مبارکباد تمام پاکستانیوں کو یومِ آزادی مبارک ۔۔۔۔۔!

نیرنگ خیال

لائبریرین
اللہ سبحان و تعالیٰ ہمارے اوپر وہ حکمران لائے جو اس ملک کے بھلائی کے لئے بہترین ہوں۔ باہمی محبت و اخوت کی فضا قائم ہو۔ آمین
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
یومِ آزادی کے موقع پر تمام پاکستانیوں کو یومِ آزادی مبارک ۔۔۔۔۔!

flag.pakistan.wallpaper.jpg

آئیے تمام تر سیاسی دھڑے بندیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یومِ آزادی پر پاکستان کی سلامتی، امن اور ترقی کے لئے اللہ رب العزت سے دعا کریں۔

اللہ سے دعا کریں کہ اللہ پاکستان کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنا دے۔
اللہ سے دعا کریں کہ اللہ پاکستان کو سخت حالات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دے۔
اللہ سے دعا کریں کہ اللہ ہماری قیادت میں سے اُن لوگوں کا ہاتھ پکڑ لے جو پاکستان سے مخلص ہیں اور پاکستان کی فلاح اور بہبود کے لئے بے غرضی سے کام کرنا چاہتے ہیں۔
اللہ سے دعا کریں کہ اللہ پاکستان کو اُن تمام سیاسی قائدین سے پاک کر دے جو پاکستان سے مخلص نہیں ہیں۔
اللہ سے دعا کریں کہ اللہ ہم سب کو اپنی اپنی حیثییت میں پاکستان کی خدمت کرنے کی توفیق دے اور ہم جو ہمہ وقت دوسروں کا احتساب کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں ہمیں اپنے آپ کو جانچنے پرکھنے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔
اللہ پاکستانیوں کو تمام علمی و تکنیکی میدانوں میں آگے بڑھنے کی ہمت و توفیق عطا فرمائے۔
اللہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو دور فرما دے۔
اور اللہ پاکستان کو ایسا بنا دے کہ اس کے اعداء بھی اس پر رشک کرنے پر مجبور ہو جائیں۔

آمین ثمہ آمین۔

عروج ایسا ہو تجھ کو نصیب دنیا میں
کہ آسماں بھی تری رفعتوں پہ ناز کرے

آمین​

(تمام پاکستانی محفلین سے درخواست ہے کہ اپنی دعاؤں میں ان دعاؤں کو بھی شامل کرلیں۔ )
جزاک اللہ خیر احمد بھائی۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ پاکستان کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنائے اور اس کو چوروں لٹیروں سے بچائے۔
جزاک اللہ احمد بھائی۔
اللہم احفظ بلاد المسلمین ۔۔۔۔۔۔
اللہ سے دعا ہے، کہ پاکستان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور استحکام بخشے۔
اللہ پاک پاکستان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ، آمین
آمین ۔ثمَ آمین۔
اللہ تعالیٰ پاکستان کے حق میں ہماری دعائیں قبول فرمائیں اور اس ملک کو قائم دائم پھلتا پُھولتا رکھیں۔ آمین
ہم سب کو یوم آزادی پاکستان بہت مبارک ہو۔
کہ میری روح میرے جسم سے عبارت ہے۔
آمین
یا اللہ پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنا دے
پاکستان سے جہالت ختم کردے
اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیں اس قابل بنا دے کہ ہماری دعائیں وطن کے حق میں قبول ہوں۔۔۔
ہمارے کسی بھی فعل سے ہمارے وطن کا، ہمارے لوگوں کاکبھی کوئی نقصان نہ ہو۔۔۔
اللہ پاک میرے وطن کا حامی و ناصر ہو۔۔۔
آمین ثم آمین۔۔۔
تمام اہل وطن کو یومِ آزادی مبارک ہو۔ اللہ کریم ہمارے وطن میں انصاف کو بول بالا فرمائے۔ آمین

جزاک اللہ خیر!
آمین ثمہ آمین۔

آپ سب دوستوں ، ساری قوم کو آزادی کا دن مبارک ہو،
اے اللہ میرے وطن عزیز کو ہر طرح کی غلاظت سے پاک کر دے ، آمین !
اے اللہ پیارے پاکستان کو اپنی امان میں رکھیو! آمین!
 
