مبارکباد تمام پاکستانیوں کو یومِ آزادی مبارک ۔۔۔۔۔!

حسیب

محفلین
یومِ آزادی کے موقع پر تمام پاکستانیوں کو یومِ آزادی مبارک ۔۔۔۔۔!

flag.pakistan.wallpaper.jpg

آئیے تمام تر سیاسی دھڑے بندیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یومِ آزادی پر پاکستان کی سلامتی، امن اور ترقی کے لئے اللہ رب العزت سے دعا کریں۔

اللہ سے دعا کریں کہ اللہ پاکستان کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنا دے۔
اللہ سے دعا کریں کہ اللہ پاکستان کو سخت حالات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دے۔
اللہ سے دعا کریں کہ اللہ ہماری قیادت میں سے اُن لوگوں کا ہاتھ پکڑ لے جو پاکستان سے مخلص ہیں اور پاکستان کی فلاح اور بہبود کے لئے بے غرضی سے کام کرنا چاہتے ہیں۔
اللہ سے دعا کریں کہ اللہ پاکستان کو اُن تمام سیاسی قائدین سے پاک کر دے جو پاکستان سے مخلص نہیں ہیں۔
اللہ سے دعا کریں کہ اللہ ہم سب کو اپنی اپنی حیثییت میں پاکستان کی خدمت کرنے کی توفیق دے اور ہم جو ہمہ وقت دوسروں کا احتساب کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں ہمیں اپنے آپ کو جانچنے پرکھنے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔
اللہ پاکستانیوں کو تمام علمی و تکنیکی میدانوں میں آگے بڑھنے کی ہمت و توفیق عطا فرمائے۔
اللہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو دور فرما دے۔
اور اللہ پاکستان کو ایسا بنا دے کہ اس کے اعداء بھی اس پر رشک کرنے پر مجبور ہو جائیں۔

آمین ثمہ آمین۔

عروج ایسا ہو تجھ کو نصیب دنیا میں
کہ آسماں بھی تری رفعتوں پہ ناز کرے

آمین​

(تمام پاکستانی محفلین سے درخواست ہے کہ اپنی دعاؤں میں ان دعاؤں کو بھی شامل کرلیں۔ )
ثم آمین
 
خدا کرے کہ مری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو

یہاں جو پھول کھلے وہ کھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

یہاں جو سبزہ اگے وہ ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو

گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارشیں برسائیں
کہ پتھروں سے بھی روئیدگی محال نہ ہو

خدا کرے کہ وقار اس کا غیر فانی ہو
اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو

ہر ایک فرد ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال
کوئی ملول نہ ہو، کوئی خستہ حال نہ ہو

خدا کرے کہ مری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو
آمین
احمد ندیم قاسمی
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
یومِ آزادی کے موقع پر تمام پاکستانیوں کو یومِ آزادی مبارک ۔۔۔۔۔!

flag.pakistan.wallpaper.jpg

آئیے تمام تر سیاسی دھڑے بندیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یومِ آزادی پر پاکستان کی سلامتی، امن اور ترقی کے لئے اللہ رب العزت سے دعا کریں۔

اللہ سے دعا کریں کہ اللہ پاکستان کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنا دے۔
اللہ سے دعا کریں کہ اللہ پاکستان کو سخت حالات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دے۔
اللہ سے دعا کریں کہ اللہ ہماری قیادت میں سے اُن لوگوں کا ہاتھ پکڑ لے جو پاکستان سے مخلص ہیں اور پاکستان کی فلاح اور بہبود کے لئے بے غرضی سے کام کرنا چاہتے ہیں۔
اللہ سے دعا کریں کہ اللہ پاکستان کو اُن تمام سیاسی قائدین سے پاک کر دے جو پاکستان سے مخلص نہیں ہیں۔
اللہ سے دعا کریں کہ اللہ ہم سب کو اپنی اپنی حیثییت میں پاکستان کی خدمت کرنے کی توفیق دے اور ہم جو ہمہ وقت دوسروں کا احتساب کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں ہمیں اپنے آپ کو جانچنے پرکھنے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔
اللہ پاکستانیوں کو تمام علمی و تکنیکی میدانوں میں آگے بڑھنے کی ہمت و توفیق عطا فرمائے۔
اللہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو دور فرما دے۔
اور اللہ پاکستان کو ایسا بنا دے کہ اس کے اعداء بھی اس پر رشک کرنے پر مجبور ہو جائیں۔

آمین ثمہ آمین۔

عروج ایسا ہو تجھ کو نصیب دنیا میں
کہ آسماں بھی تری رفعتوں پہ ناز کرے

آمین​

(تمام پاکستانی محفلین سے درخواست ہے کہ اپنی دعاؤں میں ان دعاؤں کو بھی شامل کرلیں۔ )
آمین! یا رب العالمین!
 
ہم زندہ قوم ہیں، پائندہ قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان، ہم سب کا پاکستان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قائد اعظم کے حوالے سے تین دن سب سے اہم ہیں
کچھ دلچسپ حقائق
1) پیدائش 25 دسمبر
2) وفات 11 ستمبر
3) آزادی 14 اگست
سب سے پہلے 14 اگست آتی ہے، 14 اگست کو جو دن ہوتا ہے وہی دن 11 ستمبر اور 25 دسمبر کو ہوگا۔ ہر سال ایسا ہی ہوتا ہے، اس سال 14 اگست کو جمعرات کا دن ہے تو 11 ستمبر اور 25 دسمبر کو بھی جمعرات ہو گی۔
اگر ریاضی کے حساب سے دیکھا جائے تو بھی یہ تین دن بہت عجیب ہیں،
اگست 14 = 11 - 25
ستمبر 11 = 14 - 25
دسمبر 25 = 11 + 14
ہے نا حیرت انگیز بات۔

---------------------
14 اگست 1947ء کو اسلامی کیلنڈر کے مطابق 27 ویں شب رمضان المبارک 1366 ہجری جمعہ کا دن تھا اور اس سال بھی 27 ویں شب (26 رمضان المبارک) کو جمعہ کا ہی دن تھا۔

تمام اہل وطن کو 67 واں جشن آزادی مبارک:pak:،
ہم تو مر جائیں گے اِک روز اے ارضِ وطن!
لیکن تم کو زندہ رہنا ہے قیامت کی سحر ہونے تک​

آئیے پاک فوج کے شیر دل جوانوں، وطن عزیز کی سلامتی اسکے حالات کی بہتری اور دشمن کے شر سے بچنے کی دعا کرتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

کاشفی

محفلین
Proud to be Pakistani
جشن آزادی دبئی میں
جیوے پاکستان سدا جیوے پاکستان
 
آخری تدوین:

کاشفی

محفلین
ہماری یونیورسٹی، این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کراچی میں ینگ انجینئرز جشنِ آزادی مناتے ہوئے۔۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
پاکستان کے سارے شہرو!
زندہ رہو! پائندہ رہو!
روشنیوں رنگوں کی لہرو!
زندہ رہو!پائندہ رہو!
عکس پڑیں جس جگہ تمھارے
چمکیں زمینیں اِن کی ضیا سے
میرے وطن کے چاند ستارو!
زندہ رہو!پائندہ رہو!
موسم آئیں گزرتے جائیں
تم پر رنگ برستے جائیں
ارضِ خدا پہ مہکتے باغو!
زندہ رہو!پائندہ رہو!
باطل سے تم کبھی نہ ڈرنا
کفر کبھی منظور نہ کرنا
عظمت و ہیبت کی دیوارو
زندہ رہو ! پائندہ رہو!

Top