مبارکباد تمام اہلِ محفل کو ویلنٹائن ڈے (یوم محبت) کی دلی مبارک باد

فاتح

لائبریرین
ہماری جانب سے تمام محبت کرنے والے اہلِ محفل کو ویلنٹائن ڈے (یومِ محبت) کے پر مسرت اور مقدس موقع پر دلی مبارک باد قبول ہو۔

اُن کا جو کام ہے وہ اہلِ سیاست جانیں
میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے
(کیدار ناتھ کیدار جگر)
Happy-Valentines-Day-Clip-art-4.png


 
آخری تدوین:

bilal260

محفلین
سب کو اس پر مسرت اور مقدس محبت پر یہ دن مبارک ہو۔
جو محبت وہ اللہ عزوجل سے اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے پنے ماں باپ و بہن بھائیوں سے کرتا ہے پاک محبت اور بالخصوص اللہ عزوجل کر رضا والی محبت جس کسی سے بھی ہو بشرطیکہ اس میں نفس وشیطاں کا عمل دخل نہ ہو سب کو یوم محبت مبارک ہے۔
 

نظام الدین

محفلین
مقرر کیوں کریں معیاد اس کی
کوئی مجبوری اوقات ہے کیا
بھلا یومِ محبت کیا منائیں
محبت ایک دن کی بات ہے کیا
(انور شعور)
 

bilal260

محفلین
میں نے اپنی امی سے محبت کی ہے اپنے ابو سے اپنی بہنوں سے سب whatapp اور skype پر ملتے رہتے ہیں۔سب کو کہا ہے کہ مجھے آپ سے آج نہیں ہر لمحہ پیار ہے اور آپ لوگوں کا پیار میرے دل میں ہیں ۔
اگر امریکہ یورپ کی تقلید کرنے والے اپنی نفسانی خواہشات کو پیار کا نام دے جو گناہ و حرام اور جہنم میں لے کر جانے والا کام ہے تو سب اسی کے خلاف ہے نہ کہ اس دن کہ ۔
غلط چیز غلط ہے اور درست درست ہے۔آپ غمناک نہ ہو خوشی منائے ۔ درست سوچ کر ۔
 

فاتح

لائبریرین
سب کو اس پر مسرت اور مقدس محبت پر یہ دن مبارک ہو۔
جو محبت وہ اللہ عزوجل سے اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے پنے ماں باپ و بہن بھائیوں سے کرتا ہے پاک محبت اور بالخصوص اللہ عزوجل کر رضا والی محبت جس کسی سے بھی ہو بشرطیکہ اس میں نفس وشیطاں کا عمل دخل نہ ہو سب کو یوم محبت مبارک ہے۔
شکریہ۔۔۔ آپ کو بھی ویلنٹائن ڈے مبارک ہو
 

bilal260

محفلین
پانچ سال قبل میری بہن جو کہ لڑکیوں کے سکول میں پڑھتی تھی اس کی بہت سی سہیلیاں تھی اور بہت سی استانیاں اس کو پسند تھی اور اس نے اپنی ایک استانی جو اسے زیادہ اچھی لگتی تھی دل سے اس سے محبت کے اظہار کے لئے پھول دیا ۔
پھر تو اسے گھر پر جھاڑیں پڑیں (مار نہیں پڑی)۔
سب گھر والوں نے کہا یہ دن ایک یہودی شازس ہے(یا کہ عیسائی )۔اس نے آئندہ ایسا کرنے سے توبہ کر لی۔
کیا اس نے غلط کیا تھا۔
 
Top