا اور کسی نے حال چال پوچھنے کا بھی نہ سوچا۔ وہ تو بھلا ہو شعیب بھائی کا جنہوں نے اس دن آن پکڑا تو خیال آیا کہ کسی دن فرصت کے چند لمحے نکال کر اپنی خیریت کی خبر ہی کر دوں۔
تو جنابِ من! ناچیز
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے لاہور میں واقع مرکزی کیمپ میں اِمدادی کارروائیوں بارے مصروف تھا۔ ساتھ میں ہمارے
اِسلامی ملٹی میڈیا کے ملاحظین بھی رمضان المبارک کی وجہ سے کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔ اِس بار زلزلے کی وجہ سے یہ مصروفیت دُہری ہو گئی۔ آج بمشکل کچھ وقت نکلا تو سوچا، بھلے کسی نے نہیں پوچھا! چلو خبر تو کر دوں۔
بہت سی معیاری تحریروں کا اِضافہ دیکھ کر خوشی ہوئی مگر ابھی میں نے انہیں عجلت میں پڑھا ہے اور کسی تیکنیکی تحریر کا جواب دینے کو وقت چاہیئے، اِس لئے ایک بار پھر معذرت۔ اب شاید عید تک ملاقات نہ ہو سکے۔
والسلام