محمداحمد

لائبریرین
جزاک اللہ خیر!
آمین ثمہ آمین۔

آپ سب دوستوں ، ساری قوم کو آزادی کا دن مبارک ہو،
اے اللہ میرے وطن عزیز کو ہر طرح کی غلاظت سے پاک کر دے ، آمین !
اے اللہ پیارے پاکستان کو اپنی امان میں رکھیو! آمین!

آپ کو بھی مبارک ہو فصیح

اللہ پاکستان کے لئے ہم سب کی دعاؤں کو قبول فرمائے۔ آمین۔
 
عبد الرحمن

لائبریرین
جزاک اللہ خیرا احمد بھائی! بہت خوب صورت دھاگا شروع کیا ہے۔

اللھم ارحم الاسلام و بلاد المسلمین!

رب کریم سے دست بستہ التجا ہے کہ پاک سر زمین کے خلاف ہونے والی تمام اندرونی و بیرونی سازشوں کو ناکام و نامراد فرمائے اور ہمیں نظریاتی یک جہتی، فکری وحدت اور اتحاد و اتفاق کی دولت نصیب فرمائے۔ (آمین)

تمام پاکستانیوں کو بشمول محفلین یوم آزادی کی ڈھیروں مبارک باد!

پاکستان زندہ باد!
 
ماشاءاللہ۔

جیتے رہیے۔ :)
 
الف نظامی

لائبریرین
رب کریم سے دست بستہ التجا ہے کہ پاک سر زمین کے خلاف ہونے والی تمام اندرونی و بیرونی سازشوں کو ناکام و نامراد فرمائے اور ہمیں نظریاتی یک جہتی، فکری وحدت اور اتحاد و اتفاق کی دولت نصیب فرمائے۔ (آمین)
پاکستان زندہ باد!
دیوبندی شیعہ بھائی بھائی
بریلوی اہل حدیث بھائی بھائی
ختم نبوت زندہ باد۔
 
عبد الرحمن

لائبریرین
خدا کرے کہ مری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو

یہاں جو پھول کھلے وہ کھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

یہاں جو سبزہ اگے وہ ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو

گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارشیں برسائیں
کہ پتھروں سے بھی روئیدگی محال نہ ہو

خدا کرے کہ وقار اس کا غیر فانی ہو
اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو

ہر ایک فرد ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال
کوئی ملول نہ ہو، کوئی خستہ حال نہ ہو

خدا کرے کہ مری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو
 
الشفاء

لائبریرین
یومِ آزادی کے موقع پر تمام پاکستانیوں کو یومِ آزادی مبارک ۔۔۔۔۔!

آئیے تمام تر سیاسی دھڑے بندیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یومِ آزادی پر پاکستان کی سلامتی، امن اور ترقی کے لئے اللہ رب العزت سے دعا کریں۔

اللہ سے دعا کریں کہ اللہ پاکستان کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنا دے۔
اللہ سے دعا کریں کہ اللہ پاکستان کو سخت حالات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دے۔
اللہ سے دعا کریں کہ اللہ ہماری قیادت میں سے اُن لوگوں کا ہاتھ پکڑ لے جو پاکستان سے مخلص ہیں اور پاکستان کی فلاح اور بہبود کے لئے بے غرضی سے کام کرنا چاہتے ہیں۔
اللہ سے دعا کریں کہ اللہ پاکستان کو اُن تمام سیاسی قائدین سے پاک کر دے جو پاکستان سے مخلص نہیں ہیں۔
اللہ سے دعا کریں کہ اللہ ہم سب کو اپنی اپنی حیثییت میں پاکستان کی خدمت کرنے کی توفیق دے اور ہم جو ہمہ وقت دوسروں کا احتساب کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں ہمیں اپنے آپ کو جانچنے پرکھنے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔
اللہ پاکستانیوں کو تمام علمی و تکنیکی میدانوں میں آگے بڑھنے کی ہمت و توفیق عطا فرمائے۔
اللہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو دور فرما دے۔
اور اللہ پاکستان کو ایسا بنا دے کہ اس کے اعداء بھی اس پر رشک کرنے پر مجبور ہو جائیں۔

آمین ثمہ آمین۔

عروج ایسا ہو تجھ کو نصیب دنیا میں
کہ آسماں بھی تری رفعتوں پہ ناز کرے

(تمام پاکستانی محفلین سے درخواست ہے کہ اپنی دعاؤں میں ان دعاؤں کو بھی شامل کرلیں۔ )

