تلاشِ گمشدہ

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو۔ السلام علیکم

آج مجھے انٹرنیٹ کا استعمال نصیب ہوا تو سوچا کہ آپ لوگوں کو اپنی خیریت کی اطلاع دے دوں۔ پاکستان پہنچ کر میرے ایک دو ہفتے تو نزلہ اور ڈائریا میں مبتلا رہ کر گزرتے ہیں۔ بس اس وقت کچھ یہی کیفیت ہے۔

اب معلوم نہیں دوبارہ جرمنی واپس آنے سے پہلے اس فورم کا استعمال کرنے کا موقعہ ملتا ہے یا نہیں۔ پاکستان میں بھی میں فارغ نہیں بیٹھا۔ کچھ نہ کچھ کام کرتا رہتا ہوں۔ جلد ہی آپ کو اپنے کام نتائج سے آگاہ کروں گا۔

میرا کام اس محفل کو تکنیکی سپورٹ مہیا کرنا ہے۔ میری غیرحاضری سے اس محفل کی رونق ماند تو نہیں پڑنی چاہیے۔

جیسبادی سے میری یہ عرض ہے کہ کہ چیٹ کے لیے کوئی جاوا ایپلیٹ نہیں ہے۔ چیٹ مکمل طور پر HTML اور JavaScript پر مبنی ہے۔ یہ ساری خرابی فائر فاکس اور انٹرنیٹ ایکسپلورر کے نان کمپیٹیبل آبجیکٹ ماڈلز ہیں۔ میرے جیسے اناڑی ویب پروگرامر کے لیے ایک سے زیادہ آبجیکٹ ماڈلز کو ایک وقت میں پروگرام کرنا سوہان روح ہے، لیکن کیا کریں اس لومڑی کے بغیر گزارا بھی نہیں ہے۔ فائر فاکس استعمال کرنے والوں سے میری استدعا ہے کہ ذراتحمل سے کام لیں۔ میں آہستہ آہستہ اس لومڑی کی خوراک کا بھی بندونست کردوں گا۔

والسلام
 
ج

جہانزیب

مہمان
تلاش گمشدہ میں شکر ہے میری تلاش کسی نے نہیں کی۔۔ اور عبدالستار بھئی آپ نے تو کمال کر دیا میں نے ان بٹن کو اردو میں ڈھالا تھا مگر اتنے واضع نظر نہیں آ رہے تھے۔۔
 

شعیب صفدر

محفلین
گرافک

منہاجین ! خوب بٹن ہیں میری رائے میں ان کو استعمال کرلینا چاہئے
اب یہ دیکھنا ہے یہ فورم پر کب نظر آتے ہیں :?:
 

منہاجین

محفلین
نبیل کا نزلہ اور ڈائریا

جہانزیب اور شعیب صفدر کی طرف سے بٹنوں کی پسندیدگی کا شکریہ، آپ کی نیک تمنائیں شاملِ حال رہیں تو مزید بہتری آئے گی۔ مجھے خود اِنتظار ہے کہ کب یہ بٹن محفل کا حصہ بنتے ہیں اور کوئی نیا کام ملتا ہے۔

زکریا اور قدیر تو شاید ابھی نہیں دیکھ پائے، البتہ مجھے نبیل پر حیرت ہوئی۔ موصوف اتنے دنوں بعد آئے، نزلہ اور ڈائریا اُن کا وہ حال خراب کر چکے تھے کہ الامان و الحفیظ۔ جلدی میں اِدھر اُدھر کی ایک دو باتیں مار کر فرار ہو گئے، اور بٹنوں بارے معمولی سا تبصرہ بھی نہ ملا۔ :cry:
 

اجنبی

محفلین
جواب

بچڑا بہت اچھا کام کیا جو رجوع الی المحفل کر لیا ۔ ماشاءاللہ بہت سعادت مند ہو ۔ ویسے اس سعادت مندی میں کافی سارا ہاتھ تمہارے صابر پیا کا ہے بھی ہے جس نے کچھ کر کے نہ دیا ، الٹا دل ہی توڑ دیا ۔

