تمہارا خط اگر ہوتا

شمشاد

لائبریرین
تمہارا خط اگر ہوتا

تمہارا ای میل آیا ہے
نظر اسکرین پہ گاڑے
یہ سوچے جا رہی ہوں میں
تمہارا خط اگر ہوتا
اسے چھو کر تمہارا لمس ہم محسوس کر لیتے
کبھی بے چین راتوں میں
اسے تکیے پہ رکھ کر
لیٹ کر چھت کو تکا کرتے
تو یوں لگتا
ہمارے پاس ہی ہو تم
تمہارے ہجر کا سورج
چمکتے تیز نیزوں سے
ہمیں زخمی جو کرتا تو
اسے ہم آنکھ پر رکھ کر
کبھی سوتے
کبھی روتے
تمہارا خط اگر ہوتا

(شبنم رحمٰن)
 
جاسمن

لائبریرین
غزل
دکھ درد میں ہمیشہ نکالے تمہارے خط

اور مل گئی خوشی تو اچھالے تمہارے خط

سب چوڑیاں تمہاری سمندر کو سونپ دیں

اور کر دیے ہوا کے حوالے تمہارے خط

میرے لہو میں گونج رہا ہے ہر ایک لفظ

میں نے رگوں کے دشت میں پالے تمہارے خط

یوں تو ہیں بے شمار وفا کی نشانیاں

لیکن ہر ایک شے سے نرالے تمہارے خط

جیسے ہو عمر بھر کا اثاثہ غریب کا

کچھ اس طرح سے میں نے سنبھالے تمہارے خط

اہل ہنر کو مجھ پہ وصیؔ اعتراض ہے

میں نے جو اپنے شعر میں ڈھالے تمہارے خط

پروا مجھے نہیں ہے کسی چاند کی وصیؔ

ظلمت کے دشت میں ہیں اجالے تمہارے خط
وصی شاہ
 
جاسمن

لائبریرین
پیار کا پہلا خط لکھنے میں وقت تو لگتا ہے
نئے پرندوں کو اڑنے میں وقت تو لگتا ہے
ہستی مل ہستی
 
میم الف

محفلین
تمہارا خط اگر ہوتا

تمہارا ای میل آیا ہے
نظر اسکرین پہ گاڑے
یہ سوچے جا رہی ہوں میں
تمہارا خط اگر ہوتا
اسے چھو کر تمہارا لمس ہم محسوس کر لیتے
کبھی بے چین راتوں میں
اسے تکیے پہ رکھ کر
لیٹ کر چھت کو تکا کرتے
تو یوں لگتا
ہمارے پاس ہی ہو تم
تمہارے ہجر کا سورج
چمکتے تیز نیزوں سے
ہمیں زخمی جو کرتا تو
اسے ہم آنکھ پر رکھ کر
کبھی سوتے
کبھی روتے
تمہارا خط اگر ہوتا

(شبنم رحمٰن)
یہ سارا عمل تو سکرین کے ساتھ بھی کیا جا سکتا ہے۔
میل آ گئی ہے تو سکرین کو چھوئیں، تکیے پر رکھیں، آنکھوں سے لگائیں، روئیں، سوئیں۔۔
صرف ایک بات ہے کہ رونے سے سکرین خراب ہو سکتی ہے (اور خط بھی)
 
آخری تدوین:

آپ کیا کہیں گے یاسر شاہ بھائی؟
 
جاسمن

لائبریرین
نہ کوئی خط ملا ہم کو نہیں پیغام کوئی پر
سنا دعوت کا اس نے شہر میں رقعہ گھمایا ہے
پنکج سبیر
 
یاسر شاہ

محفلین
بھائی منیب بات یہ ہے کہ گزشتہ ماہ مجھ پر خاصہ بھاری گزرا -ایک سانحہ یہ ہوا کہ گھر پر ڈکیتی پڑی اور لوفر لیپ ٹاپز بھی لے گئے -اب موبائل پہ اردو لکھنا میرے لئے مشکل ہے ایک برباد قسم کا ٹیبلٹ ہاتھ کیا ہے اس پر بھی دباؤ کچھ دبتا کچھ ہے --کاپی پیسٹ کے لئے انگلی سکرین پر رگڑنی پڑتی ہے -اور آپ میرے ان کرم فرماؤں میں سے ہیں جن کی پکار پر فوری لبّیک کہا جائے -لہٰذا آپ بھی مجھے فضول زحمت نہ دیں اور بجائے اسکرین سے لپٹنے کے شادی کر لیجیے - :LOL:
یہ سارا عمل تو سکرین کے ساتھ بھی کیا جا سکتا ہے۔
میل آ گئی ہے تو سکرین کو چھوئیں، تکیے پر رکھیں، آنکھوں سے لگائیں، روئیں، سوئیں۔۔
 
میم الف

محفلین
بھائی منیب بات یہ ہے کہ گزشتہ ماہ مجھ پر خاصہ بھاری گزرا -ایک سانحہ یہ ہوا کہ گھر پر ڈکیتی پڑی اور لوفر لیپ ٹاپز بھی لے گئے -اب موبائل پہ اردو لکھنا میرے لئے مشکل ہے ایک برباد قسم کا ٹیبلٹ ہاتھ کیا ہے اس پر بھی دباؤ کچھ دبتا کچھ ہے --کاپی پیسٹ کے لئے انگلی سکرین پر رگڑنی پڑتی ہے -اور آپ میرے ان کرم فرماؤں میں سے ہیں جن کی پکار پر فوری لبّیک کہا جائے -لہٰذا آپ بھی مجھے فضول زحمت نہ دیں اور بجائے اسکرین سے لپٹنے کے شادی کر لیجیے - :LOL:
یہ کیسا تبصرہ فرمایا ہے آپ نے کہ پہلے سنجیدہ کر دیا — پھر ہنسا دیا۔
غالباً اہلِ مذاق کا ایک وصف یہ ہوتا ہے کہ ہر پریشانی کو ہنسی میں ٹال دیتے ہیں۔
آپ کے تبصرے سے ظاہر نہیں ہوتا کہ کہیں اِس سانحے نے آپ کی بذلہ سنج طبیعت کو متاثر کیا ہو۔
بہرحال، میں شادی کروں یا سکرین سے لپٹوں — اس کی فکر بعد میں کریں گے۔
پہلے آپ کے نام وٹس ایپ پہ ایک پیغام بھیجا ہے، اسے پڑھ لیجیے۔
 
جاسمن

لائبریرین
اتنی دیر میں کچھ کے کچھ ہو جائیں گے حالات
خط لکھنے سے خط ملنے تک جتنی دیر لگے گی
ناصر
 
Top