آمین۔۔۔ ان شاءاللہ یہ دعائیں رنگ لائیں گی ۔۔۔ اور۔۔۔
"اقوام عالم کے فیصلے پاکستان کی ہاں اور ناں میں ہوا کریں گے" ابو انیس صوفی برکت علی لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔

:)
 
نایاب

لائبریرین
سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے
اے اللہ مجھے اک ذمہ دار پاکستانی شہری ہونے کی توفیق سے نواز دے ۔
مجھے کھوٹے سکوں سے نجات دے ۔آمین ثم آمین
ہم سب کو بلا تفریق مذہب و مسلک جشن آزادی مبارک ہو ۔۔۔۔۔۔۔بہت دعائیں
 
جاسمن

لائبریرین
اے اللہ۔ہماری یہ سب دعائیں قبول فرما ۔
ہمیں معاف کر دے۔ ہمارے اُوپر رحم فرما۔ ہمارے اُوپر ایسے حکمران مسلط نہ کرنا جو ہم پر رحم نہ کریں۔ہمیں محنتی اور ایمان دار قوم بنا دے۔ ہمیں دہشت گردی،مسائل اور
جرائم سے پناہ دے۔ ہمیں بُرے وقت،بری گھڑی،برے حادثات،بُری تقدیر اور بُرے لوگوں کے شر سے پناہ دے۔
اے اللہ آزادی کو واقعی آزادی بنا دے،ہمیں ان دیکھی غلامی کی زنجیروں سے آزادی عطا فرما۔
لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین
یا حی یا قیوم برحمتک استغیث
آمین ! ثم آمین!
 
کاشفی

محفلین
مِرا نشیمن بکھر نہ جائے، ہوا قیامت کی چل رہی ہے
جو خواب زندہ ہے مر نہ جائے، ہوا قیامت کی چل رہی ہے

نہ جانے کیوں اِضطرار سا ہے، ہر اک پل بے قرار سا ہے
یہ خوف دل میں اُتر نہ جائے، ہوا قیامت کی چل رہی ہے

عجب سی ساعت ہے آج سر پر، کہ آنچ آئی ہوئی ہے گھر پر
دُعا کہیں بے اثر نہ جائے، ہوا قیامت کی چل رہی ہے

یہ سجدہ گاہیں یہ فرش و منبر، جو ہیں ہمارے ہی خون سے تر
لہو کی یہ رُت ٹھہر نہ جائے، ہوا قیامت کی چل رہی ہے

یہ کن دُکھوں میں سلگ رہے ہیں، دماغ بارود لگ رہے ہیں
رَگوں میں یہ زہر بھر نہ جائے، ہوا قیامت کی چل رہی ہے

رُتوں کے تیور نہیں ہیں اچھے، بدل چکے دوستوں کے لہجے
یہ سیلِ نفرت بپھر نہ جائے، ہوا قیامت کی چل رہی ہے

نشانِ منزل تو ہے فروزاں مگر ہم ایسے مسافروں کی
کہیں اُسی پر نظر نہ جائے، ہوا قیامت کی چل رہی ہے

رفاقتوں کا خیال رکھنا، دِلوں کو پیہم سنبھال رکھنا
بچھڑ کوئی ہم سفر نہ جائے، ہوا قیامت کی چل رہی ہے

سدا مُقدّم ہے تیری حُرمت، مِرے وطن تو رہے سلامت
وفا کا احساس مر نہ جائے، ہوا قیامت کی چل رہی ہے

(شاہدہ حسن - کراچی پاکستان)
 
کاشفی

محفلین
14 اگست قریب ہے۔
پیارے وطن سے محبت ظاہر کرنے کے لیئے
گرین کلر کا ہاتھ والا پنکھا خرید لیں اور اس پر تھوڑا سا سفید کلر اور چاند تارا خود بنا لیں۔۔
جھنڈے کا جھنڈا اور ہوا کی ہوا
لہراتے جائیں اور گاتے جائیں
۔۔
۔۔
۔۔
۔۔
۔۔
۔۔
میں بھی پریشان ہوں، تو بھی پریشان ہے
بجلی کا بحران ہے، یہ ہم سب کا پاکستان ہے
۔۔

خیر جیسا بھی ہے ہمارا ہے اور ہمیں اس سے پیار ہے۔جیوے پاکستان
 
Top