آپ تو دھڑا دھڑ پیغامات وصول کر کے خوش ہو گئے مگر میں جو دھڑا دھڑ فون کالیں لگا رہا ہوں اس کا کیا بنے گا :cry: آپ تو کیبل والے حضرت ہیں کچھ ہم جیسے مرنجان مرنج لوگوں کا بھی خیال کیا کریں ۔اور آپ نے محفل کی تاریخ لکھنے کی جو بات کی ہے وہ کچھ دل کو نہیں لگی ۔ کافی ساری تاریخ تو بیان ہو چکی ہے ۔ اللہ کرے یہ محفل جلد از جلد ترقی یافتہ ہو جائے پھر انشاءاللہ اس کی تاریخ لکھیں گے ۔

شکر ہے کہ آپ نے مہربانی کی اور جلد ہی میدان خالی کر دیا ، ورنہ میرا تو دل ہول رہا تھا اس خیال سے کہ اگر منہاجین نے اپنی چوپال بنا لی تو نہ جانے کیا انقلاب برپا ہو جائے ۔ آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے ہمیں ایک سال کی مہلت دی ۔ اب ہم انشاءاللہ اسے دن دگنی رات چگنی اور صبح چَھکنی ترقی دیں گے ۔ میری آپ سے دوبارہ درخواست ہے کہ تجاویز دیجیے کہ کس طرح لوگوں کو راغب کیا جائے ۔ پہلے ہی میں کئی لوگوں کی ویب سائٹس پر جاکر انہیں دعوت دے چکا ہوں ، اس کے علاوہ اور کچھ؟

اصل میں یہ فورم نبیل نے میری غیر موجودگی میں سیٹ اپ کی تھی ۔ اس نے شاید اس طرف توجہ نہیں دی اور لینگوئج کا نام انگلش ہی رہنے دیا ۔ پچھلے دنوں میں نے اسے اردو سے تبدیل کیا مگر پھر کچھ ایرر موصول ہوئیں اس وجہ سے میں نے اسے دوبارہ ہاتھ نہیں لگایا ، اب کوشش کرتا ہوں ۔

آپ کے تیار کردہ اردو امیجز میں نے کل ہی دیکھ لیے تھے ، بہت زبردست ، ویل ڈن اور ایکسیلینٹ ۔ اگر آپ یہ تمام تصویریں مہیا کر دیں تو کیا ہی خوب ہو ۔ اس کے علاوہ اگر تصویروں کا سائز مختصر ہو جائے تو کیا ہی اچھا ہو ، جتنا سائز انگلش تصویروں کا ہے وہ بہتر رہے گا ۔

اردو کو اس وقت خدمت گاروں کی بہت ضرورت ہے بشرطیکہ ان کی خدمت میں گارا شامل نہ ہو ۔ لہٰذا اپنی خدمات تیار رکھیے اور بریک لگانے سے گریز کیجیے ۔
 

منہاجین

محفلین
محفل کی تشہیری مہم

قدیر احمد نے کہا:
بچڑا بہت اچھا کام کیا جو رجوع الی المحفل کر لیا ۔ ماشاءاللہ بہت سعادت مند ہو ۔ ویسے اس سعادت مندی میں کافی سارا ہاتھ تمہارے صابر پیا کا ہے بھی ہے جس نے کچھ کر کے نہ دیا ، الٹا دل ہی توڑ دیا ۔

قدیر مجھے آپ سے ہرگز ایسی توقع نہ تھی۔ میں تو آپ کی رفتارِ کار تیز کرنے کے لئے صابر پیا کو بیچ میں لا رہا تھا اور آپ مجھ پر شک کرنے لگے۔ میں اگر خدمت کی کوشش کر رہا ہوں تو کیا ضرورت ہے آپ کو بیچ میں گارا ڈالنے کی، آئندہ ایسی غلطی نہ کرنا۔ اور اب جب میں نے ایک سال کی مہلت دی ہے تو سست کیوں ہو گئے ہو؟ ذرا تیزی ویزی دکھاؤ۔

