تما م دوست اپنی پسند کے لطیفے شیئر کریں۔

نمیر

محفلین
ایک دوست دوسرے سے کہتا ہے : “یار جب شادی ہوتی ہے تو دولہے کو گھوڑے پر بٹھاتے ہیں، گدھے پر کیوں نہیں بٹھاتے، حالانکہ وہ بھی ویسا ہی جانور ہے اور قد کاٹھ میں بھی تقریباً اتنا ہی بڑا ہے۔“

دوست نے جواب دیا : “اگر اس کو گدھے پر بٹھائیں تو پھر پتہ نہیں چلتا کہ کس گدھے کی شادی ہو رہی ہے۔“

ھا ھا ھا مزہ آگیا
 

عندلیب

محفلین
بیٹے نے گھر کے اندر آکر ماں سے پوچھا "ماں اگر Main دروازہ کے اندر رکھا پھولدان اگر کوئی توڑ دے ، تو آپ کیا کرینگی؟ " ماں بولی "میں اس انسان کی ہڈیاں توڑ دونگی "۔
بیٹا بولا "تو آپ تیار ہوجاؤ۔ پاپا اس پھول دان کو توڑ کر اندر ہی آرہے ہیں"۔
 

حماد

محفلین
ایک سردار نے ایک مولانا سے ججھکتے ہووے دریافت کیا "جناب آپ "دم درود" والے مولانا ہیں یا "بم بارود " والے ؟:grin:
 

نمیر

محفلین
ایک سردار نے اپنے بیٹے سے کہا۔۔
بیٹا تو شیر دا پتر ہے۔۔ اور وہ شیر میں ہوں۔۔
بچہ بولا۔۔
ابا کلاس میں ٹیچر بھی یہی کہتی ہے کہ تم انسان نہیں کسی جانور کی اولاد ہو۔
 

نمیر

محفلین
ایک سردار سے کلاس میں استاد نے سوال کیا:

“اگر آپ کی پینٹ کی ایک جیب میں 1000 روپے، دوسری جیب میں 2000 روپے ہوں تو آپ کے پاس کل کتنے روپے ہُوئے؟“

سردار جیبوں میں ہاتھ ڈالتے ہُوئے:

“میں کِتے اَبّے دی پنیٹ تے نئی پا لِتّی
 

نمیر

محفلین
سردار کے بچے سے کلاس میں ٹیچر نےانگریزی میں پوچھا
واٹ از یور نیم ؟
سردار نے پنجابی میں کہا
میرا ناں سورج پرکاش سنگھ اے جی
ٹیچر نے غصے سے انگریزی میں جواب دینے کو کہا تو سردار بولا۔
مائی نیم از سن لائٹ سنگھ
 

نمیر

محفلین
سردار جی نے جلدی میں ائیر پورٹ فون کر کے فلائیٹ کا ٹائیم پوچھا ۔۔۔ مبادہ لیٹ نہ ہو جائیں ۔
سردار جی :- او جی کلکتہ جاون والا جہاز کِدوں جائیگا۔۔۔؟
انکوائری سے جواب مِلا :- ؛؛ جسٹ اے منٹ ؛؛
سردار جی :- ؛؛ شکریہ؛؛
کہہ کے فون بند کر دیا۔
 

نمیر

محفلین
تین پٹھانوں کے پولٹری فار م تھے انسپیکشن میں انسپکٹر نے پوچھا

تم مرغیوں کو کیا کھلاتے ہو

آزاد خان : باجرہ



بے مثال خان : جی دلیا

انسپکٹر : غلط گرفتار کرلو سے

انسپکٹر تیسرے سے : تم کیا کھلاتے ہو

محبوب خان : اطمینان سے ، میں تو مرغیوں کو پانچ پانچ روپئے دے دیتا ہوں خود ہی جو جی چاہے کھالیتی ہیں
 

نمیر

محفلین
ایک سہیلی نے اپنی دوسری سہیلی کے گلے میں قیمتی لاکٹ دیکھتے ہوئے پوچھا

“ اس لاکٹ میں تو یقیناً تم نے کوئی یادگار چیز محفوظ کی ہوگی ۔۔ ہے نا؟

“ ہاں ! اس میں میرے شوہر کے چند بال ہیں “ سہیلی نے کہا

“لیکن تمھارے شوہر تو زندہ ھیں“ سہیلی نے استفسار کیا

“ لیکن ان کے بال تو جھڑ چکے ہیں نا “ سہیلی نے وضاحت کی
 

نمیر

محفلین
ایک سردار نے دوسرے سردار جی کو ریلوے اسٹیشن پہ دیکھا تو پوچھا
سردار جی کیداں
دوسرے سردار جی بولے
تیری پرجائی نوں ٹرین تے بٹھا کے آیا واں ،
تو پہلے سردار نے کہا او تے ٹھیک اے پر اے ہتھ کیوں کالے کیتے جے ،
تو دوسرے سردار جی بولے ،،
انجن کو شاباش دے کے آیا واں کہ شاباش تیرے کہیڑی بلا نوں لے کے چلیا ویں
 