ویسے ایک بات ہے کہ ڈائل اپ کے ساتھ محفل کو اتنا وقت دینا واقعی قابلِ داد ہے۔ ایک کام کیوں نہیں کرتے، ایسے لوگوں کو تلاش کرو جو انٹرنیٹ کیفے وغیرہ چلاتے ہوں اور ہمہ وقت آن لائن رہنے کی سہولت۔ انہیں بھی منتظمین کے طور پر تھوڑی بہت ذمہ داری دو تاکہ کام بٹ جائے۔

عوام الناس کو راغب کرنے کے لئے ایک تو میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ یاہو، گوگل اور ایم ایس این وغیرہ کے گروہوں میں اردو، ہندی، پاکستان اور ہندوستان کے نام سے بنے گروہ تلاش کریں اور ان کے ممبر بن کر انہیں پیغامات بھیجیں۔

اردو بارے بنی تمام ویب سائٹس کے منتظمین کو درخواست کریں کہ وہ محفل کے بینر اپنی ویب سائٹس پر آویزاں کریں۔

ایک کوشش بینر کے تبادلے کی بھی کی جا سکتی ہے۔ آپ دوسروں کے بینرز لگائیں اور وہ آپ کے۔

ایک مؤثر طریقہ پاکستان اور ہندوستان کی مقامی ویب سائٹس پر اشتہار دینا بھی ہو سکتا ہے۔ اخراجات بارے معلومات لیں اور چند ویب سائٹس پر بینر لگوا دیں۔

ان سب سے پہلے مختلف پیمائشوں، رنگوں اور شکلوں کے کچھ بینر بنا کر محفل میں ہی ایک پیغام میں مہیا بھی کر دیں اور ساتھ میں ممبران سے درخواست بھی کریں کہ انہیں پھیلانے میں مدد کریں۔

ممبران سے درخواست کریں کہ وہ اپنی ای میل میں محفل کے کسی ایک بینر کو بطور دستخط استعمال کریں۔ اس کے لئے ممبران کو ایسا کوڈ مہیا کریں جسے ای میل میں شامل کر لینے سے متعلقہ بینر ان کی ای میل میں ظاہر ہو۔ اس سے جہاں ان کی ای میل کا حجم نہیں بڑھے گا وہاں آپ جب مناسب خیال کریں نئے بینرز بنا کر متعلقہ فائلوں کی جگہ رکھ دیں۔

اس بات پر غور کریں کہ وہ کون سی بات ہے کہ اتنی محنت کے باوجود اتنے کم لوگ ممبر بنے! کیا اس محفل کی شکل و صورت میں کچھ بنیادی تبدیلیاں کرنے کی ضرورت تو نہیں؟ کچھ ادھوراپن ہے ابھی اس میں، جس کی طرف میں پہلے بھی توجہ دلا چکا ہوں۔ اگر ایک نیا آنے والا اسے ایک مکمل ویب سائٹ نہیں سمجھتا اور اسے گمان ہوتا ہے کہ یہ ابھی محض ایک تجربہ ہے تو ممبر بننے کے بعد بھی ہفتوں اس کا رخ نہیں کرتا۔ پہلا تاثر ایک مکمل ویب سائٹ کا ہونا چاہیئے، اور آپ کا حال یہ ہے کہ اِتنا عرصہ سرورق بھی نہیں لگایا تھا۔ اور جب میں نے اتنی منت سماجت کر کے سرورق لگوایا تو وہ بھی ایسا سادہ ہے کہ دیکھتے ہی 404 صفحہ سا لگتا ہے۔ اب بھلا لوگ یہاں کیسے آئیں!!!

لینگ-انگلش نامی فولڈر کا نام بیک وقت دونوں جگہ پر لینگ-اردو کرو، پھر کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔ ایک لینگوئجز کے فولڈر میں اور دوسرے سب سلور کے امیجز فولڈر میں۔

بٹنوں کا کیا رولا ہے؟ اگر پسند نہیں آئے تو اور بات ہے، ویسے پیمائش تو بی بی کے معیار کے مطابق پوری ہے۔ بالکل وہی جو انگریزی بٹنوں کی ہوتی ہے۔
 

صابرحسین

محفلین
دل توڑنا منع ہے: وزارت محبت

نبیل:
آپ کی پاکستان آمد پر ہم بہت خوش ہوئے تھے لیکن آپ نے جو خبر دی کہ نزلہ اور ڈائریا ہو گیا ہے یہ خبر اچھی نہیں لگی۔

آپ کو تو کبھی کبھار اِس آلودگی والے ماحول سے پالا پڑتا ہے۔ کچھ ہمارا بھی خیال کرو، جو لوگ پاکستان میں بیٹھے ہیں انکا کیا بنے گا۔ بہرحال ہم آپ کی صحت کے لئے دعا گو ہیں۔

قدیراحمد:
آپ کی تحریر میں ادیبوں کی بات چل رہی تھی کہ پتہ نہیں ادیب کہاں بھاگ گئے۔ بھائی
کیا آپ کو ادیب چاہئیں؟
آپ نے ادیبوں کو کیا کرنا ہے؟
کیا ان لوگون کو ہم نے ڈھونڈ کے لانا ہے؟

اگرآپ جیسی اہم شخصیات ان جیسے لوگوں کے دلوں کو توڑتی رہیں تو پھر۔۔۔۔۔۔۔۔؟

مجھے افسوس ہوا کہ آپ کا بھی دل ٹوٹ گیا۔ چلیں اس پر افسوس نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس فورم میں ایسے ڈاکٹر ہیں جو دل جوڑتے ہیں ان میں نبیل اور منہاجیں سرفہرست ہیں ۔ اس کا جلد ہی علاج کروا لینا چاہئے ورنہ اس پرمزید حملے ہوسکتے ہیں۔
 

منہاجین

محفلین
اُ ردو کی تنصیب - سب سے بڑا مسئلہ

محفل کی ترویج کے لئے ایک اور بات توجہ طلب، وہ یہ کہ اِنٹرنیٹ کے عام صارفین اُردو کمپیوٹر کے فقدان کے باعث یہاں حصہ نہیں لیتے۔ کیا ہی اچھا ہو اگر یہاں ایک الگ عنوان کے تحت تین چیزیں آسان انداز میں پیش کی جائیں اور اس پیغام کو نمایاں کیا جائے۔

1- اردو زبان کی تنصیب
2- اردو کلیدی تختے کی تنصیب
3- اردو رسم الخط (فونٹس) کی تنصیب

اِن تین اُمور بارے مختلف خدمتگار نظاموں کے لئے الگ الگ طریقِ کار بیان کیا جائے، خاص طور پر ونڈوز ایکس پی اور 98 کے لئے۔


ث کہتا ہے کہ "محفل" کی بالخصوص اور "اُردو" کی بالعموم ترویج میں کمپیوٹر کے تعلیمی اِداروں کو بھی شامل کیا جائے۔ اگر اساتذہ اپنے طلبہ کو اُردو کے فروغ بارے مدد دیں تو کام میں مزید تیزی آ سکتی ہے۔ تعلیمی اِداروں کی کمپیوٹر لیب میں اُردو کی تنصیب کی جائے اور انہیں محفل جیسی اُردو کی خدمت کرنے والی معیاری ویب سائٹس کا تعارف دیا جائے۔ مجھے ث کی رائے سے ستر فیصد اِتفاق ہے۔
 

اجنبی

محفلین
برا مان بیٹھے

ارے جناب آپ تو برا مان گئے ۔ دراصل میری حسِ مزاح آج کل بہت کمزور ہو گئی ہے ، اس لیے اسے بڑھانے کےلیے ایسی بچگانہ حرکتیں کر رہا ہوں جن کی نتیجے میں کچھ غلط الفاظ نکل جاتے ہیں ۔ میں معزرت خواہ ہوں ۔