نمیر

محفلین
ایک بچہ اپنی ماں سے بچھڑ گیا پولیس والے نے اسے روتے دیکھا تو پوچھا
“تمھاری ماں کی پہچان کیا ہے“
بچے نے روتے ہوئے جواب دیا
“وہ اکیلی جا رہی ہونگی“
 

نمیر

محفلین
ایک بچے نے دوسرے سے پوچھا “یہ بجلی کہاں سے آتی ہے؟”۔
دوسرا بچہ بولا “میرے ماموں بھیجتے ہیں”۔
پہلا بچہ “وہ کیسے؟”۔
دوسرا بچہ بولا جب بھی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے میرے ابو کہتے ہیں “لو سالوں نے پھر بجلی بند کر دی”۔
 

نمیر

محفلین
ٹیچر نے ننھے سردار سے پوچھا

“ پانی کا فارمولا کیا ہوتا ہے “‌‌ ؟

" HIJKLMNO" ننھے سردار نے جواب دیا

“ اوئے سردار “ ٹیچر غصے سے چلا کر بولا “ یہ کیا بول رہے ہو ؟“

“جناب آپ ہی نے پچھلی دفعہ بتایا تھا کہ پانی کا فارمولا H to O ہوتا ہے
 

نمیر

محفلین
بنٹا سنگھ کا خط - بل گیٹس کے نام !

جناب بل گیٹس صاحب،

یہ خط بنٹا سنگھ نے پیجاب سے لکھا ہے۔ ہم نے اپنے گھر کیلیئے ایک کمپیوٹر خریدا تھا جس میں کچھ خرابیاں تھیں، جو کہ میں آپ کے نوٹس میں لانا چاہتا ہوں !

1۔ انٹرنیٹ سے کونیکٹ کرنے کیبعد ہاٹ میل پر پاس ورڈ‌ کی جگہ ********** لکھا آتا ہے، ہم نے کی بورڈ بھی چیک کر لیا ہے اور سنتا سنگھ کو بھی دکھا دیا ہے، جس نے ہمیں‌ یہ کمپیوٹر بیچا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ، ********** ہی تمہارا پاس ورڈ ہے کیوں کہ اس سے میل کھل جاتی ہے۔ براہ مہربانی اس کو چیک کریں کیوں کہ ہمیں پاس ورڈ معلوم نہیں ہوتا۔

2۔ شٹ ڈاؤن کا بٹن دبانے کے بعد ہم کچھ نہیں کر سکتے؟

3۔ ادہر ایک اسٹارٹ کا بٹن ہے، مگر اسٹاپ کا نہیں، شاید آپ کے انجینیئر بھول گئے ہیں؟

4؂ مینو میں "رن" کا بٹن بھی ہے۔ اس کو دبا کر میرا ایک دوست امرتسر تک بھاگ چکا ہے۔ اس کو مہربانی کر کے "سٹ" سے تبدیل کر دیں تاکہ ہم بیٹھے بیٹھے اس کو دبا سکیں۔

5۔ ایک شک ہے کہ کیا کوئ "ری-اسکوٹر" دستیاب ہے؟ "ری-سایئکل" تو ہے۔ کیونکہ ہمارے گھر میں ایک پرانا اسکوٹر ہے اور سایئکل نہیں ہے؟

6۔ "فائنڈ" کا بٹن بھی صحیح کام نہیں کر رہا ہے، میری بیوی پرسوں گھر کی چابی کہیں بھول گئ، میں نے "فائنڈ" کیا مگر اے کچھ نہ ملا، یہ کہیں "بگ" تو نہیں؟

7۔ ہر رات میں سو نہیں سکتا ہوں‌کیونکہ مجھے اپنے "ماؤس" کی بلی سے حفاظت کرنی ہوتی ہے۔ کیا یہ اچھا نہ ہو کہ آپ ہر "ماؤس" کے ساتھ ایک "ڈاگ" بھی دے دیں جو بلی کو بھگا سکے؟

8۔ میرے بیٹے نے "مائکروسافٹ ورڈ" سیکھ لیا ہے اب وہ "مائکروسافٹ سینٹینس" سیکھنا چاہتا ہے، آپ یہ نیا سافٹویر کب دیں گے؟

شکریہ،

بنٹا سنگھ
 
Top