آپ کی تجاویز اچھی ہیں ۔ میں عنقریب اردو کی تنصیب وغیرہ سے متعلق امور پر کچھ کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ اور یہ بتائیے کہ ث کون ہے اور ہم تعلیمی اداروں کو کیسے مائل بہ اردو کر سکتے ہیں
 

منہاجین

محفلین
اب کیا سب کچھ میں ہی بتاؤں گا؟

قدیر احمد نے کہا:
یہ بتائیے کہ ث کون ہے اور ہم تعلیمی اداروں کو کیسے مائل بہ اردو کر سکتے ہیں

اب کیا سب کچھ مجھی کو بتانا ہوگا؟ کچھ تو اپنی سمجھ دانی کو حرکت میں لاؤ، دوسرے منتظمین سے مشاورت کرو، اور مہماتی بنیادوں پر کام شروع کرو، نتیجہ ان شاء اللہ آپ کے حق میں ہو گا۔
 

اجنبی

محفلین
جو حکم پیرو مرشد ۔ مگر کیا کریں کہ ایک گندا مندا سا ڈیزائن بنایا تھا ، ابھی اپلوڈ کرنے لگا تو وہ ادھر ادھر ہو گیا ، لٹیا ہی ڈوب گئی :? :(
 

منہاجین

محفلین
جوں کا تُوں؟

قدیر احمد نے کہا:
جو حکم پیرو مرشد ۔ مگر کیا کریں کہ ایک گندا مندا سا ڈیزائن بنایا تھا ، ابھی اپلوڈ کرنے لگا تو وہ ادھر ادھر ہو گیا ، لٹیا ہی ڈوب گئی :? :(

جب آپ گندے بچوں والے کام کرو گے تو یہی ہو گا نا! کوئی اچھی چیز بنائی ہوتی تو کیونکر اِدھر اُدھر ہوتی! یہ اچھا بہانہ ملا ہے آپ کو۔ لٹیا تھی ہی کب جو ڈوب گئی؟

وہ جو اِتنی لمبی چوڑی آراء میں نےدیں اُن کا کوئی اثر وغیرہ بھی ہوا یا جوں کا تُوں جاری ہے؟
 

اجنبی

محفلین
کیا کریں جی نالائق بندے ہیں ، کام شام ہم سے کوئی ہوتا نہیں ہے ، اوپر سے آپ کی تجاویز اتنی زبردست ہیں کہ ان پر عمل کرنا بھی لازم ہے ۔ کچھ کرتے ہیں
 

زیک

مسافر
اُ ردو کی تنصیب سب سے بڑا مسئل

یہ یقینا ضروری ہے۔ ہم کوشش کریں گے کہ ان کو جلد شامل کیا جائے۔ اس میں سے کچھ معلومات اردو وکی پر موجود ہیں۔ ان کو لنک کرنے کی ضرورت ہے۔


منہاجین نے کہا:
محفل کی ترویج کے لئے ایک اور بات توجہ طلب، وہ یہ کہ اِنٹرنیٹ کے عام صارفین اُردو کمپیوٹر کے فقدان کے باعث یہاں حصہ نہیں لیتے۔ کیا ہی اچھا ہو اگر یہاں ایک الگ عنوان کے تحت تین چیزیں آسان انداز میں پیش کی جائیں اور اس پیغام کو نمایاں کیا جائے۔

1- اردو زبان کی تنصیب
2- اردو کلیدی تختے کی تنصیب
3- اردو رسم الخط (فونٹس) کی تنصیب

اِن تین اُمور بارے مختلف خدمتگار نظاموں کے لئے الگ الگ طریقِ کار بیان کیا جائے، خاص طور پر ونڈوز ایکس پی اور 98 کے لئے۔
 

ثناءاللہ

محفلین
اُ ردو کی تنصیب سب سے بڑا مسئل

اگر ہو سکے تو اردو کلیدی تختے فونیٹک کی فائلیں اس ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں تاکہ نئے آنے والوں کے لیے آسانی رہے۔
 

زیک

مسافر
ثناءاللہ اس کے لئے مرکز تحقیقات اردو سے اجازت لینی پڑے گی کہ ان کا صوتی کی بورڈ یہاں مہیا کریں۔
 

منہاجین

محفلین
اُردو صوتی کی بورڈ اور اُس کا طری

زکریا نے کہا:
ثناءاللہ اس کے لئے مرکز تحقیقات اردو سے اجازت لینی پڑے گی کہ ان کا صوتی کی بورڈ یہاں مہیا کریں۔

بہت اچھی رائے ہے ثناء کی، اور میری دانست میں اِس میں مرکز تحقیقاتِ اُردو کو کوئی اِعتراض بھی نہیں ہو گا۔ اُن کے شکریئے کے ساتھ فائل مہیا کی جائے، اِس میں اُن کے مشن کو بھی تو فروغ ملے گا۔ تاہم پہلے بذریعہ برقی ڈاک اُن سے اِجازت طلب کر لینے میں بھی حرج نہیں۔

کیا ہی اچھا ہو اگر "اُردو لکھنے پڑھنے قابل کمپیوٹر" بنانے کا مکمل طریقہ ایک ساتھ اِسی محفل میں مہیا کیا جائے۔ اگر آپ دوسری جگہوں کے لنک دیں گے تو ماحول کی تبدیلی سے کچھ اجنبیت بھی ہوتی ہے، جو عام قاری کو دوسری ویب سائٹس کی طرف جانے میں حارج ہوتی ہے، محض ایک رائے ہے، باقی جیسے آپ بہتر سمجھیں۔
 

اجنبی

محفلین
خوش آمدید منہاجین

یقین کیجیے آپ کے بغیر فورم نے مسکرانا چھوڑ دیا تھا ، اس کے باغ میں کلیوں نے چٹکنا چھوڑ دیا تھا اور اس کے سارے پرندے مر مرا گئے تھے ۔ تم آئے تو آئی بہار

میرا خیال ہے کہ کرلپ والوں کے پراجیکٹ اوپن سورس ہیں لہٰذا انہیں یہان شامل کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
 

منہاجین

محفلین
ضروری اِعلانات میں شاعری؟

قدیر احمد نے کہا:
خوش آمدید منہاجین

یقین کیجیے آپ کے بغیر فورم نے مسکرانا چھوڑ دیا تھا ، اس کے باغ میں کلیوں نے چٹکنا چھوڑ دیا تھا اور اس کے سارے پرندے مر مرا گئے تھے ۔ تم آئے تو آئی بہار

میرا خیال ہے کہ کرلپ والوں کے پراجیکٹ اوپن سورس ہیں لہٰذا انہیں یہان شامل کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

شاعری کے لئے جب الگ سے ایک جگہ مخصوص ہے تو "ضروری اِعلانات" میں اس کی کیا ضرورت تھی۔ خیر آپ کی محبت ہے، سر آنکھوں پر۔

میری گزارشات اور فرمودات بارے کوئی پیش رفت دکھائی نہیں دیتی۔ اب نہیں معلوم آپ اردو محفل بارے سنجیدہ بھی ہیں یا۔۔۔ ایمان سے دل بہت دُکھتا ہے آپ لوگوں کی رفتارِ کار پر۔ میں تو ٹھہرا مصروف آدمی ورنہ کب سے اکیلا ہی آپ سب کو ناکوں چنے چبوا چکا ہوتا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
منہاجین: مانا کہ آپ بہت مصروف ہوں گے لیکن یہ بھی مت بھولیں کہ اردو ویب پر کام کرنے والے تمام لوگ اپنی مصروفیت میں سے وقت نکال کر اردو کی ترویج کے لیے کام کر رہے ہیں۔ آپ ہمیں ناکوں چنے چبوانے کی بجائے ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں۔ اگر آپ زیادہ actively ہمارے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں تو بتائیں ، کچھ اس کا بندوبست کیا جا سکتا ہے۔
 
Top